زلزلہ کے نشان
رسالہ الوصیت
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
مخالفت کرنا اگر معصیت نہیں تو اور کیا ہے ۔
رساله الوصیت
اگر میں نہ آیا ہوتا تو محض اجتہادی غلطی قابل عفو تھی لیکن جب میں خدا کی طرف سے آ گیا
کا شیوہ
اور صریح اور سچے معنے قرآن شریف کے کھل گئے تو پھر بھی غلطی کو نہ چھوڑ نا ایمانداری کا
نہیں ۔ میرے لئے خدا کے نشان آسمان پر بھی ظاہر ہوئے اور زمین پر بھی ۔ اور صدی کا بھی
قریباً چوتھا حصہ گزر گیا اور ہزار ہانشان ظہور میں آگئے اور دنیا کی عمر سے ساتواں ہزار شروع ہو
گیا تو پھر اب بھی حق کو قبول نہ کرنا یہ کس قسم کی سخت دلی ہے دیکھو میں بلند آواز سے کہتا ہوں کہ
خدا کے نشان ابھی ختم نہیں ہوئے اُس پہلے زلزلہ کے نشان کے بعد جو ۴ را پریل ۱۹۰۵ء میں
ظہور ہور میں آیا جس کی ایک مدت پہلے خبر دی گئی تھی پھر خدا نے مجھے خبر دی کہ بہار کے زمانہ میں
ایک اور سخت زلزلہ آنے والا ہے وہ بہار بار کے دن ہوں گے نہ معلوم کہ وہ ابتدا بہار کا ہوگا جب
کہ درختوں میں پتا نکلتا ہے یا درمیان اُس کا یا اخیر کے دن جیسا کہ الفاظ وحی الہی یہ ہیں ۔
پھر بہار آئی خدا کی بات پھر پوری ہوئی ۔ چونکہ پہلا زلزلہ بھی بہار کے ایام میں تھا اس لئے
خدا نے خبر دی کہ وہ دوسر ا زلزلہ بھی بہار میں ہی آئے گا اور چونکہ آخر جنوری میں بعض درختوں
کا پتہ نکلنا شروع ہو جاتا ہے اس لئے اسی مہینہ سے خوف کے دن شروع ہوں گے اور غالباً
مئی کے اخیر تک وہ دن رہیں گے
اور خدا نے فرمایا زَلْزَلَةُ السَّاعَةِ یعنی وہ زلزلہ قیامت کا نمونہ ہوگا ۔ اور پھر فرمایا
لَكَ نُرِى ايْتِ وَنَهْدِمُ مَا يَعْمُرُونَ * یعنی تیرے لئے ہم نشان دکھلائیں گے اور
مجھے معلوم نہیں کہ بہار کے دنوں سے مراد یہی بہار کے دن ہیں جو اس جاڑے کے گزرنے کے
بعد آنے والے ہیں یا کسی اور وقت پر اس پیشگوئی کا ظہور موقوف ہے جو بہار کا وقت ہوگا بہر حال
خدا تعالیٰ کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ بہار کے دن ہوں گے خواہ کوئی بہار ہو مگر خدا ایک ایسے
شخص کی طرح آئے گا جو رات کو پوشیدہ طور پر آتا ہے یہی خدا نے مجھے فرمایا ہے ۔ منہ
ایک خدا کی وحی اس بارے میں یہ بھی ہے۔ ”تیرے لئے میرا نام چپکا ۔ منہ
رساله الوصیت
جو عمارتیں بناتے جائیں گے ہم اُن کو گراتے جائیں گے۔ اور پھر فرمایا بھونچال آیا اور شدت
سے آیا زمین تہ و بالا کر دی ۔ یعنی ایک سخت زلزلہ آئے گا اور زمین کو یعنی زمین کے بعض حصوں
کو زیروز بر کر دے گا جیسا کہ لوط کے زمانہ میں ہوا۔ اور پھر فرمایا إِنِّي مَعَ الْأَفْوَاجِ آتِيكَ
بغتةً یعنی میں پوشیدہ طور پر فوجوں کے ساتھ آؤں گا اُس دن کی کسی کو بھی خبر نہیں ہو گی جیسا کہ
لوط کی بستی جب تک زیروز بر نہیں کی گئی کسی کو خبر نہ تھی اور سب کھاتے پیتے اور عیش کرتے تھے
