صلح کی دعوت
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
یافتہ بھی ہو گئے ۔ اب کینوں کو چھوڑ کر محبت میں ترقی کرنا زیبا ہے اور
یا ہے اور
بے مہری کو چھوڑ کر ہمدردی اختیار کرنا آپ کی عقلمندی کے مناسب حال
ہے۔ دنیا کی مشکلات بھی ایک ریگستان کا سفر ہے کہ جو عین گرمی اور
تمازت آفتاب کے وقت کیا جاتا ہے۔ پس اس دشوار گزار راہ کے لئے
باہمی اتفاق کے اس سرد پانی کی ضرورت ہے جو اس جلتی ہوئی آگ کو
ٹھنڈی کر دے اور نیز پیاس کے وقت مرنے سے بچاوے۔
صلح کی دعوت
ایسے نازک وقت میں یہ راقم آپ کو صلح کے لئے بلاتا ہے جبکہ
دونوں کو صلح کی بہت ضرورت ہے ۔ دنیا پر طرح طرح کے ابتلا نازل
ہورہے ہیں۔ زلزلے آ رہے ہیں قحط پڑ رہا ہے اور طاعون نے بھی ابھی
پیچھا نہیں چھوڑا۔ اور جو کچھ خدا نے مجھے خبر دی ہے وہ بھی یہی ہے کہ اگر
دنیا اپنی بد عملی سے باز نہیں آئے گی اور بُرے کاموں سے تو یہ نہیں کرے
گی تو دنیا پر سخت سخت بلائیں آئیں گی اور ایک بلا ابھی بس نہیں کرے گی
کہ دوسری بلا ظاہر ہو جائے گی آخر انسان نہایت تنگ ہو جائیں گے کہ
یہ کیا ہونے والا ہے اور بہتیری مصیبتوں کے بیچ میں آکر دیوانوں کی
طرح ہو جائیں گے۔ سواے ہموطن بھائیو! قبل اس کے کہ وہ دن آویں
ہوشیار ہو جاؤ اور چاہئے کہ ہندو مسلمان باہم صلح کر لیں اور جس قوم میں
کوئی زیادتی ہے جو وہ صلح کی مانع ہو اس زیادتی کو وہ قوم چھوڑ دے ورنہ
با ہم عداوت کا تمام گناہ اسی قوم کی گردن پر ہوگا۔
اگر کوئی کہے کہ یہ کیونکر وقوع میں آسکتا ہے کہ صلح ہو جائے حالانکہ
باہم مذہبی اختلاف صلح کے لئے ایک ایسا امر مانع ہے جو دن بدن دلوں
میں پھوٹ ڈالتا جاتا ہے۔
میں اس کے جواب میں یہ کہوں گا کہ در حقیقت مذہبی
اختلاف صرف اس اختلاف کا نام ہے جس کی دونوں طرف عقل
اور انصاف اور امور مشہودہ پر بنا ہو ۔ ورنہ انسان کو اسی بات کے
لئے تو عقل دی گئی ہے کہ وہ ایسا پہلو اختیار کرے جو عقل اور انصاف
سے بعید نہ ہو اور امور محسوسہ مشہورہ کے مخالف نہ ہو ۔ اور چھوٹے
چھوٹے اختلاف صلح کے مانع نہیں ہو سکتے بلکہ وہی اختلاف صلح کا
مانع ہوگا ۔ جس میں کسی کے مقبول پیغمبر اور مقبول الہامی کتاب پر
تو ہین اور تکذیب کے ساتھ حملہ کیا جائے ۔