فارقلیط

انوار خلافت

۲۱ آنحضرت سیل یا پیام کومحمد
کے نام سے یاد کیا گیا ہے وہ برنباس کی انجیل ہے اور نواب صدیق حسن
خاں مرحوم بھو پالوی اپنی تفسیر فتح البیان کی جلد 9 صفحہ ۳۳۵ میں اسمه احمد والی پیشگوئی کے
نیچے لکھتے ہیں کہ برنباس کی انجیل میں جوخبر دی گئی ہے اس کا ایک فقرہ یہ ہے لَكِنَّ هَذِهِ الْإِ هَانَةَ وَ
الْإِسْتِهْزَاءَ تَبْقِيَانِ إِلى أَن يَجِيْءَ مُحَمَّدَ رَسُولُ اللهِ یعنی حضرت مسیح نے فرمایا کہ میری یہ
اہانت اور استہزاء باقی رہیں گے یہاں تک کہ محمد رسول اللہ تشریف لائیں۔یہ حوالہ ہمارے
موجودہ اختلافات سے پہلے کا ہے اور نواب صدیق حسن خان صاحب کی قلم سے نکلا ہے۔پس یہ
حوالہ نہایت معتبر ہے بہ نسبت ان حوالہ جات کے جواب ہم کو مدنظر رکھ کر گھڑے جاتے ہیں اور
اس حوالہ سے ثابت ہے کہ رسول کریم این ٹی ایم کا نام انجیل میں محمد آیا ہے۔پس جبکہ اگر کوئی نام
رسول کریم ماننا ہیم کا انجیل میں آیا بھی ہے تو وہ محد نام ہے تو پھر اس آیت کو خلاف منشاء آیت آپ
پر چسپاں کرنے کی کیا وجہ ہے اور کیا اس میں رسول کریم ملا ایتم کی ہتک نہیں کی جاتی بلکہ خدا
تعالٰی پر الزام نہیں دیا جاتا کہ اول تو انجیل میں اور نام سے خبر دی گئی تھی لیکن قرآن کریم نے وہ
نام ہی بدل دیا۔دوم یہ کہ وہ علامتیں بتا ئیں جو آنحضرت صلی ا یہ تم پر چسپاں نہیں ہوتیں۔فارقلیط
ہمارے مخالف ہمارے مقابلہ پر ایک اور رنگ بھی اختیار کرتے ہیں اور وہ یہ کہ انجیل میں
فارقلیط کی جو خبر دی گئی ہے اس سے اسمه احمد کی پیشگوئی ثابت کرنے کی کوشش کرتے
ہیں اور کہتے ہیں کہ فارقلیط سے احمد نام ثابت ہوتا ہے اور جبکہ تم اسمه احمد کی پیشگوئی
رسول
کریم پر چسپاں نہیں کرتے تو فارقلیط کی پیشگوئی آپ پر چسپاں نہ ہوگی۔اور وہ بھی مسیح موعود
پر چسپاں ہوگی۔اور اگر ایسا ہوگا تو آنحضرت کے متعلق انجیل میں کونسی پیشگوئی رہ جائے گی۔سواس کا جواب یہ ہے کہ فارقلیط کی پیشگوئی آنحضرت سیلانی ایم کے متعلق ہی ہے اور
ہمارے نزدیک آپ ہی اس پیشگوئی کے مصداق ہیں۔لیکن ہم اس بات
کو تسلیم نہیں کرتے

