چھٹی پیشگوئی
آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں
چھٹی پیشگوئی
دانیال نبی کی کتاب کے دوسرے باب میں ایک خواب لکھی ہے جو بنو کد نضر
بادشاہ نے دیکھی تھی۔لیکن وہ اسے دیکھنے کے بعد بھول گیا۔تب اس نے اپنے وقت
کے حکیموں سے خواب اور اس کی تعبیر دریافت کی۔باقی لوگ تو نہ بتا سکے۔دانیال نے
خدا تعالیٰ سے دعا کر کے وہ خواب معلوم کر لی اور بادشاہ کے سامنے بیان کی وہ خواب
ی تھی :-
تو نے اے بادشاہ نظر کی تھی اور دیکھ ایک بڑی مورت تھی۔وہ بڑی
مورت جس کی رونق بے نہایت تھی تیرے سامنے کھڑی ہوئی اور اس کی صورت
ہیبت ناک تھی۔اس مورت کا سر خالص سونے کا تھا۔اس کا سینہ اور اس کے بازو
چاندی کے۔اس کا شکم اور رانیں تانبے کی تھیں۔اس کی ٹانگیں لوہے کی۔اور
اس کے پاؤں کچھ لوہے کے اور کچھ مٹی کے تھے اور تو اسے دیکھتا رہا۔یہاں تک
کہ ایک پتھر بغیر اس کے کوئی ہاتھ سے کاٹ کے نکالے آپ سے نکلا جو اس شکل
کے پاؤں پر جولو ہے اور مٹی کے تھے لگا اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کیا۔تب لوہا اور
مٹی اور تانبا اور چاندی اور سونا ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور تابستانی کھلیان کی
بھوسی کی مانند ہوئے اور ہوا انہیں اڑا لے گئی یہاں تک کہ ان کا پتہ نہ ملا اور وہ
پتھر جس نے اس مورت کو مارا ایک بڑا پہاڑ بن گیا اور تمام زمین کو بھر دیا۔“
دانی ایل باب ۲ آیت ۳۱ تا ۳۵)
57
اس کی تعبیر دانیال نبی نے جو کی وہ یہ ہے:۔تو اے بادشاہ بادشاہوں کا بادشاہ ہے۔اس لئے کہ آسمان کے خدا
نے تجھے ایک بادشاہت اور توانائی اور قوت اور شوکت بخشی ہے اور جہاں
کہیں بنی آدم سکونت کرتے ہیں اس نے میدان کے چوپائے اور ہوا کے
پرندے تیرے قابو میں کر دئے اور تجھے ان سبوں کا حاکم کیا۔تو ہی وہ سونے
کا سر ہے اور تیرے بعد ایک اور سلطنت بر پا ہوگی جو تجھ سے چھوٹی ہوگی اور
اس کے بعد ایک اور سلطنت تانبے کی جو تمام زمین پر حکومت کرے گی اور
چوتھی سلطنت لوہے کی مانند مضبوط ہوگی اور جس طرح کہ لوہا تو ڑ ڈالتا ہے اور
سب چیزوں پر غالب ہوتا ہے ہاں لوہے کی طرح سے جو سب چیزوں کو
ٹکڑے ٹکڑے کرتا ہے۔اس ہی طرح وہ ٹکڑے ٹکڑے کرے گی اور کچل
ڈالے گی اور جو کہ تو نے دیکھا کہ اس کے پاؤں اور انگلیاں کچھ تو کمہار کی مائی
کی اور کچھ لوہے کی تھیں تو اس سلطنت میں تفرقہ ہوگا۔مگر جیسا کہ تو نے دیکھا
کہ اس میں لوہا گلاوے سے ملا ہوا تھا۔سولو ہے کی توانائی اس میں ہوگی
اور جیسا کہ پاؤں کی انگلیاں کچھ لوہے کی اور کچھ مائی کی تھیں۔سو وہ سلطنت
کچھ قوی کچھ ضعیف ہوگی اور جیسا کہ تو نے دیکھا کہ لوہا گلا وے سے ملا ہوا
ہے۔وے اپنے کو انسان کی نسل سے ملاویں گے لیکن جیسا لوہا مٹی سے میل
نہیں کھاتا تیسا وے باہم میل نہ کھاویں گے۔اور ان بادشاہوں کے ایام
میں آسمان کا خدا ایک سلطنت بر پا کرے گا جو تا ابد نیست نہ ہووے گی اور وہ
سلطنت دوسری قوم کے قبضہ میں نہ پڑے گی وہ ان سب مملکتوں کو ٹکڑے
58
ٹکڑے اور نیست کرے گی اور وہی تا ابد قائم رہے گی۔جیسا کہ تو نے دیکھا
کہ وہ پتھر بغیر اس کے کہ کوئی ہاتھ سے اس کو پہاڑ سے کاٹ نکالے آپ سے
