بِوَحْشِ الْبَرِّ یُرْجَی الْاِئْتِلَافُ
القصائد الاحمدیہ
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بِوَحْشِ الْبَرِّ يُرْجَى الإِثْتِلَافُ وَكَيْفَ الْإِثْتِلَافُ بِمَنْ يَّعَافُ
جنگل کے جانوروں سے دوستی کی امید کی جاسکتی ہے۔ اور اُس سے کیونکر دوستی ہو سکے جو کراہت رکھتا ہے۔
قَرَيْنَا الْمُعْرِضِينَ بِطَيِّبَاتٍ فَرَدُّوا مَا قَرَيْنَاهُمْ وَعَافُوا
ہم نے اعراض کرنے والوں کی طیب چیزوں سے ضیافت کی۔ سوانہوں نے ہماری ضیافت کورڈ کر دیا اور کراہت کی ۔
بِحُمْقٍ يَحْسَبُونَ الدَّرَّ ضَرًّا وَأَجْيَافُ الْفَسَادِ لَهُمْ جُوَافُ
حماقت سے وہ دودھ کو ضرر رساں خیال کرتے ہیں اور فساد کے مردار ان کے نزدیک مچھلی ہیں۔
فَمَا اَرْدَى الْعِدَا إِلا اِبَاءٌ وَظَنُّ السَّوءِ فِينَا وَاعْتِسَافُ
سوائے انکار اور ہم سے بدظنی اور ظلم کے دشمنوں کو کسی چیز نے ہلاک نہیں کیا۔
كِلَابُ الْحَيِّ قَدْ نَبَحُوا عَلَيْنَا وَلَا يَدْرُونَ حِقْدًا مَّا الْعَفَافُ
قبیلے کے کتے ہم پر بھونکے اور وہ کینے کی وجہ سے نہیں جانتے کہ پر ہیز گاری کیا چیز ہے۔
وَقَدْ صِرْنَا حُدَيَّا النَّاسِ طُرًّا وَبُرْهَانِي لِمُرَانِي ثِقَالُ
ہم بطریق مقابلہ و معارضہ تمام لوگوں کے لئے آمادہ ہو گئے اور میری دلیل میرے نیزوں کے لئے سیدھا کرنے کا آلہ بن گئی۔
اَرَى ذُلَّا بِسُبْلِ الْحَقِّ عِرًّا وَوَهْدِي فِي رِضَا الْمَوْلَى شِعَافُ
میں ذلت کو خدا تعالیٰ کی راہ میں عزت خیال کرتا ہوں اور مولیٰ کی رضا میں میری پست زمین پہاڑ کی چوٹیوں ( کی طرح) ہے۔
وَإِنَّ اللَّهَ لَا يُخْزِينِ اَبَدًا اَنَا الْبَازِي الْمُوَقِّرُ لَا الْغُدَافِ
اور بے شک اللہ مجھے ہرگز رسوا نہیں کرے گا ( کیونکہ ) میں باعزت باز ہوں نہ کہ سیاہ کو ا۔
فَمَا لِلْعَالِمِينَ نَسُوا مَقَامِي قُلُوبٌ فِي صُدُورٍ أَوْ وِحَاقَ
علماء کو کیا ہو گیا ہے کہ میرا مقام بھول گئے ۔ ان کے سینوں میں دل ہیں یا کالے پتھر ؟
وَقَامُوا كَالرِّبَاعِ لِهَتُكِ عِرْضِ وَمَا بَقِيَ الْوِفَاقُ وَلَا الْوِلَا
وہ میری ہتک عزت کے لئے درندوں کی طرح کھڑے ہوئے اور نہ ان میں موافقت باقی رہی اور نہ ہی الفت۔
وَلَا يَدْرُونَ مَا حَالِى وَقَالِى فَاِنَّ مَقَامَنَا قَصْرُ نِيَافُ
