وید
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
قبولیت کروڑ ہا لوگوں کے دلوں میں نہ پھیلتی ۔ خدا اپنے مقبول بندوں کی
عزت دوسروں کو ہرگز نہیں دیتا اور اگر کوئی کاذب اُن کی کرسی پر بیٹھنا
چاہے تو جلد تباہ ہوتا اور ہلاک کیا جاتا ہے۔
دید
اسی بناء پر ہم وید کو بھی خدا کی طرف سے مانتے ہیں اور اس کے
رشیوں کو بزرگ اور مقدس سمجھتے ہیں۔ اگر چہ ہم دیکھتے ہیں کہ وید کی تعلیم
پورے طور پر کسی فرقے کو خدا پرست نہیں بناسکی اور نہ بنا ہ بنا سکتی تھی اور جو
لوگ اس ملک میں بت پرست یا آتش پرست یا آفتاب پرست یا گنگا
کی پوجا کرنے والے یا ہزار ہا دیوتاؤں کے پوجاری یا حین مت یا
شاکت مت والے پائے جاتے ہیں وہ تمام لوگ اپنے مذاہب کو دید ہی
کی طرف منسوب کرتے ہیں اور وید ایک ایسی مجمل کتاب ہے کہ یہ تمام
فرقے اُسی میں سے اپنے اپنے مطلب نکالتے ہیں۔ تاہم خدا کی تعلیم
کے موافق ہمارا پختہ اعتقاد ہے کہ وید انسان کا افتر انہیں ہے۔ انسان کے
افترا میں یہ قوت نہیں ہوتی کہ کروڑ ہا لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لے اور پھر
ایک دائمی سلسلہ قائم کر دے اور اگر چہ ہم نے وید میں پتھر کی پرستش کا ذکر
تو کہیں نہ پڑھا لیکن بلا شبہ اگنی وایو اور جل اور چاند اور سورج وغیرہ کی
پرستش سے وید بھرا ہوا ہے اور کسی شرقی میں ان چیزوں کی پرستش کے لئے
ممانعت نہیں ۔ اب اس کا کون فیصلہ کرے کہ دوسرے تمام قدیم فرقے
ہندوؤں کے جھوٹے ہیں اور صرف نیا فرقہ آریوں کا سچا۔ اور جو لوگ وید
کے حوالہ سے ان چیزوں کی پرستش کرتے ہیں ان کے ہاتھ میں یہ دلیل
پختہ ہے کہ ان چیزوں کی پرستش کا وید میں صریح ذکر ہے اور ممانعت
کہیں بھی نہیں۔ اور یہ کہنا کہ یہ سب پرمیشر کے نام ہیں ۔ ہنوز یہ ایک
دعوی ہے کہ جو ابھی صفائی سے طے نہیں ہوا اور اگر طے ہو جاتا تو کچھ وجہ
معلوم نہیں ہوتی کہ بڑے بڑے پنڈت بنارس اور دوسرے شہروں کے
آریوں کے عقیدوں کو قبول نہ کرتے باوجود تھیں پینتیس برس کی
کوششوں کے بہت ہی کم ہندوؤں نے آریہ مذہب اختیار کیا ہے اور
بمقابلہ سناتن دھرم اور دوسرے ہندو فرقوں کے آریہ مذہب والے اس
قدر تھوڑے ہیں کہ گویا کچھ بھی نہیں اور نہ ان کا دوسرے ہندو فرقوں پر
کوئی وسیع اثر ہے۔ ایسا ہی جو نیوگ کی تعلیم وید کی طرف منسوب کی جاتی