۲۲ کہ اگر فارقلیط کے معنی احمد نہ کئے جائیں تو یہ پیشگوئی آنحضرت سلی سالی تم پر چسپاں نہیں ہوتی
بلکہ ہمارے نزدیک بہر حال یہ پیشگوئی آنحضرت سلیم پر چسپاں ہوتی ہے اور جو لوگ
فارقلیط کے معنی احمد کر کے اس پیشگوئی کا مصداق رسول کریم صلیہ السلام کو بناتے ہیں تو وہ اپنا
پہلو کمزور بناتے ہیں کیونکہ احمد ترجمہ لفظ پیر یکلیو طاس کا کیا جاتا ہے حالانکہ موجودہ یونانی
نسخوں میں لفظ پیر یکلیط اس کا ہے پس جبکہ وہ لفظ جس سے احمد کے معنی نکالے جاتے ہیں
موجودہ انا جیل میں ہے ہی نہیں۔اور پہلے زمانہ کے متعلق بحث ہے کہ آیا ایسا تھا یا نہیں تو
ایسے لفظ پر استدلال کی بنیاد جبکہ اور شواہد اس کے ساتھ نہ ہوں نہایت کمزور بات ہے اور
صرف اس قدر کہ دینا کافی نہیں کہ چونکہ انجیل میں تحریف ہوئی ہے اس لئے اس میں یہی لفظ
ہوگا جو بعض لوگوں نے خیال کیا ہے کیونکہ اس طرح تو جو شخص چاہے انجیل کی ایک آیت لے
کر کہہ سکتا ہے کہ یہ یوں نہیں یوں ہے اور اس کی دلیل وہ یہ دے دے کہ چونکہ انجیلوں میں
تحریف ہوئی ہے اس لئے مان لو کہ جو کچھ میں کہتا ہوں وہی صحیح ہے۔تحریف کا ہونا اور بات ہے
اور کسی خاص جگہ تحریف ہونا اور بات ہے۔جب تک یہ ثابت نہ ہو کہ کس جگہ تحریف ہوئی
ہے اپنے پاس سے ایک نئی بات بنا کر انجیل میں داخل نہیں کر سکتے اور نہیں کہہ سکتے کہ اصل
میں یہ تھا اور ایسا کرنے کی ہم کو ضرورت نہیں کیونکہ فارقلیط عبرانی لفظ ہے اور یہ لفظ مرکب
ہے فارق اور لیط سے۔فارق کے معنی بھگانے والا اور لیط کے معنی شیطان یا جھوٹ کے
ہیں اور ان معنوں کے رو سے آنحضرت مان لیا کہ تم ہی اس پیشگوئی کے مصداق بنتے ہیں کیونکہ
آپ ہی وہ شخص ہیں جنہوں نے روحانی ہتھیاروں سے شیطان
کو بھگایا اور جھوٹ کا قلع قمع کیا
اور بلند آواز سے دنیا میں خدا تعالیٰ کی طرف سے یہ منادی کی کہ وَقُلْ جَاءَ الْحَقُ وَزَهَقَ
الْبَاطِلُ إِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوقًا ( بنی اسرائیل : ۸۲ ) پس ہمیں کیا ضرورت ہے
کہ ہم خواہ مخواہ ایک یونانی ترجمہ پر جو خود زیر بحث ہے اپنی دلیل کی بناء رکھیں۔اصل

۲۳ لفظ فارقلیط ہے اور اس کے لحاظ سے آنحضرت سلیل یا پی ایم کا نام احمد ہو یا نہ ہو آپ اس پیشگوئی
کے مصداق بنتے ہیں بلکہ موجودہ ترجمہ یونانی میں جو لفظ پیر یکلیطاس ہے اور جس کا ترجمہ
ف محققین نے تشفی دہندہ معلم مالک یا پاک روح کے کئے ہیں اگر اس کو بھی مان لیا جائے تو
ہمارا کوئی حرج نہیں کیونکہ حضرت مسیح کے بعد کون انسان دنیا کے لئے تشفی دہندہ آیا ہے یا
کس نے يُعَلِّمُهُمُ الْكِتَب وَالْحِكْمَةَ کا دعویٰ کیا ہے یا کس کو خدا تعالیٰ نے بنی نوع
انسان سے بیعت لینے کا حکم دیا ہے جو سنت کہ اس سے پہلے کے انبیاء میں بھی معلوم نہیں ہوتی
اور بیعت کے معنی بیچ دینے کے ہوتے ہیں پس وہ مالک بھی ہوا بلکہ آگے اس کے غلام بھی
مالک ہو گئے۔پھر وہ کون شخص ہے جو سر سے لے کر پیر تک پاک ہی پاک تھا اور جس کو اللہ
تعالیٰ نے کل جہان کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے۔ظاہر ہے کہ ایسا شخص ایک ہی تھا اور
صرف اسی نے ایسا ہونے کا دعوی بھی کیا یعنی ہمارے آنحضرت ملا یا اسلام فداہ ابی وامی ہی وہ
شخص تھے جن کو یہ سب باتیں حاصل تھیں اور قیامت تک کے لئے بنی نوع انسان کی طرف
مبعوث ہوئے تا کہ فارقلیط کی اس شرط کو پورا کریں کہ وہ ہمیشہ لوگوں کے ساتھ رہے گی۔اور
کون سانبی ہے جس پر ایمان لانا اور اس کے حکموں
کو ماننا قیامت تک واجب رہے گا سوائے
ہمارے آنحضرت صلی السلام کے۔غرض اشتمۂ احمد کے ساتھ فارقلیط والی پیشگوئی کا کوئی تعلق نہیں اور یہ پیشگوئی بہر حال
رسول کریم صلی شمالی ایم کے متعلق ہے خواہ اس کے معنی احمد کے مطابق ہوں یا اس کے غیر ہوں اور
اگر اس کے معنی احمد کے مطابق بھی فرض کر لئے جائیں تو کیا رسول کریم اپنی صفات میں احمد نہ
تھے۔کیا کوئی اس کا انکار کرتا ہے بلکہ انجیل میں فارقلیط کا نام آنا ہی دلالت کرتا ہے کہ یہاں
صفت مراد ہے کیونکہ ناموں کا تر جمہ نہیں کیا جاتا ہاں صفات کا ترجمہ کیا جاتا ہے۔پس اگر اس
پیشگوئی میں تسلیم کیا جائے کہ آپ کی صفت احمدیت کی طرف اشارہ ہے تو یہ کیونکر معلوم ہوتا

