پیغامیوں کی بد زبانی
انوار خلافت
پیغامیوں کی بدزبانی
१ اس وقت جماعت احمدیہ میں اختلاف کی وجہ سے بہت جھگڑا پیدا ہو گیا ہے اور اس کا
نتیجہ یہ ہوا ہے کہ فریق ثانی نے تہذیب اور شرافت کو بالکل ترک کر دیا ہے اور ہمیں اس قدر
گالیاں دی ہیں کہ غیر احمدی اخباروں نے بھی آج تک نہیں دی تھیں۔میری نسبت اس وقت
تک جو کچھ انہوں نے کہا ہے وہ تو ایک بہت بڑی فہرست ہے جس کا اس مختصر وقت میں بیان
کرنا مشکل ہے لیکن اس میں سے کسی قدر میں بتاتا ہوں۔وہ عام طور پر اور کثرت سے مجھے
نوح" کا بیٹا کہتے ہیں یعنی وہ جو حضرت نوح" کے کشتی پر سوار ہونے کے وقت باوجود حضرت
نوح کے بلانے کے ان کے پاس نہ آیا اور ان کو اس نے قبول نہ کیا اور طوفان میں غرق ہو گیا
اور وہ جو کافروں میں سے تھا بلکہ کفار کا سردار تھا اور جو شرارت میں اس قدر بڑھا ہو ا تھا کہ
قرآن کریم میں بھی اس کا ذکر کیا گیا ہے۔اور اپنے قول کی وہ یہ دلیل دیتے ہیں کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام کا نام چونکہ خدا تعالیٰ نے نوح“ رکھا ہے اور تم ان کے بیٹے ہو پس تم نوح کے
بیٹے ہو۔ہم کہتے ہیں حضرت مسیح موعود کو تو ابراہیم بھی کہا گیا ہے جن کا بیٹا اسماعیل “ تھا
تو اگر تمہاری ہی دلیل درست ہے تو پھر مجھے اسماعیل کیوں نہیں کہتے پھر وہ میری نسبت کہتے
ہیں کہ یہ دجال ہے کذاب ہے، مفتری ہے خائن ہے لوگوں کے مال کھا جاتا ہے خدا سے
دور ہے پوپ ہے وغیرہ وغیرہ۔غرض یہ اور اسی قسم کے اور بہت سے الفاظ ہیں جو میری نسبت
وہ استعمال کرتے ہیں لیکن مجھے ان کے اس طرح کہنے سے کچھ گھبراہٹ نہیں اور میرا دل ذرا
بھی ان کی باتوں سے متاثر نہیں ہوتا کیونکہ میں جانتا ہوں کہ جب انسان دلائل سے شکست
کھا تا اور ہار جاتا ہے تو گالیاں دینی شروع کر دیتا ہے اور جس قدر کوئی زیادہ گالیاں دیتا ہے
اسی قدرا اپنی شکست کو ثابت کرتا ہے۔آپ لوگوں نے کئی دفعہ دیکھا ہو گا کہ ایک کمزور شخص
مار تو کھاتا جاتا ہے لیکن گالیاں بھی دے رہا ہوتا ہے تو اب چونکہ ہم ان کو شکست پر شکست
دے رہے ہیں اور وہ ہار پر ہار کھاتے چلے جا رہے ہیں اس لئے وہ گالیوں پر اتر آئے ہیں ان
کے آدمی ہم میں آکر مل رہے ہیں اور وہ دن بدن کم ہو رہے ہیں۔ان کے پاس ہمارے
دلائل اور براہین کا کوئی جواب نہیں ہے اس لئے بد زبانی کے ہتھیار کو استعمال کر رہے
ہیں۔دیکھو جب بیعت ہوئی تھی اس وقت جماعت کا اکثر حصہ ان کے ساتھ تھا چنانچہ
انہوں نے خود بھی لکھا تھا کہ ہماری طرف جماعت کے بہت آدمی ہیں لیکن مجھے خدا تعالیٰ
نے اسی وقت بتا دیا تھا کہ لَیمَزِ فَتَهُمْ وہ ان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا۔اس کے یہ معنی نہیں
کہ ان کی ہڈیاں توڑ کر ان کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جائیں گے بلکہ یہ کہ خدا تعالیٰ ان میں سے
