تَزَکَّرْ مَوْتَ دَجَّالٍ رُذَالٍ
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تَذَكَّرُ مَوْتَ دَجَّالِ رُذَالٍ وَقُودِ النَّارِ تَمَ ذِي الْخَبَالِ
اس کمینے دجال کی موت کو یاد کر جو آگ کا ایندھن (اور ) مفسد آتھم ہے۔
آتَاهُ الْمَوْتُ بَعْدَ كَمَالِ دَجْلٍ وَاِنْكَارِ وَ مَكْرٍ فِي الْمَقَالِ
انتہائی دھوکہ بازی اور اور انکار اور گفتگو میں چالبازی کے بعد اسے موت آ گئی ۔
لگ
اَرَاهُ اللهُ هَاوِيَةً وَ ذُلاً وَفِي النِّيرَانِ الْقِي كَالدَّمَالِ
خدا نے اسے جہنم اور ذلت دکھا دی اور وہ آگ میں ڈال دیا گیا خشک گوبر کی طرح ۔
كَمِثْلِي كَانَ فِي عُمْرٍ وَسِنِّ سَمِينَ الْجِسْمِ أَبْعَدَ مِنْ هُزَالِ
وہ عمر اور سن میں میری مانند تھا، فربہ جسم رکھنے والا (اور ) لاغری سے دور تھا
وَمَا أَرْدَاهُ إِلَّاحُبُّ كُفْرٍ وَاَحْبَابِ وَ أَمْلَالٍ وَمَالِ
اور نہیں ہلاک کیا اسے مگر کفر دوستو املاک اور مال کی محبت نے ۔
فَرَى أَرْضًا بِخَوفٍ بَعْدَ اَرْضٍ فَمَا نَفَعَتُهُ حِيَلُ الْاِنْتِقَالِ
اس نے خوف کی وجہ سے ایک جگہ کے بعد دوسری جگہ کو طے کیا ۔ سو ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کے حیلوں نے اسے کوئی نفع نہ دیا
وَدُقَّتْ هَامَةُ الْكَذَّابِ حَقًّا بِأَطْرَافِ الرِّجَاجِ أَوِ الْعَوَالِي
اور کذاب کی کھوپڑی در حقیقت خوب کوٹ دی گئی نیزوں کے دستوں یا پھلوں سے
وَقَدْ هَابَ الْمَنَايَا ثُمَّ اَنْسى زَمَانَ الْمَوْتِ مِنْ زَهْوِ الضَّلَالِ
اور وہ موتوں سے ڈرا پھر اس نے بھلا دیا موت کے وقت کو گمراہی سے پیدا ہونے والے تکبر کی وجہ سے۔
فَفَكِّرُ كَيْفَ أَدْرَكَهُ الْمَنِيَّه مُقَدَّرَةً لَّهُ بَعْدَ الْخَبَالِ
پس تو سوچ کہ موت نے اسے کس طرح آلیا جو اس کے لئے اس کی عقل کی خرابی کے بعد مقد رتھی۔
تَوَفَّاهُ الْمُهَيْمِنُ عِنْدَ خُبْثٍ وَاصْرَارٍ عَلَى سُبُلِ الْوَبَالِ
خدائے مھیمن نے اس کو خباثت ( کے اظہار ) اور وبال کی راہوں پر مصر ہونے پر وفات دیدی۔
فَأَيْنَ الْيَوْمَ تَمُ يَا عَدُوِّى اَلَمْ يَرْحَلُ إِلَى دَارِ النَّكَالِ
اے میرے دشمن ! آج آتھم کہاں ہے؟ کیا وہ عبرتناک سزا کے گھر کی طرف کوچ نہیں کر گیا ؟
الَمْ يَثْبُتُ بِفَضْلِ اللَّهِ صِدْقِی اَلَمْ يَظْهَرُ جَزَاءُ الْإِفْتِعَالِ
کیا اللہ کے فضل سے میرا صدق ظاہر نہیں ہو گیا؟ کیا بہتان باندھنے اور جھوٹ بولنے کی سزا ظاہر نہیں ہوگئی ۔
وَمَا نَجَّاهُ عِيسَى وَالصَّلِيبُ وَلَمْ يَعْصِمُهُ أَحَدٌ مِّنْ عِيَالِ
اور نہ اسے عیسی نے نجات دی ہے اور نہ صلیب نے اور نہ اس کو کنبے میں سے کسی نے بچایا ہے۔
تَجَلَّتْ ايَةُ الرَّبِّ الْعَظِيمِ فَأَيْنَ الطَّاعِنُونِ مِنَ الدَّلَالِ
خدائے بزرگ کا نشان خوب ظاہر ہو گیا ۔ پس وہ کہاں ہیں جو ناز سے طعنہ دیتے ہیں؟
وَأَيْنَ اللَّاعِنُونَ بِصَدْرِ نَادٍ وَاَيْنَ الضَّاحِكُونَ مِنَ الْحَوَالِي
