انجیل کی پیشگوئیاں : انگورستان کی تمثیل کی پیشگوئی

آنحضرت ﷺ کے بارے میں بائبل کی پیشگوئیاں

جھیل کی پیشگوئیاں
انگورستان کی تمثیل کی پیشگوئی
(الف) متی باب ۲۱ میں حضرت مسیح فرماتے ہیں:۔یہ ایک اور تمثیل سنو۔ایک گھر کا مالک تھا۔جس نے انگورستان لگایا
اور اس کے چاروں طرف اوندھا اور اس کے بیچ میں کھود کے کولہو گا ڑا۔اور
برج بنایا اور باغبانوں کو سونپ کر آپ پردیس گیا اور جب میوہ کا موسم قریب
آیا۔اس نے اپنے نوکروں کو باغبانوں کے پاس بھیجا کہ اس کا پھل لائیں۔پر ان باغبانوں نے اس کے نوکروں کو پکڑ کے ایک کو پیٹا اور ایک کو مار ڈالا اور
ایک کو پتھراؤ کیا۔پھر اس نے اور نوکروں کو جو پہلوں سے بڑھ کر تھے بھیجا۔انہوں نے ان کے ساتھ بھی ویسا ہی کیا آخر اس نے اپنے بیٹے کو یہ کہ کر بھیجا
کہ وے میرے بیٹے سے دیں گے۔لیکن باغبانوں نے بیٹے کو دیکھا۔آپس
میں کہنے لگے وارث یہی ہے آؤ اسے مار ڈالیں کہ اس کی میراث ہماری
ہو جائے۔اور اسے پکڑ کے اور انگورستان کے باہر لے جا کر قتل کیا۔جب
انگورستان کا مالک آئے گا تو ان باغبانوں کے ساتھ کیا کرے گا۔وے اسے
بولے ان بدوں کو بری طرح مار ڈالے گا اور انگورستان کو اور باغبانوں کو
سونپے گا جو اسے موسم پر میوہ پہنچا دیں۔یسوع نے انہیں کہا کیا تم نے نوشتوں
63

میں کبھی نہیں پڑھا کہ جس پتھر کو راجگیروں نے ناپسند کیا وہی کونے کا سرا ہوا۔یہ خداوند کی طرف سے ہے اور ہماری نظروں میں عجیب۔اس لئے میں تم سے
کہتا ہوں کہ خدا کی بادشاہت تم سے لے لی جائے گی اور ایک قوم کو جو اس کا
میوہ لاوے دی جائیگی۔جو اس پتھر پر گرے گا چور ہو جائے گا۔جس پر وہ
گرے گا اسے پیس ڈالے گا۔جب سردار کا ہنوں اور فریسیوں نے اس کی یہ
تمثیلیں سنیں تو سمجھ گئے ، کہ ہمارے ہی حق میں کہتا ہے اور انہوں نے چاہا کہ
اسے پکڑ لیں پر عوام سے ڈرے کیونکہ وے اسے نبی جانتے تھے۔(آیت ۳۳ تا ۴۶)
اس پیشگوئی کا پہلے بھی اشارتاً ذکر آتا رہا ہے۔یہ تمثیل جو حضرت مسیح نے بیان
فرمائی ہے اس میں آپ نے انبیاء کی تاریخ شروع سے لے کر آخر تک تمثیلاً دہرادی
ہے۔جیسا کہ خود انجیل کی عبارت سے ظاہر ہے۔تاکستان سے مراد دنیا ہے۔باغبانوں
سے مراد بنی نوع انسان ہیں اور مالک کے ٹیکس سے مراد نیکی اور تقویٰ اور خدا کی عبادت
کرنا ہے۔ملازموں سے مراد اللہ تعالیٰ کے انبیاء ہیں جو یکے بعد دیگرے دنیا میں آتے
رہے۔خدا کے بیٹے سے مراد خود مسیح ہیں جو انبیاء کے ایک لمبے سلسلے کے بعد دنیا
میں ظاہر ہوئے مگر باغبانوں نے ان کو صلیب پر لٹکا دیا اور ان کے پیغام کی طرف توجہ نہ
کی۔اس کے بعد لکھا ہے کہ وہ کونے کا پتھر ظاہر ہو گا جسے راجگیروں نے ناپسند کیا۔یعنی
اسمعیل کی اولا د جن کو بنو اسحاق حقارت کی نگاہ سے دیکھتے چلے آئے تھے ان میں ایک نبی