لوگوں کو تو ڑ تو ڑ کر ہماری طرف لے آئے گا اور ہم میں شامل کر دے گا۔حضرت مسیح موعود " کو
بھی یہی الہام ہوا تھا جس کے آپ نے یہی معنی کئے ہیں۔اس میں شک نہیں وہ اس بات
سے بھی چڑتے ہیں کہ میں کیوں اپنے الہام اور رویا شائع کرتا ہوں۔لیکن میں کہتا ہوں کہ
جب یہ باتیں تمام قوم کے متعلق ہوں تو کیوں نہ انہیں شائع کیا جائے۔بیشک اگر میرے
الہام کسی ایک شخص کے ساتھ تعلق رکھتے تو میں بیان نہ کرتا لیکن جب یہ قومی معاملہ ہے تو کیوں
چھپایا جائے۔پس اسی لئے میں اپنے وہ رویا جو جماعت کے متعلق ہوں شائع کرتا رہا ہوں
اور کرتا رہوں گا۔پھر میرے ساتھ ہماری جماعت کے اور لوگوں کو بھی اسی طرح گالیاں دیتے ہیں۔ہم سب کا نام انہوں نے محمودی رکھا ہوا ہے اور اپنے خیال میں ہمیں یہ بھی گالی ہی نکالتے ہیں
لیکن نادان یہ نہیں سمجھتے کہ یہ کوئی گالی نہیں۔آنحضرت سالی اسلم کو بھی کفار گالیاں دیتے تو آپ
فرماتے کہ میرا نام محمد ہے جس کے معنی ہیں کہ بہت تعریف کیا گیا پھر مجھے کس طرح گالی لگ سکتی
ہے۔اسی طرح عرب کے کفار جب آپ کو گالی دیتے تو اس وقت آنحضرت ماہ کا نام محمد منہ
لیتے بلکہ مدتم کہتے۔اس کے متعلق آنحضرت علی فرماتے کہ اگر یہ لوگ میرا نام محمدؐ لے کر
گالیاں دیں تو مجھے گالی لگ ہی نہیں سکتی کیونکہ جسے خدا پاک ٹھہرائے کون ہے جو اس کی نسبت
کچھ کہہ سکے اور اگر مذقم کہہ کر گالیاں دیتے ہیں تو دیتے جائیں یہ میرا نام ہی نہیں۔کفار عرب
اہل زبان تھے اس لئے وہ اتنی سمجھ رکھتے تھے کہ محمد نام لیکر ہم گالی نہیں دے سکتے لیکن یہ چونکہ
عربی نہیں جانتے اس لئے یہ گالی دیتے ہیں کہ تم محمودی ہو۔ہم کہتے ہیں خدا تعالیٰ کا بڑا ہی
فضل ہے کہ ہم محمودی ہیں کیونکہ یہ تو رسول کریم صلی عالی امن کا وہ مقام ہے جس کی نسبت خدا تعالیٰ
نے فرمایا ہے عَسَى أَنْ يَبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَاماً مَّحْمُودًا۔( بنی اسرائیل :۸۰) اگر ہمارا
رسول کریم سے اس عظیم الشان درجہ کے ذریعہ سے تعلق قائم ہو جسے اللہ تعالیٰ نے انعام عظیم
کے طور پر آپ کے لئے وعدہ فرمایا ہے تو ہمارے لئے اس سے زیادہ فخر اور کیا ہو سکتا
ہے۔غرض یہ فتنہ بڑھتا ہی گیا اور ابھی تک بڑھ ہی رہا ہے اور عجیب عجیب اعتراض ہمارے
خلاف پیدا کئے جاتے ہیں۔مثلاً مولوی محمد علی صاحب میری نسبت کہتے ہیں کہ یہ اپنے آپ
کو پاک اور معصوم عن الخطاء کہتا ہے۔میں نے اس کے جواب میں لکھا کہ بالکل غلط ہے میں
اپنے آپ کو ایسا نہیں سمجھتا اور نہ ہی کوئی انسان ہو کر ایسا سمجھ سکتا ہے لیکن اس کے جواب میں
انہوں نے لکھا کہ میاں صاحب نے یہ جواب صرف لوگوں کو دھوکا دینے کے لئے دے دیا
ہے ورنہ واقعہ میں وہ اپنے آپ کو ایسا ہی سمجھتے ہیں۔اس کی دلیل یہ ہے کہ انہوں نے ابھی
