اسمہ احمد کی پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعودؑ ہیں

انوار خلافت

پر
نہیں بلکہ ان پر پڑتے ہیں تو پھر اپنے حملوں میں وہ ذرا محتاط ہو جاتے ہیں۔غرض اس جھگڑے میں ہمارا روپیہ اور وقت بہت کچھ ضائع ہوا۔نہ ان کے حملوں پر
خاموش ہو سکتے ہیں کہ بعض کمزور طبائع لوگوں کو ابتلاء نہ آجائے اور نہ ان کا جواب دینے کو دل
چاہتا ہے کیونکہ اس وقت اور اس روپیہ کو خدمت دین اسلام میں خرچ کرنے سے بہت سے
نیک نتائج کے نکلنے کی امید ہوتی ہے مگر مجبوراً ان لوگوں کی طرف توجہ کرنی ہی پڑتی ہے اس
وقت بھی جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے کہ گو میں اور مضامین بیان کرنا چاہتا تھا لیکن موجودہ
اختلاف کی وجہ سے دو اختلافی مسائل پر بھی کچھ بیان کرنا ضروری خیال کرتا ہوں۔اور پہلے
انہی اختلاف کو شروع کرتا ہوں۔پہلا مسئلہ یہ ہے کہ آیا حضرت مسیح موعود کا نام احمد تھا یا آنحضرت سالی یہ تم کا اور کیا سورۃ
الصف کی آیت جس میں ایک رسول کی جس کا نام احمد ہو گا بشارت دی گئی ہے
آنحضرت ﷺ کے متعلق ہے یا حضرت مسیح موعود" کے متعلق۔اسمہ احمد کی پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود ہیں
میرا یہ عقیدہ ہے کہ یہ آیت مسیح موعود کے متعلق ہے اور احمد آپ ہی ہیں لیکن اس کے
خلاف کہا جاتا ہے کہ احمد نام رسول کریم سالی یا پیام کا ہے اور آپ کے سوا کسی اور شخص کو احمد کہنا
آپ کی ہتک ہے۔لیکن میں جہاں تک غور کرتا ہوں میرا یقین بڑھتا جاتا ہے اور میں ایمان
رکھتا ہوں کہ احمد کا جو لفظ قرآن کریم میں آیا ہے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعلق ہی
ہے۔میں اس بات کے ثبوت میں اپنے پاس خدا کے فضل سے دلائل رکھتا ہوں اور تمام دنیا
کے عالموں اور فاضلوں کے سامنے بیان کرنے کے لئے تیار ہوں حتی کہ میں انعام رکھنے
کے لئے بھی تیار ہوں اور اگر کوئی میرے دلائل کو غلط ثابت کر دے اور قرآن کریم سے
اور احادیث صحیحہ سے یہ بات ثابت کر دے کہ احمد آنحضرت سال پیام کا نام تھا نہ کہ صفت

۱۴ اور یہ کہ جو نشانات احمد کے قرآن کریم میں آتے ہیں وہ آنحضرت سلی یا مسلم پر چسپاں ہوتے
ہیں اور یہ کہ رسول اللہ ایسی ہی ہم نے یہ پیشگوئی اپنے پر چسپاں فرمائی ہے تو میں ایسے شخص کو ایک
مقر ر تاوان جو فریقین کو منظور ہو دینے کے لئے تیار ہوں۔یہ یاد رکھنا چاہئے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو احمد کہنے میں آنحضرت صلی اینم کی ہتک
نہیں اور اس سے یہ مراد نہیں کہ آنحضرت سلینا بیلیم احمد نہ تھے۔آپ احمد تھے اور ضرور تھے
لیکن احمد آپ کی صفت تھی نہ کہ آپ کا نام اور جو شخص یہ کہے کہ احمد آپ کی صفت نہ تھی وہ
جھوٹا ہے کیونکہ صحیح احادیث سے یہ بات ثابت ہے اور اگر آپ احمد نہ ہوتے تو حضرت
مسیح موعود احمد ہو ہی کیونکر سکتے تھے کیونکہ آپ نے جو کچھ حاصل کیا ہے آپ کی ہی شاگردی
سے حاصل کیا ہے۔لیکن باوجود اس کے یہ کہنا درست نہیں کہ رسول کریم مالی اسلام کا نام احمد تھا
اور اس قول پر غیر مبائعین کا یہ شور مچانا کہ اس طرح رسول کریم سی نے یہ یمن کی ہتک ہوگئی بالکل
غلط اور فضول ہے۔رسول کریم مسایل پیام کی اس میں کوئی ہتک نہیں۔کیا حضرت موسیٰ" کو موسی
کہنے سے آنحضرت مالی ایلام کی ہتک ہے یا حضرت ابراہیم کو ابراہیم کہنے میں
آنحضرت سلیم کی ہتک ہے اگر ایسا نہیں تو حضرت
مسیح موعود کو احمد کہنے میں آنحضرت سلینا ای یام
کی کیوں ہتک ہونے لگی۔کسی شخص کا پیشگوئی کا مصداق ہونا دلائل سے معلوم ہوتا ہے اور جب
دلائل اس بات کو ثابت کرتے ہیں کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود ہیں تو رسول کریم
ام کی اس میں کس وجہ سے ہتک ہوئی۔یہ کہنا کہ آنحضرت سلیم کا نام احمد نہیں آپ کی
ہتک نہیں ہے کیونکہ صرف نام کا بغیر نام کی صفات کے ہونا کچھ فائدہ نہیں رکھتا۔جب تک کسی میں
اس کے نام کے مطابق اوصاف نہ پائے جاتے ہوں۔نام کوئی قابل عزت بات نہیں۔دیکھو
بعض لوگوں کا نام عبدالرحمن اور عبدالرحیم ہوتا ہے لیکن وہ کام عبدالشیطان کے کرتے ہیں۔اسی
طرح بعض کا نام نیک اور شریف ہوتا ہے لیکن دراصل وہ بد اور بد وضع ہوتے ہیں تو ماں باپ کا

