یَامَنْ اَحَاطَ الْخَلْقَ بِالْاٰ لَاءِ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الْقَصِيدَهُ فِي حَمْدِ حَضْرَةِ الْعِزَّةِ وَنَعْتِ خَيْرِ الْبَرِيَّةِ
قصیده
جناب باری کے حمد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تعریف میں
یہ قصیدہ بروز دوشنبه ۱۵ جولائی ۱۸۹۵ ء قریباً آٹھ بجے دن شروع کیا گیا اور اسی دن بوقت عصر پانچ بجے سے پہلے سوشعر
تیار ہو گیا ۔ فَذَالِكَ فَضْلُ اللَّهِ وَ تَائِيدُهُ الْخَارِقُ لِلْعَادَةِ منه )
يَامَنُ أَحَاطَ الْخَلْقَ بِالْآلَاءِ نُثْنِي عَلَيْكَ وَلَيْسَ حَوْلُ ثَنَاءِ
اے وہ ذات جس نے (اپنی) نعمتوں سے مخلوق کا احاطہ کیا ہوا ہے ہم تیری تعریف کرتے ہیں اور تعریف کی طاقت نہیں ہے
أُنْظُرُ إِلَى بِرَحْمَةٍ وَعُطُوفَةٍ يَا مَلْجَأَي يَا كَاشِفَ الْغَمَّاءِ
مجھ پر رحمت اور شفقت کی نظر کراے میری پناہ! اے حزن و کرب کو دور فرمانے والے!
أَنْتَ الْمَلَاذُ وَأَنْتَ كَهْفُ نُفُوسِنَا فِي هَذِهِ الدُّنْيَا وَ بَعْدَ فَنَاءِ
تو ہی جائے پناہ ہے اور تو ہی ہماری جانوں کی پناہ گاہ ہے اس دنیا میں بھی اور فنا کے بعد بھی ۔
إِنَّا رَأَيْنَا فِي الضَّلَامِ مُصِيبَةً فَارْحَمُ وَأَنْزِلْنَا بِدَارِ ضِيَاءِ
ہم نے تاریکی کے زمانہ میں مصیبت دیکھی ہے۔ تو رحم فرما اور ہمیں نور کے گھر میں اتار دے۔
تَعْفُوا عَنِ الذَّنْبِ الْعَظِيمِ بِتَوْبَةِ تُنْجِي رِقَابَ النَّاسِ مِنْ أَعْبَاءِ
تو تو بہ سے بڑے گناہوں کو ( بھی ) معاف فرما دیتا ہے تو (ہی) لوگوں کی گردنوں کو بھاری بوجھوں سے نجات دیتا ہے۔
أَنْتَ الْمُرَادُ وَأَنْتَ مَطْلَبُ مُهْجَتِى وَعَلَيْكَ كُلُّ تَوَكَّلِي وَرَجَائِي
تو ہی مراد ہے اور تو ہی میری روح کا مطلوب ہے اور تجھ پر ہی میرا سارا بھروسہ اور امید ہے۔

اَعْطَيْتَنِي كَأْسَ الْمَحَبَّةِ رَيْقَهَا فَشَرِبُتُ رَوْحَاءً عَلَى رَوْحَاءِ
تو نے مجھے محبت کی بہترین مے کا ساغر عطا کیا تو میں نے جام پر جام پیا۔
إِنِّي أَمْوَتُ وَلَا تَمُوتُ مَحَبَّتِى يُدْرَى بِذِكْرِكَ فِي التَّرَابِ نِدَائِي
میں تو مر جاؤں گا لیکن میری محبت نہیں مرے گی۔ ( قبر کی مٹی میں بھی تیرے ذکر کے ساتھ ہی میری آواز جانی جائے گی۔
مَا شَاهَدَتْ عَيْنِي كَمِثْلِكَ مُحْسِنًا يَا وَاسِعَ الْمَعْرُوفِ ذَا النُّعَمَاءِ
میری آنکھ نے تجھ سا (کوئی) محسن نہیں دیکھا۔ اے احسانات میں وسعت پیدا کرنے والے اور اے نعمتوں والے!
