ضمیمہ متعلقہ رسالہ الوصیت

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

رساله الوصیت
☆
ضمیمہ متعلقہ رساله الوصية
رساله الوصیة کے متعلق چند ضروری امر قابل اشاعت ہیں جو ذیل میں لکھے
جاتے ہیں :۔
(۱) اول یہ کہ جب تک انجمن کار پرداز مصالح قبرستان اس امر کو شائع نہ کرے کہ
قبرستان با عتبار لوازم ضروری کے من کل الوجوہ طیار ہو گیا ہے اس وقت تک جائز نہ ہوگا
کہ کوئی میت جس نے رساله الوصیّة کے شرائط کی پابندی کی ہے قبرستان میں دفن کرنے
کے لئے لائی جائے پل وغیرہ لوازم ضروریہ کا پہلے طیار ہو جانا ضروری ہوگا اور اُس وقت
تک میت ایک صندوق میں امانت کے طور پر کسی اور قبرستان میں رکھی جائے گی ۔
(۲) ہر ایک صاحب جو رساله الوصیّة کی پابندی کا اقرار کریں ضروری ہوگا کہ
وہ ایسا اقرار کم سے کم دو گواہوں کی ثبت شہادت کے ساتھ اپنے زمانہ قائمی ہوش وحواس
میں انجمن کے حوالہ کریں اور تصریح سے لکھیں کہ وہ اپنی کل جائیداد منقولہ و غیر منقولہ کا
دسواں حصہ اشاعت اغراض سلسلہ احمدیہ کے لئے ! بطور وصیت یا وقف دیتے ہیں ۔ اور
ضروری ہوگا کہ وہ کم سے کم دو اخباروں میں اس کو شائع کر دیں ۔
(۳) انجمن کا یہ فرض ہوگا کہ قانونی اور شرعی طور پر وصیت کردہ مضمون کی
نسبت اپنی پوری تسلی کر کے وصیت کنندہ کو ایک سارٹیفیکیٹ اپنے دستخط اور مہر کے
ساتھ دے دیں اور جب قواعد مذکورہ بالا کی رو سے کوئی میت اس قبرستان میں
ریویو آف ریلیجنز اردو جنوری ۱۹۰۶ ء از صفحه ۳۶ تا ۳۹۔ (ناشر)

رساله الوصیت
لائی جائے تو ضروری ہوگا کہ وہ سارٹیفکٹ انجمن کو دکھلایا جائے اور انجمن کی ہدایت اور موقع
نمائی سے وہ میت اس موقع میں دفن کی جائے جو انجمن نے اُس کے لئے تجویز کیا ہے۔
(۴) اس قبرستان میں بجز کسی خاص صورت کے جو انجمن تجویز کرے نابالغ بچے
دفن نہیں ہوں گے کیونکہ وہ بہشتی ہیں اور نہ اس قبرستان میں اُس میت کا کوئی دوسرا عزیز
دفن ہو گا جب تک وہ اپنے طور پر کل شرائط رسالہ الوصیت کو پورا نہ کرے۔
(۵) ہر ایک میت جو قادیان کی زمین میں فوت نہیں ہوئی ان کو بجز صندوق قادیان
میں لانا نا جائز ہوگا اور نیز ضروری ہوگا کہ کم سے کم ایک ماہ پہلے اطلاع دیں تا اگر انجمن کو
اتفاقی موانع قبرستان کے متعلق پیش آ گئے ہوں تو اُن کو دور کر کے اجازت دے۔
(۶) اگر کوئی صاحب خدانخواستہ طاعون کی مرض سے فوت ہوں جنہوں نے رساله الوصية
کے تمام شرائط پورے کر دیتے ہوں اُن کی نسبت یہ ضروری حکم ہے کہ وہ دو برس تک صندوق
میں رکھ کر کسی علیحدہ مکان میں امانت کے طور پر دفن کئے جائیں اور دو برس کے بعد ایسے
۳۷ موسم میں لائے جائیں کہ اس فوت ہونے کے مقام اور قادیان میں طاعون نہ ہو۔
(۷) یادر ہے کہ صرف یہ کافی نہ ہوگا کہ جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کا دسواں حصہ دیا۔
جائے بلکہ ضروری ہوگا کہ ایسا وصیت کرنے والا جہاں تک اس کے لئے ممکن ہے پابند احکام
اسلام ہو اور تقویٰ طہارت کے امور میں کوشش کرنے والا ہو اور مسلمان خدا کو ایک جاننے
والا اور اُس کے رسول پر سچا ایمان لانے والا ہو اور نیز حقوق عباد غصب کرنے والا نہ ہو۔
(۸) اگر کوئی صاحب دسویں حصہ جائداد کی وصیت کریں اور اتفاقاً ان کی موت
ایسی ہو کہ مثلاً کسی دریا میں غرق ہو کر اُن کا انتقال ہو یا کسی اور ملک میں وفات پاویں جہاں
سے میت کو لا نا متعذر ہو تو ان کی وصیت قائم رہے گی اور خدا تعالیٰ کے نزدیک ایسا ہی ہوگا

