میرا زمانہ وفات نزدیک ہے
رسالہ الوصیت
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رساله الوصیت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ
الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ وَالصَّلوةُ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِهِ مُحَمَّدٍ وَالِهِ وَأَصْحَابِهِ
أَجْمَعِينَ ۔ اما بعد چونکہ خدائے عز و جل نے متواتر وحی سے مجھے خبر دی ہے کہ میرا زمانہ
وفات نزدیک ہے اور اس بارے میں اُس کی وحی اس قدر تواتر سے ہوئی کہ میری ہستی کو
بنیاد سے ہلا دیا۔ اور اس زندگی کو میرے پر سرد کر دیا اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ اپنے
دوستوں اور اُن تمام لوگوں کے لئے جو میرے کلام سے فائدہ اُٹھانا چاہیں چند نصائح
لکھوں ۔ سو پہلے میں اُس مقدس وحی سے اطلاع دیتا ہوں جس نے مجھے میری موت کی خبر
دے کر میرے لئے یہ تحریک پیدا کی اور وہ یہ ہے جو عربی زبان میں ہوئی اور بعد میں اُردو
کی وحی بھی لکھی جائے گی ۔ قَرُبَ اَجَلُكَ الْمُقَدَّرُ وَلَا نُبْقِي لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ
ذِكْرًا - قَلَّ مِيْعَادُ رَبِّكَ وَلَا نُبْقِى لَكَ مِنَ الْمُخْزِيَاتِ شَيْئًا - وَإِمَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ
الَّذِي نَعِدُهُمْ اَونَتَوَفَّيَنَّكَ - تَمُوتُ وَ أَنَا رَاضٍ مِنْكَ ۔ جَاءَ وَقُتُكَ وَنُبْقِي لَكَ
الْآيَاتِ بَاهِرَاتٍ - جَاءَ وَقْتُكَ وَنُبْقِى لَكَ الْآيَاتِ بَيِّنَاتٍ ۔ قَرُبَ مَا تُوعَدُونَ - وَأَمَّا |
بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثُ - إِنَّهُ مَنْ يَتَّقِ اللَّهَ وَيَصْبِرُ فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ -
( ترجمہ ) تیری اجل قریب آگئی ہے اور ہم تیرے متعلق ایسی باتوں کا نام ونشان
نہیں چھوڑیں گے جن کا ذکر تیری رسوائی کا موجب ہو۔ تیری نسبت خدا کی
رساله الوصیت
میعاد مقررہ تھوڑی رہ گئی ہے اور ہم ایسے تمام اعتراض دور اور دفع کر دیں گے اور کچھ بھی ان
میں سے باقی نہیں رکھیں گے جن کے بیان سے تیری رسوائی مطلوب ہو۔ اور ہم اس بات پر
قادر ہیں کہ جو کچھ مخالفوں کی نسبت ہماری پیشگوئیاں ہیں ان میں سے تجھے کچھ دکھاویں یا تجھے
وفات دے دیں تو اس حالت میں فوت ہوگا جو میں تجھ سے راضی ہوں گا ۔ اور ہم کھلے کھلے
نشان تیری تصدیق کے لئے ہمیشہ موجود رکھیں گے جو وعدہ کیا گیا وہ قریب ہے اپنے رب کی
نعمت کا جو تیرے پر ہوئی لوگوں کے پاس بیان کر ۔ جو شخص تقوی اختیار کرے اور صبر کرے تو
خدا ایسے نیکو کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
اس جگہ یادر ہے کہ خدا تعالیٰ کا یہ فرمانا کہ ہم تیری نسبت ایسے ذکر باقی نہیں چھوڑیں گے
جو تیری رسوائی اور ہتک عزت کا موجب ہوں اس فقرہ کے دو معنے ہیں (۱) اوّل یہ کہ ایسے
اعتراضات کو جو رسوا کرنے کی نیت سے شائع کئے جاتے ہیں ہم دور کر دیں گے اور اُن
اعتراضات کا نام و نشان نہ رہے گا (۲) دوسرے یہ کہ ایسے شکایت کرنے والوں کو جو اپنی
شرارتوں کو نہیں چھوڑتے اور بد ذکر سے باز نہیں آتے دُنیا سے اُٹھا لیں گے اور صفحہ ہستی سے
معدوم کر دیں گے تب اُن کے نابود ہونے کی وجہ سے اُن کے بیہودہ اعتراض بھی نابود ہو
جائیں گے۔ پھر بعد اس کے خدا تعالیٰ نے میری وفات کی نسبت اُردو زبان میں مندرجہ ذیل
کلام کے ساتھ مجھے مخاطب کر کے فرمایا۔
وو
بہت تھوڑے دن رہ گئے ہیں اُس دن سب پر اداسی چھا جائے
گی ۔ یہ ہوگا یہ ہوگا یہ ہوگا۔ بعد اس کے تمہارا واقعہ ہوگا تمام حوادث اور
عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا حادثہ آئے گا۔
حوادث کے بارے میں جو مجھے علم دیا گیا ہے وہ یہی ہے کہ ہر ایک طرف دنیا میں موت
اپنا دامن پھیلائے گی اور زلزلے آئیں گے اور شدت سے آئیں گے اور قیامت کا نمونہ
ہوں گے اور زمین کو تہ و بالا کر دیں گے اور بہتوں کی زندگی تلخ ہو جائے گی۔ پھر وہ