چوتھی پیشگوئی :ایک محبوب نبی کا دس ہزار آدمیوں کے ساتھ ظہور
آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں
چوتھی پیشگوئی
ایک محبوب نبی کا دس ہزار آدمیوں کے ساتھ ظہور
حضرت سلیمان علیہ السلام فرماتے ہیں :-
(الف) ”میرا محبوب سرخ و سفید ہے۔دس ہزار آدمیوں کے درمیان وہ
جھنڈے کی مانند کھڑا ہوتا ہے اس کا سرایسا ہے جیسا چھوکا سونا۔اس کی زلفیں پیچ
در پیچ ہیں اور کوے کی سی کالی ہیں۔اس کی آنکھیں ان کبوتروں کی مانند ہیں جو
لب دریا دودھ میں نہا کے تمکنت سے بیٹھتی ہیں۔اس کے رخسارے پھولوں کے
چمن اور بلسان کی ابھری ہوئی کیاری کی مانند ہیں۔اس کے لب سوسن ہیں۔جن
سے بہتا ہوا مرٹیکتا ہے۔اس کے ہاتھ ایسے ہیں جیسے سونے کی کڑیاں جن میں
ترسیس کے جواہر جڑے گئے۔اس کا پیٹ ہاتھی دانت کا سا کام ہے جس پر نیلم
کے گل بنے ہوں۔اس کے پیر ایسے جیسے سنگ مرمر کے ستون جو سونے کے
پایوں پر کھڑے کئے جاویں۔اس کی قامت لبنان کی سی۔وہ خوبی میں رشک
سرد ہے۔اس کا منہ شیرینی ہے ہاں وہ سراپا عشق انگیز ہے۔اے یروشلم کی
بیٹیو! یہ میرا پیارا ہے یہ میرا جانی ہے۔“
غزل الغزلات باب ۵ آیت ۱۰ تا ۱۶)
اس پیشگوئی میں بتایا گیا ہے کہ ایک ایسا نبی پیدا ہونے والا ہے جو دوسرے نبیوں
سے افضل ہوگا۔کیونکہ لکھا ہے:۔27
تیرے محبوب کو دوسرے محبوب کی نسبت سے کیا فضیلت ہے۔“
(غزل الغزلات باب ۵ آیت ۹)
پھر اس میں یہ خبر دی گئی ہے کہ وہ محبوب دس ہزار آدمیوں کے درمیان جھنڈے کی
مانند کھڑا ہوگا۔چونکہ جھڑا فوج کی علامت ہے۔اس لئے اس کے معنی یہ ہیں کہ ایک عظیم
الشان موقعہ پر وہ دس ہزار سپاہیوں کی افسری کرے گا۔پھر لکھا ہے۔اس کے لب سوسن ہیں
جن سے بہتا ہوا مر ٹپکتا ہے۔“
مرا یک گوند ہے جس کا مزہ تلخ لیکن تاثیر نہایت اعلیٰ اور خوشبو نہایت عمدہ ہوتی
ہے۔کیڑوں کے مارنے کے لئے نہایت اعلیٰ سمجھی جاتی ہے اور زخموں کے اند مال میں
نہایت ہی مفید ہے۔کرم کش ادویہ میں پڑتی ہے اور زخموں کی مرہموں میں ڈالی جاتی ہے۔اسی طرح خوشبوؤں کے مصالحوں میں اس کو استعمال کیا جاتا ہے اور عطروں کے بنانے میں
بھی کام میں لائی جاتی ہے۔پھر لکھا ہے۔وہ محمد یم ہے۔“ اس کا ترجمہ انگریزی بائبل میں Altogether
Lovely) کیا گیا ہے اور اردو بائبل میں سراپا عشق انگیز کیا گیا ہے۔یعنی اسے دیکھ کر
انسان اس سے محبت کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔یہ پیشگوئی واضح طور پر رسول کریم
صلی تم پر چسپاں ہوتی ہے۔آپ ہی موسیٰ کی پیشگوئی کے مطابق دس ہزار قدوسیوں کے
سردار ہونے کی حیثیت میں فاران کی چوٹیوں پر سے گذرتے ہوئے مکہ میں فاتحانہ طور پر
داخل ہوئے۔آپ ہی وہ شخص تھے جن کا کلام صحیح معنوں میں دنیا کے لئے مرثابت ہوا ہے
اور اس میں انسانی اصلاح کے لئے تمام قواعد بیان کر دئے گئے ہیں۔جو بعض قوموں کے
منہ میں کڑوے معلوم ہوتے ہیں گو ہیں وہ کرم کش اور خوشبودار اور آپ ہی ہیں جن کا نام
28
محمد تھا۔عیسائی مصنف اس پیشگوئی سے گھبرا کر کہہ دیا کرتے ہیں کہ اس موعود کا نام محمد نہیں
