اَرٰی سَیْلَ اٰفَاتٍ قَضَاھَا الْمُقَدِّرُ

القصائد الاحمدیہ

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

الْقَصِيدَةُ لِكُلِّ قَرِيحَةٍ سَعِيدَةٍ
ہر سعید فطرت کے لئے ایک قصیدہ
ارى سَيْلَ افَاتٍ قَضَاهَا الْمُقَدِّرُ وَفِي الْخَلْقِ سَيِّئَاتُ تُذَاعُ وَ تُنشَرُ
میں ان آفات کے سیلاب کو دیکھ رہا ہوں جن کو تقدیر جاری کرنے والے خدا نے مقدر کیا ہے اور مخلوق میں ایسی برائیاں ( موجود ) ہیں جو پھیلائی اور نشر کی جارہی ہیں۔
وَفِي كُلِّ طَرْفِ نَارُ شَرِّ تَأَجَّجَتْ وَفِي كُلِّ قَلْبِ قَدْ تَرَائُ التَّحَجُّرُ
اور ہر طرف آتش فساد و شر بھڑک اُٹھی ہے اور ہر ایک دل میں قساوت ظاہر ہوگئی ہے۔
وَقَدْ زُلْزِلَتْ مِنْ هَذِهِ الرِّيحِ دَوْحَةٌ تُظِلُّ بِظِلٍّ ذِي شِفَاءٍ وَتُشْمِرُ
اور اس ہوا سے وہ درخت ہل گیا ہے جو شفا اور سایہ دینے والا اور ثمر دار تھا۔
ارى كُلَّ مَحْجُوبِ لِدُنْيَاهُ بَاكِيًا فَمَنْ ذَا الَّذِي يَبْكِي لِدِينِ يُحَقَّرُ
میں دیکھتا ہوں کہ ہر غافل اپنی دنیا کے لئے رورہا ہے۔ پس کون ہے جو دین کے لئے روئے جس کی تحقیر کی جارہی ہے۔
وَلِلدِّينِ أَطْلَالُ أَرَاهَا كَلَاهِفٍ وَدَمْعِى بِذِكْرِ قُصُورِهِ يَتَحَدَّرُ
اور دین کے کھنڈرات ہو چکے ہیں جنہیں میں غم زدہ کی طرح دیکھ رہا ہوں اور میرے آنسو اس کے محلات کی یاد میں بہہ رہے ہیں۔
تَرَاءَتْ غَوَايَاتٌ كَرِيحٍ مُّجِيحَةٍ وَارْحَى سَدِيلَ الْغَيِّ لَيْلٌ مُّكَـدِّرُ
بیخ کنی کرنے والی ہوا کی طرح گمراہیاں ظاہر ہو گئی ہیں اور اندھیری رات نے ضلالت کا پردہ لڑکا دیا ہے۔
ارى ظُلُمَاتٍ لَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَهَا وَذُقْتُ كُنُوسَ الْمَوْتِ أَوْ كُنْتُ انْصَرُ
میں تاریکیاں دیکھتا ہوں ۔ کاش میں ان سے پہلے ہی مر جاتا اور موت کے پیالے چکھ لیتا یا پھر میں نصرت دیا جاتا۔

تَهُبُّ رِيَاحٌ عَاصِفَاتٌ كَأَنَّهَا سِبَاعٌ بِأَرْضِ الْهِنْدِ تَعْوِي وَ تَزْءَ رُ
تند ہوائیں اس طرح چل رہی ہیں گویا کہ وہ ہند کی سرزمین میں درندے ہیں جو شیخ اور دھاڑ رہے ہیں۔
أَرَى الْفَاسِقِينَ الْمُفْسِدِينَ وَ زُمَرَهُمْ وَقَلَّ صَلَاحُ النَّاسِ وَالْغَيُّ يَكْفُرُ
میں بدکار مفسدوں اور ان کے گروہوں کو ہی دیکھ رہا ہوں اور لوگوں کی نیکی کم ہو گئی اور گمراہی بڑھ گئی ہے۔
ارَى عَيْنَ دِينِ اللَّهِ مِنْهُمْ تَكَدَّرَتْ بِهَا الْعِينُ وَالْأَرَامُ تَمْشِي وَ تَعْبُرُ