ظاہر ہوگا اور اسی کو خاتم النبین ہونے کا فخر حاصل ہوگا۔اس کے ذریعہ سے تمام
شریعتوں
کو ختم کر دیا جائے گا اور وہ آخری شریعت لانے والا ہوگا۔بنواسرائیل کو یہ بات
64

ہر
عجیب معلوم ہوگی۔مگر جیسا کہ حضرت مسیح کہتے ہیں۔باوجود بنو اسرائیل کے ناپسند کرنے
کے خدا اس اسمعیلی نبی کو بادشاہت دے گا اور خدا کی بادشاہت بنواسرائیل سے لے لی
جائے گی اور اس کی جگہ پر اس دوسری قوم کے سپرد یہ باغ کردیا جائے گا۔یعنی امت
محمدیہ کے جو اس کے میوے لاتی رہے گی۔یعنی خدا کی عبادت کو دنیا میں قائم رکھے گی۔ہر شخص جو انصاف کے ساتھ غور کرنے کا عادی ہو وہ معلوم کر سکتا ہے کہ حضرت مسیح کے
بعد ظاہر ہونے والے مدعیوں میں سے کوئی بھی سوائے رسول کریم صلی ا یتیم کے اس
پیشگوئی کا مستحق نہیں ہو سکتا۔آخر وہ کون تھا جس سے عیسائیت اور یہودیت ٹکرائی اور
پاش پاش ہوگئی۔وہ کون تھا جو اس قوم کے ساتھ تعلق رکھتا تھا جسے بنو اسحاق حقارت کی
نگاہ سے دیکھتے چلے آئے تھے۔وہ کون تھا کہ جس پر وہ گرا اسے اس نے چور چور کر دیا
اور جو اس پر گرا وہ بھی چور چور ہو گیا۔یقینا رسول کریم صلی یا یتیم کے سوا اس پیشگوئی کا
مصداق اور کوئی نہیں۔(ب) متی باب ۲۳ آیت ۳۸ ،۳۹ میں لکھا ہے۔دیکھو تمہارا گھر تمہارے
لئے ویران چھوڑا جاتا ہے کیونکہ میں تم سے کہتا ہوں کہ اب سے تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔جب تک کہو گے مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام پر آتا ہے۔ان آیات میں یہ بتایا گیا
ہے کہ مسیح اپنی قوم سے عنقریب جدا ہونے والے ہیں اور ان کی قوم پھر انہیں نہ دیکھ
سکے گی۔جب تک وہ یہ نہ کہے گی کہ مبارک ہے وہ جو خدا وند کے نام پر آتا ہے۔اس
عبارت سے ظاہر ہے کہ مسیح کے چلے جانے کے بعد دو الہی مظہر ظاہر ہونے والے
ہیں۔ایک الہی ظہور مسیح کے غائب ہو جانے کے بعد ہوگا اور وہ خدا تعالیٰ کا ظہور کہلائے
گا۔اس ظہور کے بعد دوبارہ مسیح ظاہر ہوگا۔لیکن جب تک خدا تعالیٰ کے نام پر ظاہر
65

ہونے والا مظہر پیدا نہ ہو جائے اس وقت تک مسیح دوبارہ دنیا میں نہیں آسکتا۔اور لوگ
اسے نہیں دیکھ سکتے۔میں پہلے یہ ثابت کر چکا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے نام پر ظاہر ہونے
والے مظہر سے مراد مثیل موسیٰ ہے اور محمد رسول اللہ صلی ای میل موسیٰ تھے۔واقعاتی
شہادت کی رو سے بھی اور خود مسیح کی شہادت کی رو سے بھی۔پس ” مبارک ہے وہ جو
خداوند کے نام پر آتا ہے" سے مراد رسول کریم صلی یا یہ تم کی بعثت ہے اور اس پیشگوئی میں
خبر دی گئی ہے کہ مسیح روحانی ارتقاء کا آخری نقطہ نہیں بلکہ آخری نقطہ وہ ہے جو خداوند کے
نام پر آئے گا۔اگر یہ کہا جائے کہ خداوند کے نام پر آنے والے مظہر کے بعد پھر مسیح نے
دوبارہ آنا ہے، اس لئے مسیح ہی روحانیت کا آخری نقطہ قرار پائے گا۔تو اس کا جواب خود
حضرت مسیح نے ہی دے دیا ہے۔وہ فرماتے ہیں۔اب سے تم مجھے پھر نہ دیکھو گے
جب تک کہ کہو گے مبارک ہے وہ جو خداوند کے نام پر آتا ہے۔یعنی مسیح کو دوبارہ دیکھنا
اسی کے لئے ممکن ہو گا جو مثیل موسیٰ پر ایمان لا چکا ہو گا۔مثیل موسیٰ کا منکر مسیح کو نہیں دیکھ
سکے گا یعنی اس کو پہچان نہیں سکے گا۔جس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ مسیح اپنی دوبارہ آمد
کے وقت مثیل موسیٰ کے اتباع میں سے ہوگا۔پس وہی شخص مسیح پر ایمان لائے گا جو پہلے
اس کے متبوع پر ایمان لا چکا ہو گا۔پس آنے والا مسیح کوئی علیحدہ وجود نہیں بلکہ مثیل موسیٰ
کا ہی ظل اور اس کا بروز ہے۔اس لئے روحانی منازل کا آخری ارتقائی نقطہ مثیل موسیٰ
ہی ہے اور کوئی نہیں۔( ج ) انجیل میں لکھا ہے کہ یوحنا کے پاس لوگ آئے اور اس سے پوچھا کہ کیا وہ
مسیح ہے؟ تو اس نے کہا میں مسیح نہیں ہوں۔تب انہوں نے اس سے پوچھا تو اور کون۔کیا تو الیاس ہے؟ اس نے کہا میں نہیں ہوں۔پھر انہوں نے اس سے پوچھا۔آیا تو وہ
66

نبی ہے اس نے جواب دیا نہیں۔( یوحنا بابا آیت ۲۰-۲۱) پھر آگے چل کر لکھا
ہے ”انہوں نے اس سے سوال کیا اور کہا کہ اگر تو نہ مسیح ہے اور نہ الیاس اور نہ وہ نبی۔پس کیوں بپتسمہ دیتا ہے۔( آیت (۲۵) ان آیات سے ظاہر ہے کہ مسیح کے وقت
یہود میں تین بشارتیں مشہور تھیں۔اول - الیاس دوبارہ دنیا میں آنے والا ہے۔دوم مسیح پیدا ہونے والا ہے۔سوم۔وہ نبی یعنی موسیٰ کا موعود نبی آنے والا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ تین وجود الگ
الگ سمجھے جاتے تھے۔الیاس الگ وجود تھا۔صحیح الگ وجود تھا اور وہ نبی الگ وجود
تھا۔حضرت مسیح فرما چکے ہیں کہ یوحنا الیاس ہے۔چنانچہ فرماتے ہیں الیاس جو آنے
والا تھا یہی ہے چاہو تو قبول کرو۔“ (متی باب ۱۱ آیت ۱۴) اور لوقا باب ۱ آیت ۱۷
سے بھی پتہ لگتا ہے کہ حضرت یوحنا کی پیدائش سے پہلے ان کے والد حضرت ذکریا کو اللہ
تعالیٰ نے فرمایا تھا۔وہ اس سے آگے الیاس کی طبیعت اور قوت کے ساتھ چلے گا۔پھر
مرقس باب ۹ آیت ۱۳ میں لکھا ہے کہ حضرت مسیح نے فرمایا ” میں تم سے کہتا ہوں الیاس
تو آچکا۔پھر متی باب ۱۷ آیت ۱۲ میں لکھا ہے پر میں تم سے کہتا ہوں کہ الیاس تو آپکا
لیکن انہوں نے اس کو نہیں پہچانا۔بلکہ جو چاہا اس کے ساتھ کیا۔“
ان تمام حوالوں سے معلوم ہوتا ہے کہ الیاس سے مراد ا نا جیل کی تعلیم کے مطابق
یوحنا تھے۔مسیح کے متعلق تو فیصلہ ہی ہے کہ عہد نامہ جدید والا نبی یسوع ابن مریم ہی مسیح
کے نام سے خدا تعالیٰ کی طرف سے دنیا میں ظاہر ہوا۔اب رہ گیا۔” وہ نبی“ نہ یوحنا وہ