آپ نکلا اور اس نے لوہے اور تانبے اور مٹی اور چاندی اور سونے کو ٹکڑے
ٹکرے کیا۔خدا تعالیٰ نے بادشاہ کو وہ کچھ دکھایا جو آگے کو ہونے والا ہے اور
یہ خواب یقینی ہے اور اس کی تعبیر یقینی ہے۔“
دانی ایل باب ۲ آیت ۳۷ تا ۴۵)
اس تعبیر میں خود حضرت دانیال نے سونے کے سر سے بابل کا بادشاہ مراد لیا ہے
چاندی کے سینہ اور چاندی کے بازو سے مراد فارس اور مادہ کی حکومت تھی جو بابل کی
بادشاہت کے بعد آئی۔تانبے کی رانوں سے مراد سکندر کی حکومت تھی جو اس کے بعد دنیا
پر غالب ہوا اور لوہے کی ٹانگوں سے مراد روما کی حکومت تھی جو ایرانی حکومت کے تنزل
کے وقت دنیا میں طاقتور ہوئی۔اس آخری حکومت کے متعلق لکھا ہے اس کے پاؤں کچھ
لوہے کے اور کچھ مٹی کے تھے۔جس کی تعبیر یہ تھی کہ یہ حکومت ایشیا سے یورپ میں پھیل
جائے گی۔لوہے کی ٹانگوں سے مراد یوروپین حکومت ہے کہ وہ بوجہ ایک قوم اور ایک
مذہب ہونے کے زیادہ مضبوط تھی۔لیکن پاؤں مٹی اور لوہے کے مشترک بنے ہوئے
تھے لیکن وہ یوروپین قوم بعض مشرقی اقوام کو فتح کر کے ایک شہنشاہیت کی صورت اختیار
کرلے گی اور جیسا کہ شہنشاہیتوں کا قاعدہ ہے وہ اپنی وسعت اور سامانوں کی فراہمی کے
لحاظ سے قوی ہوتی ہیں لیکن غیر قوموں کے اشتراک کی وجہ سے ان میں ضعف بھی پیدا
ہو جاتا ہے۔وہ حکومت اپنے آخری زمانہ میں بوجہ غیر قوموں کی شمولیت کے کمزوری کی
طرف مائل ہو جائے گی۔اس کے بعد لکھا ہے ایک پتھر بغیر اس کے کہ کوئی ہاتھ سے
59
کاٹ کے نکالے آپ سے نکلا جو اس شخص کے پاؤں پر جو لو ہے اور مٹی کے تھے لگا
اور انہیں ٹکڑے ٹکڑے کیا تب لو ہا اور مٹی اور تانبا اور چاندی اور سوناٹکڑے ٹکڑے کئے
گئے اور تابستانی کھلیان کی بھوسی کے مانند ہوئے اور ہوا انہیں اڑالے گئی یہاں تک کہ ان
کا پتہ نہ ملا۔اور وہ پتھر جس نے اس مورت کو مارا ایک بڑا پہاڑ بن گیا اور تمام زمین کو بھر
دیا۔ان الفاظ میں محمد رسول اللہ ایسا ہی ہم اور آپ کے اتباع کی خبر دی گئی ہے۔آپ کی
جماعت کا ٹکراؤ پہلے قیصر روما سے اور پھر ایران کی حکومت سے ہوا اور جب قیصر روما سے
آپ کی جماعت کا ٹکراؤ ہوا اس وقت وہ سکندر کی وراثت پر بھی قابض تھا اور روما کی
وراثت کا بھی وارث تھا اور جب آپ کا ٹکراؤ ایرانی حکومت سے ہوا تو وہ بابل اور فارس
اور مید یا دونوں حکومتوں کی قائمقام تھی۔جب آپ کے صحابہ سے ٹکرانے کی وجہ سے یہ
دونوں حکومتیں تباہ ہوئیں تو دانیال کے قول کے مطابق لوہا اور مٹی اور تانبا اور چاندی
اور سونا ٹکڑے ٹکڑے کئے گئے اور تابستانی کھلیان کی بھوسی کی مانند ہو گئے۔خواب کی
ترتیب اور دانیال کی کی ہوئی تعبیر دونوں ہی اس مضمون کی تائید کرتی ہیں۔اس میں کیا شبہ
ہے کہ بابل کی جگہ فارس اور میدیا نے لی اور فارس اور میدیا کا زور سکندر نے توڑا
اور سکندر کی حکومت کو رومی حکومت کھا گئی۔جس نے اپنے مشرقی مرکز میں بیٹھ کر ایک
زبر دست یوروپین ایشیائی شہنشاہیت قائم کی۔اس شہنشاہیت کو رسول کریم مالی ایام اور
آپ کے صحابہ نے ہی تو ڑا۔رسول کریم صلی یہ تم خود ایک لشکر لے کر قیصر کی سرحدوں کی
طرف تشریف لے گئے تھے۔لیکن یہ معلوم کر کے کہ قیصر کی فوجوں کی عرب پر حملہ آور
