سوانح آنحضرت صلی اللّٰہ وسلم
امن کے شہزادہ کا آخری پیغام
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شوکت اپنے ساتھ رکھتے تھے اس لئے لوگ جان بچانے کے لئے ان
کے جھنڈے کے نیچے آگئے تھے۔ پس سوال تو یہ ہے کہ جبکہ آپ کے
لئے اپنی غریبی اور مسکینی اور تنہائی کی حالت میں خدا کی توحید اور اپنی
نبوت کے بارے میں منادی شروع کی تھی تو اس وقت کسی تلوار کے
خوف سے لوگ آپ پر ایمان لے آئے تھے اور اگر ایمان نہیں لائے
تھے تو پھر جبر کرنے کے لئے کس بادشاہ سے کوئی لشکر مانگا گیا تھا اور مدد
طلب کی گئی تھی ۔ اے حق کے طالبو ! تم یقیناً سمجھو کہ یہ سب باتیں اُن
لوگوں کی افترا ہیں جو اسلام کے سخت دشمن ہیں۔
سوانح آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
تاریخ کو دیکھو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہی ایک یتیم لڑکا تھا
جس کا باپ پیدائش سے چند دن بعد ہی فوت ہو گیا اور ماں صرف چند
سال کا بچہ چھوڑ کر مر گئی تھی۔ تب وہ بچہ جس کے ساتھ خدا کا ہاتھ تھا بغیر
کسی کے سہارے کے خدا کی پناہ میں پرورش پاتا رہا اور اس مصیبت
اور یتیمی کے ایام میں بعض لوگوں کی بکریاں بھی چرائیں اور بجز خدا کے
کوئی متکفل نہ تھا اور پچیس برس تک پہنچ کر کسی چچا نے بھی آپ کو اپنی
لڑکی نہ دی۔ کیونکہ جیسا کہ بظاہر نظر آتا تھا۔ آپ اس لائق نہ تھے کہ
خانہ داری کے اخراجات کے متحمل ہوسکیں اور نیز محض اتنی تھے اور کوئی
حرفہ اور پیشہ نہیں جانتے تھے۔ پھر جب آپ چالیس برس کے سن تک
پہنچے تو ایک دفعہ آپ کا دل خدا کی طرف کھینچا گیا۔ ایک غار مکہ سے چند
میل کے فاصلہ پر ہے جس کا نام جرا ہے۔ آپ اکیلے وہاں جاتے اور
غار کے اندر چھپ جاتے اور خدا کو یاد کرتے ۔ ایک دن اُسی غار میں
آپ پوشیدہ طور پر عبادت کر رہے تھے تب خدا تعالیٰ آپ پر ظاہر ہوا
اور آپ کو حکم ہوا کہ دنیا نے خدا کی راہ کو چھوڑ دیا ہے اور زمین گناہ سے
آلودہ ہوگئی ہے اس لئے میں تجھے اپنا رسول بنا کر بھیجتا ہوں ۔ اب تو
لوگوں کو متنبہ کر کہ وہ عذاب سے پہلے خدا کی طرف رجوع کریں ۔ اس
حکم کے سننے سے آپ ڈرے کہ میں ایک اُمی یعنی نا خواندہ آدمی ہوں
اور عرض کیا کہ میں پڑھنا نہیں جانتا۔ تب خدا نے آپ کے سینہ میں
تمام روحانی علوم بھر دیئے اور آپ کے دل کو روشن کر دیا۔ آپ کی قوت
قدسیہ کی تاثیر سے غریب اور عاجز لوگ آپ کے حلقہ اطاعت میں آنے
شروع ہو گئے اور جو بڑے بڑے آدمی تھے اُنہوں نے دشمنی پر کمر باندھ
لی۔ یہاں تک کہ آخر کار آپ کو قتل کرنا چاہا اور کئی مرد اور کئی عورتیں
بڑے عذاب کے ساتھ قتل کر دیئے گئے۔ اور آخری حملہ یہ کیا کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قتل کرنے کے لئے آپ کے گھر کا محاصرہ
کر لیا۔ مگر جس کو خدا بچاوے اس کو کون مارے۔ خدا نے آپ کو اپنی وحی
سے اطلاع دی کہ آپ اس شہر سے نکل جاؤ اور میں ہر قدم میں تمہارے
ساتھ ہوں گا ۔ پس آپ شہر مکہ سے ابو بکر کو ساتھ لے کر نکل آئے اور
تین رات تک غار ثور میں چھپے رہے۔ دشمنوں نے تعاقب کیا اور ایک
سراغ
رساں کو لے کر غار تک پہنچے اس شخص نے غار تک قدم کا نشان
پہنچا دیا اور کہا کہ اس غار میں تلاش کرو۔ اس کے آگے قدم نہیں ۔ اور اگر
اس کے آگے گیا ہے تو پھر آسمان پر چڑھ گیا ہوگا۔ مگر خدا کی قدرت کے
عجائبات کی کون حد بست کر سکتا ہے۔ خدا نے ایک ہی رات میں یہ
قدرت نمائی کی نے اپنی جالی سے غار کا تمام منہ بند کر دیا اور