نبی ہوسکتا ہے نہ مسیح وہ نبی ہوسکتا ہے۔کیونکہ وہ نبی ایک علیحدہ وجود ہے۔پھر یہ بھی ثابت
ہے کہ وہ نبی مسیح کے زمانہ تک نہیں آیا تھا۔پس معلوم ہوا کہ وہ موعود جسے بائبل ” وہ
67

نبی“ کے نام سے یاد کرتی تھی اناجیل کی گواہی کے مطابق مسیح ناصری کے بعد نازل
ہونے والا تھا اور مسیح ناصری کے بعد سوائے محمد رسول اللہ ا سی ایم کے کوئی شخص نہیں جس
نے وہ نبی ہونے کا دعویٰ کیا ہو اور جس پر وہ تمام علامتیں صادق آتی ہوں جو وہ نبی“
"
میں پائی جانے والی تھیں جیسا کہ اوپر ثابت کیا جا چکا ہے۔(د) اسی طرح لوقا میں لکھا ہے۔” اور دیکھو میں اپنے باپ کے اس موعود کو تم پر
بھیجتا ہوں لیکن جب تک عالم بالا کی قوت سے ملبس نہ ہوں یروشلم میں ٹھہر و “ (باب
۲۴ آیت (۴۹) اس پیشگوئی سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ مسیح علیہ السلام کے بعد ایک موعود
ظاہر ہونے والا تھا مگر وہ کون موعود ہے سوائے رسول کریم مانا ہی نہم
کے آج تک کوئی شخص بھی
تو اس پیشگوئی کے پورا کرنے کا مدعی نہیں ہوا۔(ھ) یوحنا میں لکھا ہے لیکن وہ تسلی دینے والا جو روح قدس ہے جسے باپ
میرے نام سے بھیجے گا۔وہی تمہیں سب چیزیں سکھلا دے گا اور سب باتیں جو کچھ کہ
میں نے تمہیں کہی ہیں تمہیں یاد دلا دے گا۔“ ( باب ۱۴ آیت ۲۶ ) یہ پیشگوئی بھی
سوائے رسول کریم صلی اسلام کے کسی پر صادق نہیں آتی۔بیشک اس میں یہ لکھا ہے کہ باپ
میرے نام سے اسے بھیجے گا۔لیکن نام سے بھیجنے کے یہی معنی ہیں کہ وہ میری تصدیق
کرے گا۔چنانچہ رسول کریم صلی نا ہی ہم نے حضرت مسیح علیہ السلام کی تصدیق کی اور آپ کو
راستباز قرار دیا اور اعلان فرمایا کہ جولوگ آپ
کو لعنتی کہتے ہیں وہ غلطی پر ہیں۔مسیح خدا کا
برگزیدہ اور اس کا رسول ہے۔اس جگہ پر یہ صاف لکھا گیا ہے کہ وہی تمہیں سب چیزیں
سکھلا دے گا۔“ اور استثناء باب ۱۸ کی پیشگوئی میں بھی یہی الفاظ ہیں کہ جو کچھ میں
اسے فرماؤں گا وہ سب ان سے کہے گا ( آیت (۱۸) پس اس پیشگوئی میں استثناء باب
68

۱۸ والے نبی ہی کی خبر دی گئی ہے اور یہ پیشگوئی رسول کریم صلی ایتم پر ہی صادق آتی ہے
جیسا کہ اوپر لکھا جا چکا ہے اور آپ ہی کا وجود دنیا کو تسلی دینے والا تھا۔( و) یوحنا باب ۱۶ میں لکھا ہے۔”میں تمہیں سچ کہتا ہوں کہ تمہارے لئے میرا جانا
ہی فائدہ مند ہے کیونکہ اگر میں نہ جاؤں تو تسلی دینے والا تمہارے پاس نہ آئے گا پر اگر
میں جاؤں تو میں اسے تمہارے پاس بھیج دوں گا اور وہ آن کر دنیا کو گناہ سے اور راستی
سے اور عدالت سے تقصیر وار ٹھہرائے گا۔گناہ سے اس لئے کہ وے مجھ پر ایمان نہیں
لائے راستی سے اس لئے کہ میں اپنے باپ پاس جاتا ہوں اور تم مجھے پھر نہ دیکھو گے۔عدالت سے اس لئے کہ اس جہان کے سردار پر حکم کیا گیا ہے۔میری اور بہت سی باتیں
ہیں کہ میں تمہیں کہوں پر اب تم ان کی برداشت نہیں کر سکتے۔لیکن جب وہ یعنی روح حق
آوے تو وہ تمہیں ساری سچائی کی راہ بتادے گی اس لئے کہ وہ اپنی نہ کہے گی۔لیکن جو
کچھ وہ سنے گی سو کہے گی اور تمہیں آئندہ کی خبریں دے گی۔وہ میری بزرگی کرے گی۔اس لئے کہ وہ میری چیزوں سے پاوے گی اور تمہیں دکھاوے گی۔“ ( آیت ۷ تا ۱۴)
ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ مسیح کے آٹھ جانے یعنی مسیح کی وفات کے بعد وہ تسلی
دینے والا موعود ظاہر ہوگا۔وہ دنیا کو گناہ سے راستی سے عدالت سے تقصیر وار ٹھہرائے
گا۔گناہ سے اس طرح کہ وہ یہود کو ملامت کرے گا کہ وہ کیوں مسیح پر ایمان نہیں لائے۔راستی سے اس طرح کہ وہ مسیح کی زندگی کا عقیدہ جو غلط طور پر عیسائیوں میں رائج ہو گیا تھا
اس کو دور کرے گا اور دنیا پر ثابت کرے گا کہ دنیا پھر اس مسیح کو دوبارہ نہیں دیکھے گی جو
بنی اسرائیل میں نازل ہوا تھا۔عدالت سے اس طرح کہ اس کے ذریعہ شیطان کو کچل دیا
جائے گا پھر یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ روح حق جب آئے گی تو وہ ساری سچائی کی راہیں
69

بتائے گی اور یہ بھی بتایا گیا تھا کہ اس کی الہامی کتاب میں کوئی انسانی کلام نہیں ہوگا۔بلکہ شروع سے لے کر آخر تک خدائی کلام ہی اس میں ہوگا۔پھر یہ بھی بتایا گیا تھا کہ وہ
آئندہ کی خبریں دے گا اور یہ بھی کہ وہ مسیح کی بزرگی بیان کرے گا۔اور جو اس پر عیب
لگائے گئے ہیں ان کو دور کرے گا۔یہ پیشگوئی واضح طور پر محمد رسول اللہ صلی شیا کی تم پر صادق آتی ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ
جب تک مسیح آسمان پر نہ جائے ، وہ تسلی دلانے والا نہیں آسکتا۔اعمال باب ۳ آیت ۲۱-۲۲
سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ مسیح کے آسمان پر جانے اور اس کے دوبارہ نازل ہونے کے
درمیان استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ کے موعود نے پیدا ہونا ہے پس تسلی دلانے والے سے
مراد استثناء باب ۱۸ آیت ۱۸ والا موعود ہی ہے۔پھر لکھا ہے کہ وہ موعود مسیح کے منکروں کو ملامت کرے گا۔اس سے مراد عیسائی تو ہو
نہیں سکتے۔کسی شخص کے متبع تو اس کے دشمنوں کو ملامت کیا ہی کرتے ہیں۔یہ علامت بتا
رہی ہے کہ وہ موعود کسی غیر قوم کا ہوگا اور بظاہر اس کو مسیح کے ساتھ کوئی نسلی یا ملی تعلق نہیں
ہوگا مگر بوجہ اس کے کہ وہ راستباز ہو گا اور خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا غیر قوم میں سے
ہوتے ہوئے بھی وہ اپنے آپ کو راستبازوں کی عزت کا نگران سمجھے گا اور ان کی عزت
کی حفاظت کرے گا۔محمد رسول اللہ صلی سیستم اسماعیلی نبی تھے۔عیسائی یا یہودی نہیں