أَنْتَ الَّذِي قَدْ كَانَ مَقْصِدَ مُهْجَتِي فِي كُلِّ رَشْحِ الْقَلَمِ وَالْإِمْلَاءِ
تو ہی تو میری جان کا مقصود تھا قلم کے ہر قطرہ ( روشنائی ) اور لکھائی ہوئی تحریر میں ۔
لَمَّا رَأَيْتُ كَمَالَ لُطْفِكَ وَالنَّدَا ذَهَبَ الْبَلَاءُ فَمَا أُحِسُّ بَلَائِي
جب میں نے تیرے لطف کا کمال اور بخششیں دیکھیں تو مصیبت دور ہوگئی اور (اب) میں اپنی مصیبت کو محسوس ہی نہیں کرتا۔
إِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ مَعَ جَذَبَاتِهَا لَمَّا أَتَانِي طَالِبُ الطَّلَبَاءِ
میں نے نفس کو اس کے جذبات سمیت چھوڑ دیا جب میرے پاس طالبوں کا طالب آیا۔
مُتُنَا بِمَوْتِ لَا يَرَاهُ عَدُونَا بَعُدَتْ جَنَازَتُنَا مِنَ الْأَحْيَاءِ
ہم ایسی موت سے مر چکے ہیں جس کو ہمارا دشمن نہیں دیکھ سکتا۔ ہمارا جنازہ زندوں سے بہت دور ہو گیا ہے۔
لَوْلَمْ يَكُنْ رُحْمُ الْمُهَيْمِنِ كَافِلِي كَادَتْ تُعَفِّيُنِي سُيُولُ بُكَائِي
اگر خدائے مہیمن کی شفقت میری کفیل نہ ہوتی تو قریب تھا کہ میری گریہ وزاری کے سیلاب میری ہستی کو مٹا دیتے۔
نَتْلُو ضِيَاءَ الْحَقِّ عِنْدَ وُضُوحِهِ لَسْنَا بِمُتَاعِ الدُّجى بِبَرَاءِ
ہم حق تعالیٰ کے نور کی اس کے ظاہر ہونے کے وقت پیروی کرتے ہیں ہم مہینہ کی پہلی رات کے بدلے تاریکی کے خریدار نہیں ہیں۔
نَفْسِي نَأْتُ عَنْ كُلِّ مَاهُوَ مُظْلِمٌ فَأَنَخْتُ عِنْدَ مُنَوِّرِي وَجْنَائِي
میری جان ہر اس چیز سے دور ہے جو تاریک ہے۔ میں نے اپنی مضبوط اونٹنی کو اپنے روشن کرنے والے کے پاس بٹھا دیا ہے۔

لَمَّا رَأَيْتُ النَّفْسَ سَدَّ مَحَجَّتِي أَسْلَمْتُهَا كَالْمَيِّتِ فِي الْبَيْدَاءِ
جب میں نے دیکھا کہ نفس نے میرا راستہ روک رکھا ہے تو میں نے اس کو (اس طرح) چھوڑ دیا جیسے مردہ بیابان میں پڑا ہوا ہو۔
إِنِّي شَرِبْتُ كُمُوسَ مَوْتِ لِلْهُدَى فَرَأَيْتُ بَعْدَ الْمَوْتِ عَيْنَ بَقَائِي
میں نے ہدایت کی خاطر موت کے جام نوش کئے پس میں نے موت کے بعد (ہی ) اپنی بقاء کا چشمہ دیکھا ۔
فُقِدَتْ مُرَادَاتِي بِزَمُنِ لَذَاذَةٍ فَوَجَدْتُهَا فِي فُرْقَةٍ وَصِلَاءِ
لذت کے زمانہ میں میری مراد میں گم ہو گئیں پھر میں نے ان کو فرقت اور سوز کے اوقات میں پایا۔
لَوْلَا مِنَ الرَّحْمنِ مِصْبَاحُ الْهُدَى كَانَتْ زُجَاجَتُنَا بِغَيْرِ صَفَاءِ
اگر خدائے رحمن کی طرف سے ہدایت کی قندیل نہ ہوتی تو ہمارا شیشہ صفائی کے بغیر ہی رہ جاتا۔
إِنِّي أَرَى فَضْلَ الْكَرِيمِ أَحَاطَنِى فِي النَّشْأَةِ الْأُخْرَى وَفِي الْإِبْدَاءِ
میں دیکھتا ہوں کہ خدائے کریم کے فضلوں نے مجھے اپنے احاطہ میں لے رکھا ہے۔ نشاۃ ثانیہ میں بھی اور نشاۃ اولی میں بھی۔
اللَّهُ أَعْطَانِي حَدَائِقَ عِلْمِهِ لَوْلَا الْعِنَايَةُ كُنْتُ كَالسُّفَهَاءِ
