ذاتی تجربہ

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

دنیا میں آیا اور گذر بھی گیا۔ مگر نادان لوگوں نے اس کے نور سے کچھ
روشنی حاصل نہیں کی ۔
بہر حال وہ اس بات کو ثابت کر گیا کہ خدا کی وحی اور اس کا الہام
کبھی منقطع نہیں ہوتا اور خدا کے نشان اس کے برگزیدوں کے ذریعہ
سے ہمیشہ ظاہر ہوتے رہتے ہیں اور اس بات کی گواہی دے گیا کہ
اسلام کی دشمنی نور کی دشمنی ہے۔
ذاتی تجربہ
ایسا ہی میں بھی اس بات میں صاحب تجربہ ہوں کہ خدا کی وحی اور
خدا کا الہام ہرگز اس زمانہ سے منقطع نہیں کیا گیا بلکہ جیسا خدا پہلے بولتا
تھا اب بھی بولتا ہے اور جیسا کہ پہلے سنتا تھا اب بھی سنتا ہے۔ یہ نہیں کہ
اب وہ صفات قدیمہ اس کی معطل ہوگئی ہیں۔ میں تخمینا تمہیں برس سے
خدا کے مکالمہ اور مخاطبہ سے مشرف ہوں اور میرے ہاتھ پر اس نے
اپنے صد ہانشان دکھائے ہیں جو ہزار ہا گواہوں کے مشاہدہ میں آچکے
ہیں اور کتابوں اور اخباروں میں شائع ہو چکے ہیں اور کوئی ایسی قوم نہیں
جو کسی نہ کسی نشان کی گواہ نہ ہو۔

اب با وجود اس قدر متواتر شہادتوں کے یہ تعلیم آریہ سماج کی جو
خواہ مخواہ ویدوں کی طرف منسوب کی جاتی ہے کیونکر قبول کرنے کے
لائق ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ تمام سلسلہ خدا کے کلام اور الہام کا ویدوں پر
ختم ہو چکا ہے اور پھر بعد اس کے صرف قصوں پر مدار ہے اور اسی اپنے
عقیدہ کو ہاتھ میں لیکر وہ لوگ کہتے ہیں کہ ویدوں کے سوا جس قدر دُنیا
میں کلام الہی کے نام پر کتابیں موجود ہیں وہ سب نعوذ باللہ انسانوں کے
افتراء ہیں ۔ حالانکہ وہ کتابیں وید سے بہت زیادہ اپنی سچائی کا ثبوت
پیش کرتی ہیں اور خدا کی نصرت اور مدد کا ہاتھ ان کے ساتھ ہے اور خدا
کے فوق العادت نشان ان کی سچائی پر گواہی دیتے ہیں پھر کیا وجہ کہ وید تو
خدا کا کلام مگر وہ کتابیں خدا کا کلام نہیں؟ اور چونکہ خدا کی ذات عمیق در
عمیق اور نہاں در نہاں ہے۔ اس لئے عقل بھی اس بات کو چاہتی ہے کہ
وہ اپنے وجود کے ثابت کرنے کے لئے صرف ایک کتاب پر کفایت نہ
کرے بلکہ مختلف ملکوں میں سے نبی منتخب کر کے اپنا کلام اور الہام ان کو
عطا کرے تا انسان ضعیف البنیان جو جلد تر شبہات میں گرفتار ہو سکتا ہے
دولت قبول سے محروم نہ رہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی