تمام جہانوں کا ربّ

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے اخلاق کی عزت نہیں کرے گی اور اُس کے پاک خُلقوں کے
برخلاف اپنا چال چلن بنائے گی تو وہ قوم جلد ہلاک ہو جائے گی اور نہ
صرف اپنے تئیں بلکہ اپنی ذریت کو بھی تباہی میں ڈالے گی ۔ جب سے
کہ دنیا پیدا ہوئی ہے تمام ملکوں کے راستباز یہ گواہی دیتے آئے ہیں کہ
خدا کے اخلاق کا پیرو ہونا انسانی بقاء کے لئے آب حیات ہے ۔ اور
انسانوں کی جسمانی اور روحانی زندگی اسی امر سے وابستہ ہے کہ وہ خُدا
کے تمام مقدس اخلاق کی پیروی کرے جو سلامتی کا چشمہ ہیں ۔
تمام جہانوں کا رب
خدا نے قرآن شریف کو پہلے اسی آیت سے شروع کیا ہے جو سورہ
فاتحہ میں ہے کہ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ یعنی تمام کامل اور
پاک صفات خدا سے خاص ہیں جو تمام عالموں کا رب ہے۔ عالم کے
لفظ میں تمام مختلف قو میں اور مختلف زمانے اور مختلف ملک داخل ہیں اور
اس آیت سے جو قرآن شریف شروع کیا گیا یہ در حقیقت اُن قوموں کا
رڈ ہے جو خُدا تعالیٰ کی عام ربوبیت اور فیض کو اپنی ہی قوم تک محدود
رکھتے ہیں ۔ اور دوسری قوموں کو ایسا خیال کرتے ہیں کہ گویا وہ خدا تعالیٰ

کے بندے ہی نہیں اور گویا خدا نے اُن کو پیدا کر کے پھر رڈی کی طرح
پھینک دیا ہے۔ یا اُن کو بھول گیا ہے اور یا ( نعوذ باللہ ) وہ اُس کے پیدا
کردہ ہی نہیں ۔ جیسا کہ مثلاً یہودیوں اور عیسائیوں کا اب تک یہی خیال
ہے کہ جس قدر خُدا کے نبی اور رسول آئے ہیں۔ وہ صرف یہود کے
خاندان سے آئے ہیں اور خدا دوسری قوموں سے کچھ ایسا ناراض رہا
ہے کہ ان کو گمراہی اور غفلت میں دیکھ کر پھر بھی ان کی کچھ پروانہیں کی
جیسا کہ انجیل میں بھی لکھا ہے کہ حضرت مسیح علیہ السلام فرماتے ہیں کہ
میں صرف اسرائیل کی بھیڑوں کے لئے آیا ہوں۔
۔۔۔۔۔۔
غرض یہودیوں اور عیسائیوں کا یہی مذہب ہے کہ تمام نبی اور
رسول اُنہیں کے خاندان سے آتے رہے ہیں اور انہیں کے خاندان
میں خدا کی کتابیں اُترتی رہی ہیں اور پھر بموجب عقیدہ عیسائیوں کے
وہ سلسلہ الہام اور وحی کا حضرت عیسی علیہ السلام پر ختم ہو گیا اور خُدا کے
الہام پر مہر لگ گئی۔
انہیں خیالات کے پابند آریہ صاحبان بھی پائے جاتے ہیں یعنی
جیسے یہود اور عیسائی نبوت اور الہام کو اسرائیلی خاندان تک ہی محدود

رکھتے ہیں اور دوسری تمام قوموں کو الہام پانے کے فخر سے جواب دے
رہے ہیں یہی عقیدہ نوع انسان کی بد قسمتی سے آریہ صاحبان نے بھی
اختیار کر رکھا ہے۔ یعنی وہ بھی یہی اعتقاد رکھتے ہیں کہ خدا کی وحی اور
الہام کا سلسلہ آریہ ورت کی چار دیواری سے کبھی باہر نہیں گیا۔ ہمیشہ اسی
ملک سے چار رشی منتخب کئے جاتے ہیں اور ہمیشہ وید ہی بار بار نازل ہوتا
ہے اور ہمیشہ و یک سنسکرت ہی اس الہام کے لئے خاص کی گئی ہے۔
غرض یہ دونوں قو میں خدا کو رب العالمین نہیں سمجھتیں ورنہ کوئی وجہ
معلوم نہیں ہوتی کہ جس حالت میں خدا رب العالمین کہلاتا ہے نہ صرف
رب اسرائیلیاں یا صرف رب آریاں تو وہ ایک خاص قوم سے کیوں
ایسا دائمی تعلق پیدا کرتا ہے جس میں صریح طور پر طرفداری اور پکش پات
پائی جاتی ہے پس ان عقائد کے رڈ کے لئے خدا تعالیٰ نے قرآن شریف
کو اسی آیت سے شروع کیا کہ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ
اور جابجا اس نے قرآن شریف میں صاف صاف بتلا دیا ہے کہ یہ بات
صحیح نہیں ہے کہ کسی خاص قوم یا خاص ملک میں خدا کے نبی آتے رہتے
ہیں ۔ بلکہ خدا نے کسی قوم اور کسی ملک کو فراموش نہیں کیا ۔ اور قرآن

