دوسری پیشگوئی : حضرت موسیٰ کے بعد ایک شرعی نبی کا ظہور
آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں
دوسری پیشگوئی
حضرت موسیٰ کے بعد ایک شرعی نبی کا ظہور
حضرت موسیٰ علیہ السلام جب خدا تعالیٰ کے حکم سے طور پر گئے تو اللہ تعالیٰ نے حضرت
موسیٰ علیہ السلام سے کہا کہ :-
” خداوند تیرا خدا تیرے لئے تیرے ہی درمیان سے تیرے ہی بھائیوں
میں سے تیری مانند ایک نبی بر پا کرے گا۔(استثناء باب ۱۸ آیت ۱۵)
پھر لکھا ہے:۔میں ان کے لئے ان کے بھائیوں میں سے
تجھ سا ایک نبی بر پا کروں گا
اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا اور جو کچھ میں اسے فرماؤں گا وہ سب ان
سے کہے گا اور ایسا ہوگا کہ جو کوئی میری باتوں کو جنہیں وہ میرا نام لے کے کہے گا
نہ سنے گا تو میں اس کا حساب اس سے لوں گا۔لیکن وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے
کہ کوئی بات میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا یا اور
معبودوں کے نام سے کہے تو وہ نبی قتل کیا جائے۔“
(استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ تا ۲۰)
ان آیتوں سے ظاہر ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بعد ایک نئے صاحب
شریعت نبی کی پیشگوئی کی گئی تھی جو بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے ہوگا۔صاحب
7
شریعت ہونے کی پیشگوئی ان الفاظ سے نکلتی ہے کہ وہ موسیٰ کی مانند ہوگا اور موسیٰ صاحب
شریعت نبی تھے۔دوسری خبر اس پیشگوئی میں یہ دی گئی ہے کہ سب باتیں جو اسے کہی
جائیں گی وہ لوگوں سے بیان کرے گا۔یہ علامت بھی بتاتی ہے کہ وہ صاحب شریعت ہوگا
کیونکہ صاحب شریعت نبی قوم کی بنیادر کھنے والا ہوتا ہے محض ایک مصلح نہیں ہوتا۔اس لئے
اسے حکم ہوتا ہے کہ وہ اپنی ساری تعلیم لوگوں کے سامنے بیان کرے۔کیونکہ شریعت کے
بغیر قوم کی تکمیل نہیں ہو سکتی۔مگر جو غیر تشریعی نبی ہوتا ہے وہ چونکہ صرف پہلی کتاب کا شارح
ہوتا ہے اس کے لئے ضروری نہیں ہوتا کہ وہ اپنی ساری وحی لوگوں کو سنائے۔ہوسکتا ہے کہ
بعض باتیں اس کے ذاتی علم کے طور پر اسے کہی گئی ہوں لیکن ضروری نہ ہو کہ وہ اپنی قوم
سے ان کا ذکر کرے۔یہ بھی ان آیتوں میں بتایا گیا ہے کہ اس پیشگوئی کا موعود نبی اپنی تعلیم کو
خدا تعالیٰ کا نام لے کر دنیا کے سامنے پیش کرے گا اور جو لوگ اس کی تعلیم کو نہ سنیں گے ان کو
سزا دی جائے گی اور وہ خدا کے عذاب کے نیچے آئیں گے۔یہ بھی اس پیشگوئی میں بتایا گیا
ہے کہ اگر کوئی شخص اس پیشگوئی سے ناجائز فائدہ اٹھا کر اس پیشگوئی کا مستحق ہونے کا جھوٹا
دعوی کرے گا تو ایسا شخص قتل کر دیا جائے گا۔اب پیشگوئی کے ان تمام اجزاء کو سامنے رکھتے
ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت عیسی علیہ السلام تک اس پیشگوئی کو پورا کرنے والا نبی دنیا میں
کوئی پیدا ہی نہیں ہوا۔درمیانی انبیاء کا تو ذکر جانے دو، ان
کی تو نہ کوئی امت موجود ہے نہ کوئی
قوم پائی جاتی ہے۔ایک عیسیٰ علیہ السلام ہی ہیں جن کے ماننے والے دنیا میں پائے جاتے
ہیں اور جو انہیں آخری مصلح قرار دے کر دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔مگر اس پیشگوئی کو
سامنے رکھ کر دیکھو یا اس پیشگوئی کی شرائط حضرت
عیسی علیہ السلام پر پوری اترتی ہیں؟
اول۔اس پیشگوئی سے پتہ لگتا ہے کہ وہ صاحب شریعت نبی ہوگا۔کیا عیسی علیہ السلام
8
کوئی شریعت لائے؟ عیسی علیہ السلام نے تو یہ کہا ہے کہ :۔یہ خیال مت کرو کہ میں توریت یا نبیوں کی کتاب کو منسوخ کرنے
آیا۔میں منسوخ کرنے کو نہیں بلکہ پوری کرنے کو آیا ہوں کیونکہ میں تم سے
سچ کہتا ہوں کہ جب تک آسمان اور زمین ٹل نہ جائیں ایک نقطہ یا ایک شوشہ
توریت کا ہر گز نہ مٹے گا جب تک سب کچھ پورا نہ ہو۔“ ( متی باب ۵ آیت
۱۸-۱۷) پھر ان کے حواریوں نے یہاں تک کہہ دیا۔کہ شریعت کو ایمان
سے کچھ نسبت نہیں۔مسیح نے ہمیں مول لے کر شریعت کی لعنت سے چھڑا یا۔“
( گلتیوں باب ۱۳ آیت ۱۲ ، ۱۳)
گو یا مسیح خود کسی شریعت کے لانے کے مدعی نہیں اور ان کے حواری شریعت کو ہی لعنت
قرار دیتے ہیں۔پھر کس طرح ہو سکتا ہے کہ حضرت مسیح اور ان کی قوم اس پیشگوئی کی مستحق ہو؟
(۲) اس پیشگوئی میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ آنے والا بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے
ہوگا، لیکن مسیح تو بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے نہیں تھا بلکہ خود بنی اسرائیل میں سے تھا
بعض عیسائی صاحبان ایسے موقعہ پر کہہ دیا کرتے ہیں کہ چونکہ اس کا کوئی باپ نہیں تھا اس
لئے وہ بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے کہلا سکتا ہے۔لیکن یہ دلیل ہرگز معقول نہیں۔کیونکہ بائبل کے الفاظ بتاتے ہیں کہ وہ بھائی بہت سے ہوں گے اور ان بہت سے بھائیوں
کی نسل میں سے اس موعود نے ظاہر ہونا تھا۔کیا عیسی علیہ السلام کی قسم کے لوگ بھی بہت
سے ہیں اگر نہیں تو پھر عیسی علیہ السلام پر یہ پیشگوئی کیونکر چسپاں ہو سکتی ہے؟۔علاوہ ازیں بائبل میں تو مسیح کی نسبت لکھا ہے کہ وہ داؤد کی نسل میں سے ہوگا (زبور
باب ۱۳۲ آیت ۱اویر میاه باب ۲۳ آیت ۵-۸) اگر بن باپ ہونے کی وجہ سے حضرت
9
مسیح کو بنی اسرائیل میں سے خارج کر دیا جائے تو پھر وہ داؤد کی نسل میں بھی نہیں رہ سکتے اور
اس پیشگوئی سے انہیں جواب مل جاتا ہے۔(۳) اس پیشگوئی میں لکھا ہے کہ میں اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا۔لیکن انجیل
میں تو خدا کا کلام ہمیں کہیں نظر ہی نہیں آتا۔یا تو اس میں حضرت عیسی علیہ السلام کے سوانح
