ہدایت

رسالہ الوصیت

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رساله الوصیت
(۳) تیسری شرط یہ ہے کہ اس قبرستان میں دفن ہونے والا متقی ہو اور محرمات سے پر ہیز کرتا
اور کوئی شرک اور بدعت کا کام نہ کرتا ہو سچا اور صاف مسلمان ہو۔
(۴) ہر ایک صالح جو اُس کی کوئی بھی جائداد نہیں اور کوئی مالی خدمت نہیں کر سکتا اگر یہ
ریہ
ثابت ہو کہ وہ دین کے لئے اپنی زندگی وقف رکھتا تھا اور صالح تھا تو وہ اس قبرستان میں
دفن ہو سکتا ہے ۔
هدایت
(1) ہر ایک صاحب جو حسب شرائط متذکرہ بالا کوئی وصیت کرنا چاہیں تو ان کی وصیت پر
عملدرآمد ان کی موت کے بعد ہو گا لیکن وصیت کو لکھ کر اس سلسلہ کے امین مفوض
الخدمت کو سپرد کر دینا لازمی امر ہوگا اور ایسا ہی چھاپ کہ ماپ کر شائع کرنا بھی کیونکہ موت کے
وقت اکثر وصایا کا لکھنا مشکل ہو جاتا ہے اور چونکہ آسمانی نشانوں اور بلاؤں کے دن
قریب ہیں اس لئے خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسے وقت میں وصیت لکھنے والا بہت درجہ
رکھتا ہے جو امن کی حالت میں وصیت لکھتا ہے اور اس وصیت کے لکھنے میں جس کا مال
دائمی مدد دینے والا ہو گا اُس کو دائمی ثواب ہوگا اور خیرات جاریہ کے حکم میں ہوگا ۔
۱۹) (۲) ہر ایک صاحب جو کسی دوسری جگہ میں ہوں جو قادیاں سے دور اس ملک کے کسی اور حصہ
میں ہوں اور وہ ان شرائط کے پابند ہوں جو درج ہو چکی ہیں تو اُن کے وارثوں کو چاہئے
کہ ان کی موت کے بعد ایک صندوق میں ان کی میت کو رکھ کر قادیان میں پہنچاویں اور
اگر اس قبرستان کی تکمیل سے پہلے یعنی پل وغیرہ کی طیاری سے پہلے کوئی صاحب فوت
ہو جائیں جو حسب شرائط اس قبرستان میں دفن ہوں گے تو چاہیے کہ بطور امانت صندوق میں
رکھ کر اپنی جگہ دفن کئے جائیں پھر تمام لوازم کی طیاری کے بعد جو قبرستان کے متعلق ہیں

رساله الوصيت
قادیان میں اُن کی میت لائی جائے لیکن وہ صاحب جو بغیر صندوق کے دفن کئے جائیں
اُن کا قبر میں سے نکالنا مناسب نہ ہوگا کی
واضح ہو کہ خدا تعالیٰ کا ارادہ ہے کہ ایسے کامل الایمان ایک ہی جگہ دفن ہوں تا آئندہ
کی نسلیں ایک ہی جگہ اُن کو دیکھ کر اپنا ایمان تازہ کریں اور تا اُن کے کارنامے یعنی جو خدا
کے لئے انہوں نے دینی کام کئے ہمیشہ کے لئے قوم پر ظاہر ہوں ۔
بالآخر ہم دعا کرتے ہیں کہ خدا تعالیٰ اس کام میں ہر ایک مخلص کو مدد دے اور ایمانی جوش
ان میں پیدا کرے اور اُن کا خاتمہ بالخیر کرے۔ آمین
مناسب ہے کہ ہر ایک صاحب ہماری جماعت میں سے جن کو یہ تحریر ملے وہ اپنے
دوستوں میں اُس کو مشتہر کریں اور جہاں تک ممکن ہو اس کی اشاعت کریں اور اپنی آئندہ نسل
کے لئے اس کو محفوظ رکھیں ۔ اور مخالفوں کو بھی مہذب طریق پر اس سے اطلاع دیں اور ہر ایک
بد گو کی بد گوئی پر صبر کریں اور دعا میں لگے رہیں ۔
وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
الراقم خاکسار
لمفتقر الى الله الصمد غلام احمد عافاه الله وايد
۲۰ دسمبر ۱۹۰۵ء
حاشیه
کوئی نادان اس قبرستان اور اس انتظام کو بدعت میں داخل نہ سمجھے کیونکہ یہ انتظام حسب وحی الہی
ہے انسان کا اس میں دخل نہیں ۔ اور کوئی یہ خیال نہ کرے کہ صرف اس قبرستان میں داخل ہونے سے
کوئی بہشتی کیونکر ہو سکتا ہے کیونکہ یہ مطلب نہیں ہے کہ یہ زمین کسی کو بہشتی کر دے گی بلکہ خدا کے کلام کا
یہ مطلب ہے کہ صرف بہشتی ہی اس میں دفن کیا جائے گا۔ منہ

آج 10 میں سے 10 باقی