اللہ نے مجھے اپنے علم کے باغات عطا کئے ہیں اگر یہ عنایت نہ ہوتی تو میں نادانوں کی طرح ہوتا۔
وَقَدِ اقْتَضَتْ زَفَرَاتُ مَرْضَى مَقْدَمِي فَحَضَرْتُ حَمَّالًا كُنُوسَ شِفَاءِ
مریضوں کی آہوں نے میرے آنے کا تقاضا کیا ہے پس میں شفا کے جام اٹھا کر حاضر ہوا ہوں ۔
اللَّهُ خَلاقِي وَمُهْجَةُ مُهْجَتِى حِبُّ فَدَتُهُ النَّفْسُ كُلَّ فِدَاءِ
اللہ ہی میرا خالق اور میری جان کی جان ہے وہ ایسا محبوب ہے کہ میری روح اس پر تمام تر فدا ہے۔
وَلَهُ التَّفَرُّدُ فِي الْمَحَامِدِ كُلِّهَا وَلَهُ عَلَاءٌ فَوْقَ كُلَّ عَلَاءِ
اس کو تمام قابل تعریف صفات میں یکتائی حاصل اور اسی کو برتری حاصل ہے تمام بلندیوں پر۔
فَانْهَضْ لَهُ إِنْ كُنْتَ تَعْرِفُ قَدْرَهُ وَاسْبِقُ بِبَذْلِ النَّفْسِ وَالْإِعْدَاءِ
اگر تو اس کی قدر پہچانتا ہے تو تو اس کی خاطر اٹھ کھڑا ہو اور اپنی جان کو فدا کر کے اور تیز دوڑ کر آگے بڑھ۔

مَلَكُوتُهُ تَبقى بِقُوَّةِ ذَاتِهِ وَلَهُ التَّقَدُّسُ وَالْعُلَى بِغَنَاءِ
اس کی ملکوت اس کی ذات کی قوت سے قائم ہے اور اسی کو غناء کے ساتھ تقدس اور برتری حاصل ہے۔
غَلَبَتْ عَلَى قَلْبِي مَحَبَّةُ وَجْهِهِ حَتَّى رَمَيْتُ النَّفْسَ بِالْإِلْغَاءِ
میرے دل پر اس کے چہرے کی محبت غالب آ گئی یہاں تک کہ میں نے اپنے نفس کو اور اس کی خواہشات کو باطل اور کالعدم بنا کر پھینک دیا۔
وَأَرَى الوَدَادَ أَنَارَ بَاطِنَ بَاطِنِي وَأَرَى التَّعَشُقَ لَاحَ فِي سِيمَائِي
میں دیکھتا ہوں کہ محبت نے میرے باطن کے باطن کو منور کر دیا ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ عشق میرے چہرے پر ظاہر ہو گیا ہے۔
مَا بَقِيَ فِي قَلْبِي سِوَاهُ تَصَوُّرٌ غَمَرَتْ آيَادِي اللَّهِ وَجْهَ رَجَائِي
میرے دل میں اس کے سوا کوئی تصور باقی نہیں رہا۔ خدا تعالیٰ کے احسانات نے میری خواہشوں کے منہ کو ڈھانپ لیا ہے۔
هَوْجَاءُ الْفَتِهِ أَثَارَتْ حُرَّتِى فَفَدَا جَنَانِي صَوْلَةَ الْهَوْجَاءِ
اس کی الفت کی تیز ہواؤں نے میری خاک اڑادی پس میرا دل ان ہواؤں کی شدت پر قربان ہو گیا۔
أُبْرِى الْهُمُوْمَ بِمَشْرَفِيَّةِ فَضْلِهِ وَاللَّهُ كَافٍ لِي وَنِعْمَ الرَّاعِي
میں غموں کا علاج اس کے فضل کی تلواروں سے کرتا ہوں اور اللہ ہی میرے لئے کافی ہے اور کیا خوب نگہبان ہے۔
مَا شَمَّ انْفِي مَرْغَمًا فِي مَشْهَدٍ وَأَثَرْتُ نَقْعَ الْمَوْتِ فِي الْأَعْدَاءِ
میرے ناک نے کسی مقام پر بھی ذلت کی بو نہیں سونگھی اور میں نے دشمنوں میں موت کا غبار اڑادیا ہے۔
يَا رَبِّ امَنَّا بِأَنَّكَ وَاحِدٌ رَبُّ السَّمَاءِ وَخَالِقُ الْغَبْرَاءِ
اے میرے رب ! ہم ایمان لائے کہ تو واحد ہے۔ آسمان کا پروردگار اور (خاکستری) زمین کا خالق ۔
