پہلی پیشگوئی :حضرت ابراہیمؑ کی اولاد سے وعدہ

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

پہلی پیشگوئی
حضرت ابراہیم کی اولاد سے وعدہ
بائبل کو دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام سے خدا تعالیٰ کے بہت
سے وعدے تھے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کسدیوں کے اور میں پیدا ہوئے اور وہاں
سے اپنے باپ کے ساتھ ہجرت کر کے کنعان کی طرف روانہ ہوئے لیکن ان کے والد
حاران میں آکر ٹھہر گئے۔ان کی وفات کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
حکم دیا کہ وہ حاران سے نکل کر کنعان کو روانہ ہوں۔اور فرمایا۔اور میں تجھے ایک بڑی قوم بناؤں گا اور تجھ کو مبارک اور تیرا نام بڑا کروں گا
اور تو ایک برکت ہوگا اور ان کو جو تجھے برکت دیتے ہیں برکت دوں گا اور اس کو جو تجھ
پر لعنت کرتا ہے لعنتی کروں گا اور دنیا کے سب گھرانے تجھ سے برکت پائیں گے۔“
( پیدائش باب ۱۲ آیت ۲، ۳)
اسی طرح لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا :-
کہ یہ تمام ملک جو تو اب دیکھتا ہے میں تجھ کو اور تیری نسل کو ہمیشہ کے لئے
دوں گا۔“
پھر پیدائش باب ۱۶ آیت ۱۰ تا ۱۲ میں لکھا ہے :-
( پیدائش باب ۱۳ آیت (۱۵)
پھر خداوند کے فرشتے نے اسے (یعنی ہاجرہ سے ) کہا کہ میں تیری اولاد
1

کو بہت بڑھاؤں گا کہ وہ کثرت سے گنی نہ جائے اور خدا وند کے فرشتے نے
اسے کہا کہ تو حاملہ ہے اور ایک بیٹا بنے گی اس کا نام اسماعیل رکھنا کہ خداوند نے
تیرا دکھ سن لیا۔وہ گور خر سا ہوگا اس کا ہاتھ سب کے اور سب کے ہاتھ اس کے
برخلاف ہوں گے اور وہ اپنے سب بھائیوں کے سامنے بود و باش کرے گا۔“
پھر اسی بائبل میں لکھا ہے :-
پھر خدا نے ابراہام سے کہا تو اور تیرے بعد تیری نسل پشت در پشت
میرے عہد کو نگاہ رکھیں اور میرا عہد جو میرے اور تمہارے درمیان اور تیرے
بعد تیری نسل کے درمیان ہے جسے تم یاد رکھوسو یہ ہے کہ تم میں سے ہر ایک فرزند
نرینہ کا ختنہ کیا جائے اور تم اپنے بدن کی کھلڑی کا ختنہ کرو اور یہ اس عہد کا نشان
ہوگا جو میرے اور تمہارے درمیان ہے۔“ ( پیدائش باب ۱۷ آیت ۹ تا ۱۱)
پھر لکھا ہے:۔اور وہ فرزند نرینہ جس کا ختنہ نہیں ہوا وہی شخص اپنے لوگوں میں سے کٹ
جائے کہ اس نے میرا عہد توڑا۔“ ( پیدائش باب ۱۷ آیت (۱۴)
پھر لکھا ہے اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کی بیوی سارہ کو بھی ایک بیٹے کی
بشارت دی اور فرمایا کہ:
میں اسے برکت دوں گا اور اس سے بھی تجھے ایک بیٹا بخشوں گا یقیناً میں
اسے برکت بخشوں گا۔یقیناً میں اسے برکت دوں گا اور وہ قوموں کی ماں ہوگی
اور ملکوں کے بادشاہ اس سے پیدا ہوں گے۔“ ( پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۶)
پھر سارہ کی اولاد کے متعلق لکھا ہے کہ :-
2