اور بھری مجلس میں ملامت کرنے والے کہاں ہیں اور (اس کے ) حاشیہ نشینوں میں سے ہنسنے والے کہاں ہیں؟
وَأَيْنَ السَّاخِرُونَ مِنَ الْآدَانِي وَمِنْ أَهْلِ الْمَطَابِعِ كَالرِّئَال
اور کہاں ہیں تمسخر کر نیوالے کمینے لوگوں میں سے؟ کہاں ہیں چھا پہ خانوں والے جو شتر مرغ کے بچوں کی طرح تیز رفتار تھے۔
فُؤَادِي قَدْ تَاذًى مِنْ أَذَاهُمْ وَقَلْبِي دُقَ مِنْ قِيلٍ وَقَالِ
میرے دل نے ان کے ایڈا سے دکھ اٹھایا ہے اور میرا دل ان کی قیل و قال سے توڑ دیا گیا ہے۔
اَطَالُوا الْمُنَ التَّدْمِيمِ ظُلْمًا فَامْرِرْنَا كَامُرَارِ الْحِبَالِ
انہوں نے از راہ ظلم مذمت کی زبانوں کو دراز کیا ہے۔ سو ہم رسیوں کو بل دینے کی طرح بل دیئے گئے ہیں
وَقَالُوا كَاذِبٌ يُؤْذِي الْأَنَاسًا وَيَعْلَمُ مَنْ يَّرَانِي سِرَّ حَالِي
اور انہوں نے کہا کہ جھوٹا ہے جو لوگوں کو ایذا دیتا ہے۔ حالانکہ مجھے دیکھنے والا خدا میرے حال کے راز سے خوب واقف ہے۔
وَ مَلَأُوا كُلَّ قِرْطَاسٍ بِذَمِّى فَأَصْبَحْنَا كَمَجْرُوحِ الْقِتَالِ
اور انہوں نے ہر کاغذ کو میری بدگوئی سے بھر دیا ہے پس ہم جنگ کے زخمی کی طرح ہو گئے ۔
وَمَا خَافُوا عِقَابَ اللَّهِ رَبِّي إِذَا مَا جَاوَزُ وُا سُبُلَ اعْتِدَالِ
اور وہ میرے رب اللہ کی سزا سے نہیں ڈرے جب کہ انہوں نے اعتدال کی راہ سے تجاوز اختیار کر لیا۔
فَسَلُ هُمْ أَيْنَ اتَمُ فِي النَّصَارَى أَرُونِي فِي الْجُمُوعِ أَوِ الْعِيَالِ
پس ان سے پوچھ کہ عیسائیوں میں آتھم کہاں ہے؟ مجھے (وہ) مجمعوں میں یا (اس کے ) کنبے میں دکھاؤ۔
أَمَا مَاتَ الَّذِى زَعَمُوهُ حَيًّا أَمَا دُفِنَ المُكَذِّبُ فِي الدِّحَالِ
آیا وہ مر نہیں گیا جس کو انہوں نے زندہ خیال کیا تھا ؟ کیا مکذب گڑھے میں دفن نہیں کر دیا گیا ؟
أَمَا شَاهَتْ وُجُوهُ الْمُنْكِرِينَا فَقُومُوا وَاشْهَدُوا لِلَّهِ لَا لِي
کیا منکروں کے چہرے سیاہ نہیں ہو گئے؟ تم اٹھو اور خدا کے لئے گواہی دونہ کہ میرے لئے۔
وَلَمْ يَقْتُلُهُ مِنْ أَمْرِي قُبُونٌ وَلَكِنْ جَذَّهُ حِبُّ قَلَا لِي
اسے کسی گروہ نے میرے حکم سے قتل نہیں کیا۔ لیکن اس کی بیخ کنی کر دی ہے (میرے) محبوب نے جو میری خاطر اس کا دشمن ہوا۔
بَدَتْ ايَاتُ رَبِّي مِثْلَ شَمْسٍ فَمَا بَقِيَ الظَّلَامُ وَلَا اللَّيَالِي
میرے رب کے نشانات سورج کی طرح ظاہر ہو گئے ہیں پس نہ تاریکی باقی رہی ہے نہ ہی راتیں۔
سِهَامُ الْمَوْتِ مَا طَاشَتْ بِمَكْرٍ وَإِنَّ اللَّهَ يُخْزِى كُلَّ غَالِي
موت کے تیر کسی حیلے سے خطا نہیں گئے ۔ اور خدا ہر غلو کرنے والے کو رسوا کیا کرتا ہے۔
تَوَفَّى كَاذِبًا رَبِّ غَيُورٌ وَمَا أوَاهُ أَحَدٌ مِّنْ مَّوَالِي
غیرت مند رب نے جھوٹے کو موت دے دی اور اس کے دوستوں میں سے کوئی اسے پناہ نہ دے سکا۔
تُوُفِّيَ وَالسُّيُوفُ مُسَلَّلَاتٌ عَلَى أَمْثَالِهِ مِنْ ذِي الْجَلَالِ
وہ مر گیا اس حال میں کہ (موت) کی تلواریں اس جیسوں پر ذوالجلال خدا کی طرف سے کھینچی ہوئی ہیں۔