ا مَنْتُ بِالْكُتُبِ الَّتِي أَنْزَلْتَهَا وَبِكُلِّ مَا أَخْبَرْتَ مِنْ أَنْبَاءِ
میں ان تمام کتابوں پر ایمان لایا جو تو نے نازل فرمائیں اور ان تمام پیشگوئیوں پر بھی جن کی تو نے خبر دی ہے۔
يَا مَلْجَأَى أَدْرِكَ فَإِنَّكَ مَوْئِلِي يَا كَهْفِي اعْصِمُنِي مِنَ الشَّغْبَاءِ
اے میری پناہ! مجھے سنبھال کہ تو ہی میری سپر ہے۔ اے مری جائے پناہ! مجھے ( کمینوں کے ) شور وشر سے بچالے۔

يَا رَبِّ أَيُدْنِي بِفَضْلِكَ وَانْتَقِمُ مِمَّنْ يَدُلُّ الدِّينَ تَحْتَ عَفَاءِ
اے میرے رب ! اپنے فضل سے مجھے قوت و طاقت بخش اور اُس سے انتقام لے جو دین کومٹی میں دباتا ہے۔
لَا يَعْلَمُونَ نِكَاتِ دِيْنِ الْمُصْطَفَى وَتَهَا لَكُوا فِي بُخْلِهِمْ وَ رِيَاءِ
لوگ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کے نکات کو نہیں جانتے اور اپنے ہی بخل اور ریا میں ہلاک ہو رہے ہیں۔
يُؤْذُونَنِي قَوْمٌ أَضَاعُوا دِينَهُمُ نَجْسُ الْمَقَاصِدِ مُظْلِمُ الْأَرَاءِ
وہ مجھے اذیت دیتے ہیں۔ وہ ایسی قوم ہیں جنہوں نے اپنا دین ضائع کر دیا۔ ناپاک مقاصد اور تاریک آراء والے۔
خَشُوا وَلَا يَخْشَى الرِّجَالُ شَجَاعَةً فِي نَائِبَاتِ الدَّهْرِ وَالْهَيْجَاءِ
انہوں ڈرایا مگر مردان خدا اپنی بہادری کی وجہ سے نہیں ڈرتے زمانے کے مصائب اور جنگ میں۔
زَمَعُ الْأَنَاسِ يُحَمْلِقُونَ كَشَعْلَبٍ يُؤْذُونَنِي بِتَحَوُّبٍ وَمُوَاءِ
عوام میں سے کمینہ لوگ مجھے لومڑی کی طرح گھورتے ہیں۔ وہ مجھے بلی اور لومڑی کی آوازوں سے اذیت دیتے ہیں۔
حَسَدُوا فَسَبُّوا حَاسِدِينَ وَلَمْ يَزَلْ ذُو الْفَضْلِ يَحْسُدُهُ ذَوُو الْأَهْوَاءِ
انہوں نے حسد کیا اور حاسد بن کر گالیاں دیں اور ایسا ہمیشہ ہوتا آیا ہے کہ صاحب فضیلت سے ہوا و ہوس والے حسد کرتے ہیں ۔
صَالُوا بِإِبْدَاءِ النَّوَاجِذِ كَالْعِدَا لِمَقَالَةِ ابْنِ بَطَالَةَ وَشَاءِ
انہوں نے دشمنوں کی طرح اپنی کچلیاں دکھا کر حملہ کیا ۔ بطالت اور چغل خوری کے فرزند کے اقوال سے۔
إِنَّ اللَّنَامَ يُكَفِّرُونَ وَذَمُّهُمْ مَا زَادَنِي إِلَّا مَقَامَ سَنَاءِ
کمینے کا فر قرار دیتے ہیں اور ان کی مذمت نے تو مجھے بلند مرتبہ اور برتری میں اور بھی بڑھایا ہے۔
نَضَّوُا الثَّيَابَ ثِيَابَ تَقْوَى كُلُّهُمْ مَا بَقِيَ إِلا لِبُسَةَ الْإِغْوَاءِ
ان سب نے اپنے تقوی کے تمام کپڑے اتار دیئے ہیں اب ان کے پاس کچھ نہیں رہا سوائے گمراہ کن لباس کے ۔
مَا إِنْ أَرَى غَيْرَ الْعَمَائِمِ وَاللُّحَى أَوْ أَنُفَا زَاغَتْ بِفَرْطِ مِرَاءِ
میں سوائے پگڑیوں اور ڈاڑھیوں کے کچھ نہیں دیکھتا یا پھر ایسے ناک جو کج بحثی کی افراط سے ٹیڑھے ہو گئے ہیں۔

وَأَرَى تَغَيُّظَهُمْ يَفُورُ كَلُجَّةٍ مَوْجٌ كَمَوْجِ الْبَحْرِ فِي الْغَلْوَاءِ
