حسبقوق نبی کی پیشگوئی

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

بہت بری طرح مسلمانوں سے ہارے اور ان کی تلواروں اور کمانوں کی تاب نہ لا کر نہایت
ذلت سے پسپا ہوئے۔اس پیشگوئی کے اوپر صاف لکھا ہے : ”عرب کی بابت الہامی
کلام۔اور اس میں تیما اور قیدار کو عرب کا علاقہ قرار دیا گیا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ خدا
تعالیٰ کے الہام کے مطابق ۱۴ے برس قبل مسیح جو یسعیاہ کا زمانہ تھا اس وقت حجاز میں اسمعیل
کی اولا دبس رہی تھی۔غرض جس نقطۂ نگاہ سے بھی دیکھیں یہ ثابت ہے کہ قریش بنو اسمعیل تھے اور فاران
بائبل کے مطابق وہی علاقہ ہے جس میں بنو اسمعیل رہے۔حبقوق نبی کی پیشگوئی:
پس فاران سے ظاہر ہونے والا جلوہ یقیناً جلوہ محمدی ہی تھا جس کی خبر موسیٰ علیہ السلام
کے ذریعہ دی گئی اور اس کی خبر حبقوق نبی نے مسیح سے ۶۲۶ برس پہلے دی اور کہا :
” خدا تیا سے اور جو قدوس ہے کوہ فاران سے آیا سلاہ۔اس کی شوکت سے آسمان
چھپ گیا اور زمین اس کی حمد سے معمور ہوئی اور اس کی جگمگاہٹ نور کی مانند تھی۔اس کے ہاتھ سے کرنیں نکلیں پر وہاں بھی اس کی قدرت در پردہ تھی۔مری اس
کے آگے آگے چلی اور اس کے قدموں پر آتشی و با روانہ ہوئی وہ کھڑا ہوا اور اس
نے زمین کو لرزہ دیا۔اس نے نگاہ کی اور قوموں کو پراگندہ کر دیا اور قدیم پہاڑ
ریزہ ریزہ ہو گئے اور پرانی پہاڑیاں اس کے آگے دھنس گئیں۔اس کی قدیم
راہیں یہی ہیں۔میں نے دیکھا کہ کوشان کے خیموں پر بہت تھی اور زمین مدیان
کے پردے کانپ جاتے تھے۔“ حبقوق باب ۳ آیت ۳ تا ۷ )
23

اس پیشگوئی میں بھی قیمہ اور کوہ فاران سے ایک قدوس کے ظاہر ہونے کا ذکر آتا
ہے۔پس موسیٰ کی پیشگوئی اور حبقوق کی پیشگوئی سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح تک انسان
اپنے ارتقاء کے آخری نقطہ کو پہنچنے والا نہ تھا۔بلکہ حضرت مسیح کے بعد ایک اور جلوہ الہی ظاہر
ہونے والا تھا جس نے صرف جمالی جلوہ نہ ہونا تھا بلکہ اس کے ساتھ ایک آتشی شریعت کا
ہونا بھی لازمی تھا اور جیسا کہ ہم اوپر ثابت کر چکے ہیں تیمہ کی سرزمین اور کوہ فاران سے
ظاہر ہونے والے نبی محمد رسول اللہ صلی سیستم تھے اور ان کی آتشی شریعت قرآن کریم تھی۔جس نے گناہوں اور شیطانی کاروبار کو جلا کر رکھ دیا۔موسیٰ نے کہا ہے جب وہ کوہ فاران
سے ظاہر ہوگا تو اس کے ساتھ دس ہزار قدوسی آئیں گے۔وہ کون تھا جو کوہ فاران سے ظاہر
ہوا اور اس کے ساتھ دس ہزار قدوسی تھے ؟ وہ صرف محمد رسول اللہ صلی لا یہ تم ہی تھے جو فاران
کی پہاڑیوں پر سے ہوتے ہوئے جب مکہ پر حملہ آور ہوئے تو آپ کے ساتھ دس ہزار آدمی
تھا جس پر ساری تاریخیں متفق ہیں۔کیا مسیح پر یہ پیشگوئی چسپاں ہوسکتی ہے؟ کیا داؤد پر
پیشگوئیاں چسپاں ہوسکتی ہیں؟ وہ کب فاران سے ظاہر ہوئے اور کب ان کے ساتھ دس
ہزار قدوسی تھے؟ مسیح کے ساتھ تو کل بارہ حواری تھے جن میں سے ایک نے مسیح کو چند روپے
لے کر بیچ دیا اور دوسرے نے اس پر لعنت کی۔باقی رہ گئے دس۔سو بائبل کہتی ہے کہ وہ دس
بھی بھاگ گئے۔اگر وہ قائم بھی رہتے اور نہ بھاگتے تب بھی دس اور دس ہزار میں بڑا
بھاری فرق ہے اور تو رات تو کہتی ہے کہ وہ اس کے ساتھ ہوں گے اور مسیح کے دس آدمیوں
کی نسبت انجیل کہتی ہے کہ وہ اس کا ساتھ چھوڑ گئے۔اسی طرح حبقوق میں لکھا ہے۔”زمین
اس کی حمد سے معمور ہوئی۔وہ کون ہے جس کا نام محمد تھا اور جس کے دشمن اسے گالیاں
دیتے تو اس کا نام لے کر انہیں گالیاں دینے کی جرات نہیں ہوتی تھی۔کیونکہ محمد یعنی تعریف
24