تَجَلَّى صِدْقُنَا وَالصِّدْقُ يَجْلُو فَاشْرَقْنَا كَاشْرَاقِ اللَّالِي
ہمارا صدق ظاہر ہو گیا اور سچائی ظاہر ہو کر ہی رہتی ہے۔ سو ہم موتیوں کے چمکنے کی طرح روشن ہو گئے ۔
فَلَا تَعْجَلْ عَلَيْنَا يَا ابْنَ ضِغْنٍ وَخَفْ سُوءَ الْعَوَاقِبِ وَالْمَالِ
پس اے کینہ ور ! ہمارے خلاف جلدی نہ کر اور بُرے نتائج اور بُرے انجام سے ڈر۔
نَزَلْنَا مَنْزِلَ الْأَضْيَافِ مِنْكُمْ فَنَرُجُوا أَنْ تَقُولُوا لِي نَزَالِ
ہم تمہارے پاس مہمانوں کی طرح اترے ہیں پس ہم امید رکھتے ہیں کہ تم لوگ مجھے کہو آئے تشریف لائیے۔
وَلِي فِي حَضْرَةِ الْمَوْلَى مَقَامٌ وَشَانٌ قَدْ تَبَاعَدَ مِنْ خَيَالِ
اور میرا مولیٰ کریم کی جناب میں ایک بلند مقام ہے اور ایسی شان ہے کہ خیال سے بلند تر ہے۔
وَصَافَانِي وَوَافَانِي حَبِيبِي وَأَرْوَانِي بِكَأسَاتِ الْوِصَالِ
میرے حبیب نے مجھ سے محبت کی اور وہ مجھے ملا اور مجھے وصال کے پیالوں سے سیراب کیا۔
آرَانِي الْحُبُّ مَوْتِي بَعْدَ مَوْتِي وَأَنْأَى تُرْبَتِي فَبَدَا زُلَالِي
(خدا کی ) محبت نے مجھے موت کے بعد موت دکھائی اور میری گرد کو ( مجھ سے ) دور کر دیا ہے تو میرا آب زلال ظاہر ہو گیا۔
وَجَدْنَا مَا وَجَدْنَا بَعْدَ وَجُدٍ وَاقْبَالِي أَتَى بَعْدَ الزَّوَالِ
ہم نے جو کچھ بھی پایا ہے غم کے بعد ہی پایا ہے اور میرا اقبال (میرے) مٹنے کے بعد آیا ہے۔
إِذَا أَنْكَرْتُ مِنْ نَّفْسِي بِصِدْقٍ فَوَافَانِي حَبِيبِي رَوْحُ بَالِي
جس وقت صدق کے ساتھ میں نے نفس کی (اطاعت) سے انکار کر دیا تو میرا حبیب جو میرے دل کا آرام ہے میرے پاس آ گیا۔
أَطَعْتُ النُّورَ حَتَّى صِرْتُ نُورًا وَلَا يَدْرِي خَصِيمٌ سِرَّ حَالِي
میں نے نور کی اطاعت کی یہاں تک کہ خود نور ہو گیا اور جھگڑنے والا دشمن میرے حال کے بھید سے واقف نہیں۔
طَلَعْتُ الْيَوْمَ مِنْ رَبِّ رَحِيمٍ وَجَلَّتْ شَمْسُ بَعْشِي فِي الْكَمَالِ
میں نے آج رب رحیم کی جانب سے طلوع کیا ہے اور میری بعثت کا آفتاب کامل ہو کر روشن ہوا ہے۔
فَلَا تَقْنُطُ مِنَ اللَّهِ الرَّءُوْفِ وَقُمْ وَبِتَوْبَةٍ نَحْوِي تَعَالِ
پس خدائے مہربان کی طرف سے نا امید مت ہو۔ اٹھ اور توبہ کے ساتھ میری طرف آ۔
قَرَيْنَا مِنْ كَمَالِ النُّصْحِ فَاقْبَلُ قِرَانَا بِالتَهَـــلِ كَالرِّجَالِ
ہم نے کمال خیر خواہی سے تمہاری ضیافت کی ہے پس تو ہماری مہمانی کو مردوں کی طرح خندہ پیشانی کے ساتھ قبول کر ۔
وَخَيْرُ الزَّادِ تَقْوَى الْقَلْبِ لِلَّهِ فَخُذْ إِيَّاهُ قَبْلَ الْإِرْتِحَالِ
اور بہترین توشۂ دل کا خدا سے ڈرنا ہے پس ( دنیا سے کوچ کرنے سے پہلے اسے لے لے۔
وَفَكِّرُ فِي كَلَامِي ثُمَّ فَكَرُ وَلَا تَسْلُكُ كَمَرُءٍ لَا يُبَالِى
اور میرے کلام میں غور کر پھر غور کر اور ایسے آدمی کا طریق اختیار نہ کر جولا پرواہی کرتا ہے۔
انجام آتھم روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۲۰۶ تا ۲۱۰)