ہیں یا ان کے بعض لیکچر اور یا پھر حواریوں کی باتیں۔یا
(۴) اس پیشگوئی میں یہ کہا گیا ہے کہ وہ موعود ایک نبی ہوگا۔مگر مسیح کے متعلق تو مسیحی
قوم یہ کہتی ہے کہ وہ خدا کا بیٹا تھا ہی نہیں تھا۔پس جب
مسیح علیہ السلام نبی ہی نہ تھے تو وہ اس
پیشگوئی کے پورا کرنے والے کس طرح ہو سکتے ہیں۔(۵) اس پیشگوئی میں یہ کہا ہے کہ وہ خدا کا نام لے کر اپنا الہام لوگوں کو سنائے گا مگر
انا جیل میں تو کوئی ایک فقرہ بھی ہمیں نہیں ملتا جس میں مسیح نے یہ کہا ہو کہ خدا نے مجھے یہ بات
لوگوں کو پہنچانے کا حکم دیا ہے۔(1) اس پیشگوئی میں یہ ذکر ہے:۔” جو کچھ میں اسے فرماؤں گا وہ سب ان سے کہے گا اور ساری سچائی کی
را ہیں اس کے ذریعہ دنیا پر ظاہر ہوں گی۔لیکن مسیح خود کہتا ہے کہ وہ سچائیاں دنیا
کو نہیں بتاتے۔وہ کہتے ہیں۔”میری اور بہت سی باتیں ہیں کہ میں
تمہیں کہوں۔پر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے لیکن جب وہ یعنی روح حق آوے تو وہ
تمہیں ساری سچائی کی راہ بتائے گی۔اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی لیکن جو کچھ وہ
سنے گی سو کہے گی اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گی۔“
66
( یوحنا باب ۱۶ آیت ۱۲ ، ۱۳)
10
ان حوالہ جات سے ظاہر ہے کہ مسیح علیہ السلام پر یہ پیشگوئی تو پوری نہیں ہوئی اور جب
حضرت
مسیح پر یہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی تو اس کے صاف معنی یہ ہیں کہ مسیح علیہ السلام کے
بعد آنے والے ایک ایسے نبی کی پیشگوئی عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید میں موجود تھی جو
ساری سچائیوں کو ظاہر کرے گا اور دنیا میں خدا تعالیٰ کے نام کو ہمیشہ کے لئے قائم کرے گا۔ہمارا دعویٰ ہے کہ قرآن کریم اس پیشگوئی کو پورا کرنے والا ہے۔چنانچہ
(۱) محمد رسول اللہ صلی ایتم ہی وہ شخص تھے جو بنو اسمعیل میں پیدا ہوئے جو بنو اسحاق
کے بھائی تھے۔(۲) رسول کریم سال یا ستم ہی وہ شخص تھے جنہوں نے موسیٰ کے مانند ہونے کا دعویٰ کیا
چنانچہ قرآن میں آتا ہے۔اِنَّا اَرْسَلْنَا إِلَيْكُمْ رَسُولًا شَاهِدًا عَلَيْكُمْ كَمَا
أَرْسَلْنَا إِلى فِرْعَوْنَ رَسُولاً ( المزمل : ۱۶) ہم نے تمہاری طرف تم میں سے ایک رسول
بھیجا جس طرح فرعون کی طرف ہم نے رسول بھیجا تھا۔یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی
موسیٰ کی طرح نبی ہیں۔(۳) اس پیشگوئی میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ آنے والا موعود نبی ہونے کا دعویٰ کرے گا نہ کہ
کوئی اور دعوئی اور رسول کریم صلی یا تم نے نبی ہونے کا دعوی کیا تھا مگر اس کے برخلاف کہا
جاتا ہے کہ مسیح نے نبی ہونے کا دعویٰ نہیں کیا۔چنانچہ انجیل مرقس میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح
نے اپنے حواریوں سے پوچھا کہ لوگ کیا کہتے ہیں کہ میں کون ہوں۔انہوں نے کہا کہ یوحنا
بپتسمہ دینے والا اور بعضے الیاس اور بعضے نبیوں میں سے ایک۔پھر اس نے انہیں کہا کہ تم کیا
کہتے ہو کہ میں کون ہوں۔پطرس نے جواب میں اس سے کہا تو تو مسیح ہے۔تب اس نے
انہیں تاکید کی کہ میری بابت کسی سے یہ مت کہو۔(مرقس باب ۸ آیت ۲۷ تا ۳۰)
66
11
اس آیت میں مسیح نے اپنے متعلق یوحنا یا الیاس یا نبیوں میں سے کوئی نبی ہونے سے
انکار کیا ہے۔لیکن موسیٰ کی پیشگوئی بتاتی ہے کہ وہ جو موسیٰ کے نقش قدم پر آنے والا ہے نبی
ہوگا۔پس یقینا یہ پیشگوئی رسول کریم صلی یا تم پر چسپاں ہوتی ہے نہ کہ مسیح پر؟
(۴) اس پیشگوئی میں کہا گیا تھا کہ میں اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا۔لیکن
ساری انجیلوں میں ہمیں خدا کا کلام کہیں نظر نہیں آتا۔اس کے برخلاف محمد رسول اللہ
صلی تم نے قرآن کریم کو پیش کیا۔جو شروع سے لے کر آخر تک خدا تعالیٰ کا کلام ہے اور
اس کا نام بھی قرآن کریم میں کلام اللہ رکھا گیا ہے۔(البقرہ:۷۶)
(۵) اس پیشگوئی میں کہا گیا تھا کہ جو کچھ میں اسے فرماؤں گا وہ سب ان سے کہے گا
اور اوپر بتایا جاچکا ہے کہ مسیح نے خود اقرار کیا ہے کہ جو کچھ اسے کہا گیا تھا وہ سب کا سب
لوگوں کو نہیں سناتا تھا لیکن اس نے یہ پیشگوئی ضرور کی تھی کہ میرے بعد ایک ایسا شخص آئے
گا جو سب سچائی کی راہیں لوگوں کو بتائے گا۔چنانچہ محمد رسول اللہ سال میں ہی ہم نے یہ دعوی کیا ہے
کہ وہ خدا تعالیٰ کا سارا کلام لوگوں کو پہنچاتے ہیں اور کوئی بات جس کی دین کے لئے
ضرورت ہے انہوں نے چھوڑی نہیں۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ رسول کریم صلی سلیم کی
نسبت فرماتا ہے يَأَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ المائده
:۶۸) اے محمد رسول اللہ صلی ا یہ تم تیرے متعلق یہ پیشگوئی ہے کہ جب تو دنیا میں آئے گا تو
ساری سچائیاں دنیا کو سنائے گا۔اس لئے دنیا خواہ بُرا منائے یا اچھا تو کسی کی پرواہ نہ کر اور جو
وحی تجھے کی جاتی ہے وہ ساری کی ساری لوگوں کو سنا دے۔اسی طرح اللہ تعالیٰ قرآن کریم
کے متعلق فرماتا ہے۔الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي
وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا (المائده : ۴ ) میں نے آج اس کلام کے ذریعے سے
12
تمہارے لئے تمہارے دین کو مکمل کر دیا ہے اور ہدایت کی نعمت تمہارے لئے کمال تک پہنچا
دی ہے اور امن اور سلامتی کو تمہارا مذہب قرار دے دیا ہے۔پس محمد رسول اللہ صلی یہی تم ہی
تھے جن کو ساری سچائیاں بتائی گئیں اور جنہوں نے دنیا کو ساری سچائیاں بتا دیں اور کوئی ایک
سچائی بھی نہیں چھپائی۔کیونکہ مسیح کے زمانہ میں لوگ ابھی تک ساری سچائیوں
کو سننے اور قبول
کرنے کے لئے تیار نہیں ہوئے تھے۔مگر محمد رسول اللہ صلی شما ایلم کے بعثت کے وقت انسان
روحانی ارتقاء کی سب منزلوں کو طے کر چکا تھا اور وقت آ گیا تھا کہ ساری سچائیاں خدا تعالیٰ کی
طرف سے نازل ہو جائیں اور خدا کا رسول وہ ساری سچائیاں لوگوں کو سنا دے۔(1) اس پیشگوئی میں یہ بتایا گیا تھا کہ خدا تعالیٰ کا کلام جو اس پر نازل ہوگا وہ خدا کا نام
لے کر دنیا کو سنائے گا۔یہ بات بھی محمد رسول اللہ لا یتیم کی ذات میں ہی پوری ہوئی۔محمد
رسول الله سلایا ہی تم ہی ایک ایسے نبی ہیں جن کی الہامی کتاب کا ہر باب اس آیت سے شروع
ہوتا ہے۔میں اللہ کا نام لے کر یہ باتیں تمہیں سناتا ہوں۔پس یہ علامت بھی اس بات پر
دلالت کرتی ہے کہ روحانی ارتقاء کی وہ آخری کڑی جس کی موسیٰ نے خبر دی تھی محمد رسول اللہ
صلی اسلام ہی کی ذات تھی۔(۷) کہا گیا تھا کہ وہ نبی جو ایسی گستاخی کرے کہ کوئی بات میرے نام سے کہے
جس کے کہنے کا میں نے اسے حکم نہیں دیا، یا اور معبودوں کے نام سے کہے تو وہ نبی قتل کیا
جائے۔اس آیت میں موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ دنیا کو یہ بتایا گیا تھا کہ جس نبی کی اس آیت میں
خبر دی گئی ہے چونکہ اسکے لئے انسان کی روحانی ترقی کی آخری کڑی ہونا مقدر ہے اور اگر کوئی
جھوٹا شخص اس عہدے کو اپنی طرف فریب سے منسوب کرے تو اس سے بڑے خطرات پیدا
13
ہو سکتے ہیں۔اس لئے خدا تعالیٰ نے فیصلہ فرمایا کہ جوشخص بھی جھوٹے طور پر اس پیشگوئی کو اپنی
طرف منسوب کرے گا وہ قتل کیا جائے گا اور خدا تعالیٰ کے عذاب میں مبتلا ہوگا۔محمد رسول اللہ
ایا کہ ہم نے صاف الفاظ میں اس پیشگوئی کے مصداق ہونے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔جب آپ
نے دعوی کیا آپ اکیلے تھے۔آپ نہایت ہی کمزور تھے۔دشمن بڑے جتھے والا اور بڑا طاقتور
تھا۔مگر باوجود اس کے کہ دشمنوں نے اپنا سارا زور لگا یا وہ آپ
کو قتل نہیں کر سکے۔باوجود اس کے
کہ اس وقت کی زبر دست حکومتیں آپ کے مقابلہ پر آئیں سب پاش پاش ہوگئیں اور رسول
کریم صلی یا ہم ایک کامیاب اور بامراد انسان کی حیثیت میں فوت ہوئے۔آپ کی ساری قوم
آپ کی وفات سے پہلے آپ پر ایمان لے آئی اور آپ کی وفات کے چند سال بعد ہی آپ کے
خلفاء کے ذریعہ سے ساری دنیا میں اسلام پھیل گیا۔اگر موسیٰ خدا کا راستباز نبی تھا اور اگر استثناء
کی یہ پیشگوئی واقعہ میں خدا کی طرف سے تھی تو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جو اس پیشگوئی کے
مصداق ہونے کے مدعی تھے کیا اس طرح کامیاب و کامران ہو سکتے تھے جیسا کہ وہ ہوئے؟
اور کیا آپ کے دشمن آپ
