صلح کی تجویز

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

توحید سے بھرا ہوا ہے اور کسی جگہ اس میں سورج اور چاند وغیرہ کی پرستش
کی تعلیم نہیں دی بلکہ صاف لفظوں میں فرمایا ہے لَا تَسْجُدُوا لِلشَّمْسِ
وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ (حم سجده : ۳۸) یعنی نہ
سورج کی پرستش کرو اور نہ چاند کی اور نہ کسی اور مخلوق کی اور اس کی پرستش
کرو جس نے تمہیں پیدا کیا۔ علاوہ اس کے قرآن شریف خدا کے قدیم
نشانوں اور تازہ نشانوں کی گواہی اپنے ساتھ رکھتا ہے اور خدا کا وجود
وکھلانے کے لئے ایک آئینہ ہے۔ پھر کیوں وحشیانہ طور کے اس پر حملے
کئے جائیں اور کیوں وہ معاملہ ہم سے نہیں کیا جاتا جو ہم آر یہ صاحبوں
سے کرتے ہیں۔ اور کیوں دشمنی اور عداوت کا تخم ملک میں بویا جاتا ہے۔
کیا اُمید کی جاتی ہے کہ اس کا نتیجہ اچھا ہو گا ؟ کیا یہ نیک معاملہ ہے کہ ایک
شخص جو پھول دیتا ہے اس پر پتھر پھینکا جائے اور جو دودھ پیش کرتا ہے
اس پر پیشاب گرایا جائے۔
صلح کی تجویز
اگر اس قسم کی صلح نام کے لئے ہند و صاحبان اور آریہ صاحبان

تیار ہوں کہ وہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خدا کا سچا نبی مان لیں اور
آئندہ تو ہین اور تکذیب چھوڑ دیں تو میں سب سے پہلے اس اقرار نامہ
پر دستخط کرنے پر تیار ہوں کہ ہم احمدی سلسلہ کے لوگ ہمیشہ وید کے
مصدق ہوں گے اور وید اور اس کے رشیوں کا تعظیم اور محبت ۔ کا تعظیم اور محبت سے نام لیں
گے اور اگر ایسا نہ کریں گے تو ایک بڑی رقم تاوان کی جو تین لاکھ روپیہ
سے کم نہیں ہوگی۔ ہند و صاحبوں کی خدمت میں ادا کریں گے اور اگر
ہند و صاحبان دل سے ہمارے ساتھ صفائی کرنا چاہتے ہیں تو وہ بھی ایسا
ہی اقرار لکھ کر اس پر دستخط کر دیں اور اس کا مضمون بھی یہ ہوگا کہ ہم
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت اور نبوت پر ایمان لاتے
ہیں اور آپ کو سچا نبی اور رسول سمجھتے ہیں اور آئندہ آپ کو ادب اور تعظیم
کے ساتھ یاد کریں گے جیسا کہ ایک ماننے والے کے مناسب حال ہے
اور اگر ہم ایسا نہ کریں تو ایک بڑی رقم تاوان کی جو تین لاکھ روپیہ سے کم
نہیں ہوگی احمدی سلسلہ کے پیش رو کی خدمت میں پیش کریں گے
۔۔۔۔ لیکن یہ ضروری ہوگا کہ معاہدہ کی تحریر کو پختہ کرنے کے لئے دونوں
فریق کے دس دس ہزار سمجھ دار لوگوں کے اس پر دستخط ہوں ۔

پیار و اصلح جیسی کوئی بھی چیز نہیں ۔ آؤ ہم اس معاہدہ کے ذریعہ
سے ایک ہو جائیں اور ایک قوم بن جائیں ۔ آپ دیکھتے ہیں کہ باہمی
تکذیب سے کس قدر پھوٹ پڑ گئی ہے اور ملک کو کس قدر نقصان
پہنچتا ہے آؤ اب یہ بھی آزمالو کہ باہمی تصدیق کی کس قدر برکات ہیں ۔
بہترین طریق صلح کا یہی ہے۔ ورنہ کسی دوسرے پہلو سے صلح کرنا ایسا
ہی ہے کہ جیسا کہ ایک پھوڑے کو جو شفاف اور چمکتا ہوا نظر آتا ہے اسی
حالت میں چھوڑ دیں اور اس کی ظاہری چمک پر خوش ہو جائیں حالانکہ
اس کے اندر سڑی ہوئی اور بد بودار پیپ موجود ہے۔
مجھے اس جگہ ان باتوں کے ذکر کرنے سے کچھ غرض نہیں کہ وہ
نفاق اور فساد جو ہندو اور مسلمانوں میں آج کل بڑھتا جاتا ہے اس کے
وجوہ صرف مذہبی اختلافات تک محدود نہیں ہیں بلکہ دوسری اغراض اس
کی وجوہ ہیں جو دنیا کی خواہشوں اور معاملات سے متعلق ہیں ۔ مثلاً
ہندوؤں کو ابتداء سے یہ خواہش ہے کہ گورنمنٹ اور ملک کے معاملات
میں ان کا دخل ہو یا کم سے کم یہ کہ ملک داری کے معاملات میں ان کی
رائے لی جائے اور گورنمنٹ ان کی ہر ایک شکایت کو توجہ سے سنے ۔ اور

آج 10 میں سے 10 باقی