بلکہ محمد یم لکھا ہے۔لیکن یہ اعتراض ایک بے معنی اعتراض ہے۔تورات نے تو خدا کو بھی
الوہیم لکھا ہے۔عبرانی زبان کا قاعدہ ہے کہ وہ اعزاز اور اکرام کے لئے جمع کا صیغہ
استعمال کر دیتی ہے۔اردو زبان میں بھی ہم دیکھتے ہیں کہ اعزاز کے موقعہ پر جمع کے الفاظ
استعمال کرتے ہیں۔اگر ایک اردو لیکچرار رسول کریم صلی سیتم کی تعریف میں کوئی لیکچر دے
گا تو آخر میں کہے گا یہ ہیں ہمارے محمد۔حالانکہ اس کی مراد یہ ہوگی کہ گو ہمارا آقا محمد تو ایک
ہی شخص ہے لیکن میں آپ کے اعزاز کے طور پر جمع کا لفظ بولتا ہوں۔(ب) رسول کریم صلی یا ستم کے متعلق ایک اور پیشگوئی غزل الغزلات باب ۴ میں
بیان ہوئی ہے۔اس میں حضرت سلیمان اپنی محبوبہ کو بہن بھی کہتے ہیں اور ساتھ ہی زوجہ بھی
کہتے ہیں۔چنانچہ غزل الغزلات باب ۴ آیت ۹ میں اپنی محبوبہ کی نسبت کہتے ہیں۔اے
میری بوا میری زوجہ “ پھر آیت ۱۰ میں لکھا ہے ”اے میری بہن میری زوجہ “ پھر آیت
۱۲ میں لکھا ہے۔” میری بو ا میری زوجہ “
ان دونوں الفاظ کا جوڑ بتاتا ہے کہ آنے والا محبوب بنو اسمعیل میں سے ہوگا۔جیسے
حضرت موسیٰ کو اللہ تعالیٰ نے کہا کہ وہ تیرے بھائیوں میں سے ہوگا۔چونکہ حضرت سلیمان
اس کو ایک معشوق کی صورت میں پیش کر رہے ہیں۔اس لئے انہوں نے بجائے بھائی کے
بہن کا لفظ استعمال کیا ہے اور اس میں یہ بھی اشارہ ہے کہ اس کی تعلیم بنو اسحاق کے نبیوں کی
طرح صرف اپنی قوم کے لئے نہیں ہوگی بلکہ دوسری اقوام کے لئے بھی اس کے گھر کا دروازہ
کھلا ہوگا جس کی طرف زوجہ کے لفظ سے اشارہ کیا گیا ہے۔اس پیشگوئی میں مونث کے
29
صیغوں سے دھوکا نہیں کھانا چاہیئے۔کیونکہ ایک شاعرانہ رنگ کا کلام ہے چنانچہ اسی باب
کے آخر میں جا کر کہا ہے۔میر امحبوب اپنے باغیچے میں آوے اور اس کے لذیذ میوے کھاوے۔“
یہاں بجائے مؤنث کے مذکر کا صیغہ استعمال کر دیا گیا ہے۔یہ پیشگوئی بھی رسول
کریم صلی ان ایام
کے سوا کسی اور پر پوری نہیں ہوتی۔حضرت
مسیح بنی اسرائیل کے بھائیوں میں
سے نہیں تھے۔نہ ان
کی تعلیم غیر قوموں کے لئے تھی۔جیسا کہ پہلے ثابت کیا جا چکا ہے۔(ج) اسی طرح غزل الغزلات میں لکھا ہے۔” میں سیاہ فام پر جمیلہ ہوں۔اسے یروشلم کی بیٹیو! قیدار کے خیموں کی مانند
سلیمان کے پردوں کی مانند، مجھے مت تا کو کہ میں سیاہ فام ہوں۔“
(بابا آیت ۶،۵)
اس عبارت سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت سلیمان نے ایک ایسے نبی کی خبر دی ہے جو
جنوب کا رہنے والا ہوگا اور بنو الحق کی نسبت جو شمال کے رہنے والے تھے اس کا رنگ کم اجلا
ہوگا۔یا یوں کہو کہ اس کی قوم کا رنگ کم اجلا ہوگا۔چنانچہ شامیوں اور فلسطینیوں کے رنگ بوجہ
شمال میں رہنے کے عربوں کی نسبت زیادہ سفید ہوتے ہیں اور رسول کریم صلی ہی ہم عرب میں
پیدا ہوئے تھے۔(و) اسی باب میں پھر آنے والے موعود کی یہ علامت بتائی گئی ہے کہ:۔” میری ماں کے بیٹے ناخوش تھے۔انہوں نے مجھ سے تاکستانیوں کی
66
نگہبانی کرائی۔پر میں نے اپنے تاکستانوں کی جو خاص میرا ہے نگہبانی نہیں کی۔“