رساله الوصیت
کہ گویا وہ اسی قبرستان میں دفن ہوئے ہیں اور جائز ہوگا کہ ان کی یادگار میں اسی قبرستان میں
ایک کتبہ اینٹ یا پتھر پر لکھ کر نصب کیا جائے اور اس پر یہ واقعات لکھے جائیں ۔
(۹) انجمن جس کے ہاتھ میں ایسا روپیہ ہوگا اس کو اختیار نہیں ہوگا کہ بجز اغراض سلسلہ
احمدیہ کے کسی اور جگہ وہ روپیہ خرچ کرے۔ اور ان اغراض میں سے سب سے مقدم اشاعت
اسلام ہو گی اور جائز ہوگا کہ انجمن با تفاق رائے اُس روپیہ کو تجارت کے ذریعہ سے ترقی دے۔
(۱۰) انجمن کے تمام ممبر ایسے ہوں گے جو سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوں اور پارسا طبع اور
دیانت دار ہوں اور اگر آئندہ کسی کی نسبت یہ محسوس ہوگا کہ وہ پارسا طبع نہیں ہے یا یہ کہ وہ
دیانت دار نہیں یا یہ کہ وہ ایک چال باز ہے اور دنیا کی ملونی اپنے اندر رکھتا ہے تو انجمن کا فرض
ہو گا کہ ہ بلا توقف ایسے شخص کو اپنی انجمن سے خارج کرے اور اس کی جگہ کوئی اور مقرر کرے۔
(۱۱) اگر وصیتی مال کے متعلق کوئی جھگڑا پیش آوے تو اُس جھگڑے کی پیروی میں
جو اخراجات ہوں وہ تمام وصیتی مالوں میں سے دیئے جائیں گے۔
(۱۲) اگر کوئی شخص وصیت کر کے پھر کسی اپنے ضعف ایمان کی وجہ سے اپنی وصیت
سے منکر ہو جائے یا اس سلسلہ سے روگردان ہو جائے تو گو انجمن نے قانونی طور پر اس کے
مال پر قبضہ کر لیا ہو پھر بھی جائز نہ ہوگا کہ وہ مال اپنے قبضہ میں رکھے بلکہ وہ تمام مال
واپس کرنا ہوگا کیونکہ خدا کسی کے مال کا محتاج نہیں اور خدا کے نزدیک ایسا مال مکروہ اور
رد کرنے کے لائق ہے۔
(۱۳) چونکہ انجمن خدا کے مقرر کردہ خلیفہ کی جانشین ہے اس لئے اس انجمن کو
دنیا داری کے رنگوں سے بکلی پاک رہنا ہوگا اور اس کے تمام معاملات نہایت صاف اور
انصاف پر مبنی ہونے چاہئیں ۔