میں دیکھتا ہوں کہ اللہ کے دین کا چشمہ ان کی وجہ سے مکدر رہو گیا ہے اور اس میں نیل گائے اور ہرن چل رہے ہیں اور اسے عبور کر رہے ہیں (یعنی اس کا کوئی وارث نہیں رہا)
أَرَى الدِّينَ كَالْمَرْضَى عَلَى الْأَرْضِ رَاغِمًا وَكُلُّ جَهُولٍ فِي الْهَوَى يَتَبَخْتَرُ
میں دین کو مریضوں کی طرح زمین پر خاک آلود پاتا ہوں اور ہر ایک جاہل ہوائے نفس میں مٹک مٹک کر چل رہا ہے۔
وَمَا هَمُّهُمُ إِلا لِحَظِّ نُفُوسِهِمْ وَمَاجُهُدُهُمْ إِلا لِعَيْشِ يُوَفِّرُ
اور ان کا تمام فکر ان کے حظ نفس کے لئے ہی ہے اور ان کی ساری کوشش صرف ایسی عیش کے لئے ہی ہے جسے بڑھایا جائے۔
نَسُوا نَهْجَ دِينِ اللَّهِ خُبْشًا وَ غَفْلَةً وَقَدْ سَرَّهُمْ بَغَى وَفِسْقٌ وَ مَيْسِرُ
وہ خباثت اور غفلت سے اللہ کے دین کی راہ کو بھول گئے ہیں اور انہیں سرکشی، بدکاری اور قمار بازی پسند آ گئی ہے۔
فَلَمَّا طَغَى الْفِسْقُ الْمُبِيدُ بِسَيْلِهِ تَمَنَّيْتُ لَوْ كَانَ الْوَبَاءُ الْمُتَبِّرُ
جب تباہ کن بدی کے سیلاب میں طغیانی آگئی تو میں نے آرزو کی کہ مہلک و با آ جائے۔
فَإِنَّ هَلَاكَ النَّاسِ عِنْدَ أُولِي النُّهَى أَحَبُّ وَأَوْلَى مِنْ ضَلَالٍ يُدَمِّرُ
کیونکہ عقلمندوں کے نزدیک لوگوں کا ہلاک ہو جانا اس گمراہی سے جو تباہ کر دیتی ہے زیادہ پسندیدہ اور بہتر ہے۔
صَبَرْنَا عَلَى ظُلْمِ الْخَلَائِقِ كُلِّهِمْ وَلَكِنْ عَلَى سَيْلِ الشَّقَا لَا نَصْبِرُ
ہم نے تمام لوگوں کے ظلم پر صبر کیا ہے لیکن ہم بدبختی کے سیلاب پر صبر نہیں کر سکتے ۔
وَقَدْ ذَابَ قَلْبِي مِنْ مَّصَائِبِ دِينِنَا وَأَعْلَمُ مَا لَا تَعْلَمُونَ وَابْصِرُ
اور اپنے دین کے مصائب سے میرا دل پگھل گیا ہے اور میں وہ کچھ جانتا اور دیکھتا ہوں جو تم نہیں جانتے۔

وَبَشِّى وَحُزْنِي قَدْ تَجَاوَزَ حَدَّهُ وَلَوْلَا مِنَ الرَّحْمَنِ فَضْلٌ أَتَبَّرُ
اور میر اغم واندوہ اپنی حد سے بڑھ گیا ہے اور اگر خدائے رحمان کا فضل نہ ہوتا تو میں ہلاک ہو جاتا۔
وَعِنْدِي دُمُوعٌ قَدْ طَلَعْنَ الْمَاقِيَا وَعِنْدِي صُرَاخٌ لا يَرَاهُ الْمُكَفِّرُ
اور میرے آنسو گوشہ ہائے چشم سے باہر نکل آئے ہیں اور میں ایسی چیخ و پکار کرتا ہوں جسے مکفر نہیں دیکھتا۔
وَلِى دَعَوَاتٌ يَصْعَدَنَّ إِلَى السَّمَاءِ وَلِيُّ كَلِمَاتٌ فِي الصَّلَايَةِ تَقْعَرُ
اور میری دعائیں ایسی ہیں جو آسمان پر جاتی ہیں اور میرے کلمات پتھر میں اثر کرتے ہیں۔