اور وہ میرے حال اور قال کو نہیں جانتے کیونکہ ہمارا مقام ایک بلند محل ہے۔
تَرَاهُمْ مُفْسِدِينَ مُكَذِّبِينَا وَسِيرَتُهُمْ عُنُودٌ وَانْتِسَافُ
تو ان کو مفسد اور مکذب پاتا ہے اور ان کی سیرت بے راہ ہونا اور نا تمام گفتگو کرنا ہے۔
فَمِنْ كُفْرَانِهِمْ ظَهَرَ الْبَلَايَا وَقَحْط ثُمَّ ذَالٌ وَالْجِعَــاف
ان کی ناشکری کی وجہ سے بلائیں اور قحط ظاہر ہوئے پھر وہا اور بیخ کنی۔
وَإِنَّ الْمُلْكَ أَجْدَبَ مَعَ وَبَاءٍ وَيُرْجى بَعْدَهُ سَبْعٌ عِجَالٌ
اور بے شک ملک میں قحط پڑ گیا ہے اور وباء بھی ہے اور اس کے بعد سات سالہ قحط کا اندیشہ ہے۔
إِذَا مَا جَاءَ أَمْرُ اللهِ مَقْتًا فَلَا اَعْنَابَ فِيهِ وَلَا السُّلَامُ
جب خدا کا حکم (اس کی) ناراضگی کی وجہ سے آئے گا تو نہ ملک میں انگور رہیں گے اور نہ شیرہ انگور۔
وَهَذَا كُلُّهُ مِنْ سُوْءِ عَمَلٍ وَبِرِّ ضَيَّعُوهُ وَمَا تَلَافُوا
اور یہ سب بد عملی اور اس بات کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے نیکی کو ضائع کر دیا اور تلافی نہ کی ۔
فَتُوبُوا أَيُّهَا الْغَالُونَ تُوبُوا وَاَرْضُوا رَبَّكُمْ تَوْبًا وَصَافُوا
پس اے غلو کرنے والو! تو بہ کرؤ تو بہ کرو اور توبہ سے خدا کو راضی کرو اور مخلص بن جاؤ۔
وَخَافَ اللَّهَ أَهْلُ الْعِلْمِ لَكِنْ غَوِيٌّ فِي الْبَطَالَةِ لَا يَخَافُ
اہل علم خدا سے ڈرتے ہیں لیکن شہر بٹالہ میں ایک گمراہ ہے جو نہیں ڈرتا۔
لَهُ شِيَمٌ كَأَنَّ الْبَيْشَ فِيهَا وَمَعَهَا عُجْبُهُ سَمٌ زُعَافُ
اس کی ایسی خصلتیں ہیں گویا اس میں میٹھے تیلیے ( پیش ) کا زہر ہے اور اس کے ساتھ ہی اس کی خود پسندی ایک زہر قاتل ہے۔
لَهُ عِنْدَ اللُّبَانَةِ كُلُّ مَيْلٍ وَتَلْبِيَةٌ بِطَوْعٍ وَالطَّوَارُ
حاجت کے وقت تو اس میں پورا میلان ہے اور رضامندی سے لبیک کہنا اور طواف کرنا بھی ۔
وَلَمَّا حَازَ مَطْلَبَهُ وَاَقْنَى فَبَارَى كَالْعِدًا وَ بَدَ الْخِلَافُ
جب اس نے اپنا مطلب نکال لیا اور اسے حاصل کر لیا تو دشمن کی طرح مقابلہ پر آ گیا اور مخالفت ظاہر ہوگئی۔
عَلَى الْإِسْلَامِ هَذَا الرَّجُلُ رُزُءٌ وَمَقْصَدُهُ فَسَادٌ وَازْدِهَا
شخص اسلام پر ایک مصیبت بنا ہوا ہے اور اس کا مقصد فساد اور جھوٹ بولنا ہے۔
انجام آتھم ۔ روحانی خزائن جلد ۱۱ صفحه ۲۲۹ تا ۲۳۱)