رساله الوصیت
(۱۴) جائز ہوگا کہ اس انجمن کی تائید اور نصرت کے لئے دور دراز ملکوں میں اور
انجمنیں ہوں جو ان کی ہدایت کے تابع ہوں ۔ اور جائز ہوگا کہ اگر وہ ایسے ملک میں ہوں
کہ وہاں سے میت کو لا نا متعذر ہے تو اُسی جگہ میت کو دفن کر دیں اور ثواب سے حصہ پانے
کی غرض سے ایسا شخص قبل از وفات اپنے مال کے دسویں حصہ کی وصیت کرے اور اُس
وصیتی مال پر قبضہ کرنا اُس انجمن کا کام ہوگا جو اُس ملک میں ہے اور بہتر ہوگا کہ وہ روپیہ
اُسی ملک کے اغراض دینیہ کیلئے خرچ ہو اور جائز ہوگا کہ کوئی ضرورت محسوس کر کے وہ
روپیہ اس انجمن کو دیا جائے جس کا ہیڈ کوارٹر یعنی مرکز مقامی قادیان ہوگا۔
(۱۵) یہ ضروری ہوگا کہ مقام اس انجمن کا ہمیشہ قادیان رہے کیونکہ خدا نے اس
مقام کو برکت دی ہے اور جائز ہوگا کہ وہ آئندہ ضرورتیں محسوس کر کے اس کام کے لئے
کوئی کافی مکان طیار کریں ۔
(۱۶) انجمن میں کم ۔ میں کم سے کم ہمیشہ دو ممبر ایسے چاہئیں جو علم قرآن اور میں جو علم قرآن اور حدیث سے بخوبی
واقف ہوں اور تحصیل علم عربی رکھتے ہوں اور سلسلہ احمدیہ کی کتابوں کو یا درکھتے ہوں ۔
(۱۷) اگر خدانخواستہ کوئی ایسا شخص جو رساله الوصية کی رو سے وصیت کرتا
ہے مجذوم ہو جس کی جسمانی حالت اس لائق نہ ہو جو وہ اس قبرستان میں لایا جائے تو
ایسا شخص حسب مصالح ظاہری مناسب نہیں ہے کہ اس قبرستان میں لایا جائے لیکن اگر
اپنی وصیت پر قائم ہو گا تو اُس کو وہی درجہ ملے گا جیسا کہ دفن ہونے والے کو ۔
(۱۸) اگر کوئی کچھ بھی جائیداد منقولہ یا غیر منقولہ نہ رکھتا ہو اور باایں ہمہ ثابت
ہو کہ وہ ایک صالح درویش ہے اور متقی اور خالص مومن ہے اور کوئی حصہ نفاق

رساله الوصیت
یا دنیا پرستی یا قصور اطاعت کا اس کے اندر نہ ہو تو وہ بھی میری اجازت سے یا میرے بعد انجمن
کی اتفاق رائے سے اس مقبرہ میں دفن ہو سکتا ہے۔
(۱۹) اگر کوئی شخص خدا تعالیٰ کی خاص وحی سے رڈ کیا جائے تو گو وصیتی مال بھی پیش
کرے تا ہم اس قبرستان میں داخل نہیں ہوگا۔
(۲۰) میری نسبت اور میرے اہل وعیال کی نسبت خدا نے استثناء رکھا ہے۔ باقی ہر ایک
مرد ہو یا عورت ہو اُن کو ان شرائط کی پابندی لازم ہو گی اور شکایت کرنے والا منافق ہوگا ۔
یہ وہ شرائط ضرور یہ ہیں جو او پر لکھی گئیں ۔ آئندہ اس مقبرہ بہشتی میں وہ دفن کیا جائے گا
جو ان شرائط کو پورا کرے گا ۔ ممکن ہے کہ بعض آدمی جن پر بدگمانی کا مادہ غالب ہو وہ ہمیں
اس کارروائی میں اعتراضوں کا نشانہ بناویں اور اس انتظام کو اغراض نفسانیہ پر مبنی سمجھیں یا
اس کو بدعت قرار دیں لیکن یادر ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے کام ہیں وہ جو چاہتا ہے کرتا ہے۔ بلا شبہ
اس نے ارادہ کیا ہے کہ اس انتظام سے منافق اور مومن میں تمیز کرے اور ہم خود محسوس کرتے
ہیں کہ جو لوگ اس الہی انتظام پر اطلاع پا کر بلا توقف اس فکر میں پڑتے ہیں کہ دسواں حصہ
کل جائداد کا خدا کی راہ میں دیں بلکہ اس سے بھی زیادہ اپنا جوش دکھلاتے ہیں وہ اپنی
L
ایمانداری پر مہر لگا دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ الم - أَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ
يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ - کیا لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ میں اسی قدر پر راضی ہو جاؤں ﴿۳۹﴾
کہ وہ کہہ دیں کہ ہم ایمان لائے اور ابھی ان کا امتحان نہ کیا جائے اور یہ امتحان تو کچھ بھی
چیز نہیں ۔ صحابہ رضی اللہ عنہم کا امتحان جانوں کے مطالبہ پر کیا گیا اور انہوں نے اپنے سر خدا کی
راہ میں دیئے پر ایسا گمان کہ کیوں یوں ہی عام اجازت ہر ایک کو نہ دی جائے کہ وہ اس
قبرستان میں دفن کیا جائے ۔ کس قدر دور از حقیقت ہے ۔ اگر یہی روا ہو تو خدا تعالیٰ نے
ہر ایک زمانہ میں امتحان کی کیوں بنا ڈالی؟ وہ ہر ایک زمانہ میں چاہتا رہا ہے کہ خبیث اور طیب
ل العنكبوت : ۳۲