ہونے کی خبر قبل از وقت تھی واپس تشریف لے آئے مگر اس کے بعد رومی حکومت کی
سرحدوں سے برابر چھیڑ چھاڑ جاری رہی۔جس کے نتیجہ میں خود رسول کریم سایا ہی تم نے
60
ایک لشکر تیار کر کے اس طرف بھجوایا اور آخر حضرت ابوبکر کے زمانے میں رومیوں اور
مسلمانوں میں باقاعدہ لڑائی چھڑ گئی اور حضرت عمرؓ کے زمانہ میں ایران اس لڑائی میں
شامل ہو گیا اور آپ کی زندگی میں ہی دونوں حکومتیں تباہ اور برباد ہوگئیں اور دور سر حدوں
پر چھوٹی چھوٹی ریاستیں بن کر رہ گئیں۔اس پتھر کے متعلق یسعیاہ اور متی میں بھی خبریں دی
گئی ہیں۔چنانچہ یسعیاہ باب ۸ آیت ۱۴ میں ایک آنے والے موعود کے متعلق
لکھا ہے:۔وہ تمہارے لئے ایک مقدس ہوگا پر اسرائیل کے دونوں گھرانوں کے
لئے ٹکر کا پتھر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان پھر آیت ۱۵ میں لکھا ہے ”بہت لوگ ان
سے ٹھوکر کھائیں گے اور گریں گے اور ٹوٹ جائیں گے۔اور متی باب ۲۱ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ موعود جسے پتھر کہا گیا ہے۔میسج نہیں۔بلکہ
مسیح کے بعد آنے والا دوسرا شخص ہے۔اور آیت ۴۴ میں اس کی یہ شان بیان کی گئی ہے
کہ ”جو اس پتھر پر گرے گا چور ہو جائے گا پر جس پر وہ گرے گا اسے پیس ڈالے گا۔“
اسی طرح زبور باب ۱۱۸ آیت ۴۲ میں لکھا ہے۔” وہ پتھر جسے معماروں نے رد کیا
کونے کا سرا ہو گیا۔متی باب ۲۱ میں بھی اس پیشگوئی کی طرف اشارہ کیا گیا۔اور لکھا ہے
یسوع نے انہیں کہا کیا تم نے نوشتوں میں
کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو راج گیروں
نے ناپسند کیا وہی کونے کا سرا ہوا۔( آیت (۴۲) جیسا کہ بتایا جا چکا ہے۔اس پیشگوئی
کے متعلق خود حضرت مسیح کا فیصلہ ہے کہ یہ پیشگوئی ان پر صادق نہیں آتی بلکہ اس وجود پر
صادق آتی ہے جو بیٹے کے صلیب پر لٹکا دینے کے بعد ظاہر ہوگا۔عیسائی لوگ اپنی خوش
فہمی سے اس سے مراد کلیسیا لیتے ہیں حالانکہ کلیسیا اس پیشگوئی سے مراد ہو ہی نہیں
61
سکتا۔کیونکہ دانیال نبی کی خواب رومی حکومت کو جو کلیسیا کی نمائندہ تھی تانبے کی رانیں
اور لوہے کے پاؤں قرار دیا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ یہ پتھر بت کے پاؤں پر گرے
گا یعنی مشرقی رومی حکومت کے آخری حصہ سے اس کا ٹکراؤ ہوگا اور وہ رومی حکومت یعنی
کلیسیا کی نمائندہ حکومت کو توڑ دے گا۔پس اس پیشگوئی سے مراد کلیسیا کسی صورت میں
ہو ہی نہیں سکتا۔مسیح تو مشرقی رومی حکومت سے پہلے آیا تھا اور کلیسیا نے رومی حکومت کو
کیوں توڑنا تھا۔رومی حکومت تو اس کی نمائندہ تھی۔جس نے رومی حکومت کو تو ڑا وہی اس
پتھر والی پیشگوئی کا موعود تھا۔پس یہ پیشگوئی رسول کریم صلی یا یتیم اور آپ کے اتباع کے
سوا اور کسی کے ذریعہ سے پوری نہیں ہوئی پھر جیسا کہ پیشگوئی میں بتایا گیا تھا کہ وہ پتھر
تمام دنیا پر پھیل جائے گا اور پہاڑ کی طرح بن جائے گا ویسا ہی ہوا۔جب رسول کریم
ا الیہ نام
کے صحابہ نے قیصر و کسری کو شکست دی تو تمام دنیا پر اسلامی حکومت پھیل گئی اور
وہ چھوٹا سا پتھر ایک پہاڑ بن کر دنیا پر چھا گیا اور ایک ہزار سال تک دنیا کی قسمت کا
فیصلہ مسلمانوں کے ہاتھ میں دے دیا گیا۔62