میں ان کے غصے کو دیکھتا ہوں کہ وہ منجدھار کی طرح جوش مار رہا ہے ۔ سمندر کی موجوں کی طرح گمراہی کی موجیں ۔
كَلِمُ اللَّامِ اَسِنَّةٌ مَذْرُوبَةٌ أَعْرَى بَوَاطِنَهُمْ لِبَاسُ عُوَاءِ
کمینوں کی باتیں تیز کئے گئے نیزے ہیں بھونکنے کے لباس نے ان کے اندرونے کو ننگا کر دیا ہے۔
مَنْ مُخْبِرٌ عَنْ ذِلَّتِي وَمُصِيبَتِي مَوْلَايَ خَتْمَ الرُّسُلِ أَهْلَ رَجَاءِ
میری ذلت اور میری مصیبت کی خبر کون دے گا میرے آقا خاتم الرسل صاحب احسان و فضیلت کو ۔
يَا طَيِّبَ الْأَخْلَاقِ وَالْأَسْمَاءِ جِئْنَاكَ مَظْلُومِينَ مِنْ جُهَلَاءِ
اے پاکیزہ اخلاق اور پاک ناموں والے ہم جاہلوں کے ظلموں سے مظلوم ہو کر تیرے پاس آئے ہیں ۔
إِنَّ المَحَبَّةَ لَا تُضَاعُ وَتُشْتَرى إِنَّا نُحِبُّكَ يَاذُ كَاءَ سَخَاءِ
یقیناً محبت نہ تو ضائع کی جاسکتی ہے اور نہ خریدی جاسکتی ہے۔ اے آفتاب سخاوت ! ہم تجھ سے محبت کرتے ہیں۔
أَنْتَ الَّذِي جَمَعَ الْمَحَاسِنَ كُلَّهَا أَنْتَ الَّذِي قَدْ جَاءَ لِلإِحْيَاءِ
تو ہی ہے جس نے تمام محاسن جمع کر لئے ہیں ۔ تو ہی ہے جو احیاء کے لئے آیا ہے۔
أَنْتَ الَّذِي تَرَكَ الْهُدُونَ لِرَبِّهِ وَتَخَيَّرَ الْمَوْلَى عَلَى الْحَوْبَاءِ
تو ہی ہے جس نے اپنے رب کیلئے (دشمنوں سے ) صلح جوئی کو چھوڑ دیا اور اپنی جان پر اپنے مولی کو مقدم کر کے اختیار کر لیا۔
يَاكَنزَ نِعَمِ اللَّهِ وَالآلَاءِ يَسْعَى إِلَيْكَ الْخَلْقُ لِلْإِرْكَاءِ
اے اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور بخششوں اور عطایا کے خزانے ! مخلوق اتیری طرف پناہ لینے کے لئے دوڑی آ رہی ہے۔
يَابَدْرَ نُورِ اللَّهِ وَالْعِرْفَانِ تَهْوِي إِلَيْكَ قُلُوْبُ أَهْلِ صَفَاءِ
اے اللہ تعالیٰ کے نور و عرفان کے بدر کامل! اہل صفا کے دل تیری طرف ٹوٹے پڑتے ہیں۔
يَا شَمْسَنَا يَا مَبْدَءَ الْأَنْوَارِ نَوَّرْتَ وَجْهَ الْمُدْنِ وَالْبَيْدَاءِ
اے ہمارے آفتاب اور اے منبع الانوار ! تو نے شہروں اور ویرانوں کے چہرے منور کر دیئے۔

إِنِّي أَرَى فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَلِّلِ شَانًا يَفُوقَ شُيُونَ وَجُهِ ذُكَاءِ
میں تیرے دمکتے ہوئے چہرے میں ایسی شان دیکھتا ہوں جو آفتاب کے چہرے کی شانوں سے بڑھ کر ہے۔
مَا جِئْتَنَا فِي غَيْرِ وَقْتِ ضَرُورَةٍ قَدْ جِئْتَ مِثْلَ الْمُزْنِ فِي الرَّمْضَاءِ
تو ہمارے پاس بے وقت اور بے ضرورت نہیں آیا تو ایسے آیا ہے جیسے شدید گرما میں بارش آجائے۔
إِنَّى رَأَيْتُ الْوَجْهَ وَجْهَ مُحَمَّدٍ وَجْهٌ كَبَدْرِ اللَّيْلَةِ الْبَلْمَاءِ
میں نے وہ چہرہ دیکھا ہے جو محمد کا چہرہ ہے۔ ایسا چہرہ جیسا چودھویں رات کا چاند ہو۔
شَمْسُ الْهُدَى طَلَعَتْ لَنَامِنُ مَكَّةَ عَيْنُ النَّدَانَبَعَتْ لَنَا بِحِرَاءِ