وَأُعْطِيتُ تَأْثِيرًا مِّنَ اللهِ خَالِقِي فَيَأْوِى إِلَى قَوْلِى جَنَانٌ مُطَهَّرُ
اور مجھے اپنے خالق خدا کی طرف سے تاثیر بخشی گئی ہے۔ پس پاک دل میرے قول کی طرف پناہ لیتا ہے۔
وَإِنَّ جَنَانِي جَاذِبٌ بِصَفَائِهِ وَإِنَّ بَيَانِي فِي الصُّخُورِ يُؤَثّر
اور بے شک میرا دل اپنے صاف ہونے کی وجہ سے جاذب ہے اور بلا شبہ میرا بیان چٹانوں میں بھی اثر کرتا ہے۔
حَفَرْتُ جِبَالَ النَّفْسِ مِنْ قُوَّةِ الْعُلى فَصَارَ فُؤَادِى مِثْلَ نَهْرٍ يُفَجَّرُ
میں نے خدا دا د طاقت سے نفس کے پہاڑوں کو کھودا ہے پس میرا دل نہر کی طرح ہو گیا ہے جو جاری کی جاتی ہے۔
وَأُعْطِيتُ رُعْبًا عِندَ صَمْتِي مِنَ السَّمَا وَقَوْلِى سِنَانٌ أَوْ حُسَامٌ مُّشَهَّرُ
اور اپنی خاموشی کے وقت مجھے آسمان سے رعب عطا کیا گیا ہے اور میرا قول نیزہ یا شمشیر برہنہ ہے۔
فَهَذَا هُوَ الْأَمْرُ الَّذِي سَرَّ مَالِكِي وَاَرْسَلَنِي صِدْقًا وَ حَقًّا فَانْذِرُ
پس یہ وہ امر ہے جس نے میرے مالک کو خوش کیا اور اس نے مجھے حق و صداقت دے کر بھیجا تا کہ میں انذار کروں ۔
إِذَا كَذَّبَتْنِي زُمَرُ اَعْدَاءِ مِلَّتِي فَقُلْتُ اخْسَأُوُا إِنَّ الْخَفَايَا سَتَظْهَرُ
جب میرے دین کے دشمنوں کے گروہوں نے میری تکذیب کی تو میں نے کہہ دیا ” دور ہو جاؤ ۔ پوشیدہ باتیں عنقریب ظاہر ہو جائیں گی۔
فَرِيقٌ مِّنَ الْأَحْرَارِ لَا يُنْكِرُونَنِي وَحِزْبٌ مِّنَ الْأَشْرَارِ ذَوُا وَانْكَرُوا
شریفوں کا گروہ میرا انکار نہیں کرتا اور اشرار کے گروہ نے مجھے ایذا دی ہے اور میرا انکار کیا ہے۔

وَقَدْ زَاحَمُوا فِي كُلِّ اَمْرٍ أَرَدْتُهُ فَأَيَّدَنِي رَبِّي فَفَرُّوا وَأَدْبَرُوا
اور انہوں نے ہر کام میں جس کا میں نے ارادہ کیا مزاحمت کی تو میرے رب نے میری تائید کی۔ سو وہ بھاگ گئے اور پیٹھ پھیر گئے۔
وَكَيْفَ عَصَوْا وَاللَّهِ لَمْ يُدْرَ سِرُّهَا وَكَانَ سَنَا صِدْقِي مِنَ الشَّمْسِ أَظْهَرُ
اللہ کی قسم ! اس کا بھید سمجھ نہیں آیا کہ انہوں نے کیسے نافرمانی کی حالانکہ میری سچائی کی روشنی سورج سے بھی زیادہ واضح تھی۔
لَزِمُتُ اصْطِبَارًا عِنْدَ جَوْرِ لِنَامِهِمْ وَكَانَ الْأَقَارِبُ كَالْعَقَارِبِ تَأْبُرُ
ان میں سے کمینوں کے ظلم کے وقت میں نے صبر اختیار کر لیا اور میرے قریبی رشتہ دار بھی بچھوؤں کی طرح ڈنگ مار رہے تھے۔