میں اس سے اور بعد اس کے اس کی اولاد سے اپنا عہد جو ہمیشہ کا عہد
66
ہے قائم کروں گا۔“
پھر اسمعیل کے متعلق لکھا ہے :-
( پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۹)
” اور اسمعیل کے حق میں میں نے تیری سنی (اسمعیل کے حق میں حضرت
ابراہیم نے یہ دعا کی تھی کہ کاش کہ اسمعیل تیرے حضور جیتا رہے۔“
( پیدائش باب ۱۷ آیت ۱۸)
دیکھ میں اسے برکت دوں گا اور اسے برومند کروں گا اور اسے بہت
بڑھاؤں گا اور اس سے بارہ سردار پیدا ہوں گے اور میں اسے بڑی قوم بناؤں
گا، لیکن میں اضحاق کو جس کو سارہ دوسرے سال اسی وقت معین میں جنے گی اپنا
پیدائش باب ۱۷ آیت ۲۰ تا ۲۲)
عہد قائم کروں گا۔“
پھر لکھا ہے:۔وہ بھی تیری نسل ہے۔“
اور اس لونڈی کے بیٹے سے بھی میں ایک قوم پیدا کروں گا۔اس لئے کہ
( پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۳)
پھر حضرت اسمعیل کے متعلق لکھا ہے۔خدا نے حضرت ہاجرہ کو الہام کیا کہ :-
”اس لڑکے کی آواز جہاں وہ پڑا ہے خدا نے سنی۔اٹھ اور لڑکے کو اٹھا اور
اسے اپنے ہاتھ سے سنبھال کہ میں اس کو ایک بڑی قوم بناؤں گا۔“
پھر لکھا ہے:-
( پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۷ ، ۱۸)
خدا اس لڑکے کے ساتھ تھا اور وہ بڑھا اور بیابان میں رہا کیا اور تیرانداز
3

ہو گیا اور وہ فاران کے بیابان میں رہا اور اس کی ماں نے ملک مصر سے ایک
عورت اس سے بیاہنے کو لی۔“ ( پیدائش باب ۲۱ آیت ۲۱،۲۰)
ان حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دو بیٹے اسمعیل اور
اسحق تھے۔اسماعیل بڑے بیٹے اور اسحاق دوسرے بیٹے تھے۔خدا تعالیٰ کا حضرت
ابراہیم علیہ السلام سے عہد تھا کہ وہ ان کی نسل کو بڑھائے گا اور بابرکت کرے گا۔یہ
با برکت کرنے کے الفاظ حضرت اسحاق کے متعلق بھی ہیں اور حضرت اسمعیل کے متعلق بھی
ہیں۔اسی طرح نسل کے بڑھانے کے الفاظ بھی حضرت اسحاق کے متعلق بھی ہیں اور
حضرت اسمعیل کے متعلق بھی ہیں۔اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسمعیل فاران کے بیابان میں
رہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ کنعان کی زمین حضرت ابراہیم علیہ السلام کی نسل کو دے دی
گئی اور پھر یہ بھی کہ خدا تعالیٰ کے اس عہد کی علامت یہ ہوگی کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام
کی نرینہ نسل کا ختنہ کیا جائے گا۔ان پیشگوئیوں کے ماتحت ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت اسحاق
کی نسل کو بڑی ترقی نصیب ہوئی اور خدا تعالیٰ نے جو عہد حضرت اسحاق سے باندھا تھا وہ
بڑی شان سے پورا ہوا۔حضرت موسیٰ اور حضرت داؤ ڈ اور حضرت حزقیل اور حضرت دانی
ایل اور حضرت عیسی علیہ السلام ان کی نسل سے ظاہر ہوئے اور دنیا کے لئے بڑی رحمت کا
موجب ثابت ہوئے۔کنعان کا ملک دو ہزار سال تک ان کے قبضہ میں رہا سوائے ایک
خفیف وقفہ کے کہ اس وقفہ میں بھی وہ ملک کلی طور پر ان کے ہاتھ سے نہیں نکلا۔صرف وہ
اس میں کمزور ہو گئے تھے۔لیکن ساتویں صدی بعد مسیح میں اسحاق کی اولا د اور موسیٰ کی
تعلیم پر ظاہری طور پر چلنے والے لوگوں کو کلی طور پر کنعان کے ملک سے دست بردار ہونا
پڑا اور اس ملک میں اسمعیل کی اولاد سیاسی طور پر بھی اور اجتماعی طور پر بھی غالب
4