تک اپنی کوئی غلطی شائع نہیں کی اور نہ ہی کسی غلطی کا اعتراف کیا ہے۔میں کہتا ہوں غلطی کا ہونا
اور بات ہے اور غلطی کرنے کا امکان اور بات ہے اور ان دونوں باتوں میں بہت بڑا فرق
ہے۔لیکن یہ عجیب بات ہے کہ وہ با وجود ایم اے ہونے کے اور امیر قوم کہلانے کے اتنا نہیں
سمجھ سکتے کہ غلطی کرنا اور کر سکنا الگ الگ باتیں ہیں۔میں نے یہ
کبھی نہیں کہا اور نہ اب کہتا
ہوں کہ میں غلطی نہیں کر سکتا۔لیکن اگر میری طرف سے کسی غلطی کا اعلان نہ ہونا اس بات کا
ثبوت ہے کہ میں غلطی نہیں کر سکتا تو کوئی شخص مولوی صاحب سے پوچھے کہ جناب مولوی
صاحب ! میاں صاحب تو آپ کی اس دلیل کی رو سے بیشک اپنے آپ کو معصوم عن الخطاء سمجھتے
۱۲ ہیں۔مگر آپ یہ تو بتائیں کہ آپ نے اس وقت تک اپنی غلطیوں کے کتنے اشتہار دیئے ہیں
اور کتنی غلطیوں کا اعتراف کیا ہے کیا آپ کو بھی معصوم عن الخطاء سمجھ لیا جائے ؟ کتنے تعجب
اور حیرانی کی بات ہے کہ مجھ پر وہ سوال کیا جاتا ہے جو خود ان پر پڑتا ہے۔لیکن پھر بھی وہ اسی
پر اڑے ہوئے ہیں۔اگر ان کی طرف سے اپنی غلطیوں کے اعتراف میں کوئی اشتہار شائع
ہو چکا ہو تا تب تو وہ مجھے یہ کہنے کا حق رکھتے تھے۔لیکن جب انہوں نے خود ہی ایسا نہیں کیا
تو پھر مجھ سے کیوں یہ توقع رکھتے ہیں۔لیکن میں اقرار کرتا ہوں کہ میں غلطی کرسکتا ہوں اور
اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہوں کہ میں نے غلطی بھی کی ہے اور بہت بڑی غلطی کی ہے جو یہ
ہے کہ میں نے اپنے اخباروں
کو سمجھایا کہ ان کے متعلق کچھ نہ لکھو۔لیکن میں نے دیکھا ہے کہ
جب بھی ہمارے اخباروں نے میرے کہنے پر خاموشی اختیار کی جب ہی وہ گالیوں
اور بدزبانی میں بڑھ گئے اور طرح طرح کے جھوٹ اور بہتان لکھنے شروع کر دیئے۔میں نے
یہ غلطی کی اور بڑی غلطی کی کہ اپنے اخباروں کو ان کے متعلق لکھنے سے روکا۔چونکہ انسان غلطی
کرتا ہے میں نے بھی یہ غلطی کی۔ایک دوست ایک قصہ سنایا کرتے تھے کہ ایک دفعہ میں سفر
میں گیا تو ایک مسجد میں ٹھہرا۔وہاں ایک شخص بیٹھا تھا وہ بے تحاشا مجھے گالیاں دینے لگ گیا اور
میں خاموش سنتا رہا اور خیال کرتا رہا کہ میں اب کروں تو کیا کروں اور اسے کیونکر چپ کراؤں
لیکن کچھ نہ سوجھتا۔آخر کچھ دیر کے بعد اسی جگہ سے ایک صف میں سے ایک اور شخص نکلا اور وہ
اس کو گالیاں دینے لگ گیا جب اس نے بھی گالیاں دینی شروع کیں تب جا کر وہ پہلا شخص
خاموش ہو ا بعد میں معلوم ہوا کہ یہ دونوں دیوانے تھے اور اتفاق سے اس جگہ اکٹھے ہو گئے
تھے۔اسی طرح اگر ادھر سے چپ ہو جائیں تو وہ گالیوں میں بڑھے چلے جاتے ہیں
اور اعتراض پر اعتراض کرتے چلے جاتے ہیں اور آگا پیچھا کچھ نہیں دیکھتے۔لیکن اگر ان کے
اعتراضات کا جواب دیا جائے اور ظاہر کیا جائے کہ جو اعتراضات وہ ہم پر کرتے ہیں وہ ہم