۱۵ رکھا ہوا نام کوئی عزت کی شے نہیں ہو جاتا۔اگر ہم رسول کریم این ایام کے متعلق یہ کہیں کہ
رسول اللہ میں احمد کی صفت نہیں پائی جاتی تو یہ آپ کی ہتک ہے لیکن یہ کہنا کہ آپ کا نام احمد
نہیں ہر گز آپ کی ہتک کرنا نہیں کہلا سکتا بلکہ یہ ایک امر واقعہ کہلائے گا۔پس جبکہ نام فضیلت
کا ذریعہ نہیں ہوتا بلکہ کام فضیلت کا ذریعہ ہوتے ہیں تو پھر آپ " کا نام احمد نہ ماننے میں آپ
کی ہتک کس طرح ہو سکتی ہے۔اگر رسول کریم صلی الہام کا نام محمد بھی نہ ہوتا بلکہ کچھ اور ہوتا تو
کیا اس میں آپ کی ہتک ہو جاتی اور کیا آپ کی برکات میں کمی آجاتی۔آپ کا نام جو کچھ بھی
ہوتا وہی بابرکت ہوتا اور اس نام پر دنیا اسی طرح فدا ہوتی جس طرح اب محمد نام پر فدا ہوتی
ہے کیونکہ لوگ آپ کے نام پر فدا نہیں ہوتے بلکہ درحقیقت آپ کے کام پر فدا ہوتے
ہیں۔پس اگر یہ کہا جاتا ہے کہ آنحضرت سلیل یا پی ایم کا نام احمد نہیں ہاں احمد کی صفات آپ میں
پائی جاتی ہیں تو پھر نا دان ہے وہ جو یہ کہے کہ ایسا کہنے سے آپ کی ہتک ہوتی ہے۔قرآن کریم میں جو احمد کی خبر دی گئی ہے اس کے متعلق میں نے وہ آیات پڑھ دی ہیں
جن میں احمد کا ذکر ہے اور اب میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بتاتا ہوں کہ ان آیات میں احمد کا
اصل مصداق حضرت مسیح موعود ہی ہیں اور آنحضرت سال پیام صرف صفت احمدیت کی وجہ سے
اس کے مصداق ہیں ورنہ جس احمد نام کے انسان کے متعلق خبر ہے وہ حضرت
مسیح موعود ہی ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سَبَّحَ لِلهِ مَا فِي السَّمَوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ وَهُوَ الْعَزِيزُ
،
الْحَكِيمُ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ
اللهِ اَنْ تَقُوْلُوْا مَا لَا تَفْعَلُونَ إِنَّ
اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيْلِهِ صَفًّا
كَانَهُمْ بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ وَإِذْ قَالَ مُوسَى لِقَوْمِهِ يُقَوْمِ لِمَ تُؤْذُونَنِي وَقَد
تَعْلَمُونَ أَنِّي رَسُولُ اللهِ إِلَيْكُمُ ، فَلَمَّا زَاغُوا اَزَاغَ اللهُ قُلُوبَهُمُ ، وَاللهُ لَا
ط
يَهْدِى الْقَوْمَ الْفَسِقِينَ (الصف: ۲ تا۲ ) ( ترجمہ) تسبیح کرتی ہے اللہ کے لئے ہر ایک