وَ هَذَا عَلَى الْإِسْلَامِ إِحْدَى الْمَصَائِبِ يُكَذَّبُ مِثْلِى بِالْهَوَى وَيُكَفَّرُ
اور اسلام پر منجملہ مصائب کے یہ بھی ایک مصیبت ہے کہ میرے جیسے آدمی کی تکذیب اور تکفیر نفس پرستی سے کی جارہی ہے۔
فَأَقْسَمُتُ بِاللَّهِ الَّذِي جَلَّ شَانُهُ عَلَى أَنَّهُ يُخْزِي الْعِدَا وَ أَعَزَّرُ
اور میں نے اللہ کی قسم کھائی ہے جس کی شان بلند ہے اس بات پر کہ وہ دشمنوں کو رسوا کرے گا اور مجھے عظمت دی جائے گی۔
وَلِلْغَيِّ اثَارٌ وَلِلرُّشْدِ مِثْلُهَا فَقُومُوا لِتَفْتِيشِ الْعَلَامَاتِ وَانْظُرُوا
اور گمراہی کی کچھ علامات ہیں اور ہدایت کی بھی اسی کی طرح کچھ علامات ہیں۔ سو تم علامات کی تلاش کے لئے اٹھو اور غور کرو۔
تَظُنُّونَ أَنِّي قَدْ تَقَوَّلْتُ عَامِدًا بِمَكْرٍ وَ بَعْضُ الظَّنِّ إِثْمٌ وَ مُنْكَرُ
تم یہ گمان کر رہے ہو کہ میں نے مکر سے عمداً جھوٹا قول باندھ لیا ہے حالانکہ بعض گمان گناہ اور مکروہ ہوتے ہیں۔
وَكَيْفَ وَإِنَّ اللَّهَ أَبْدَى بَرَائِتِي وَجَاءَ بِايَاتٍ تَلُوحُ وَتَظْهَرُ
اور یہ کیونکر ہو سکتا ہے جب کہ خدا نے میری براءت ظاہر کر دی ہے اور وہ ایسے نشان لے آیا ہے جو نمایاں اور ظاہر ہو رہے ہیں۔
وَيَأْتِيكَ وَعْدُ اللَّهِ مِنْ حَيْثُ لَا تَرَى فَتَعْرِفُهُ عَيْنٌ تُحَدُّ وَ تُبْصِرُ
اور تیرے پاس خدا کا وعدہ اس طرح آجائے گا کہ تو دیکھ نہیں رہا ہوگا۔ سواس کو وہی آنکھ پہچانے گی جو تیز ہوتی ہے اور خوب دیکھتی ہے۔
وَلَيْسَ لِعَضُبِ الْحَقِّ فِي الدَّهْرِ كَاسِرٌ وَمَنْ قَامَ لِلتَّكْسِيرِ بُخُلًا فَيُكْسَرُ
اور حق کی تلوار کو زمانے میں کوئی توڑنے والا نہیں اور جو بخل سے توڑنے کے لئے کھڑا ہو گا وہ خود توڑ دیا جائے گا۔

وَمَنْ ذَا يُعَادِيُنِي وَرَبِّى يُحِبُّنِي وَمَنْ ذَا يُرَادِينِي إِذَا اللَّهُ يَنصُرُ
اور کون ہے جو مجھ سے دشمنی کرے جب کہ میرا رب مجھ سے محبت کر رہا ہے۔ اور کون مجھے ہلاک کر سکتا ہے جب کہ اللہ مجھے مدد دے رہا ہے۔
وَ يَعْلَمُ رَبِّي سِرَّ قَلْبِي وَسِرَّهُمْ وَكُلُّ خَفِيٌّ عِنْدَهُ مُتَحَفِّرُ
اور میرا رب میرے دل کے بھید اور ان کے بھید کو جانتا ہے اور ہر پوشیدہ چیز اس کے پاس حاضر ہے۔
وَلَوْ كُنْتُ مَرْدُودَ الْمَلِيْكِ لَضَرَّنِي عَدَاوَةُ قَوْمٍ كَذَّبُونِي وَ حَقَّرُوا
اور اگر میں خدا کی طرف سے جو میرا مالک ہے مردود ہوتا تو تکذیب کرنے والی اور حقیر قرار دینے والی قوم کی عداوت مجھے ضرور نقصان پہنچاتی ۔