کہ ناگہانی طور پر زمین اُلٹائی گئی ۔ پس خدا فرماتا ہے کہ اس جگہ بھی ایسا ہی ہوگا کیونکہ گناہ
حد سے بڑھ گیا اور انسان حد سے زیادہ دنیا سے پیار کر رہے ہیں اور خدا کی راہ تحقیر کی نظر سے
دیکھی جاتی ہے اور پھر فرمایا زندگیوں کا خاتمہ ۔ اور پھر مجھے مخاطب کر کے فرمایا قَالَ رَبُّكَ
إِنَّهُ نَازِلٌ مِّنَ السَّمَاءِ مَا يُرْضِيْكَ رَحْمَةً مِّنَا ۔ وَكَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا یعنی تیرا رب کہتا ہے کہ
ایک امر آسمان سے اُترے گا جس سے تو خوش ہو جائے گا یہ ہماری طرف سے رحمت ہے اور یہ
فیصلہ شدہ بات ہے جو ابتدا سے مقدر تھی اور ضرور ہے کہ آسمان اس امر کے نازل کرنے ۔
رکار ہے جب تک کہ یہ پیشگوئی قوموں میں شائع ہو جائے ۔ کون ہے جو ہماری باتوں پر ایمان
لا وے بجز اس کے کہ خوش قسمت ہو ۔
سے
یادر ہے کہ یہ اعلان تشویش کے پھیلانے کے لئے نہیں بلکہ آئندہ تشویش کی پیش بندی
کے لئے ہے تا کوئی بے خبری میں ہلاک نہ ہو ۔ ہر ایک امر نیت سے وابستہ ہے پس ہماری
نیت دکھ دینے کی نہیں بلکہ دکھ سے بچانے کی نیت ہے ۔ وہ لوگ جو تو بہ کرتے ہیں خدا کے
عذاب سے بچائے جائیں گے مگر وہ بد قسمت جو تو بہ نہیں کرتا اور ٹھٹھے کی مجلسوں کو نہیں
چھوڑتا اور بدکاری اور گناہ سے باز نہیں آتا اُس کی ہلاکت کے دن نزدیک ہیں کیونکہ
اُس کی شوخی خدا کی نظر میں قابل غضب ہے ۔
اس جگہ ایک امر اور قابل تذکرہ ہے کہ جیسا کہ میں پہلے بیان کر چکا ہوں کہ خدا نے
رساله الوصیت
﴿۱۵﴾ مجھے میری وفات سے اطلاع دی ہے اور مجھے مخاطب کر کے میری زندگی کی نسبت فرمایا کہ بہت
تھوڑے دن رہ گئے ہیں ۔ اور فرمایا کہ تمام حوادث اور عجائبات قدرت دکھلانے کے بعد تمہارا
حادثہ آئے گا ۔ یہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ضرور ہے کہ میری وفات سے پہلے دنیا پر کچھ
حوادث پڑیں اور کچھ عجائبات قدرت ظاہر ہوں تا دنیا ایک انقلاب کے لئے طیار ہو جائے
اور اُس انقلاب کے بعد میری وفات ہو۔ اور مجھے ایک جگہ دکھلا دی گئی کہ یہ تیری قبر کی جگہ
ہوگی ۔ ایک فرشتہ میں نے دیکھا کہ وہ زمین کو ناپ رہا ہے تب ایک مقام پر اُس نے پہنچ کر مجھے
کہا کہ یہ تیری قبر کی جگہ ہے۔ پھر ایک جگہ مجھے ایک قبر دکھلائی گئی کہ وہ چاندی سے زیادہ چمکتی
تھی اور اُس کی تمام مٹی چاندی کی تھی ۔ تب مجھے کہا گیا کہ یہ تیری قبر ہے ۔ اور ایک جگہ
مجھے دکھلائی گئی اور اُس کا نام بہشتی مقبرہ رکھا گیا اور ظاہر کیا گیا کہ وہ اُن برگزیدہ جماعت کے
لوگوں کی قبریں ہیں جو بہشتی ہیں۔ تب سے ہمیشہ مجھے یہ فکر رہی کہ جماعت کے لئے ایک قطعہ
زمین قبرستان کی غرض سے خریدا جائے لیکن چونکہ موقعہ کی عمدہ زمینیں بہت قیمت سے ملتی تھیں
اس لئے یہ غرض مدت دراز تک معرض التواء میں رہی ۔ اب اخویم مولوی عبدالکریم صاحب
