سویح جلسہ گاہ کی ضرورت
انوار خلافت
جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے پس وہ لوگ جو خدا تعالیٰ کے لئے اپنے
گھروں سے چل کر یہاں آئے ہیں ان کو بشارت ہو کہ آنحضرت مصلای ایام فرماتے ہیں کہ جو
کوئی خدا تعالیٰ کی طرف چل کر جاتا ہے خدا تعالیٰ اس کی طرف دوڑ کر آتا ہے اگر آپ لوگ
یہاں خدا کے لئے چل کر آئے ہیں تو خدا تعالیٰ تمہاری طرف دوڑ کر آئے گا۔وسیع جلسہ گاہ کی ضرورت
میں نے کچھ آیات اس وقت پڑھی ہیں ان کے پڑھنے کی غرض انشاء اللہ میں ابھی بتاؤں
گالیکن پہلے میں ایک اور بات بیان کر دینا ضروری سمجھتا ہوں اور وہ یہ کہ پچھلے سال کے تجربہ
سے معلوم ہوا تھا اور اس سال تو ثابت ہی ہو گیا ہے کہ ہمارے اجتماع کے لئے پہلی جگہیں
کافی نہیں ہیں۔خدا تعالیٰ ہماری جماعت میں دن بدن ایسی برکتیں ڈال رہا ہے کہ ہمارے
ہاتھ جو کچھ انتظام کرتے ہیں اور ہمارے دل جو کچھ سوچتے ہیں اس سے بہت بڑھ کر خدا کی
مخلوق آجاتی ہے۔ہم ہر سال یہ سمجھتے ہیں کہ بس اس قدر مکانات اور دیگر اسباب کافی ہوں
گے۔خدا تعالیٰ ان کو نا کافی ثابت کر دیتا ہے۔اس دفعہ ہمارے منتظمین نے جلسہ کے لئے جو
تیاری کی تھی وہ بہ نسبت پہلے کے بہت زیادہ تھی لیکن خدا تعالیٰ نے آنے والوں میں ایسی
برکت ڈالی ہے کہ وہ نا کافی نکلی ہے اور دن بدن خدا تعالیٰ کے فضل اور کرم زیادہ سے زیادہ
نازل ہو رہے ہیں۔ہماری ہر سال کی یہ ترقی ظاہر کرتی ہے کہ خدا تعالیٰ کے خاص الخاص فضل
ہم پر ہو رہے ہیں اور وہ دن جلد آنے والے ہیں کہ ہماری ترقی کو دیکھ کر مخالف لوگوں کی
آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی اور نشانات دیکھ کرمحو حیرت ہو جائیں گے۔اور وہ لوگ
دیکھیں گے جو یہ سمجھتے تھے کہ یہ سلسلہ مٹ جائے گا کہ خود مٹ گئے ہیں اور اسی دُنیا میں ان پر
موت وارد ہوگئی ہے۔لیکن یہ سلسلہ ترقی پر ترقی کر رہا ہے۔غرض ایک طرف خدا کی یہ برکتیں
ہو رہی ہیں اور دوسری طرف ہمارا یہ بھی فرض ہے کہ جو لوگ یہاں آئیں ان کو ہم کچھ باتیں
سنائیں اور ان کے فرائض سے ان کو آگاہ کریں اس لئے اب لیکچراروں کو بولنے کے لئے
بہت زیادہ زور لگانا پڑتا ہے تاکہ سب کے کانوں تک ان کی آواز پہنچ جائے لیکن پھر بھی نہیں
پہنچ سکتی۔اس لئے میرا ارادہ ہے کہ آئندہ لیکچروں کے لئے یہ تدبیر کی جائے کہ لیکچر کسی بند
مکان میں نہ ہوں جیسا کہ اس سال ہال میں تجویز تھی بلکہ کھلے میدان میں ہوں اور وہ اس
طرح کہ ایک احاطہ بنایا جائے جس کی اطراف کو ڈھلوان کر دیا جائے۔اس طرح بہت سے
لوگ لیکچرار کی آواز کو اچھی طرح سن سکیں گے۔یورپ میں اسی طرح کیا جاتا ہے اور بہت
سے لوگ آواز کو سن سکتے ہیں حتی کہ دس دس ہزار آدمیوں کا مجمع بھی آسانی سے لیکچر سن
سکتا ہے۔اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو میں اس جلسہ کے بعد اس لکچر گاہ کے بنانے کی تجویز
کروں گا۔اس صورت میں عورتوں کے لئے بھی انتظام ہو سکتا ہے۔اب عورتوں کیلئے انتظام
کرنا چاہا تھا اور اسی غرض کیلئے سکول کے ہال میں جلسہ کا انتظام کیا گیا تھا لیکن جگہ ناکافی ہوئی
اور پھر گھر پر ہی عورتوں کے لیکچروں کا انتظام کرنا پڑا۔پس اگر خدا تعالیٰ نے توفیق دی تو
آئندہ سال اس طرح جلسہ گاہ کا انتظام کیا جائے گا۔انتظام جلسہ کے متعلق اس قدر کہنے کے
بعد میں اپنے مضمون کی طرف لوٹتا ہوں۔اس دفعہ میرا منشاء یہ تھا کہ جب جلسہ پر دوست
و احباب آئیں تو میں بعض ایسی باتیں جو بہت ضروری ہیں ان کے سامنے بیان کروں اور کچھ
نصائح ( جو اللہ تعالیٰ سمجھائے ) کروں۔لیکن آخر کار میری توجہ اس طرف پھری کہ جہاں
نصیحتوں اور دیگر باتوں کی ضرورت ہے۔وہاں یہ بھی ضرورت ہے کہ احباب کو ان مسائل
سے بھی واقف کیا جائے جن سے انہیں روز مرہ واسطہ پڑتا ہے۔اس لئے میں نے چاہا کہ ان
کو بھی مختصر بیان کر دوں۔