تھے۔مگر باوجود اس کے دیکھو کس طرح انہوں نے مسیح کی عزت کی حفاظت کی۔اللہ
تعالی قرآن کریم میں یہود کی نسبت فرماتا ہے۔وَقَوْلِهِمْ إِنَّا قَتَلْنَا الْمَسِيحَ
عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ رَسُولَ اللهِ وَمَا قَتَلُوهُ وَمَا صَلَبُوهُ وَلَكِنْ شُبِّهَ لَهُمْ
ج
ط
وَإِنَّ الَّذِيْنَ اخْتَلَفُوا فِيهِ لَفِي شَكٍّ مِنْهُ مَا لَهُمْ بِهِ مِنْ عِلْمٍ إِلَّا اتَّبَاعَ
70

ج
الظَّنِ، وَمَا قَتَلُوهُ يَقِينًا بَلْ رَّفَعَهُ اللَّهُ إِلَيْهِ وَكَانَ اللَّهُ عَزِيزًا حَكِيمًا
وَإِنْ مِّنْ أَهْلِ الْكِتَبِ إِلَّا لَيُؤْمِنَنَّ بِهِ قَبْلَ مَوْتِهِ وَيَوْمَ الْقِيمَةِ يَكُونُ
عَلَيْهِمْ شَهِيدًا فَبِظُلْمٍ مِنَ الَّذِينَ هَادُوا حَرَّمْنَا عَلَيْهِمْ طَيِّبَتٍ
أحِلَّتْ لَهُمْ۔(النساء ۱۵۸ -۱۶۱) یعنی یہود کے کفر کی وجہ سے اور ان کے حضرت مریم
پر نہایت گندہ الزام لگانے کی وجہ سے اور ان کے اس قول کی وجہ سے کہ ہم نے مسیح ابن
مریم کو قتل کر دیا ہے جو اللہ کا رسول تھا۔حالانکہ انہوں نے نہ تو اس کو تلوار سے مارا اور نہ
صلیب پر لٹکا کر مارا۔صرف ان کو ایک شبہ پیدا ہو گیا کہ وہ صلیب پر مر گیا ہے مگر یہ
صرف شبہ تھا انہیں ایسا یقین نہ تھا۔چنانچہ خود ان کی قوم میں یہ اختلاف چلا آیا ہے اور وہ
اس کے بارے میں کسی یقینی بات پر قائم نہیں۔ان کو اس بات کا علم حاصل نہیں بلکہ
صرف تخمینی طور پر یہ بات کہتے ہیں اور یہ قطعی بات ہے، کہ وہ اسے مارنے میں کامیاب
نہیں ہوئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے اس کو صلیب کی لعنتی موت سے بچا کر اپنے مقربوں میں
جگہ دی اور اللہ تعالیٰ غالب اور حکمت والا ہے۔ہر اہل کتاب اپنی موت سے پہلے پہلے
اس کے متعلق ایمان ظاہر کرتا رہے گا کہ وہ صلیب پر مر گیا ہے۔لیکن قیامت کے دن مسیح
ان کے اوپر گواہی دے گا کہ انہوں نے اس پر یہ الزام لگا کر کہ وہ صلیب پر مر گیا ہے
افتراء کیا ہے۔پس یہودیوں کے ان ظلموں کی وجہ سے ہم نے ان آسمانی نعمتوں سے
ان کو محروم کر دیا جو پہلے ان کا حق سمجھی جاتی تھیں۔ان آیات میں کس طرح حضرت
مسیح کے منکروں پر حجت تمام کی گئی ہے۔دوسری بات یہ فرمائی گئی تھی کہ وہ مسیح کی وفات ثابت کرے گا اور دنیا کو بتادے گا
کہ دنیا پھر اسرائیلی مسیح کو نہیں دیکھے گی۔یہ کام بھی محمد رسول اللہ صلیہ السلام نے کیا اور اس
71

غلط عقیدہ کو باطل کر کے رکھ دیا جو عیسائیوں میں پھیلا ہوا تھا کہ مسیح آسمان پر بیٹھا ہوا
ہے۔قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذْ قَالَ اللهُ يُعِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ وَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُونِي وَأَقِيَ