17 وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہی غالب اور حکمت والا ہے۔اے
مؤمنو! کیوں وہ بات کہتے ہو جو خود نہیں کرتے۔یہ بات اللہ کو بڑی ہی نا پسند ہے کہ دوسروں کو وہ
کچھ کہو جو تم خود نہیں کرتے۔اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو پسند کرتا ہے جو اس کے راستہ میں اس طرح
صفیں باندھ کر لڑتے ہیں کہ گویا سیسہ پلائی ہوئی عمارت ہیں اور جب کہا موسی“ نے اپنی قوم کو کہ
اے قوم کیوں مجھے ایذاء دیتے ہو اور تحقیق تم یہ بات جانتے ہو کہ میں خدا کا رسول ہو کر تمہاری
طرف آیا ہوں۔پس جب انہوں نے بھی کی تو خدا نے ان کے دلوں کو بج کر دیا اور اللہ فاسقوں کی
قوم کو ہدایت نہیں دیتا۔حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اس واقعہ کے بعد حضرت عیسی علیہ السلام کا
ایک واقعہ بیان فرمایا ہے کہ جب عیسی بن مریم نے بنی اسرائیل کو کہا کہ اے بنی اسرائیل میں
اللہ تعالیٰ کا رسول ہو کر تمہاری طرف آیا ہوں اور ان باتوں کی تصدیق کرتا ہوں جو مجھ سے پہلے
کہی گئی ہیں تو رات سے۔اور تمہیں خوشخبری دیتا ہوں اس رسول کی جو میرے بعد آئے گا اور اس
کا نام احمد ہو گا۔اب یہاں سوال ہوتا ہے کہ وہ کون سا رسول ہے جو حضرت عیسی علیہ السلام کے بعد آیا اور اس
کا نام احمد ہے۔میرا اپنا دعویٰ ہے اور میں نے یہ دعوی یونہی نہیں کر دیا بلکہ حضرت مسیح موعود علیہ
السلام کی کتابوں میں بھی اسی طرح لکھا ہوا ہے اور حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے بھی یہی فرمایا
ہے کہ مرزا صاحب احمد ہیں۔چنانچہ ان کے درس کے نوٹوں میں یہی چھپا ہوا ہے اور میرا ایمان
ہے کہ اس آیت کے مصداق حضرت مسیح موعود علیہ السلام ہی ہیں ہاں پہلے پہل جب حضرت
خلیفہ اول سے یہ بات میں نے سنی تو ابتداء سے قبول نہ کیا اور بہت کچھ اس کے متعلق بخشیں ہوتی
رہیں لیکن جب میں نے اس پر غور کیا تو خدا تعالیٰ نے اس کے متعلق میرا سینہ کھول دیا اور دلائل
قاطعہ اور براہین ساطعہ عنایت فرما دیئے اور میں نے اس خیال
کو قبول کر لیا۔ان آیات میں خدا تعالیٰ نے اول حضرت موسیٰ علیہ السلام کا ذکر فرمایا ہے کہ جب وہ اپنی

