پیغامِ صلح

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّحِيمِ
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِه
پیغام صلح
اے میرے قادر خُدا! اے میرے پیارے رہنما ! تو ہمیں وہ راہ
دکھا جس سے تجھے پاتے ہیں اہلِ صدق وصفا۔ اور ہمیں ان راہوں سے
بچا جن کا مدعا صرف شہوات ہیں یا کینہ یا بغض یا دنیا کی حرص و ہوا۔
اما بعد آے سامعین ! ہم سب کیا مسلمان اور کیا ہند و با وجود صد ہا
اختلافات کے اُس خُدا پر ایمان لانے میں شریک ہیں جو دنیا کا خالق
اور مالک ہے اور ایسا ہی ہم سب انسان کے نام میں بھی شراکت رکھتے
ہیں یعنی ہم سب انسان کہلاتے ہیں۔ اور ایسا ہی بباعث ایک ہی ملک
کے باشندہ ہونے کے ایک دوسرے کے پڑوسی ہیں۔ اس لئے ہمارا
فرض ہے کہ صفائے سینہ اور نیک نیتی کے ساتھ ایک دوسرے کے رفیق
بن جائیں اور دین و دنیا کی مشکلات میں ایک دوسرے کی ہمدردی کریں

اور ایسی ہمدردی کریں کہ گویا ایک دوسرے کے اعضاء بن جائیں۔
آے ہم وطنو! وہ دین دین نہیں ہے جس میں عام ہمدردی کی
تعلیم نہ ہو۔ اور نہ وہ انسان انسان ہے جس میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو۔
ہمارے خدا نے کسی قوم سے فرق نہیں کیا ۔ مثلاً جو جو انسانی طاقتیں اور
قوتیں آریہ ورت کی قوموں کو دی گئی ہیں وہی تمام قوتیں عربوں اور
فارسیوں اور شامیوں اور چینیوں اور جاپانیوں اور یورپ اور امریکہ کی
قوموں کو بھی عطا کی گئی ہیں ۔ سب کے لئے خدا کی زمین فرش کا کام
دیتی ہے اور سب کے لئے اس کا سورج اور چاند اور کئی اور ستارے
روشن چراغ کا کام دے رہے ہیں ۔ اور دوسری خدمات بھی بجالاتے
ہیں ۔ اُس کے پیدا کردہ عناصر یعنی ہوا اور پانی اور آگ اور خاک اور
ایسا ہی اس کی دوسری تمام پیدا کردہ چیزوں اناج اور پھل اور دو اوغیرہ
سے تمام قو میں فائدہ اُٹھا رہی ہیں۔ پس یہ اخلاق ربانی ہمیں سبق دیتے
ہیں کہ ہم بھی اپنے بنی نوع انسانوں سے مروت اور سلوک کے ساتھ
پیش آویں اور تنگ دل اور تنگ ظرف نہ بنیں ۔
دوستو ! یقیناً سمجھو کہ اگر ہم دونوں قوموں میں سے کوئی قوم خُدا

آج 10 میں سے 10 باقی