(بابا آیت ۶)
30
یہ در حقیقت موعود کی قوم کی طرف اشارہ ہے عرب لوگ کہیں قیصر کی نوکری کرتے
تھے اور کہیں ایرانیوں کی نوکریاں کرتے تھے مگر خود اپنے ملک کی ترقی کا ان کو کوئی خیال نہ
تھا۔یہاں تک کہ محمد رسول اللہ صلی شما یہ تم آئے اور انہوں نے ان کے اندر بیداری پیدا کی اور
ان کی روحانی اور علمی اور سیاسی اصلاح کی۔جس کے نتیجہ میں نہ صرف یہ کہ عرب اپنے
تاکستانوں کے محافظ ہوگئے بلکہ وہ دنیا بھر کے تاکستانوں کے آزاد محافظ بن گئے۔(2) اسی طرح غزل الغزلات میں یہ بھی خبر دی گئی ہے کہ اسرائیلی سلسلہ کے
لوگوں کو چاہیے کہ آنے والے موعود کو خواہ مخواہ اپنی طرف متوجہ نہ کریں ورنہ وہ اس کا مقابلہ
نہیں کر سکیں گے۔چنانچہ لکھا ہے۔”اے یروشلم کی بیٹیو! میں غزالوں اور میدان کی ہرنیوں
کی قسم تمہیں دیتا
ہوں کہ تم میری پیاری کو نہ جگاؤ اور نہ اٹھاؤ جب تک کہ وہ اٹھنے نہ چاہے۔“
( باب ۲ آیت ۷)
یہی مضمون پھر باب ۳ آیت ۵ میں بیان کیا گیا ہے اور یہی مضمون پھر سہ بارہ باب
آیت ۴ میں بیان کیا گیا ہے ان عبارتوں کا مطلب یہی ہے کہ جب وہ نبی پیدا ہوگا تو
یہود اور عیسائی بنی اسرائیل کی دو شاخیں اسے دق کریں گی اور وہ اس کو مجبور کریں گی کہ وہ
ان پر حملہ کرے۔لیکن چونکہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا یہود اور عیسائی اس کے مقابلہ
میں کامیاب نہ ہو سکیں گے۔بلکہ خطر ناک شکست کھا ئیں گے۔حضرت سلیمان اپنی قوم کو
نصیحت کرتے ہیں کہ دیکھ اس کو جگانا نہیں یعنی اس کو چھیڑ کر اپنی طرف متوجہ نہ کرنا۔ہاں
جب وہ آپ جاگے یعنی جب خدا تعالیٰ کی مشیت چاہے کہ وہ تمہارے ملکوں کی طرف توجہ
کرے تو پھر بے شک کرے مگر خود اس کو نہ چھیٹر نا۔اس لئے کہ جو قوم خود کسی نبی کو چھیڑتی
31
ہے وہ اپنے آپ کو سزا کا مستحق بنالیتی ہے جیسا کہ یہودیوں اور عیسائیوں نے رسول کریم
سلام اسلام کو چھیڑ کر اپنے آپ کو سزا کا مستحق بنا لیا، لیکن اگر کوئی قوم نہ چھیڑے تو نبی اس کی
طرف جارحانہ طور پر توجہ نہیں کرتا۔صرف وعظ ونصیحت سے اس کو مخاطب کرتا ہے۔نبی
تلوار اس کے خلاف اٹھاتے ہیں جو پہلے ان کے خلاف تلوار اٹھاتے ہیں اور انہی کے
خلاف جنگ کرتے ہیں جو خُدا کے سچے دین کو مٹانے کے لئے جبر اور تعدی سے کام لیتے
ہیں۔چنانچہ رسول کریم ملی ایم کی زندگی اس پر شاہد ہے اور حضرت سلیمان نے اپنی قوم کو
اسی خطرہ سے آگاہ کیا ہے۔یہ پیشگوئیاں کسی صورت میں بھی حضرت مسیح پر چسپاں نہیں ہو سکتیں۔نہ تو مسیح فلسطین
کے جنوب میں پیدا ہوائے نہ ہی بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے تھا نہ اُنکو کوئی ایسی
طاقت حاصل تھی کہ ان کو چھیڑنے کی وجہ سے بنو اسرائیل تباہ ہوتے۔یہ ساری کی ساری
پیشگوئیاں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ہی چسپاں ہوسکتی ہیں اور انہی کی خبر غزل الغزلات
میں دی گئی ہے۔غزل الغزلات در حقیقت رسولکریم صلینی ایام کے عشق کے اظہار میں لکھی
گئی ہے۔☆
32