الهَيْنِ مِنْ دُونِ اللَّهِ قَالَ سُبْحَنَكَ مَا يَكُونُ لِي أَنْ أَقُولَ مَا لَيْسَ لِي
بِحَقِّ إِنْ كُنْتُ قُلْتُهُ فَقَدْ عَلِمْتَهُ، تَعْلَمُ مَا فِي نَفْسِي وَلَا أَعْلَمُ مَا فِي
نَفْسَكَ إِنَّكَ أَنْتَ عَلَّامُ الْغُيُوبِه مَا قُلْتُ لَهُمْ إِلَّا مَا أَمَرْتَنِي بِهِ آنِ
اعْبُدُوا اللهَ رَبِّي وَرَبِّكُمْ ، وَكُنْتُ عَلَيْهِمْ شَهِيدًا مَّا دُمْتُ فِيْهِمْ فَلَمَّا
تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيْب عَلَيْهِمُ ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ هِ إِنْ
تُعَذِّبْهُمْ فَإِنَّهُمْ عِبَادُكَ ، وَإِنْ تَغْفِرُ لَهُمْ فَإِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ
ط
ج
(المائدہ : ۱۱۷-۱۱۹)
ان آیات میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ حضرت مسیح سے
سوال کرے گا کہ کیا تو نے لوگوں سے یہ کہا تھا کہ مجھ کو اور میری ماں کو معبود بناؤ؟
حضرت مسیح فرمائیں گے اے رب تیری ذات پاک ہے بھلا میں ایسا کر سکتا تھا کہ وہ
بات کہوں جس کا تو نے مجھے حق نہیں دیا۔اگر میں نے ایسا کہا ہوتا تو تیرے علم سے یہ
بات چھپ تو نہیں سکتی تھی۔جو کچھ میرے جی میں ہے تو جانتا ہے۔اور جس غرض سے تو
نے یہ سوال کیا ہے میں اسے نہیں جانتا، تو سب غیبوں کو جاننے والا ہے۔میں نے تو انہیں
وہی بات کہی تھی جس کا تو نے مجھے حکم دیا تھا۔کہ تم اللہ کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے
اور تمہارا بھی رب ہے اور جب تک میں ان میں رہا ان کا نگران رہا۔پھر جب تو نے مجھے
وفات دے دی تو تو ان کا خود نگران تھا اور تو ہر چیز کو دیکھنے بھالنے والا ہے اگر تو ان کو
72

عذاب دے تو وہ تیرے بندے ہیں اور اگر تو انہیں معاف کر دے تو تو بڑا غالب حکمت
والا ہے۔ان آیات میں یہ بتایا گیا ہے کہ مسیح علیہ السلام فوت ہو چکے ہیں اور مسیح کی قوم نے اس
وقت ان کو خدائی کا درجہ دے دیا۔جب وہ فوت ہوکر اس دنیا سے جاچکے تھے۔اور جیسا
کہ پہلی آیت میں بیان کیا جا چکا ہے دنیا کو یہ بتادیا کہ مسیح کے آسمان پر جانے کے معنے محض
یہ ہیں کہ وہ اپنے کام میں کامیاب ہو کر اور باعزت ہوکر خدا تعالیٰ کے حضور حاضر ہو گئے۔تیسری خبر یہ دی گئی تھی کہ شیطان اس کے ذریعہ سے کچل دیا جائے گا۔تمام نبیوں
میں سے محمد رسول اللہ صلی یہ تم ہی ایک ایسے نبی ہیں جنہوں نے شیطان کے کچلنے کے
ذرائع کو اختیار کیا اور بنی نوع انسان کی پاکیزگی کیلئے صحیح سامان بہم پہنچائے۔مگر اس کی
تفصیل کا ابھی وقت نہیں۔اس کی تفصیل قرآن شریف کی تفسیر سے ملے گی یا کسی قدر میں
آئندہ اسی دیباچے میں بیان کروں گا۔مگر ایک موٹی بات تو ہر شخص دیکھ سکتا ہے کہ کسی نبی