آگئی۔بنی اسرائیل کا اس زمانہ میں کنعان سے نکالا جانا صاف بتاتا ہے کہ حضرت ابراہیم
علیہ السلام کی معرفت جو وعدہ کیا گیا تھا اب اس کے مستحق بنی اسرائیل یا ان کے متعلق
خاندان نہیں رہے تھے مگر خدا تعالیٰ کہتا ہے کہ میں قیامت تک یہ ملک بنی اسرائیل کے
قبضہ میں رکھوں گا اور خدا کی بات جھوٹی نہیں ہوسکتی۔پس صاف ظاہر ہے کہ قیامت کے
معنے ظاہری قیامت کے نہیں بلکہ ایک نئی شریعت کے ظہور کے ہیں جو الہامی اصطلاح میں
نیا آسمان اور نئی زمین بنانا کہلاتا ہے اور لازماً قیامت کے برپا ہوئے بغیر نیا آسمان اور نئی
زمین نہیں بنائے جاسکتے۔پس قیامت تک بنو اسحاق کے قبضہ کے یہی معنے تھے کہ جب
ایک نیا شرعی نبی آئے گا تو اس وقت یہ ملک بنو اسحاق کے قبضہ میں نہ رہے گا۔چنانچہ اس
طرف حضرت داؤد کے ایک کلام سے اشارہ بھی نکلتا ہے جہاں تو رات میں لکھا ہے کہ
قیامت تک بنو اسحاق اس ملک پر قابض رہیں گے وہاں حضرت داؤد نے اس پیشگوئی
کو دوسرے الفاظ میں پیش کیا ہے۔وہ فرماتے ہیں :۔” صادق زمین کے وارث ہوں گے اور ابد تک اس میں بسیں گے۔“
(زبور باب ۳۷ آیت ۲۹)
ان الفاظ سے ظاہر ہے کہ بنو اسحاق کی تباہی کا وقت قریب آرہا تھا۔اب نبیوں
کا کلام دنیا کی
توجہ اس طرف پھرا رہا تھا کہ اب وہ نسلی وعدہ بدل کر روحانی شکل اختیار کرنے والا ہے اور بنو اسمعیل
راستباز بن کر ابراہیمی پیشگوئیوں کے وارث بننے والے ہیں اور ایک نیا عہد ان کے ذریعہ سے
شروع ہونے والا ہے۔اگر یہ بات نہیں تو خدا تعالیٰ نے قرآن کریم کے ماننے والے بنو اسمعیل کو
فلسطین کی زمین میں کیوں غالب کر دیا اس نے تو صاف طور پر عہد کیا تھا کہ فلسطین کی زمین بنو
اسحاق کو دی جائے گی۔اگر وہ عہد ایک اور قوم کے ذریعہ سے پورا نہیں ہونا تھا تو یہ تبدیلی خدا تعالیٰ
5

نے کس طرح گوارا کی۔اگر یہ تبدیلی چند سال کے لئے عارضی طور پر ہوتی تو کوئی بات نہ تھی کیونکہ
قومی زندگیوں میں اتار چڑھاؤ ہوہی جایا کرتے ہیں لیکن یہ تبد یلی تو اتنی لمبی چلی کہ آج تیرہ سو
سال کے بعد بھی فلسطین کے اکثر حصہ پر مسلمان اور اسمعیل کی اولاد قابض ہیں۔یورپ اور
امریکہ زور لگارہے ہیں کہ کسی طرح ان حالات کو بدل دیں لیکن اب تک وہ کامیاب نہیں ہوئے
اور اگر کوئی کامیابی ان کو حاصل بھی ہوئی تو وہ عارضی ہوگی۔یا بنواسرائیل مسلمان ہو کر نئے عہد کے
ذریعہ سے ایک نئی زندگی فلسطین میں پائیں گے اور یا پھر وہ دوبارہ فلسطین میں سے نکال دیئے
جائیں گے۔کیونکہ فلسطین ان لوگوں کے ہاتھ میں رہے گا جو ابراہیمی عہد کو پورا کرنے والے
ہوں گے۔مسیحی لوگ بھی اپنے آپکو ابراہیمی عہد کا پورا کرنے والا قرار دیتے ہیں لیکن تعجب ہے وہ
یہ نہیں دیکھتے کہ اس عہد کی علامت ہی یہ ہے کہ وہ قوم ختنہ کروائے گی لیکن عیسائی تو ختنہ سے آزاد
ہوچکے ہیں۔ہاں بنو اسمعیل جو تیرہ سو سال سے فلسطین پر قابض ہیں وہ قرآن کریم کے نازل
ہونے سے پہلے بھی ختنہ کرواتے تھے اور اب بھی ختنہ کرواتے ہیں۔غرض جیسا کہ ان پیشگوئیوں
میں بتایا گیا تھا کہ اسمعیل اور اسحاق دونوں کو برکت دی جائے گی وہ پیشگوئیاں پوری ہونی ضروری
تھیں۔بنو اسحاق کو ان کے وعدہ کے مطابق کنعان کی حکومت دی گئی اور بنو اسمعیل کو ان کے وعدہ
کے مطابق عرب کی حکومت دی گئی۔آخر جب بنو اسحاق کی قیامت آگئی تو داؤد کی پیشگوئی کے
مطابق نسلی لحاظ سے نہیں بلکہ راستباز ہونے کے لحاظ سے کنعان پر غلبہ بنو اسمعیل کو دے دیا گیا۔گویانسلی وعدہ ابراہیم کے مطابق مسلمانوں کو مکہ اور اس کے اردگرد کا علاقہ ملا۔جس کا دعویٰ قرآن
کریم نے سورہ البقرہ رکوع ۱۵ / ۱۵ میں کیا ہے۔اور راستباز ہونے کے لحاظ سے بنو اسحاق کی مذہبی
تباہی کے بعد وہ کنعان کے بھی وارث قرار پائے۔☆☆
6

آج 10 میں سے 10 باقی