عنكبوت
ایک کبوتری نے غار کے منہ پر گھونسلا بنا کر انڈے دے دیئے۔ اور
جب سراغ رساں نے لوگوں کو غار کے اندر جانے کی ترغیب دی تو ایک
بڑھا آدمی بولا کہ یہ سراغ رساں تو پاگل ہو گیا ہے۔ میں تو اس جالی کو
غار کے منہ پر اُس زمانہ سے دیکھ رہا ہوں جبکہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )
ابھی پیدا ہی نہیں ہوا تھا۔ اس بات کو سن کر سب لوگ منتشر ہو گئے اور
غار کا خیال چھوڑ دیا۔
اس کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پوشیدہ طور پر مدینہ پہنچے
اور مدینہ کے اکثر لوگوں نے آپ کو قبول کر لیا۔ اس پر مکہ والوں کا
غضب بھڑ کا اور افسوس کیا کہ ہمارا شکار ہمارے ہاتھ سے نکل گیا۔ اور
پھر کیا تھا دن رات انہیں منصوبوں میں لگے کہ کس طرح آنحضرت صلی
اللہ علیہ وسلم کو قتل کر دیں۔ اور کچھ تھوڑا گر وہ مکہ والوں کا کہ جو آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا تھا وہ بھی مکہ سے ہجرت کر کے مختلف
ممالک کی طرف چلے گئے ۔ بعض نے حبشہ کے بادشاہ کی پناہ لے لی تھی
اور بعض مکہ میں ہی رہے کیونکہ وہ سفر کرنے کے لئے زاد راہ نہیں رکھتے
تھے، اور وہ بہت دُکھ دیئے گئے ۔ قرآن شریف میں ان کا ذکر ہے کہ
کیونکر وہ دن رات فریاد کرتے تھے۔
اور جب کفار قریش کا حد سے زیادہ ظلم بڑھ گیا اور اُنہوں نے
غریب عورتوں اور یتیم بچوں کو قتل کرنا شروع کیا اور بعض عورتوں کو ایسی
بے دردی سے مارا کہ ان کی دونوں ٹانگیں دورتوں سے باندھ کر دو
اونٹوں کے ساتھ وہ رستے خوب جکڑ دیئے اور پھر ان اونٹوں کو دو مختلف
جہات میں دوڑایا اور اس طرح پر وہ عورتیں دو ٹکڑے ہو کر مر گئیں۔
جب بے رحم کافروں کا ظلم اس حد تک پہنچ گیا۔ خدا نے جو آخر
اپنے بندوں پر رحم کرتا ہے، اپنے رسول پر وحی نازل کی کہ مظلوموں کی
فریاد میرے تک پہنچ گئی۔ آج میں اجازت دیتا ہوں کہ تم بھی ان کا
مقابلہ کرو اور یاد رکھو کہ جولوگ بے گناہ لوگوں پر تلوار اٹھاتے ہیں وہ تلوار
سے ہی ہلاک کئے جائیں گے۔ مگر تم کوئی زیادتی مت کرو کہ خدا زیادتی
کرنے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔
دین میں جبر نہیں
یہ ہے حقیقت اسلام کے جہاد کی ۔ جس کو نہایت ظلم سے بُرے
پیرا یہ میں بیان کیا گیا ہے ۔ بے شک خدا حلیم ہے مگر جب کسی قوم کی
شرارت حد سے گزر جاتی ہے تو وہ ظالم کو بے سر انہیں چھوڑتا اور آپ ان
کے لئے تباہی کے سامان پیدا کر دیتا ہے ۔ میں نہیں جانتا کہ ہمارے
مخالفوں نے کہاں سے اور کس سے سن لیا کہ اسلام تلوار کے زور سے
پھیلا ہے۔ خدا تو قرآن شریف میں فرماتا ہے :
لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقره: ٢٥٧)
یعنی دین اسلام میں جبر نہیں تو پھر کس نے جبر کا حکم دیا اور جبر کے
کون سے سامان تھے اور کیا وہ لوگ جو جبر سے مسلمان کئے جاتے ہیں
ان کا یہی صدق اور یہی ایمان ہوتا ہے کہ بغیر کسی تنخواہ پانے کے باوجود
دو تین سو آدمی ہونے کے ہزاروں آدمیوں کا مقابلہ کریں ۔ اور جب
ہزار تک پہنچ جائیں تو کئی لاکھ دشمن کو شکست دے دیں ۔ اور دین کو دشمن
کے حملہ سے بچانے کیلئے بھیڑوں بکریوں کی طرح سر کٹا دیں اور اسلام
کی سچائی پر اپنے خون سے مہریں کر دیں اور خدا کی توحید کے پھیلانے
کے لئے ایسے عاشق ہوں کہ درویشانہ طور پر سختی اُٹھا کر افریقہ کے
ریگستان تک پہنچیں اور اس ملک میں اسلام کو پھیلا دیں اور پھر ہرا یک