نے بھی شیطان سے پناہ مانگنے کی دعا اپنی امت کو نہیں سکھائی سوائے محمد رسول صلی یا یہ ستم
کے۔مسلمان اپنے کاموں میں اٹھتے بیٹھتے شیطان اور اس کے حملوں سے پناہ مانگتے
ہیں۔یہ تعلیم گذشتہ انبیاء میں سے کسی کے ہاں نہیں پائی جاتی۔پس جس قوم کو شیطان کا
سر کچلنے کی ہدایت دن اور رات ملتی رہی ہو اور جس کے دل میں شیطانی حکومت کو توڑنے
کا احساس ہر وقت زندہ رکھا جاتا ہو ظاہر ہے کہ وہی شیطان کو مارنے کی اہل سمجھی جائے
گی اور اسی قوم کا نبی شیطان کو مارنے والا کہلائے گا۔یہ تو نہ کبھی پہلے ہوا ہے نہ آئندہ ہوگا
یہ نہ ا
که شیطانی وسائل اس دنیا سے بالکل مٹ جائیں۔کیونکہ اس کے بغیر تو ایمان کی قدر ہی
کوئی باقی نہیں رہتی۔شیطان کے مارنے کے معنی یہی ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نیکی کو دنیا
73

میں قائم کیا جائے۔کلیسیا تو بہر حال اس کا مستحق نہیں ہوسکتا۔کیونکہ اس نے تو شریعت کو
لعنت قرار دے کر نیکی کا وجود ہی مشتبہ کر دیا ہے۔یہ جو کہا گیا تھا کہ وہ تمہیں ساری سچائی
کی راہ بتائے گی۔اس کی تشریح میں استثناء باب ۱۸ کی پیشگوئی کے ماتحت کر آیا
ہوں۔آئندہ کی خبروں کے متعلق جو کہا گیا ہے۔اس کے متعلق بھی صرف اتنا ہی کہنا کافی
ہے کہ جتنی آئندہ کی خبریں محمد رسول اللہ صلی شاہ سلیم نے دی ہیں اور کسی نبی نے نہیں دیں۔اس کے متعلق کچھ روشنی دیباچہ میں آگے چل کر ڈالی جائے گی۔یہاں بیان کرنے کی
ضرورت نہیں اور یہ جو کہا گیا تھا کہ اس کا کلام سارے کا سارا کلام اللہ ہو گا۔یہ بھی ایک
ایسی پیشگوئی ہے جس کا اور کوئی مصداق نہیں ہوسکتا۔عہد نامہ قدیم اور عہد نامہ جدید کی
کوئی بھی تو کتاب نہیں جو انسانی کلام سے خالی ہو ،لیکن قرآن کریم وہ کتاب ہے جس
میں شروع سے لے کر آخر تک وہی بیان کیا گیا ہے جو خدا تعالیٰ کی طرف سے نازل ہوا
ہے۔اوروں کا تو ذکر کیا خود محمد رسول اللہ این ایام کا اپنا بھی ایک لفظ اس کتاب میں نہیں۔آخر میں یہ جو کہا گیا تھا کہ وہ میری بزرگی کرے گی سو یہ بزرگی کرنے والے نبی محمد
رسول اللہ صلی ایتم ہی ہیں۔آپ ہی ہیں جنہوں نے مسیح کو اس الزام سے بچایا کہ مسیح
صلیبی موت سے مرکز نعوذ باللہ عنتی ہوا۔آپ ہی ہیں جنہوں نے حضرت مسیح کو اس الزام
سے بچایا کہ نعوذ باللہ خدائی کا دعویٰ کر کے وہ خدا تعالیٰ سے بے وفائی اور غداری کرتے
تھے۔آپ ہی ہیں جنہوں نے حضرت مسیح کو یہودیوں کے اعتراضات سے نجات
دلائی۔پس اس پیشگوئی کا مصداق آپ کے سوا کوئی نہیں۔( ز ) کتاب اعمال میں لکھا ہے ” ضرور ہے کہ آسمان اسے ( یعنی مسیح کو ) لئے رہے
اس وقت تک کہ سب چیزیں جن کا ذکر خدا نے اپنے سب پاک نبیوں کی زبانی شروع
74

آج 10 میں سے 10 باقی