رحمت کا تقاضا
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کرنے کے لئے خدا نے دنیا کو بڑے بڑے نمونے دکھائے ہیں کیا یہ
خدا کے ہاتھ کا کام نہیں جس نے بیس کروڑ انسانوں کا محمدی درگاہ پر سر
جھکا رکھا ہے۔ اگر چہ ہر ایک نبی اپنی نبوت کی سچائی کے لئے کچھ ثبوت
رکھتا تھا۔ لیکن جس قدر ثبوت آنجناب کی نبوت کے بارے میں ہیں جو
آج تک ظاہر ہو رہے ہیں اُن کی نظیر کسی نبی میں نہیں پائی جاتی ۔
رحمت کا تقاضا
آپ لوگ اس دلیل کو نہیں سمجھ سکتے ! کہ جب زمین گناہ اور پاپ
سے پلید ہو جاتی ہے اور خدا کے ترازو میں بدکاریاں اور بد چلنیاں اور
بے باکیاں نیک کاموں سے بہت بڑھ جاتی ہیں تب خدا کی رحمت
تقاضا کرتی ہے کہ ایسے وقت میں کسی اپنے بندے کو بھیج کر زمین کے
فسادوں کی اصلاح کی جائے۔ بیماری طبیب کو چاہتی ہے اور آپ لوگ
اس بات کے سمجھنے کے لئے سب سے زیادہ استعداد رکھتے ہیں ۔ کیونکہ
جیسا کہ بقول آپ صاحبوں کے وید ایسے وقت میں نہیں آیا جبکہ گناہ کا
طوفان برپا تھا بلکہ ایسے وقت میں آیا جبکہ زمین پر گناہ کا کوئی سیلاب نہ