اسلام کی تعلیم

امن کے شہزادہ کا آخری پیغام

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

قسم کی صعوبت اُٹھا کر چین تک پہنچیں ۔ نہ جنگ کے طور پر بلکہ محض
درویشانہ طور پر اور اس ملک میں پہنچ کر دعوت اسلام کریں جس کا نتیجہ یہ
ہوا کہ ان کے بابرکت وعظ سے کئی کروڑ مسلمان اس زمین میں پیدا
ہو جائیں۔ اور پھر ٹاٹ پوش درویشوں کے رنگ میں ہندوستان میں
آئیں اور بہت سے حصہ آریہ ورت کو اسلام سے مشرف کر دیں اور
یورپ کی حدود تک لَا إِلَهَ إِلَّا الله کی آواز پہنچا دیں ۔ تم ایمانا کہو کہ کیا یہ
کام ان لوگوں کا ہے جو جبر امسلمان کئے جاتے ہیں جن کا دل کافر اور
زبان مومن ہوتی ہے۔ نہیں بلکہ یہ ان لوگوں کے کام ہیں جن کے دل
نور ایمان سے بھر جاتے ہیں اور جن کے دلوں میں خدا ہی خدا ہوتا ہے۔
اسلام کی تعلیم
پھر ہم اس طرف رجوع کرتے ہیں کہ اسلام کی تعلیم کیا ہے؟ واضح
ہو کہ اسلام کا بڑا بھاری مقصد خدا کی توحید اور جلال زمین پر قائم کرنا اور
شرک کا بکلی استیصال کرنا اور تمام متفرق فرقوں کو ایک کلمہ پر قائم کر کے
ان کو ایک قوم بنادینا ہے۔ اور پہلے مذاہب جس قدر دنیا میں گزرے ہیں

اور جس قدر نبی اور رسول آئے ہیں ان کی نظر صرف اپنی قوم اور اپنے
ملک تک محدود تھی ۔ اور اگر انہوں نے کچھ اخلاق بھی سکھلائے تھے تو اس
اخلاقی تعلیم سے ان کا مقصد اس سے زیادہ نہ تھا کہ اپنی ہی قوم کو ان کے
اخلاق سے بہرہ یاب کریں۔ چنانچہ حضرت مسیح نے صاف صاف کہہ دیا
کہ میری تعلیم صرف بنی اسرائیل تک محدود ہے۔ اور جب ایک عورت
نے جو اسرائیلی خاندان میں داخل نہ تھی بڑی عاجزی سے ان سے ہدایت
چاہی تو انہوں نے اس کورڈ کیا۔ اور پھر وہ غریب عورت کتیا سے اپنے
تیں مشابہت دے کر دوبارہ ہدایت کی مستدعی ہوئی تو وہی جواب اسکو ملا
کہ میں صرف اسرائیل کی بھیڑوں کے لئے بھیجا گیا ہوں ۔ آخر وہ چپ
رہ گئی۔ مگر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہیں نہیں کہا کہ میں صرف
عرب کے لئے بھیجا گیا ہوں بلکہ قرآن شریف میں یہ ہے :
قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (اعراف: ۱۵۹)
یعنی لوگوں سے کہہ دے کہ میں تمام دنیا کے لئے بھیجا گیا ہوں ۔
مگر یاد رہے کہ حضرت عیسی کا اس عورت کو صاف جواب دینا یہ ایسا

امر نہیں ہے کہ اس میں حضرت عیسی کا کوئی گناہ تھا بلکہ عام ہدایت کا
ابھی وقت نہیں آیا تھا۔ اور حضرت عیسی کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یہی
حکم تھا کہ تم خاص بنی اسرائیل کے لئے بھیجے گئے ہو۔ اوروں سے
تمہیں کچھ غرض نہیں۔ پس جیسا کہ ابھی میں نے بیان کیا ہے۔
حضرت عیسی کی اخلاقی تعلیم بھی محض یہودیوں تک محدود تھی ۔ بات یہ
تھی کہ توریت میں یہ احکام تھے کہ دانت کے بدلہ دانت اور آنکھ کے
بدلہ آنکھ اور ناک کے بدلہ ناک۔ اور اس تعلیم سے صرف یہ غرض تھی کہ
تا یہودیوں میں عدل کا مسئلہ قائم کیا جائے ۔ اور تعدی اور زیادتی سے
روکا جائے ۔ چونکہ بباعث اس کے کہ وہ چارسو بر تک غلامی میں رہ
چکے تھے ، ان میں ظلم اور سفلہ پن کی خصلتیں بہت پیدا ہوا پیدا ہو گئی تھیں ۔ پس
خدا کی حکمت نے یہ تقاضا کیا کہ جیسا کہ انتقام اور بدلہ لینے میں ان کی
فطرتوں میں ایک تشد د تھا اس کے دُور کرنے کے لئے ایک تشدد کے د ۔
ساتھ اخلاقی تعلیم پیش کی جائے ۔ سو وہ اخلاقی تعلیم انجیل ہے جو صرف
یہودیوں کے لئے ہے نہ تمام دنیا کے لئے کیونکہ دوسری قوموں کے
لئے حضرت عیسی کو کچھ بھی غرض نہ تھی ۔

مگر واقعی بات یہ ہے کہ اس تعلیم میں جو حضرت عیسی نے پیش کی
صرف یہی نقص نہیں کہ وہ دنیا کی عام ہمدردی پر مبنی نہیں بلکہ ایک یہ بھی
نقص ہے کہ جیسا کہ توریت تشدّد دو انتقام کی تعلیم میں افراط کی طرف
مائل ہے ایسا انجیل عفو اور درگذر کی تعلیم میں تفریط کی طرف جھک گئی ہے
اور ان دونوں کتابوں نے انسانی درخت کی تمام شاخوں کا کچھ لحاظ نہیں
کیا بلکہ اس درخت کی ایک شاخ کو تو توریت پیش کرتی ہے اور دوسری
شاخ انجیل کے ہاتھ میں ہے اور دونوں تعلیمیں اعتدال سے گری ہوئی
ہیں کیونکہ جیسا کہ ہر وقت اور ہر موقعہ پر انتقام لینا اور سزا دینا قرین
مصلحت نہیں ۔ ایسا ہی ہر وقت اور ہر موقعہ پر عفو اور درگذر کرنا انسانی
تربیت کے مصالح سے بالکل مخالف ہے۔ اسی وجہ سے قرآن شریف
نے ان دونوں تعلیموں کو رڈ کر کے یہ فرمایا ہے جز وا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ
مِثْلُهَا فَمَنْ عَفَا وَأَصْلَحَ فَاجْرُهُ عَلَى اللهِ (الشوری: ۴۱) یعنی بدی
کا بدلہ اسی قدر بدی ہے جو کی جائے ۔ جیسا کہ توریت کی تعلیم ہے مگر جو
شخص عفو کرے جیسا کہ انجیل کی تعلیم ہے تو اس صورت میں وہ عفو مستحسن
اور جائز ہوگی جبکہ کوئی نیک نیتجہ اس کا مرتب ہو اور جس کو معاف کیا گیا
کوئی اصلاح اس کی اس عفو سے متصور ہو ورنہ قانون یہی ہے جو توریت
میں مذکور ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی