"تیسری پیشگوئی: جبل فاران سے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ
آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں
تیسری پیشگوئی
جبل فاران سے دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ
ایک عظیم الشان نبی کا ظہور
استثناء باب ۳۳ میں لکھا ہے۔”اور اس نے کہا کہ خداوند سینا سے آیا اور شعیر سے ان
پر طلوع ہوا۔فاران ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔دس ہزار ۱ قدوسیوں کے ساتھ آیا
اور اس کے داہنے ہاتھ میں ایک آتشی شریعت ان کے لئے تھی۔“
حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ نے اس کلام میں اپنے تین جلوے بتائے
ہیں۔ان میں سے پہلا جلوہ سینا سے ظاہر ہوا۔اس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تورات
خروج باب ۱۹ آیت ۲۰) میں لکھا ہے:۔” اور خداوند کوہ سینا پہاڑ کی چوٹی پر نازل ہوا اور خداوند نے پہاڑ کی چوٹی
پر موسیٰ کو بلایا اور موسیٰ چڑھ گیا۔“
یہ خدائی جلوہ ظاہر ہوا اور جو جو برکتیں اس میں پوشیدہ تھیں وہ دنیا پر ظاہر کر کے چلا
ا
گیا۔اس کے بعد دوسرے جلوے کا ذکر کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ وہ شعیر سے طلوع ہو
گا۔شعیر وہ مقام ہے جس کے آس پاس حضرت مسیح علیہ السلام کے معجزات ظاہر ہوئے۔پس شعیر سے طلوع ہونے کے معنی حضرت مسیح علیہ السلام کے ظہور کے ہیں۔مسیحی علماء
1 ( کتاب المقدس برٹش اینڈ فارن بائیبل سوسائٹی انارکلی لا ہور ۱۹۲۲ء)
16
اناجیل نے نہ معلوم کیوں شعیر کوسینا کا مترادف قرار دیا ہے۔حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ شعیر
فلسطین کا حصہ ہے یہ نام مختلف شکلوں میں بگڑ کر آیا ہے۔اور یہ نام ایک قوم کا بھی ہے جو
حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد میں سے تھی اور بنو آشر کہلاتی تھی اور یہ شمال مغربی فلسطین
کے علاقے کا بھی نام ہے۔پس شعیر سے مراد وہی جلوہ ہے جو خصوصیت کے ساتھ فلسطین
میں ظاہر ہونے والا تھا۔موسیٰ علیہ السلام تو کنعان پہنچے ہی نہیں اسی جگہ پر فوت ہو گئے جہاں
کنعان کی سرحدیں نظر آتی ہیں اور موسیٰ علیہ السلام کے بعد کوئی ایسا جلوہ ظاہر نہیں ہوا جو اس
قسم کی عظمت والا ہو جیسے حضرت موسیٰ علیہ السلام کا جلوہ تھا۔پس شعیر سے طلوع ہونے سے
مراد حضرت مسیح کا ظہور ہے جو عین کنعان میں ظاہر ہوئے اور جن کے ذریعہ خدا تعالیٰ نے
پھر ایک دفعہ دنیا کو اپنی شکل دکھلائی۔تیسرا جلوہ فاران سے ظاہر ہونا تھا۔فاران سے مراد وہ پہاڑ ہیں جو مدینہ اور مکہ کے
درمیان ہیں۔چنانچہ عربی جغرافیہ نویس ہمیشہ سے ہی مدینہ اور مکہ کے درمیانی علاقہ کا نام
فاران رکھتے چلے آئے ہیں۔مدینہ اور مکہ کے درمیان ایک پڑاؤ ہے، جس کا نام وادی
فاطمہ ہے جب قافلے وہاں سے گذرتے ہیں تو وہاں کے بچے قافلہ والوں کے پاس پھول
بیچتے ہیں اور جب ان سے قافلہ والے پوچھیں کہ یہ پھول تم کہاں سے لائے ہو تو وہ کہتے ہیں
مِنْ بَرِيَّةِ فَارَان - فاران کے جنگل سے لائے ہیں۔پس فاران یقینی طور پر عرب اور حجاز
کا ہی علاقہ ہے۔تو رات سے ثابت ہے کہ حضرت
اسمعیل علیہ السلام اسی فاران کے میدان
میں رہے تھے۔لکھا ہے:۔اور خدا وند اس لڑکے ( یعنی اسمعیل) کے ساتھ تھا اور وہ بڑھا اور بیابان
میں رہا کیا اور تیر انداز ہو گیا اور وہ فاران کے بیابان میں رہا اور اس کی ماں نے
17
ملک مصر سے ایک عورت اس سے بیاہنے کو لی۔“
( پیدائش باب ۲۱ آیت ۲۱،۲۰)
بائبل فاران کے مقام کو عربوں کے بیان کی نسبت کس قدر مختلف جگہ پر قرار دیتی ہے
اور کنعان کے کناروں پر ہی بتاتی ہے۔لیکن جنگل اور پہاڑ شہروں کی طرح کسی چھوٹے سے
علاقہ میں محدود نہیں ہوتے بلکہ بعض دفعہ سینکڑوں اور ہزاروں میل تک پھیلتے چلے جاتے
ہیں۔پس اگر بائبل کا بیان
صحیح تسلیم کر لیا جائے تو بھی اس کے یہی معنی ہوں گے کہ فاران
کے پہاڑ اور اس کا بیابان کنعان کے پاس سے شروع ہوتا ہے۔اس سے یہ تو ثابت نہ ہوگا
کہ وہ ختم بھی وہیں ہو جاتا ہے۔بائبل تسلیم کرتی ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا ایک بیٹا
اسمعیل نامی تھا اور بائبل بتاتی ہے کہ وہ فاران میں رہا۔اب فاران کے جغرافیہ کے متعلق تو
اسمعیل کی اولاد کی گواہی ہی تسلیم کی جائے گی کیونکہ وہی فاران کی رہنے والی ہے۔بنواسرائیل تو تاریخ اور جغرافیہ میں اتنے کمزور تھے کہ وہ اس رستہ کو بھی صحیح طور پر بیان نہیں
کر سکے جس رستہ پر چل کر وہ مصر سے کنعان آئے تھے۔دوسرے ملکوں کے متعلق ان کی
گواہی کی قیمت ہی کیا ہے۔دنیا میں ایک ہی قوم ہے جو اپنے آپ
کو اسمعیل کی اولا د کہتی
ہے اور وہ قریش ہے اور وہ عرب میں بستے ہیں اور مکہ مکرمہ ان کا مرکز ہے۔اگر عربوں کا یہ
دعویٰ غلط ہے تو سوال یہ ہے کہ اس غلط دعوئی کے بنانے کی انہیں غرض کیا تھی۔بنو اسحاق تو
ان کو کوئی عزت دیتے ہی نہیں تھے۔پھر ایک جنگل میں رہنے والی قوم کو اس بات کی کیا
ضرورت پیش آئی تھی کہ وہ اپنے آپ کو اسمعیل کی اولا د قرار دیتے اور اگر اس نے یہ جھوٹ
بنایا ہی تھا تو اسمعیل کی اصل اولا د کہاں گئی؟ بائبل کہتی ہے کہ اسمعیل کے بارہ بیٹے تھے۔بائبل کہتی ہے کہ ان بارہ بیٹوں کی نسل آگے بہت پھیلے گی۔لکھا ہے:۔18
اور لونڈی کے بیٹے (اسمعیل) سے بھی ایک قوم پیدا کروں گا اس لئے کہ
وہ بھی تیری نسل ہے۔“
پھر لکھا ہے :-
( پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۳ )
اٹھا اور لڑکے ( اسمعیل ) کو اٹھا اور اسے اپنے ہاتھ سے سنبھال کہ میں اس
کو ایک بڑی قوم بناؤں گا۔“
( پیدائش باب ۲۱ آیت ۱۸)
پھر لکھا ہے۔اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام سے فرمایا:۔اور اسمعیل کے حق میں میں نے تیری سنی ، دیکھ میں اسے برکت دوں گا
اور اسے برومند کروں گا۔اور اسے بہت بڑھاؤں گا اور اس سے بارہ سردار پیدا
ہوں گا اور میں اسے بڑی قوم بناؤں گا۔(پیدائش بات ۱۷ آیت (۲۰)
ان پیشنگوئیوں میں بتایا گیا ہے کہ اسمعیل کی نسل بہت پھیلے گی اور بڑی بابرکت ہوگی
اگر عرب کے لوگوں کا دعوی جھوٹا ہے تو پھر بائبل بھی جھوٹی ہے کیونکہ دنیا میں اور کوئی قوم
اپنے آپ
کو بنو اسمعیل نہیں کہتی جس کو پیش کر کے بائبل کی ان پیشگوئیوں کو سچا ثابت کیا جاسکے
اور اگر قریش بنو اسماعیل ہیں تو پھر ابراہیم بھی سچا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے قریش کو برکت دی
اور ابراہیم کی وہ پیشگوئیاں ان کے ذریعہ پوری ہو ئیں جو بنو اسمعیل کے متعلق تھیں۔تاریخ کا سب سے بڑا ثبوت قومی روایات ہی ہوتی ہیں اس سے بڑھ کر اور کیا ثبوت
ہوسکتا ہے کہ ایک قوم سینکڑوں سال سے اپنے آپ
کو بنو اسمعیل کہتی چلی آئی ہے۔اور اس
کے بیان کو مزید تقویت اس بات سے یہ حاصل ہوتی ہے کہ دنیا کی اور کوئی قوم اپنے آپ کو
بنو اسمعیل نہیں کہتی۔پھر جہاں بائبل مانتی ہے کہ بنو اسمعیل فاران میں رہے وہاں عرب کے
لوگ بھی مکہ سے لے کر شمالی عرب کی سرحد تک کے علاقہ کو فاران کہتے چلے آرہے ہیں۔پس
19
یقیناً یہی علاقہ فاران تھا۔جیسا کہ یقیناً قریش ہی بنو اسمعیل تھے اور فاران سے ظاہر ہونے
والا جلوہ عربوں سے ہی ظاہر ہونے والا تھا۔بنو اسمعیل کے عرب میں رہنے کا یہ بھی ثبوت ہے کہ حضرت
اسمعیل علیہ السلام کے بارہ
بیٹوں کے نام جو بائبل میں آتے ہیں یہ ہیں۔بنیت ، قیدار ، اوسبیل ،مبسام مشماع،
دومه، مسا، حدد، تنیا، بطور نیس ، قدمہ۔( پیدائش باب ۲۵ آیت ۱۳ تا ۱۶)
قدیم رواج کے مطابق ان کی اولادوں کے نام بھی اپنے باپوں پر ہوں گے جیسا کہ
حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولا داپنے باپوں کے نام سے کہلاتی ہے اسی طرح ملکوں کے
نام بھی پرانے دستور کے مطابق بالعموم قوموں کے نام پر رکھے جاتے ہیں۔اس رواج کو مد
نظر رکھتے ہوئے جب ہم دیکھتے ہیں، تو سارے عرب میں ان بیٹوں کی اولا د پھیلی ہوئی نظر
آتی ہے۔پہلا بیٹا بنیت تھا۔جس کی اولاد جغرافیہ نویسوں کے بیان کے مطابق ۳۰، ۳۸
ڈگری عرض شمالی اور ۳۶، ۳۸ ڈگری طول مشرقی کے درمیان رہی تھی۔چنانچہ ریورنڈ کا
تری بی کاری ایم اے نے اس کو تسلیم کیا ہے کہ ان کے نزدیک فلسطین سے لے کر بند
ریلبوع تک جو مدینہ منورہ کا بندر ہے یہ قوم پھیلی ہوئی تھی۔دوسرا بیٹا قیدار تھا۔اس کی قوم بھی عربوں میں پائی جاتی ہے۔قیدار کے معنی ہیں
اونٹوں والا۔یہ قبیلہ حجاز اور مدینہ کے درمیان آباد ہے۔بطلیموس اور پلینی دونوں نے
اپنے جغرافیوں میں حجاز کی قوموں کا ذکر کرتے ہوئے کیڈری اور گڈ رونا ئینی قوموں کا ذکر
کیا ہے جو صاف طور پر قیدار ہی کا بگڑا ہوا تلفظ ہے اور اب تک بعض عرب اپنے آپ کو
قیدار کی نسل سے بتاتے ہیں۔تیسرا بیٹا او بیل تھا جو زیفس کے بیان کے مطابق او بیل نامی قوم اسی عرب علاقہ
20
میں بستی تھی۔چوتھا بیٹا بسام تھا اس کا ثبوت عام جغرافیوں میں کہیں نہیں ملتا لیکن بالکل ممکن ہے
کہ یہ نام بگڑ گیا ہو اور کسی اور شکل میں پایا جاتا ہو۔پانچواں بیٹا مشماع تھا۔عرب میں اب تک بنو مسماع پائے جاتے ہیں۔چھٹا بیٹا حضرت اسمعیل علیہ السلام کا دومہ تھا اور دومہ کا مقام اب تک عرب میں پایا
جاتا ہے جس کا ذکر عرب جغرافیہ نویس ہمیشہ سے کرتے آئے ہیں کہ دومہ اسمعیل کا بیٹا تھا
جس کے نام پر یہ نام پڑا۔چنانچہ عرب میں ایک مشہور مقام ہے۔ساتواں بیٹا مسا تھا۔اس کے نام پر بھی ایک قوم یمن میں پائی جاتی ہے اور اس کی جائے
رہائش کے کھنڈرات وہاں موجود ہیں۔ریورنڈ کا تری بی کاری نے اپنی کتاب میں ان کا ذکر کیا ہے۔آٹھواں بیٹا حددتھا اس کے نام پر یمن کا مشہور شہر حدیدہ بنا ہوا ہے۔نواں بیٹا نیا تھا۔مسجد سے حجاز تک کا علاقہ تیا کہلاتا ہے اور یہاں یہ قوم بستی ہے بلکہ خلیج
فارس تک پھیل گئی ہے۔دسواں بیٹا حضرت اسمعیل علیہ السلام کا بطور تھا۔انکا مقام بھی عرب میں معلوم ہوتا
ہے اور جدور کے نام سے مشہور ہے۔جو بطور کا بگڑا ہوا ہے یا، عام طور پرج سے بدل جاتی
ہے اور ط اورت د سے بدل جاتی ہے پس جدور اصل میں یطو رہی ہے۔گیارھواں بیٹا نیس تھا۔اور مسٹر فاسٹر کا بیان ہے۔جوزیفس اور تورات کی سند کے
مطابق معلوم ہوتا ہے کہ یہ قوم بھی بیابان عرب میں رہتی تھی۔بارھواں بیٹا قدمہ تھا۔ان کی جائے رہائش بھی یمن میں ثابت ہے۔مشہور جغرافیہ
نویس مسعودی لکھتا ہے کہ مشہور قبیلہ اصحاب الرس جس کا ذکر قرآن کریم میں بھی آتا ہے
21