اس ملک کے اَوتار

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس ملک کے اوتار
ماسوا اس کے صلح پسندوں کے لئے یہ ایک خوشی کا مقام ہے کہ جس
قدر اسلام میں تعلیم پائی جاتی ہے وہ تعلیم ویدک تعلیم کی کسی نہ کسی شاخ
میں موجود ہے۔ مثلاً اگر چہ نو خیز مذہب آریہ سماج یہ اصول رکھتا ہے کہ
ویدوں کے بعد الہام الہی پر مہر لگ گئی ہے مگر جو ہندو مذہب میں وقتا
فوقتاً اوتار پیدا ہوتے رہے ہیں جن کے تابع کروڑ ہا لوگ اسی ملک میں
پائے جاتے ہیں اُنہوں نے اس مہر کو اپنے دعوئی الہام سے توڑ دیا ہے
جیسا کہ ایک بزرگ اوتار جو اس ملک اور نیز بنگالہ میں بڑی بزرگی اور
عظمت کے ساتھ مانے جاتے ہیں جن کا نام سری کرشن ہے۔ وہ اپنے
منہم ہونے کا دعوی کرتے ہیں اور ان کے پیرو نہ صرف ان کو ملہم بلکہ
پرمیشر کر کے مانتے ہیں مگر اس میں شک نہیں کہ سری کرشن اپنے وقت کا
نبی اور اوتار تھا اور خدا اُس سے ہمکلام ہوتا تھا۔
شری گورونانک صاحب
ایسا ہی اس آخری زمانہ میں ہندو صاحبوں کی قوم میں سے

بابا نانک صاحب ہیں جن کی بزرگی کی شہرت اس تمام ملک میں زبان
زدعام ہے۔ اور جن کی پیروی کرنے والی اس ملک میں وہ قوم ہے جو
سکھ کہلاتے ہیں جو ہیں لاکھ سے کم نہیں ہیں ۔ باوا صاحب اپنی جنم
ساکھیوں اور گرنتھ میں کھلے کھلے طور پر الہام کا دعویٰ کرتے ہیں یہاں
تک کہ ایک جگہ وہ اپنی ایک جنم ساکھی میں لکھتے ہیں کہ مجھے خدا کی
طرف سے الہام ہوا ہے کہ دین اسلام سچا ہے اسی بناء پر انہوں نے حج
بھی کیا اور تمام اسلامی عقائد کی پابندی اختیار کی اور بلا شبہ یہ بات
ثابت ہے کہ اُن سے کرامات اور نشان بھی صادر ہوئے ہیں اور اس
بات میں کچھ شک نہیں ہو سکتا کہ باوانا تک ایک نیک اور برگزیدہ انسان
تھا اور ان لوگوں میں سے تھا جن کو خدائے عز وجل اپنی محبت کا شربت
پلاتا ہے۔ وہ ہندوؤں میں صرف اس بات کی گواہی دینے کے لئے پیدا
ہوا تھا کہ اسلام خدا کی طرف سے ہے جو شخص اس کے وہ تبرکات دیکھے
جوڈیرہ ناٹک میں موجود ہیں جن میں بڑے زور سے اس نے کلمہ لا الهَ
إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی گواہی دی ہے اور پھر وہ تبرکات دیکھے
جو بمقام گرو ہر سہائے ضلع فیروز پور میں موجود ہیں۔ جن میں ایک

قرآن شریف بھی ہے۔ تو کس کو اس بات میں شک ہو سکتا ہے کہ باوا
نانک صاحب نے اپنے پاک دل اور پاک فطرت اور اپنے پاک مجاہدہ
سے اس راز کو معلوم کر لیا تھا جو ظاہری پنڈتوں پر پوشیدہ رہا۔ اور اُنہوں
نے الہام کا دعوی کر کے اور خدا کی طرف سے نشان اور کرامات دکھلا کر
اس عقیدہ کا خوب کھنڈن اور رڈ کر دیا جو کہا جاتا ہے کہ وید کے بعد کوئی
الہام نہیں اور نہ نشان ظاہر ہوتے ہیں۔ بلاشبہ باوانا تک صاحب کا وجود
ہندوؤں کے لئے خدا کی طرف سے ایک رحمت تھی اور یوں سمجھو کہ وہ
ہندو مذہب کا آخری اوتار تھا۔ جس نے اس نفرت کو دور کرنا چاہا تھا جو
اسلام کی نسبت ہندوؤں کے دلوں میں تھی۔ لیکن اس ملک کی یہ بھی
بد قسمتی ہے کہ ہندو مذہب نے باوانا تک صاحب کی تعلیم سے کچھ فائدہ
نہیں اُٹھایا۔ بلکہ پنڈتوں نے اُن کو دُ کھ دیا کہ کیوں وہ اسلام کی تعریف
جابجا کرتا ہے۔ وہ ہندو مذہب اور اسلام میں صلح کرانے آیا تھا ۔ مگر
افسوس کہ اسکی تعلیم پر کسی نے توجہ نہیں کی ۔ اگر اس کے وجود اور اس کی
پاک تعلیموں سے کچھ فائدہ اُٹھایا جاتا تو آج ہندو اور مسلمان سب ایک
ہوتے ۔ ہائے افسوس ہمیں اس تصور سے رونا آتا ہے کہ ایسا نیک آدمی

آج 10 میں سے 10 باقی