آنحضرت صلی اللّٰہ وسلم کی سچائی

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تھا۔ تو کیا آپ صاحبوں کی نظر میں یہ بات قیاس سے دور ہے کہ ایسے
وقت میں کوئی نبی ظاہر ہو۔ جبکہ گناہ کا تند سیلاب ہر ایک ملک میں اپنی
تیز رفتار کے ساتھ جاری ہو۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی
میں نہیں اُمید رکھتا کہ آپ لوگ اس تاریخی واقعہ سے بے خبر
ہوں گے کہ جب ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے مسندِ رسالت کو
اپنے وجود سے عزت دی تو وہ زمانہ ایک ایسا تاریک زمانہ تھا کہ کوئی پہلو
دنیا کی آبادی کا بدچلنی اور بد عقیدگی سے خالی نہ تھا اور جیسا کہ پنڈت
دیا نند صاحب اپنی کتاب ستیارتھ پرکاش میں لکھتے ہیں۔ اس زمانہ میں
اس ملک آریہ ورت میں بھی بت پرستی نے خدا پرستی کی جگہ لے لی تھی
اور ویدک مذہب میں بہت سا بگاڑ ہو گیا تھا۔
ایسا ہی پادری فنڈ ل صاحب مصنف میزان الحق جو عیسائی مذہب
کا سخت حامی ایک یورپین انگریز ہے۔ وہ اپنی کتاب میزان الحق میں
لکھتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے وقت میں سب قوموں سے

زیادہ بگڑی ہوئی قوم عیسائی قوم تھی اور ان کی بد چلنیاں عیسائی مذہب کی
عار اور رنگ کا موجب تھیں اور خود قرآن شریف بھی اپنے نزول کی
ضرورت کے لئے یہ آیت پیش کرتا ہے :
ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ (سوره روم : ۴۲)
یعنی جنگل بھی بگڑ گئے اور دریا بھی بگڑ گئے اس آیت کا یہ مطلب
ہے کہ کوئی قوم خواہ وحشیانہ حالت رکھتی ہیں اور خواہ عقلمندی کا دعوی کرتی
ہیں فساد سے خالی نہیں ۔
اب جبکہ تمام شہادتوں سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کے زمانہ کے لوگ کیا مشرقی اور کیا مغربی اور کیا آریہ ورت
کے رہنے والے اور کیا عرب کے ریگستان کے باشندے اور کیا جزیروں
میں اپنی سکونت رکھنے والے سب کے سب بگڑ گئے تھے اور ایک بھی نہیں
تھا جس کا خدا کے ساتھ تعلق صاف ہو اور بدعملیوں نے زمین کو نا پاک
کر دیا تھا تو کیا ایک عقلمند کو یہ بات سمجھ نہیں آسکتی کہ یہ وہی وقت اور وہی
زمانہ تھا جس کی نسبت عقل تجویز کر سکتی ہے کہ ایسے تاریک زمانہ میں
ضرور کوئی عظیم الشان نبی آنا چاہئے تھا۔

آج 10 میں سے 10 باقی