کو قتل کرنے میں اس طرح ناکام ہو سکتے تھے جیسا کہ ہوئے۔یہی نہیں
کہ اتفاقی طور پر آپ دشمن کے حملوں سے بچ گئے ہوں بلکہ موسیٰ کی اس پیشگوئی کے مضمون کی
طرف اشارہ کرتے ہوئے رسول کریم صلی ا یہ تم کی نسبت قرآن کریم نے بڑے زور شور سے
عربوں کے سامنے یہ اعلان کر دیا تھا کہ وَاللهُ يَعْصِمُكَ مِنَ النَّاسِ (المائده : ۶۸) یعنی
اللہ تعالیٰ یہ اعلان کرتا ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی یا یہ تم کو انسانوں کے حملوں سے بچائے گا اور
آپ کی جان کی حفاظت کرے گا۔اسی طرح آپ کے مخالفوں
کو مخاطب کرتے ہوئے قرآن
کریم نے یہ فرما دیا تھا کہ فَلَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُوْلٍ
فَإِنَّهُ يَسْلُكُ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ رَصَدًا (الجن : ۲۸،۲۷) خدا تعالیٰ عالم
14
الغیب ہے وہ اپنے غیب کو کسی پر ظاہر نہیں کرتا سوائے برگزیدہ رسولوں کے۔پھر جب وہ کسی کو
اپنا رسول بنا کر بھیجتا ہے تو وہ اس کے آگے اور پیچھے اس کی حفاظت کے سامان کرتا رہتا
ہے۔یعنی محمد رسول اللہ صلی ا یہ تم کو جب اس نے ایک خاص کام کے لئے بھیجا ہے تو وہ انہیں
بغیر حفاظت کے نہیں چھوڑے گا اور دشمن کو آپ کے مارنے پر قادر نہیں کرے گا۔ان آیات سے معلوم ہوتا ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اسلام کا انجام اتفاقی انجام نہیں تھا بلکہ
آپ نے شروع سے ہی کہہ دیا تھا کہ آپ کو خدا تعالیٰ دشمن کے حملوں سے بچائے گا اور
دشمن آپ کے قتل کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا۔اس طرح آپ نے دنیا کو ہوشیار کر دیا تھا
کہ میں استثناء باب ۱۸ آیت ۲۰ کی پیشگوئی کے مطابق قتل نہیں کیا جاؤں گا کیونکہ میں
جھوٹا نہیں بلکہ حقیقی طور پر موسیٰ کی پیشگوئی کا مصداق ہوں۔خلاصہ یہ کہ موسیٰ علیہ السلام نے بعثت محمدیہ سے قریباً ۱۹ سو سال پہلے یہ خبر دی تھی کہ
موسوی شریعت الہی کلام کا آخری نقطہ نہیں ابھی انسان کو خدا تعالیٰ کی طرف سے مزید
ہدایتوں کی ضرورت ہے اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ آخری زمانہ میں ایک اور مامور بھیجے گا وہ
مامور دنیا کے سامنے سب سچائیوں کو پیش کرے گا اور وہی انسان کی روحانی ترقی کا آخری
نقطہ ہوگا پس اس پیشگوئی کے مطابق دنیا میں ابھی ایک اور کتاب اور ایک اور نبی کی ضرورت
تھی۔پس قرآن کریم نے اور محمد رسول اللہ صلی یا کہ تم نے بائبل اور موسیٰ و عیسی کی بعثت کے بعد
اگر دنیا کی ہدایت کا دعویٰ کیا۔تو وہ بالکل حق بجانب اور خدا تعالیٰ کے کلام کو پورا کرنے والے
تھے۔قرآن کریم غیر ضروری نہ تھا، بلکہ اگر قرآن کریم نہ آتا تو خدا تعالیٰ کی بتائی ہوئی بہت سی
باتیں غلط ہو جاتیں اور دنیا بداعتقادی اور شک کے مرض میں مبتلا ہو جاتی۔15