۱۷ قوم میں آئے اور ان کی قوم نے انہیں دیکھ دیئے تو انہوں نے کہا کہ میں خدا کی طرف سے
تمہارے پاس رسول ہو کر آیا ہوں مجھے قبول کر لو لیکن جب انہوں نے قبول نہ کیا اور کبھی اختیار
کی تو خدا تعالیٰ نے بھی ان کے دلوں
کو سچ کر دیا۔اس ذکر کے بعد خدا تعالیٰ نے حضرت موسیٰ
علیہ السلام کے بعد کے تمام انبیاء کا ذکر چھوڑ دیا ہے اور صرف حضرت عیسی علیہ السلام کا ذکر کیا
ہے۔اس کی غرض سوائے اس کے اور کچھ نہیں ہے کہ جس طرح حضرت موسیٰ علیہ السلام کے
تیرہ سو سال بعد حضرت مسیح آئے تھے اسی طرح آنحضرت سالی ایم کے تیرہ سو سال بعد جو
مثیل موسیٰ ہیں مسیح موعود آئے گا اور اسمه احمد کا جملہ اس کو صاف کر دیتا ہے کیونکہ
آنحضرت سال اسلام کا نام احمد نہ تھا بلکہ محمد تھا۔چنانچہ اس آیت زیر بحث کو چھوڑ کر جس میں
نہ
رسول اللہ صلی یہ یمن کو حد کہ کر مخاطب نہیں فرمایا بلکہ صرف حضرت مسیح کی ایک پیشگوئی بیان
فرمائی ہے جو خود زیر بحث ہے کسی جگہ بھی قرآن کریم میں آنحضرت سالی تم کواحد نام سے یاد
نہیں کیا گیا۔اگر آنحضرت مصلی یہ ہیم کا نام احمد ہوتا اور جیسا کہ لوگ بیان کرتے ہیں والدہ کو
الہام کے ذریعہ سے یہ نام بتایا گیا ہوتا تو قرآن کریم میں جو وحی الہی ہے اول تو احمد نام ہی آتا
اور اگر محمد بھی آتا تو احمد بعض مقامات پر ضرور آتا۔وہ عجیب الہامی نام تھا کہ قرآن کریم اس
نام سے ایک دفعہ بھی آنحضرت سی ایم کو نہیں پکارتا۔دوسری دلیل آپ کا نام احمد نہ ہونے کی
یہ ہے کہ کسی حدیث سے یہ ثابت نہیں کہ آپ کا نام احمد تھا۔کلمہ شہادت جس پر اسلام کا
دار و مدار ہے اس میں بھی محمد رسول اللہ کہا جاتا ہے کبھی احمد رسول
اللہ نہیں کہا جاتا ہے حالانکہ
اگر آپ کا نام احمد ہوتا تو کلمہ شہادت کی کوئی روایت تو یہ بھی ہوتی کہ اَشهَدُ أَنَّ احمد
رَسُولُ الله پنجوقتہ اذان میں بھی یہ بانگ بلند مُحمد رسُولُ اللہ کہہ کر آپ کی رسالت کا
اعلان کیا جاتا ہے۔کبھی احمد رسول اللہ نہیں کہا جاتا۔تکبیر میں بھی محمد ہی آنحضرت سال یا اینم کا
نام آتا ہے اور درود میں بھی آنحضور کومحمد نام لے کر ہی یاد کیا جاتا ہے اور اسی نام کے رسول پر

۱۸ خدا تعالیٰ کی رحمتیں بھیجی جاتی ہیں۔رسول کریم صلی یا اسلام کے خطوط کی نقلیں موجود ہیں ان سب
میں آپ نے اپنے دستخط کی جگہ محمد نام کی ہی مہر لگائی ہے۔ایک خط میں بھی احمد اپنا نام تحریر
نہیں
فرمایا۔پھر صحابہ کرام کی گفتگو احادیث میں مذکور ہیں لیکن ایک دفعہ بھی ثابت نہیں ہوتا
کہ کسی صحابی نے آنحضرت صلی اینم و احمد کہ کر پکارا ہو اور نہ ان کی آپس کی گفتگو میں ہی یہ نام
آتا ہے نہ تاریخ سے ثابت ہے کہ آپ کا نام احمد رکھا گیا تھا۔بلکہ تاریخ سے بھی یہی ثابت
ہے کہ آپ کا نام محمد رکھا گیا تھا۔آپ کے مخالف جس قدر تھے جن میں خود آپ کے رشتہ دار
اور چچا بھی شامل تھے سب آپ کو محمد صلی شما پیام نام سے پکارتے تھے یا شرارت سے مذقم کہہ کر
پکارتے تھے کہ وہ بھی محمدؐ کے وزن پر ہے۔غرض جس قدر بھی غور کریں اور فکر کریں آپ کا نام
قرآن کریم سے ، احادیث سے کلمہ سے اذان سے تکبیر سے ، درود سے، آپ کے خطوط
سے، معاہدات سے ، تاریخ سے صحابہ کے اقوال سے محمد ہی معلوم ہوتا ہے نہ کہ احمد۔پھر اس
قدر دلائل کے ہوتے ہوئے کیونکر کہہ سکتے ہیں کہ آپ کا نام احمد تھا۔اگر احمد بھی آپ کا نام
ہوتا تو مذکورہ بالا مقامات میں محمد نام کے ساتھ آپ کا نام احمد بھی آتا اور کچھ نہیں تو ایک ہی جگہ
احمد نام سے آپ کو پکارا جاتا یا کلمہ شہادت میں بجائے اَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ الله کے
احمد رسول اللہ بھی پڑھنا جائز ہوتا مگر ایسا نہیں ہے نہ یہ بات رسول کریم سے ثابت ہے اور نہ
صحابہ سے۔اب ان واقعات کے ہوتے ہوئے ہر ایک شخص سمجھ سکتا ہے کہ آپ کا نام احمد نہ تھا۔پس اس آیت میں جس رسول احمد نام والے کی خبر دی گئی ہے وہ آنحضرت ملا لیا ایلیم نہیں
ہو سکتے ہاں اگر وہ تمام نشانات جو اس احمد نام رسول کے ہیں آپ کے وقت میں پورے
ہوں تب بیشک ہم کہہ سکتے ہیں کہ اس آیت میں احمد نام سے مراد احمدیت کی صفت کا رسول
ہے کیونکہ سب نشانات جب آپ میں پورے ہو گئے تو پھر کسی اور پر اس کے چسپاں کرنے
کی کیا وجہ ہے لیکن یہ بات بھی نہیں جیسا کہ میں آگے چل کر ثابت کروں گا۔