ہدایت کا آفتاب ہمارے لئے مکہ سے طلوع ہوا۔ بخششوں کا چشمہ ہمارے لئے حراء سے پھوٹ پڑا۔
ضَاهَتُ أَيَاةُ الشَّمْسِ بَعْضَ ضِيَائِهِ فَإِذَا رَأَيْتُ فَهَاجَ مِنْهُ بُكَائِي
سورج کی شعاعیں اسکی ضیاء کے ایک حصہ سے مشابہ ہیں جب میں نے ( اس سورج کو دیکھا تو اس سے میرے رونے میں ہیجان پیدا ہو گیا۔
أَعْلَى الْمُهَيْمِنُ هِمَمَنَا فِي دِينِهِ نَبْنِي مَنَازِلَنَا عَلَى الْجَوْزَاءِ
خدائے میمن نے اپنے دین کے بارہ میں ہماری ہمتوں کو بلند کیا (چنانچہ ) ہم اپنی منزلیں ستارہ جوزاء پر بنا رہے ہیں۔
نَسْعَى كَفِتيَانٍ بِدِيْنِ مُحَمَّدٍ لَسْنَا كَرَجُلٍ فَاقِدِ الْأَعْضَاءِ
ہم محمد کے دین کے لئے نوجوانوں کی طرح سعی و کوشش کرتے ہیں۔ ہم اس آدمی کی طرح نہیں جس کے اعضاء ہی مفقود ہو گئے ہوں۔
نِلْنَاثُرَيَّاءَ السَّمَاءِ وَسَمُكَهُ لِنَرُدَّ إِيمَانًا إِلَى الصَّيْدَاءِ
ہم آسمان کے ثریا اور اس کی بلندیوں تک پہنچ گئے تا کہ ہم ایمان کو زمین پر واپس لے آئیں۔
إِنَّا جُعِلْنَا كَالسُّيُوفِ فَنَدْمَعُ رَأْسَ اللَّامِ وَ هَامَةَ الْأَعْدَاءِ
ہمیں تلواروں کی طرح بنایا گیا ہے سو ہم کمینوں کے سر اور دشمنوں کی کھوپڑیاں توڑ ڈالتے ہیں۔
وَاهَا لا صُحَابِ النَّبِيِّ وَجُنْدِهِ حَفَدُوا إِلَيْهِ بِشِدَّةٍ وَرَخَاءِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب اور لشکروں پر آفرین ہو جو دکھ میں بھی اور سکھ میں بھی آپکی خدمت میں حاضر رہتے ہیں۔

غُمِسُوا بِبَرَكَاتِ النَّبِيِّ وَفَيْضِهِ فِي النُّورِ بَعْدَ تَمَرُّقِ الْأَهْوَاءِ
وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی برکات اور فیض سے خواہشات نفسانی کو ٹکڑے ٹکرے کرنے کے بعد نور میں ڈوب گئے۔
قَامُوا بِأَقْدَامِ الرَّسُولِ بِغَزْوَةِ حَضَرُوا جَنَابَ اِمَامِنَا لِفِدَاءِ
وہ غزوات میں رسول کے قدموں میں کھڑے رہے وہ ہمارے امام کے حضور فدا ہونے کے لئے حاضر ہوئے۔
فَدَمُ الرِّجَالِ لِصِدْقِهِمْ فِي حُبِّهِمْ تَحْتَ السُّيُوفِ أُرِيقَ كَالْأَطْلَاءِ
اپنی محبت میں ان کے صدق کی وجہ سے ان مردوں کا خون تلواروں کے نیچے اس طرح بہایا گیا جیسے ہرن کے نوزائیدہ بچے ( کو ذبح کیا جائے ) ۔
بَلَغَ الْقُلُوبُ إِلَى الْحَنَاجِرِ كُرْبَةٍ فَتَخَيَّرُوا لِلَّهِ كُلَّ عَنَاءِ
(جب ) کرب سے دل ہنسلیوں (حلق ) تک پہنچ گئے تو انہوں نے اللہ کی خاطر ہر مصیبت اختیار کر لی۔
دَخَلُوا حَدِيقَةَ مِلَّةٍ غَرَّاءِ عَذْبَ الْمَوَارِدِ مُثْمِرَ الشَّجْرَاءِ
وہ داخل ہو گئے ملت غراء کے باغ میں جو چشموں والا اور ثمر دار درختوں والا ہے۔
وَفَنُوا بِحُبِّ الْمُصْطَفَى فَبِحُبِّهِ قُطِعُوا مِنَ الْآبَاءِ وَالْأَبْنَاءِ
وہ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں فنا ہو گئے اور اس کی محبت کے باعث اپنے باپ دادوں اور بیٹوں سے منقطع ہو گئے۔
