پیش لفظ
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
بسم الله الرحمن الرحيم
پیش لفظ
اس زمانہ کے مصلح اور شہزادہ امن حضرت مرزاغلام احمد صاحب قادیانی
علیہ الصلوۃ والسلام بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ نے جو تعلیم اور اصول دنیا کے
سامنے پیش کئے ہیں اُن سے نہ صرف ملک کے اندر بسنے والی مختلف اقوام و
مذاہب میں صلح و امن کی بنیاد پڑتی ہے اور ملک کی ترقی و سر بلندی کے لئے
رستہ ہموار ہوتا ہے بلکہ مشرق و مغرب کے متضاد خیالات اور مذہب و سائنس
کی مخالف لہروں کے ملنے کے سامان بھی پیدا ہوتے ہیں۔
آپ نے اپنی زندگی میں اسی (۸۰) کے قریب کتابیں لکھیں اور
تقاریر کے ذریعہ بھی لوگوں میں پُر امن و ترقی پسندانہ خیالات کا اظہار کیا ۔
جماعت احمد یہ عالمگیر کی ترقی کے ساتھ ساتھ جوں جوں یہ اصول اور عقائد
دنیا کے مختلف ملکوں اور علاقوں میں پہنچ رہے ہیں لوگ ان کو ماننے اور قبول
کرنے کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں ۔ یہ یقینی بات ہے کہ موجودہ زمانہ میں
دنیا کی نجات انہی اصولوں پر چلنے سے ہو سکتی ہے۔
حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمد یہ کہ ہ احمدیہ کا اہم کارنامہ اس مادیت اور دہریت
کے زمانہ میں زندہ مذہب اور زندہ خدا کو پیش کرنا ہے جواب بھی اپنی ہستی کا
ثبوت نہ صرف عقلی دلائل مہیا کر کے بلکہ آسمانی نشانات و معجزات اور اپنے
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام :
کلام سے دیتا ہے۔ لاکھوں انسان اس مقدس وجود کی پیروی کر کے روحانی
زندگی کے چشمہ سے سیراب اور قادر مطلق خدا سے تعلق پیدا کر کے گناہوں
کی زندگی سے پاک ہو رہے ہیں اور یہ سہ اور یہ سلسلہ جلد از جلد بڑھ رہ رہا
کے کناروں تک شہرت حاصل کر رہا ہے۔
رہا ہے اور دنیا
حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ نے اپنی وفات سے جو ۲۶ مئی
۱۹۰۸ء کو ہوئی صرف ایک دو دن پہلے اپنا مشہور لیکچر پیغام صلح، تحریر فرمایا جو
مورخه ۲۱ جون ۱۹۰۸ء کو رائے بہادر پرتول چندر چڑ جی کی صدارت میں
آپ کی وفات کے بعد پڑھ کر سنایا گیا ۔ اس پیغام میں اگر چہ ہندوستان
میں بسنے والی دو بڑی قوموں ہندو اور مسلمان کو زیادہ تر مخاطب کیا گیا ہے
لیکن پیش کردہ اصول ملک کی سب قوموں میں اتحاد و اتفاق پیدا کرنے کے
لئے مفید اور ضروری ہیں۔ شری برہم دت اخبار فرنٹیئر میں دہرہ دون مورخہ
۱۲ دسمبر ۱۹۴۸ء میں اسی پیغام کا ذکر کرتے ہوئے لکھتے ہیں :-
دو
احمد یہ جماعت مسلمانوں میں ایک ترقی پسند جماعت ہے، جملہ
مذاہب کے ساتھ رواداری اس کی بنیادی تعلیم میں شامل ہے، تمام پیشوایان
مذاہب کی عزت و تکریم کرتے ہوئے احمدیوں نے ان کی تعلیمات کو اپنی
مذہبی کتب میں شامل کیا ہے۔
چالیس سال پیشتر یعنی اس وقت جبکہ ابھی مہاتما گاندھی افق
سیاست پر نمودار نہ ہوئے تھے مرزا غلام احمد صاحب نے ۱۸۹۱ء میں دعویی
مسیحیت فرما کر اپنی تجاویز رسالہ ”پیغام صلح میں پیش فرمائیں جن پر عمل
کرنے سے ملک کی مختلف قوموں کے درمیان اتحاد و اتفاق اور محبت و
مفاہمت پیدا ہوتی ہے۔ آپ کی شدید خواہش تھی کہ لوگوں میں رواداری اور
اخوت و محبت کی رُوح پیدا ہو ۔ بے شک آپ کی شخصیت لائق تحسین اور
قابل قدر ہے کہ آپ کی نگاہ نے مستقبل کے کثیف پردہ میں سے دیکھا اور
صحیح رستہ کی طرف رہنمائی کی ۔ اگر لوگ اپنی خود غرضی اور غلط لیڈرشپ کی
وجہ سے اس سیدھے راستہ کو نہ دیکھ سکے تو یہ ان کی اپنی غلطی تھی اور نفرت و
حقارت کے جو کھیت اُنہوں نے بوئے تھے ان کی فصل کاٹنے کے وہ ضرور
مستحق ہیں۔
اختصار کے پیش نظر اصل رسالہ میں سے چند اقتباسات پیش کئے
جاتے ہیں ۔ جو دوست مکمل رسالہ مطالعہ کرنا چاہیں وہ اس کتاب کے پرنٹ
لائن پر مندرج پتہ سے طلب فرمائیں۔
اللہ تعالیٰ اس اشاعت کو ہر لحاظ سے با برکت بنائے اور دنیا میں امن و
سلامتی کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین
خاکسار
حافظ مخدوم شریف
ناظر نشر و اشاعت قادیان