شریف میں طرح طرح کی مثالوں میں بتلایا گیا ہے کہ جیسا کہ خدا ہر
ایک ملک کے باشندوں کے لئے ان کے مناسب حال اُن کی جسمانی
تربیت کرتا آیا ہے ایسا ہی اُس نے ہر ایک ملک اور ہر ایک قوم کو روحانی
تربیت سے بھی فیضیاب کیا ہے جیسا کہ وہ قرآن شریف میں ایک جگہ
فرماتا ہے وَإِنْ مِنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا فِيْهَا نَذِيرٌ (فاطر: ٢٥) کہ کوئی
ایسی قوم نہیں جس میں کوئی نبی یا رسول نہیں بھیجا گیا۔
سو یہ بات بغیر کسی بحث کے قبول کرنے کے لائق ہے کہ وہ سچا اور
کامل خدا جس پر ایمان لانا ہر ایک بندہ کا فرض ہے وہ رب العالمین ہے
اور اُس کی ربوبیت کسی خاص قوم تک محدود نہیں اور نہ کسی خاص زمانہ
تک اور نہ کسی خاص ملک تک بلکہ وہ سب قوموں کا رب ہے اور تمام
زمانوں کا رب ہے اور تمام مکانوں کا رب ہے اور تمام ملکوں کا وہی ربّ
اور تمام فیوض کا وہی سرچشمہ ہے اور ہر ایک جسمانی اور روحانی طاقت
اُسی سے ہے اور اُسی سے تمام موجودات پرورش پاتی ہیں اور ہر ایک
وجود کا وہی سہارا ہے۔
خدا کا فیض عام ہے جو تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں

پر محیط ہو رہا ہے۔ یہ اس لئے ہوا کہ تاکسی قوم کو شکایت کرنے کا موقعہ نہ
ملے اور یہ نہ کہیں کہ خدا نے فلاں فلاں قوم پر احسان کیا مگر ہم پر نہ کیا یا
فلاں قوم کو اس کی طرف سے کتاب ملی تا وہ اس سے ہدایت پاویں مگر ہم
کو نہ ملی یا فلاں زمانہ میں وہ اپنی وحی اور الہام اور معجزات کے ساتھ ظاہر
ہوا مگر ہمارے زمانہ میں مخفی رہا۔ پس اُس نے عام فیض دکھلا کر ان تمام
اعتراضات کو دفع کر دیا اور اپنے ایسے وسیع اخلاق دکھلائے کہ کسی قوم کو
اپنے جسمانی اور روحانی فیضوں سے محروم نہیں رکھا اور نہ کسی زمانہ کو بے
نصیب ٹھیرایا ۔
پس جبکہ ہمارے خدا کے یہ اخلاق ہیں تو ہمیں مناسب ہے کہ ہم
بھی انہیں اخلاق کی پیروی کریں لہٰذا اے ہم وطن بھائیو! یہ مختصر رسالہ
جس کا نام ہے پیغام صلح بادب تمام آپ صاحبوں کی خدمت میں پیش کیا
جاتا ہے اور بصدق دل دُعا کی جاتی ہے کہ وہ قادر خدا آپ صاحبوں کے
دلوں میں خود الہام کرے اور ہماری ہمدردی کا راز آپ کے دلوں پر کھول
دے تا آپ اس دوستانہ تحفہ کو کسی خاص مطلب اور نفسانی غرض پر مبنی تصور
نہ فرماویں۔ عزیز و !! آخرت کا معاملہ تو عام لوگوں پر اکثر مخفی رہتا ہے اور

آج 10 میں سے 10 باقی