۱۹ دوسری صورت یہ تھی کہ اِسمُه اَحْمَدُ والی پیشگوئی میں کوئی ایسا لفظ ہوتا جس کی وجہ سے
ہم کسی غیر پر اسے چسپاں نہ کر سکتے مثلاً یہ لکھا جاتا کہ وہ خاتم النبین ہوگا اور چونکہ خاتم النبین
صرف رسول کریم ہی ہیں اور ایک ہی شخص خاتم النبین ہو سکتا ہے اس لئے ہم کہہ سکتے تھے کہ
گو بعض نشانات آپ کے وقت میں اپنے ظاہر الفاظ میں پورے نہیں ہوئے لیکن جبکہ ایک
ایسی صریح علامت موجود ہے جو آپ کے سوا کسی اور میں پائی ہی نہیں جاسکتی تو ان باتوں کی
کوئی اور تاویل ہوگی اور بہر حال یہ پیشگوئی آپ پر ہی چسپاں ہوتی ہے لیکن یہ بات بھی
نہیں۔اس پیشگوئی میں کوئی ایسا لفظ نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ یہ پیشگوئی خاتم النبین کے
متعلق ہے۔نہ کوئی اور ایسا لفظ ہے جس کی وجہ سے ہمیں یہ پیشگوئی ضرور آنحضرت سلیہ اتم پر
چسپاں کرنی پڑے۔سوم با وجود آپ کا نام احمد نہ ہونے کے آپ پر یہ پیشگوئی چسپاں کرنے
کی یہ وجہ ہو سکتی تھی کہ آپ نے خود فرما دیا ہوتا کہ اس آیت میں جس احمد کا ذکر ہے وہ میں ہی
ہوں لیکن احادیث سے ایسا ثابت نہیں ہوتا نہ سچی نہ جھوٹی نہ وضعی نہ قوی نہ ضعیف نہ مرفوع نہ
مرسل کسی حدیث میں بھی یہ ذکر نہیں کہ آنحضر مسایلیا ایلیم نے اس آیت کو اپنے اوپر
چسپاں فرمایا ہو اور اس کا مصداق اپنی ذات کو قرار دیا ہو۔پس جب یہ بھی بات نہیں تو پھر کیا
وجہ ہے کہ ہم خلاف مضمون آیت کے اس پیشگوئی کو آنحضرت صلی یا ہم پر چسپاں کریں۔ایک
چوتھی مجبوری بھی ہو سکتی تھی جس کی وجہ سے ہم یہ آیت رسول کریم ملایشیا کی تم پر چسپاں کرنے
کے لئے مجبور تھے اوروہ یہ کہ انجیل میں صرف ایک ہی نبی احد کی خبر دی گئی ہوتی۔اس صورت
میں واقعہ میں مشکل تھی کہ اگر اس پیشگوئی کو ہم کسی اور شخص پر چسپاں کر دیتے تو رسول کریم
مسیح کے موعود نہ رہتے حالانکہ قرآن کریم سے ثابت ہے کہ آپ حضرت مسیح ناصری کے موعود
ہیں۔لیکن انجیل میں ہم دونبیوں کے آنے کی خبر پاتے ہیں۔ایک وہ نبی جو تمام نبیوں کا
موعود ہے اور جس کا آنا گویا خدا تعالیٰ کا آنا قرار دیا گیا ہے۔اور دوسرے مسیح کی دوبارہ

آج 10 میں سے 10 باقی