والا کہہ کر وہ اسے کیا گالی دے سکتے تھے۔اس لئے وہ اس کو مذمم کہہ کر گالی دیتے تھے
اور جب کبھی آپ کے صحابہ کو گالیاں سن کر جوش آتا تو آپ فرماتے تمہارے لئے جوش کی
کوئی وجہ نہیں۔وہ مجھے تو گالیاں نہیں دیتے وہ تو کسی مذزم کو گالیاں دیتے ہیں۔پس وہ جس کے
نام میں ہی حمد آتی ہے اور جس کی امت کی شاعری کا ایک جزو وہی نعت محمدمر یعنی ساینی پی ایم کی
تعریف ) ہو گیا ہے۔کیا اس کے سوا کوئی اور شخص بھی اس پیشگوئی کا مستحق ہو سکتا ہے۔پھر لکھا ہے۔مری اس کے آگے چلی اور اس کے قدموں پر آتشی و با روانہ
ہوئی۔یہ پیشگوئی بھی محمد رسول اللہ صلی نیلم پر ہی صادق آتی ہے۔کیونکہ آپ کے
ذریعہ خدا تعالیٰ نے آپ کے دشمن کو تباہ کیا۔گو اس جگہ مری کے الفاظ ہیں جو بیماری پر
دلالت کرتے ہیں مگر مراد تبا ہی اور ہلاکت ہی ہے۔کیونکہ جس ذریعہ سے بھی موت
عام ہو جائے وہ مری اور وبا کہلائے گا۔پھر لکھا ہے:۔وو
وہ کھڑا ہوا اور اس نے زمین کو لرزا دیا۔اس نے نگاہ کی اور قوموں کو
پراگندہ کر دیا۔“
یہ پیشگوئی بھی نہ تو موسیٰ علیہ السلام پر صادق آسکتی ہے نہ مسیح علیہ السلام پر۔موسیٰ علیہ السلام تو
اپنے دشمن سے لڑتے ہوئے فوت ہو گئے اور مسیح علیہ السلام کو تو بقول عیسائیوں کے ان کے دشمنوں
نے پھانسی دے دیا۔جس نے زمین کو لرزہ دیا اور جس کی نگاہ نے قوموں کو پراگندہ کر دیاوہ محمد صلی
اللہ علیہ وسلم ہی تھے خود آپ نے دعوئی فرمایا ہے۔نُصِرْتُ بِالرُّعْبِ مَسِيرَةَ شَهْرٍ ل خدا
تعالیٰ نے مجھے رعب عطا فرما کر میری مدد کی ہے۔میں جہاں جاؤں ایک مہینہ کے فاصلہ تک دشمن
( بخاری کتاب الصلوۃ باب قول النبی جعلت لی الارض مسجد او طهورًا)
25

مجھ سے ڈر جاتا ہے۔پھر لکھا ہے۔” قدیم پہاڑ ریزہ ریزہ ہو گئے اور پرانی پہاڑیاں اس
کے آگے دھنس گئیں۔66
یہ پیشگوئی بھی رسول کریم سان الہیم کے ذریعہ ہی ثابت ہوئی، کیونکہ آپ کے دشمن آپ
کے مقابلہ میں ہلاک و تباہ ہو گئے اور پہاڑ اور پہاڑیوں سے مرادطاقتور دشمن ہی ہوا کرتے ہیں۔پھر لکھا ہے۔”میں نے دیکھا کہ کوشان کے خیموں پر بیت تھی اور زمین
مدیان کے پردے کانپ جاتے تھے۔“
اس پیشگوئی سے صاف ظاہر ہے کہ یہ آنے والا موعود شام سے کسی باہر کے علاقے کا
ہوگا۔اور جب اس کی فوجیں کیش یا کوشان اور مدائن کے علاقوں کی طرف بڑھیں گی تو ان
علاقوں کی فوجیں اس کی فوجوں کے آگے لرز جائیں گی۔اس پیشگوئی کے موعود بھی موسیٰ علیہ
السلام نہیں ہو سکتے نہ مسیح علیہ السلام ہو سکتے ہیں یہ پیشگوئی بھی محمد لا لا یہ تم پر ہی صادق آتی
ہے۔چنانچہ ہم دیکھتے ہیں کہ جب آپ کی مٹھی بھر فوج آپ کے خلیفہ اول حضرت ابوبکر کے
زمانہ میں فلسطین کی طرف بڑھی تو باوجود اس کے کہ کنعان اس وقت قیصر روما کے ماتحت تھا
اور وہ آدھی دنیا کا بادشاہ تھا۔مسلمانوں کی مٹھی بھر فوج کے آگے قیصر کی فوجیں اس طرح
بھا گئیں کہ کیش کے خیموں پر آفت آگئی اور زمین مدیان کے پردے کانپ گئے اور ان
علاقوں نے اپنی نجات اس بات میں پائی کہ محمد رسول اللہ ایسی ای ایم کے خادموں کے قدموں
میں اپنے ہتھیار ڈال دیں۔26

آج 10 میں سے 10 باقی