قَبِلُو الِدِينِ اللَّهِ كُلَّ مُصِيبَةٍ حَتَّى رَضُوا بِمَصَائِبِ الْإِجْلَاءِ
انہوں نے اللہ کے دین کے لئے ہر مصیبت قبول کر لی حتی کہ وہ جلاوطنی کے مصائب پر بھی راضی ہو گئے ۔
قَدْ اثْرُوا وَجْهَ النَّبِيِّ وَنُورَهُ وَتَبَاعَدُوا مِنْ صُحْبَةِ الرُّفَقَاءِ
انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے اور اس کے نور کو تر جیح دی اور اپنے ساتھیوں کی صحبت سے دور چلے گئے ۔
فِي وَقْتِ ظُلُمَاتِ الْمَفَاسِدِ نُوِّرُوا وَجَدُوا السَّنَا فِي اللَّيْلَةِ اللَّيْلَاءِ
مفاسد کی تاریکیوں کے وقت ان کو منو ر کیا گیا۔ انہوں نے انتہائی تاریک رات میں روشنی کو پالیا۔
نَهَبَ اللَّامُ نُشُوبَهُمْ فَمَلِيْكُهُمْ أَعْطَى جَوَاهِرَ حِكْمَةٍ وَضِيَاءِ
کمپینہ لوگوں نے ان کی جائیدادیں چھین لیں تو ان کے (آسمانی بادشاہ نے ان کو ) حکمت اور نور کے جواہرات عطا کئے۔

وَاهَا لَهُمْ قُتِلُوا لِعِزَّةِ رَبِّهِمْ مَاتُوا لَهُ بِصَدَاقَةٍ وَصَفَاءِ
آفرین ہو ان پر ۔ وہ اپنے رب کی عزت کی خاطر قتل کئے گئے انہوں نے اس کے لئے صدق وصفا سے جان دے دی۔
شَهِدُوا الْمَعَارِكَ كُلَّهَا حَتَّى قَضَوْا لِرِضَا الْمُهَيْمِنِ نَحْبَهُمْ بِوَفَاءِ
وہ تمام معرکوں میں حاضر رہے یہاں تک کہ انہوں نے خدائے مہیمن کی رضا کی خاطر پوری وفاداری کے ساتھ اپنے عہد کو پورا کر دیا۔
مَا فَارَقُوا سُبُلَ الهُدَى وَتَخَيَّرُوا جَوْرَ الْعِدَا وَ بَوَائِقَ الْهَيْجَاءِ
انہوں نے ہدایت کے راستوں کو ہرگز نہ چھوڑا اور دشمنوں کا ظلم اور بیابانوں کے مصائب کو خوشی خوشی اختیار کر لیا۔
هذَا رَسُولٌ قَدْ أَتَيْنَا بَابَهُ بِمَحَبَّةٍ وَإِطَاعَةٍ وَرِضَاءِ
یہی وہ رسول ہے جس کے دروازے پر ہم آئے ہیں ۔ محبت اطاعت اور رضامندی کے ساتھ۔
يَا لَيْتَ شُقَّ جَنَانِيَ الْمُتَمَوِّجُ لِأُرِى الْخَلَائِقَ بَحْرَهَا كَالْمَاءِ
کاش میرا لہریں مارتا ہوا دل چیرا جاتا تا میں لوگوں کو پانی کی طرح اس کا سمندر دکھا دیتا۔
إِنَّا قَصَدْنَا ظِلَّهُ بِهَوَاجِرٍ كَالطَّيْرِاذْ يَأْوِي إِلَى الدَّوَاءِ
ہم نے دو پہروں کی گرمی میں اس کے سایہ کا قصد کیا ہے اس پرندہ کی طرح جب وہ بڑ کے درخت کی پناہ لیتا ہے۔
يَامَنُ يُكَذِّبُ دِينَنَا وَنَبِيَّنَا وَتَسُبُّ وَجْدَ الْمُصْطَفَى بِجَفَاءِ
اے وہ شخص جو ہمارے دین اور ہمارے نبیصلی اللہ علیہ وسلم کی تکذیب کرتا ہے اور مصطفے صلی اللہ علیہ سلم کی ذات پاک کو از راہ جفا گالیاں دیتا ہے
وَاللَّهِ لَسْتُ بِبَاسِلٍ يَوْمَ الْوَغَى إِنْ لَمْ أَشُنَّ عَلَيْكَ يَا ابْنَ بِغَاءِ
خدا کی قسم ! میں جنگ کے دن بہادر نہیں ہوں گا۔ اگر میں تجھ پر یکبارگی حملہ نہ کروں اے سرکش انسان !