وَلَكِنَّنِي صَافَيْتُ رَبِّي فَجَاءَ نِي مِنَ اللهِ آيَاتٌ كَمَا أَنْتَ تَنْظُرُ
لیکن میں نے اپنے رب سے خالص دوستی کی تو اللہ کی طرف سے کچھ نشانات، جیسا کہ تو دیکھ رہا ہے میرے پاس آگئے۔
وَمَا كَانَ جَوْرُ الْخَلْقِ مُسْتَحْدَثًا لَّنَا فَإِنَّ أَذَاهُمُ سُنَّةٌ لَّا تُغَيَّرُ
اور مخلوق کا ظلم ہمارے لئے کوئی نئی بات نہیں تھی کیونکہ ان کا دکھ دینا ایک غیر متبدل سنت ہے۔
إِذَا قِيلَ إِنَّكَ مُرْسَلٌ خِلْتُ اَنَّنِي دُعِيْتُ إِلَى أَمْرٍ عَلَى الْخَلْقِ يَعْسِرُ
جب مجھے کہا گیا کہ تو مرسل ہے تو میں نے خیال کیا کہ میں ایک ایسے امر کی طرف بلایا گیا ہوں جو مخلوق پر دشوار گزرے گا۔
امُكْفِرِ ! مَهْلًا بَعْضَ هَذَا التَّحَكُمِ وَخَفْ قَهُرَ رَبِّ قَالَ لَا تَقْفُ فَاحْذَرُ
اے میرے مکفر ! اس زبردستی کرنے سے کسی قدر باز آجا اور اس خدا سے ڈر جس نے ” لا تقف “ کہا ہے سو احتیاط کر۔
وَإِذْ قُلْتُ إِنِّي مُسْلِمٌ قُلْتَ كَافِرٌ فَأَيْنَ التَّقَى يَا أَيُّهَا الْمُتَهَوِّرُ
جب میں نے کہا میں مسلمان ہوں تو نے کہا کہ کافر ہے پس تقویٰ کہاں گیا اے بے جا دلیری کرنے والے!
وَإِنْ كُنْتَ لَا تَخْشَى فَقُلْ لَّسْتَ مُؤْمِنًا وَيَاتِي زَمَانٌ تُسْتَلَنَّ وَتُخْبَرُ
اور اگر تو ڈرتا نہیں تو تو کہتا رہ کہ تو مومن نہیں اور وہ زمانہ آ رہا ہے کہ تو پوچھا جائے گا اور تجھے مطلع کیا جائے گا۔
وَإِنِّي تَرَكْتُ النَّفْسَ وَالْخَلْقَ وَالْهَوَى فَلَا السَّبُّ يُؤْذِينِي وَلَا الْمَدْحُ يُبْطِرُ
اور میں نے نفس ، مخلوق اور خواہش نفس کو ترک کر دیا ہے سو اب نہ گالی مجھے ایذا دیتی ہے اور نہ مدح فخر دلاتی ہے۔

وَكَمْ مِّنْ عَدُوٌّ بَعْدَ مَا أَكْمَلَ الْأَذَى أَتَانِي فَلَمْ أَصْعَرُ وَمَا كُنتُ أَصْعَرُ
اور بہت سے دشمن ہیں جو دکھ کو کمال تک پہنچا دینے کے بعد میرے پاس آئے تو نہ میں نے بے رخی برتی اور نہ ہی کبھی بے رخی میرا شیوہ تھا۔
أَرَى الظُّلْمَ يَبْقَى فِي الْخَرَاطِيمِ وَسُمُهُ وَأَمَّا عَلَامَاتُ الْأَذَى فَتُغَيَّرُ
میں دیکھتا ہوں کہ ظلم کا نشان ناکوں پر باقی رہ جاتا ہے لیکن تکلیف اٹھانے کی علامات، سو وہ تو بدل جایا کرتی ہیں۔
وَ وَاللَّهِ إِنِّي قَدْ تَبِعْتُ مُحَمَّدًا وَفِي كُلِّ أَن مِّنْ سَنَاهُ انَوَّرُ
اور خدا کی قسم ! میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کی ہے اور ہر لحظہ میں انہی کی روشنی سے منور کیا جاتا ہوں ۔