رساله الوصیت
میں فرق کر کے دکھلاوے اِس لئے اُس نے اب بھی ایسا ہی کیا ۔ خدا تعالیٰ نے آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بعض خفیف خفیف امتحان بھی رکھے ہوئے تھے جیسا کہ یہ
بھی دستور تھا کہ کوئی شخص آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی قسم کا مشورہ نہ لے جب تک
پہلے نذرانہ داخل نہ کرے۔ پس اس میں بھی منافقوں کے لئے ابتلا تھا۔ ہم خود محسوس کرتے
ہیں کہ اس وقت کے امتحان سے بھی اعلیٰ درجہ کے مخلص جنہوں نے در حقیقت دین کو دنیا پر
مقدم کیا ہے دوسرے لوگوں سے ممتاز ہو جائیں گے۔ اور ثابت ہو جائے گا کہ بیعت کا اقرار
انہوں نے سچا کر کے دکھلا دیا اور اپنا صدق ظاہر کر دیا۔ بے شک یہ انتظام منافقوں پر بہت
گراں گزرے گا اور اس سے ان کی پردہ دری ہوگی ۔ اور بعد موت وہ مرد ہوں یا عورت اس
قبرستان میں ہرگز دفن نہیں ہو سکیں گے۔ فِي قُلُوبِهِمْ مَّرَضٌ فَزَادَهُمُ اللَّهُ مَرَضًا
لیکن اس کام میں سبقت دکھلانے والے راستبازوں میں شمار کئے جائیں گے اور ابد تک
خدا کی اُن پر رحمتیں ہوں گی ۔
بالآخر یہ بھی یادر ہے کہ بلاؤں کے دن نزدیک ہیں اور ایک سخت زلزلہ جو زمین کو تہ و بالا کر
دے گا قریب ہے پس وہ جو معائنہ عذاب سے پہلے اپنا تارک الدنیا ہونا ثابت کر دیں گے اور
نیز یہ بھی ثابت کریں گے کہ کس طرح انہوں نے میرے حکم کی تعمیل کی ۔ خدا کے نزدیک حقیقی
مومن وہی ہیں اور اُس کے دفتر میں سابقین اولین لکھے جائیں گے۔ اور میں سچ سچ کہتا ہوں کہ
وہ زمانہ قریب ہے کہ ایک منافق جس نے دنیا سے محبت کر کے اس حکم کو ٹال دیا ہے وہ عذاب
کے وقت آہ مار کر کہے گا کہ کاش میں تمام جائیداد کیا منقولہ اور کیا غیر منقولہ خدا کی راہ میں دے
دیتا اور اس عذاب سے بچ جاتا ۔ یاد رکھو! کہ اس عذاب کے معائنہ کے بعد ایمان بے سود ہوگا
اور صدقہ خیرات محض عبث ۔ دیکھو!! میں بہت قریب عذاب کی تمہیں اطلاع دیتا ہوں اپنے لئے
البقرة :

رساله الوصیت
وہ زاد جلد تر جمع کرو کہ کام آوے۔ میں یہ نہیں چاہتا کہ تم سے کوئی مال لوں اور اپنے قبضہ میں
کرلوں بلکہ تم اشاعت دین کے لئے ایک انجمن کے حوالہ اپنا مال کرو گے اور بہشتی زندگی پاؤ
گے۔ بہتیرے ایسے ہیں کہ وہ دنیا سے محبت کر کے میرے حکم کو ٹال دیں گے مگر بہت جلد دنیا
سے جدا کئے جائیں گے تب آخری وقت میں کہیں گے هَذَا مَا وَعَدَ الرَّحْمَنُ وَصَدَقَ
الْمُرْسَلُونَ لي والسلام على من اتبع الهدى
الراقم خاکسار
میرزاغلام احمد خدا تعالی کی طرف سے مسیح موعود
ایس : ۵۳
۶ جنوری ۱۹۰۶ء

آج 10 میں سے 10 باقی