إِنَّا نُشَاهِدُ حُسْنَهُ وَجَمَالَهُ وَمَلَاحَةً فِي مُقْلَةٍ كَحْلَاءِ
ہم تو اس کا حسن اور اس کا جمال مشاہدہ کر رہے ہیں اور سرمگیں آنکھوں میں ملاحت بھی ۔
بَدْرٌ مِّنَ اللَّهِ الْكَرِيمِ بِفَضْلِهِ وَالْبَدْرُ لَا يَغْسُو بِلَغْي ضِرَاءِ
وہ بدر ہے خدا وند کریم کی طرف سے اور اس کے فضل سے۔ اور بدر کسی اندھے کی لغو باتوں سے بے نور نہیں ہو جاتا۔

لَا يُبْصِرُ الْكُفَّارُ نُورَ جَمَالِهِ وَالْمَوْتُ خَيْرٌ مِنْ حَيَاةِ غِشَاءِ
کفار اس کے جمال کا نور نہیں دیکھ سکتے ۔ بے ہوشی کی زندگی سے تو موت بہتر ہے۔
إِنَّا بُرَاء فِي مَنَاهِجِ دِينِهِ مِنْ كُلِّ زِندِيقٍ عَدُوٌّ دَهَاءِ
ہم اس کے دین کے راستوں میں ( چلتے ہوئے ) ہر زندیق اور عقل کے دشمن سے بیزار ہیں۔
نَخْتَارُ أَثَارَ النَّبِيِّ وَأَمْرَهُ نَقْفُوْ كِتَابَ اللَّهِ لَا الْأَرَاءِ
ہم نبی صلی اللہ وسلم کے آثار اور احکام کو اختیار کرتے ہیں ہم اللہ کی کتاب کی پیروی کرتے ہیں نہ کہ آراء کی ۔
يَا مُكْفِرِى إِنَّ الْعَوَاقِبَ لِلتَّقَى فَانْظُرُ مَالَ الْأَمْرِ كَالْعُقَلَاءِ
اے میری تکفیر کرنے والے! انجام بخیر تو مشقی کا ہوتا ہے پس عقلمندوں کی طرح کاموں کے انجام پر نظر رکھ۔
إِنِّي أَرَاكَ تَمِيسُ بِالْخُيَلَاءِ أُنسِيتَ يَوْمَ الظَّعْنِ وَالْإِسْرَاءِ
میں تجھے دیکھتا ہوں کہ تو مٹک کر ناز سے چلتا ہے کیا تو سفر کا دن اور رات کی روانگی بھول گیا ہے۔
تُبْ أَيُّهَا الْغَالِي وَتَأْتِي سَاعَةٌ تُمْسِي تَعَضُّ يَمِينَكَ الشَّلَّاءِ
اے حد سے گذر جانے والے ! تو بہ کر ۔ وہ گھڑی آتی ہے کہ تو اپنے بے حس ہاتھ کو دانتوں سے کاٹے گا۔
افَتَضْرِبَنَّ عَلَى الصَّفَاةِ زُجَاجَةً هَوِّنُ عَلَيْكَ وَلَا تَمُتُ بِإِبَاءِ
کیا تو پتھر کی سل پر شیشہ کو مارتا ہے۔ اپنے پر رحم کر متکبرانہ انکار سے ہلاک مت ہو۔
غَرَّتُكَ أَقْوَالٌ بِغَيْرِ بَصِيرَةٍ سُتِرَتْ عَلَيْكَ حَقِيقَةُ الْأَنْبَاءِ
بے بصیرت اقوال نے تجھے دھوکہ دیا ہے تجھ پر پیشگوئیوں کی حقیقت پوشیدہ کر دی گئی ہے۔
إِنَّ السُّمُوْمَ لَشَرُّ مَا فِى الْعَالَمِ وَمِنَ السُّمُومِ غَوَائِلُ الْأَرَاءِ
یقیناًا ز ہر دنیا میں سب سے بُری چیز ہیں اور گمراہ آراء بھی زہروں میں سے ایک زہر ہیں۔
جَاوَزْتَ بِالتَّكْفِيرِ عَرَصَاتِ التَّقَى أَشَفَقْتَ قَلْبِي أَوْ رَأَيْتَ خَفَائِي
تکفیر کر کے تو تقوی کے میدانوں کو پھلانگ گیا ہے۔ کیا تو نے میرا دل چیرا ہے یا میرا کوئی پوشیدہ گناہ دیکھا ہے۔

تَأْتِيكَ آيَاتِي فَتَعْرِفُ وَجْهَهَا فَاصْبِرُ وَلَا تَتْرُكُ طَرِيقَ حَيَاءِ
تیرے پاس میرے نشان آئیں گے اور تو ان کو پہچان لے گا ۔ پس صبر کر اور حیا کی راہ کو ترک نہ کر۔
إِنَّ الْمُقَرَّبَ لَا يُضَاعُ بِفِتْنَةٍ وَالاجْرُ يُكْتَبُ عِنْدَ كُلِّ بَلَاءِ
مقرب آزمائش سے ضائع نہیں کیا جاتا اور ہر بلا کے وقت اس کا اجر لکھا جاتا ہے۔
يَارَبَّنَا افْتَحُ بَيْنَنَا بِكَرَامَةٍ يَا مَنْ يَرَى قَلْبِي وَلُبَّ لِحَائِي
اے ہمارے رب ! تو ہمارے درمیان با عزت فیصلہ فرما۔ اے وہ ذات جو میرے دل کو اور میرے ظاہر کی اندرونی حقیقت کو دیکھ رہی ہے۔
يَامَنْ أَرَى أَبْوَابَهُ مَفْتُوحَةً لِلسَّائِلِينَ فَلَا تَرُدَّ دُعَائِي
اے وہ ذات! جس کے دروازے میں سائلوں کے لئے کھلے دیکھتا ہوں۔ میری دعا کورڈ نہ فرما۔
( مِنَنُ الرَّحْمَنِ - روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۱۶۹ تا ۱۷۳)
له الله

آج 10 میں سے 10 باقی