وید کی صحیح تعلیم
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور اس بات کو عقلِ سلیم ہرگز قبول کرنے کے لئے طیار نہیں ہے
کہ وہ خدا جو تمام دنیا کا خدا ہے جو اپنے آفتاب سے مشرق اور مغرب کو
روشن کرتا ہے اور اپنے مینہ سے ہر ایک ملک کو ہر ایک ضرورت کے وقت
سیراب فرماتا ہے وہ نعوذ بالله روحانی تربیت میں ایسا تنگ دل اور بخیل
ہے کہ ہمیشہ کے لئے ایک ہی ملک اور ایک ہی قوم اور ایک ہی زبان
اس کو پسند آ گئی ہے اور میں سمجھ نہیں سکتا کہ یہ کس قسم کی منطق اور کس
نوع کا فلسفہ ہے کہ پرمیشر ہر ایک آدمی کی دُعا اور پرارتھنا کو اس کی زبان
میں سمجھ تو سکتا ہے اور نفرت نہیں کرتا مگر اس بات سے سخت نفرت کرتا
ہے کہ بجز ویدک سنسکرت کے کسی اور زبان میں دلوں پر الہام کرے۔ یہ
فلاسفی یا ویدو ڈ یا اس سر بستہ معما کی طرح ہے جواب تک کوئی انسان اس
کو حل نہیں کر سکا۔
وید کی صحیح تعلیم
میں وید کو اس بات سے منزہ سمجھتا ہوں کہ اس نے کبھی اپنے کسی
صفحہ پر ایسی تعلیم شائع کی ہو کہ جو نہ صرف خلاف عقل ہو بلکہ پرمیشر کی
پاک ذات پر نکل اور پکش پات کا داغ لگاتی ہو بلکہ حقیقت یہ ہے کہ
جب کسی الہامی کتاب پر ایک زمانہ دراز گذر جاتا ہے تو اس کے پیرو کچھ
تو باعث نادانی کے اور کچھ باعث اغراض نفسانی کے سہو ایا عمدا اس
کتاب پر اپنی طرف سے حاشیے چڑھا دیتے ہیں اور چونکہ حاشیہ
چڑھانے والے متفرق خیالات کے لوگ ہوتے ہیں اس لئے ایک
مذہب سے صدہا مذہب پیدا ہو جاتے ہیں۔
اور یہ عجیب بات ہے کہ جس طرح آریہ صاحبان یہ عقیدہ رکھتے
ہیں کہ ہمیشہ آریہ خاندانوں اور آریہ ورت تک ہی الہام الہی کا سلسلہ
محدود رہا ہے اور ہمیشہ ویدک سنسکرت ہی الہام الہی کے لئے خاص رہی
ہے اور وہ پرمیشر کی زبان ہے۔ یہی یہود کا خیال اپنے خاندان اور اپنی
کتابوں کی نسبت ہے ۔ ان کے نزدیک بھی خدا کی اصلی زبان عبرانی
ہے اور ہمیشہ خدا کے الہام کا سلسلہ بنی اسرائیل اور انہیں کے ملک تک
محدود رہا ہے اور جو شخص ان کے خاندان اور ان کی زبان سے الگ
ہونے کی حالت میں نبی ہونے کا دعویٰ کرے اس کو وہ نعوذ باللہ جھوٹا
خیال کرتے ہیں ۔