رُوداد اجلاس اوّل
رسالہ الوصیت
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
رساله الوصیت
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ ۔
روئید اد اجلاس اول مجلس معتمدین صدرانجمن احمد یہ قادیان
منعقده ۲۹ جنوری ۱۹۰۶ء
حاضرین جلسه
حضرت مولوی نورالدین صاحب پریذیڈنٹ ۔ خانصاحب محمد علی خانصاحب۔
صاحبزادہ بشیر الدین محمود احمد صاحب مولوی سید محمد احسن صاحب - خواجہ کمال الدین
صاحب ۔ ڈاکٹر سید محمد حسین صاحب سیکرٹری مجلس ۔
چونکہ بعض ضروری ہدایات اور منظوریوں کا دینا اشد ضروری تھا اور احباب بیرونجات
کو اطلاع دینے کے لئے کافی وقت نہ تھا۔ اس لئے یہ اجازت حضرت امام علیہ السلام بعد
منظوری قواعد یہ جلسہ کیا گیا۔
حسب ذیل معاملات طے ہوئے
(1) قرار پایا کہ مسودہ وصیت مجوزہ منظور کیا جائے ۔
(۲) قرار پایا کہ وصیت کے مسودہ کی سرِ دست آٹھ سو کا پیاں چھپوائی جائیں اور نیز
الحکم اور بدر میں بھی چھپوایا جائے ۔
(۳) قرار پایا کہ وصیت کنندگان کو ذیل کی ہدایات برائے تعمیل بھیجی جائیں اور
رساله الوصیت
یہ ہدایات وصیت کی فارم کے نیچے چھپوائی جاویں۔
الف۔ اگر ضرورت ہو تو وصیت کنندگان وصیت کا مسوده ۔۔۔ طلب کریں اور اس کی نقل
سادہ کاغذ پر از سر نو کریں اور جہاں جہاں جگہ چھوڑی گئی ہے وہاں حسب حالات خود خانہ پُری
کر لیں ۔ وصیت کے لئے کاغذ مضبوط لگاویں۔
ب ۔ جہاں تک ممکن ہو وصیت کی رجسٹری کرائی جائے اور وصیت نامہ پر حتی الوسع بطور گواہ
ورثاء یا شرکائے وصیت کنندہ کے دستخط ہوں اور ساتھ ہی شہر یا گاؤں کے دو معز ز گواہ ہوں۔
ج۔ وصیت کنندہ اور ایسا ہی گواہان خواہ خواندہ ہوں یا نا خواندہ اپنے دستخط یا مواہیر کے علاوہ
نشان انگوٹھا ضرور لگا دیں۔ اور جو خواندہ ہیں وہ دستخط بھی کریں۔ اور مرد بائیں ہاتھ کا اور عورت
دائیں ہاتھ کا انگوٹھا لگا دے۔
و۔ اگر وصیت کنندہ لکھ سکتا ہے تو اپنی وصیت اپنے ہاتھ سے لکھے۔
۔ وصیت پر اسٹامپ کی ضرورت نہیں۔
و وصیت کنندہ کے اگر کوئی خاص حالات ہوں اور اس میں کسی قانونی مشورہ کی ضرورت ہو تو
وہ جو انجمن کے مشیر قانونی ہیں خط لکھ کر دریافت کر لیں ۔
(۴)۔ پنجاب میں جو مالکان اراضی ہیں اور اُن کی راہ میں وصیت کرنے میں کوئی دقتیں ہیں تو
اُن کے لئے مناسب ہے کہ وہ جس قدر جائیداد کی وصیت کرنا چاہتے ہیں اسے بجائے وصیت
کے اپنی زندگی میں ہبہ کر دیں۔ اور ہبہ نامہ پر اپنے ورثائے بازگشت کے (اگر کوئی ہوں ) دستخط
کرائیں جن سے ایسے ورثاء کی رضامندی پائی جائے اور ہبہ نامہ کی رجسٹری ضروری ہے اور
جائیداد موہو بہ کا داخل خارج مجلس معتمدین صدرانجمن احمد یہ قادیان کے نام کرائیں لیکن ایسی
صورت میں انہیں نئی پیدا کردہ جائیداد کے متعلق ایسا وقتا فوقتا کرنا ہوگا۔
(۵) ۔ اگر ہبہ مذکورہ رزولیوشن نمبر ۴ میں بھی دقت ہو تو جس قدر جائیداد کی وصیت یا ہبہ کرنا چاہتے
ہیں اس کی قیمت بازاری مقرر کر کے یا اس کو فروخت کر کے قیمت مقرر کردہ یا ز ریمن کو مجلس کار پرداز
مصالح قبرستان کے حوالے کریں لیکن ایسی صورت میں جب وہ نئی جائیداد پیدا کریں تو اس
رساله الوصیت
کے متعلق بھی انہیں وقتا فوقتا ایسا ہی کرنا ہوگا۔
(1) جو احباب کوئی جائیداد نہیں رکھتے مگر آمدنی کی کوئی سبیل رکھتے ہیں وہ اپنی آمدنی کا کم از کم
حصہ ماہوار انجمن کے سپرد کریں ۔ یہ ان کا اختیار ہے کہ جو چندے وہ سلسلہ عالیہ کی
امداد میں اس وقت دیتے ہیں ان کو اس حصہ میں شامل رہنے دیں یا الگ کر
دیں۔ اگر وہ اپنے موجودہ چندوں کو اس حصہ میں شامل کرنا چاہتے ہیں تو جس
طرح وہ چندہ بھیج رہے ہیں بھیجتے رہیں ۔ البتہ اُن چندوں کو منہا کر کے جو بچے وہ بقیہ
رقم فنانشل سیکرٹری مجلس کار پرداز مصالح قبرستان کے نام بھیج دیں۔ باقی خط و کتابت اس
مجلس کے سیکرٹری سے کریں لیکن ان کو وصیت کرنی ہوگی کہ اُن کے مرنے کے بعد اُن
کے متروکہ کی کم از کم حصہ کی مالک انجمن ہو ۔
نوٹ : (۱) جو صاحب مزید واقفیت قانونی درباره وصیت یا هبه به تعلق مجلس کار پرداز مصالح
قبرستان حاصل کرنا چاہیں وہ وصیت یا ہبہ لکھنے سے پہلے خط و کتابت کر سکتے ہیں ۔
(۲) خاص حالات میں مجلس معتمدین سے بذریعہ خط و کتابت طے ہو سکتا ہے۔
(۷) کل روپیہ جو چندہ قبرستان کے متعلق ہو یا جو زیر اشتہار الوصیت صورتہائے متذکرہ بالا
میں بھیجا جائے وہ صرف اس پتہ پر آنا چاہئے ” فنانشل سیکرٹری مجلس کار پرداز مصالح
قبرستان اور کسی شخص کے نام یا کسی اور پتہ پر نہیں آنا چاہیے۔
خاکسار محمد علی سیکرٹری ۲۹ جنوری ۱۹۰۶ء
نورالدین یکم جولائی ۱۹۰۶ء
میرزا غلام احمد