آنحضرت صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی طرف سے اصلاح

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے اصلاح
پہلا مقصد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا عرب کی اصلاح تھی اور
عرب کا ملک اس زمانہ میں ایسی حالت میں تھا کہ بمشکل کہہ سکتے ہیں کہ
وہ انسان تھے۔ کون سی بدی تھی جو ان میں نہ تھی اور کون سا شرک تھا جو
ان میں رائج نہ تھا۔ چوری کرنا ڈا کہ مارنا ان کا کام تھا اور ناحق کا خون
کرنا ان کے نزدیک ایک ایسا معمولی کام تھا جیسا کہ ایک چیونٹی کو
پیروں کے نیچے کچل دیا جائے۔ یتیم بچوں کو قتل کر کے ان کا مال کھا لیتے
تھے۔ لڑکیوں کو زندہ بگور کرتے تھے ۔ زنا کاری کے ساتھ فخر کرتے اور
علانیہ اپنے قصیدوں میں ان گندی باتوں کا ذکر کرتے تھے ۔ شراب
خوری اس قوم میں اس کثرت سے تھی کہ کوئی گھر بھی شراب سے خالی نہ
تھا اور قمار بازی میں سب ملکوں سے آگے بڑھے ہوئے تھے۔ حیوانوں
کی عار تھے اور سانپوں اور بھیڑیوں کی ننگ۔
پھر جب ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کی اصلاح کے لئے
کھڑے ہوئے اور اپنی باطنی توجہ سے ان کے دلوں کو صاف کرنا چاہا تو

اُن میں تھوڑے ہی دنوں میں ایسی تبدیلی پیدا ہوگئی کہ وہ وحشیانہ
حالت سے انسان بنے اور پھر انسان سے مہذب انسان اور مہذب
انسان سے با خدا انسان اور آخر خدا تعالیٰ کی محبت میں ایسے محو ہو گئے کہ
انہوں نے ایک بے حس عضو کی طرح ہر ایک دُکھ کو برداشت کیا ۔ وہ
انواع اقسام کی تکالیف سے عذاب دیئے گئے اور سخت بیدردی سے
تازیانوں سے مارے گئے اور جلتی ہوئی ریت پر لٹائے گئے اور قید کئے
گئے اور بھوکے اور پیاسے رکھ کر ہلاکت تک پہنچائے گئے مگر انہوں نے
ہر ایک مصیبت کے وقت قدم آگے رکھا ۔ اور بہتیرے ان میں ایسے
تھے کہ ان کے سامنے ان کے بچے قتل کئے گئے اور بہتیرے ایسے تھے
کہ بچوں کے سامنے وہ سولی دیئے گئے اور جس صدق سے انہوں نے
خدا کی راہ میں جانیں دیں اس کا تصور کر کے رونا آتا ہے ۔ اگر ان
کے دلوں پر یہ خدا کا تصرف اور اس کے نبی کی توجہ کا اثر نہ تھا تو پھر وہ
کیا چیز تھی جس نے ان کو اسلام کی طرف کھینچ لیا اور ایک فوق العادت
تبدیلی پیدا کر کے ان کو ایسے شخص کے آستانہ پر گرنے کی رغبت دی کہ
جو بے کس اور مسکین اور بے زری کی حالت میں مکہ کی گلیوں میں اکیلا

آج 10 میں سے 10 باقی