عَجِبْتُ لِأَعْمَى لَا يُدَاوِى عُيُونَهُ وَمِنَّا بِجَوْرِ الْجَهْلِ يَلْوِي وَ يَسْخَرُ
مجھے اس اندھے پر تعجب ہے جو اپنی آنکھوں کا علاج نہیں کرتا اور جہالت ۔ کرتا اور جہالت سے پیدا شدہ ظلم کی وجہ سے وہ ہم سے جھگڑتا اور ٹھٹھا کرتا ہے۔
ا تَنْسى نَجَاسَاتٍ رَضِيْتَ بِاَكُلِهَا وَتَهُمِنُ بُهْتَانًا بَرِيًّا وَتَذْكُرُ
کیا تو ان نجاستوں کو بھول ر استوں کو بھول رہا ہے جن کے کھانے کو تو پسند کر چکا ہے اور تو ایک بے گناہ شخص پر بہ ص پر بہتان باندھتا ہے اور اس کا ذکر کرتا رہتا ہے۔
إِذَا قَلَّ عِلْمُ الْمَرْءِ قَلَّ اتِّقَاءُهُ فَيَسْعَى إِلَى طُرُقِ الشَّقَا وَ يُزَوِّرُ
جب انسان کا علم کم ہو جاتا ہے تو اس کا تقوی بھی کم ہو جاتا ہے۔ سو وہ بدبختی کے راستوں پر دوڑتا اور فریب سے کام لیتا ہے۔
وَمَا أَنَا مِمَّنْ يَمْنَعُ السَّيْفُ قَصْدَهُ فَكَيْفَ يُخَوِّفُنِي بِشَمٍ مُّكَفِّرُ
اور میں ان لوگوں سے نہیں ہوں کہ تلوار ان کے ارادے کو روک سکے۔ سو ایک مکفر مجھے گالیوں سے کیسے ڈرا سکتا ہے۔
لَنَا كُلَّ يَوْمٍ نُّصْرَةٌ بَعْدَ نُصْرَةٍ فَمُتْ أَيُّهَا النَّارِي بِنَارٍ تُسَجِّرُ
لگ
ہمیں ہر روز نصرت پر نصرت مل رہی ہے۔ سواے حسد کی آگ میں جلنے والے! اس آگ کے ذریعہ ہلاک ہو جا جسے تو خود ہی بھڑکا رہا ہے۔
وُعِدْنَا مِنَ الرَّحْمَنِ عِرًّا وَ سُوْدَدًا فَقُمْ وَامْحُ هَذَا النَّقْشَ إِنْ كُنْتَ تَقْدِرُ
ہمیں خدائے رحمان کی طرف سے عزت اور سرداری کا وعدہ دیا گیا ہے۔ سواٹھ اگر تو قدرت رکھتا ہے تو اس نقش کو مٹا دے۔
أَلَا إِنَّمَا الْأَيَّامُ رَجَعَتْ إِلَى الْهُدى هَنِياً لَّكُمُ بَعْنِي فَبَثُوا وَابْشِرُوا
سن لو ! زمانہ ہدایت کی طرف لوٹ پڑا ہے۔ تمہارے لئے میری بعثت مبارک ہو۔ پس خوش ہو جاؤ اور خوشی مناؤ۔

دَعُوا غَيْرَ أَمْرِ اللهِ وَاسْعَوْ لِأَمْرِهِ هُوَ اللهُ مَوْلَانَا أَطِيعُوهُ وَاحْضُرُوا
غیر اللہ کے حکم کو چھوڑ دو اور اللہ کے حکم کی اطاعت ) میں کوشش کرو۔ اللہ ہی ہمارا مولی ہے اس کی اطاعت کرو اور حاضر ہو جاؤ۔
أَلَا لَيْسَ غَيْرُ اللهِ فِي الدَّهْرِ بَاقِيًا وَكُلُّ جَلِيسٍ مَّا خَلَا اللَّهَ يُهْجَرُ
سنو! اللہ کے سواز مانے میں کوئی باقی رہنے والا نہیں اور ہر ایک ہم نشین اللہ کے سوا جدا کیا جائے گا۔
(خطبة الهامية - روحانی خزائن جلد ۱۶ صفحه ۳۰۳ تا ۳۰۶

آج 10 میں سے 10 باقی