بتوں کو بھی گالیاں دینے کی ممانعت

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نہایت نیک نیتی سے یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جن قوموں نے یہ عادت
اختیار کر رکھی ہے اور یہ نا جائز طریق اپنے مذہب میں اختیار کر لیا ہے کہ
دوسری قوموں کے نبیوں کو بد گوئی اور دشنام دہی کے ساتھ یاد کریں ۔ وہ
نہ صرف بے جا مداخلت سے جسکے ساتھ ان کے پاس کوئی ثبوت نہیں۔
خدا کے گنہگار ہیں بلکہ وہ اس گناہ کے بھی مر تکب ہیں کہ بنی نوع میں
نفاق اور دشمنی کا بیج ہوتے ہیں۔ آپ دل تھام کر اس بات کا مجھے جواب
دیں کہ اگر کوئی شخص کسی کے باپ کو گالی دے یا اس کی ماں پر کوئی تہمت پر ہولی
لگاوے تو کیا وہ اپنے باپ کی عزت پر آپ حملہ نہیں کرتا اور اگر وہ شخص
جس کو ایسی گالی دی گئی ہے جواب میں اسی طرح گالی سنا دے تو کیا یہ کہنا
بے محل ہوگا کہ بالمقابل گالی دیئے جانے کا دراصل وہی شخص موجب
ہے جس نے گالی دینے میں سبقت کی اور اس صورت میں وہ اپنے باپ
اور ماں کی عزت کا خود دشمن ہوگا۔
بتوں کو بھی گالیاں دینے کی ممانعت
خدا تعالیٰ نے قرآن شریف میں اس قدر ہمیں طریق ادب اور
اخلاق کا سبق سکھلایا ہے کہ وہ فرماتا ہے کہ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ

مِنْ دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ (سورہ الانعام: ۱۰۹)
یعنی تم مشرکوں کے بُتوں کو بھی گالی مت دو کہ وہ پھر تمہارے خدا کو
گالیاں دیں گے کیونکہ وہ اس خدا کو جانتے نہیں ۔ اب دیکھو کہ
باوجود یکہ خدا کی تعلیم کی رُو سے بہت کچھ چیز نہیں ہیں مگر پھر بھی خدا
مسلمانوں کو یہ اخلاق سکھلاتا ہے کہ بنوں کی بدگوئی سے بھی اپنی زبان
بند رکھو اور صرف نرمی سے سمجھاؤ ایسا نہ ہو کہ وہ لوگ مشتعل ہو کر خدا کو
گالیاں نکالیں اور ان گالیوں کے تم باعث ٹھہر جاؤ۔ پس ان لوگوں کا کیا
حال ہے جو اسلام کے اس عظیم الشان نبی کو گالیاں دیتے اور توہین کے
الفاظ سے اس کو یاد کرتے اور وحشیانہ طریقوں سے اس کی عزت اور
چال چلن پر حملہ کرتے ہیں۔ وہ بزرگ نبی جس کا نام لینے سے اسلام
کے عظیم الشان بادشاہ تخت سے اُتر آتے ہیں اور اس کے احکام کے
آگے سر جھکاتے اور اپنے تئیں اس کے ادنی غلاموں سے شمار کرتے ہیں
کیا یہ عزت خدا کی طرف سے نہیں۔ خداداد عزت کے مقابل پر تحقیر کرنا
ان لوگوں کا کام ہے جو خدا سے لڑنا چاہتے ہیں ۔ حضرت محمد مصطفیٰ صلی
اللہ علیہ وسلم خدا کے وہ برگزیدہ رسول ہیں جن کی تائید اور عزت ظاہر

آج 10 میں سے 10 باقی