مرحوم کی وفات کے بعد جب کہ میری وفات کی نسبت بھی متواتر وحی الہی ہوئی ۔ میں نے مناسب
سمجھا کہ قبرستان کا جلدی انتظام کیا جائے اس لئے میں نے اپنی ملکیت کی زمین جو ہمارے باغ
کے قریب ہے جس کی قیمت ہزار روپیہ سے کم نہیں اس کام کے لئے تجویز کی اور میں دعا کرتا
ہوں کہ خدا اس میں برکت دے اور اسی کو بہشتی مقبرہ بنادے اور یہ اس جماعت کے پاک دل
لوگوں کی خواب گاہ ہو جنہوں نے در حقیقت دین کو دنیا پر مقدم کر لیا اور دنیا کی محبت چھوڑ دی
اور خدا کے لئے ہو گئے اور پاک تبدیلی اپنے اندر پیدا کر لی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے
اصحاب کی طرح وفاداری اور صدق کا نمونہ دکھلایا ۔ آمین یا رب العالمین ۔
پھر میں دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر خدا اس زمین کو میری جماعت میں سے اُن پاک دلوں
رساله الوصیت
کی قبریں بنا جو فی الواقع تیرے لئے ہو چکے اور دنیا کی اغراض کی ملونی اُن کے کاروبار میں
نہیں ۔ آمین یا رب العالمین ۔
پھر میں تیسری دفعہ دعا کرتا ہوں کہ اے میرے قادر کریم اے خدائے غفور و رحیم تو صرف اُن
لوگوں کو اس جگہ قبروں کی جگہ دے جو تیرے اس فرستادہ پر سچا ایمان رکھتے ہیں اور کوئی نفاق اور غرض
نفسانی اور بدظنی اپنے اندر نہیں رکھتے اور جیسا کہ حق ایمان اور اطاعت کا ہے بجالاتے ہیں
☆
بدظنی ایک سخت بلا ہے جو ایمان کو ایسی جلدی جلا دیتی ہے جیسا کہ آتش سوزاں خس و خاشاک کو اور وہ جو ۱۶
خدا کے مرسلوں پر بدظنی کرتا ہے خدا اس کا خود دشمن ہو جاتا ہے اور اس کی جنگ کے لئے کھڑا ہوتا ہے اور وہ
اپنے برگزیدوں کے لئے اس قدر غیرت رکھتا ہے جو کسی میں اُس کی نظیر نہیں پائی جاتی ۔ میرے پر جب طرح
طرح کے حملے ہوئے تو وہی خدا کی غیرت میرے لئے افروختہ ہوئی جیسا کہ اُس نے فرمایا۔ اني مع الرسول
اقوم والوم من يلوم - واعطيك ما يدوم - لك درجة في السماء وفي الذين هم يبصرون
ولک نری ایت و نهدم ما يعمرون - وقالوا اتجعل فيها من يفسد فيها ۔ قال اني اعلم مالا
تعلمون - انی مهین من اراد اهانتك - لا تخف انى لايخاف لدى المرسلون - الى امر الله
فلا تستعجلوه بشارة تلقاها النبيون - يا احمدى انت مرادی و معى - انت منى بمنزلة
توحیدی و تفریدى وانت منى بمنزلة لا يعلمها الخلق وانت وجيه فی حضرتی اخترتك
لنفسى - اذا غضبت غضبت وكلما احببت احببت - أثرك الله على كل شيء الحمد لله
الذي جعلك المسيح ابن مريم - لا يسئل عما يفعل وهم يسئلون - وكان وعدا مفعولا
يعصمك الله من العدا - ويسطو بكل من سطا ۔ ذالك بما عصوا وكانوا يعتدون - اليس
الله بكاف عبده - يا جبال اوبى معه والطير - كتب الله لا غلبن انا ورسلي - وهم من :|
بعد غلبهم سيغلبون - ان الله مع الذين اتقوا والذين هم محسنون - ان الذين أمنوا ان لهم قدم
صدق عند ربهم۔ سلام قولا من رب رحيم وامتازوا اليوم ايها المجرمون - منه