۲۴ ہے کہ فارقلیط والی پیشگوئی میں اسمُهُ أَحْمَدُ والی پیشگوئی کی طرف اشارہ ہے۔ان دونوں
میں کوئی تعلق دلائل سے ثابت نہیں کہ ہم ان دونوں پیشگوئیوں کو ایک ہی شخص کے حق میں
سمجھنے کے لئے مجبور ہوں۔شاید بعض لوگ میرے مقابلہ میں بخاری کی حدیث پیش کریں۔عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعَمٍ
قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ إِنَّ لِي أَسْمَاء أَنَا مُحَمَّدٌ وَأَنَا أَحْمَدُ وَأَنَا الْمَاحِي
الَّذِي يَمْحُو اللهُ فِي الْكُفْرَ وَانَا الْحَاثِرُ الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمَى وَانَا الْعَاقِبُ
والْعَاقِبُ الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِي (مشكوة كتاب الأداب باب اسماء النبى وصفاته)
آنحضرت صلی سیستم فرماتے ہیں کہ میرے کئی نام ہیں۔میرا نام محمد ہے میرا نام احمد ہے
میرا نام ماحی ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے ذریعہ سے کفر کو مٹائے گا۔میرا نام حاشر ہے کہ لوگ
میرے قدموں پر اٹھائے جائیں گے اور میرا نام عاقب ہے اور عاقب کے معنی ہیں وہ جس
کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔غیر مبائعین کہتے ہیں کہ اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ
آنحضرت سیل پی ایم کا نام احمد تھا مگر یہ ایسی ہی بات ہے جیسا ایک آریہ کہے کہ قرآن میں چونکہ
خدا کی نسبت مکر کرنے والا آیا ہے اس سے ثابت ہوا کہ مسلمانوں کا خدا مکار ہے۔چونکہ آریہ
نہیں جانتے کہ مکر کا لفظ اگر اردو میں استعمال ہو تو برے معنی لئے جاتے ہیں اور عربی میں
برے معنوں میں نہیں آتا اس لئے وہ اس کو قابل اعتراض سمجھتے ہیں۔حالانکہ عربی میں مکر کے
معنی ہیں تد بیر کرنا اور چونکہ قرآن شریف عربی زبان میں ہے اس لئے مکر کے وہی معنی کرنے
چاہئیں جو عربی زبان میں مستعمل ہوتے ہیں نہ کہ اردو کے معنی۔یہی بات یہاں ہے۔ان
لوگوں کو یہ دھوکا لگا ہے کہ اس حدیث میں لفظ اسماء کا آیا ہے۔اردو میں چونکہ اسم نام کو ہی
کہتے ہیں اس لئے انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ رسول کریم کے یہ سب نام ہیں حالانکہ عربی میں
اسم بمعنی صفت بھی اور اسم بمعنی نام بھی آتا ہے۔انہیں سوچنا چاہئے تھا کہ جب اسم کے دو معنی

۲۵ ہیں تو ان دو معنوں میں سے یہاں کون سے لگائے جائیں۔قرآن کریم میں اسم بمعنی صفات
کے آیا ہے جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے لَهُ الْأَسْمَاء الْحُسْنَى (الحشر : ۲۵) یعنی سب اچھے
نام خدا تعالیٰ کے ہیں لیکن یہ بات ثابت ہے کہ اسم ذات تو اللہ تعالیٰ کا ایک ہی ہے یعنی
اللہ۔باقی تمام صفاتی نام ہیں نہ کہ ذاتی۔پس قرآن کریم سے ثابت ہے کہ اسم بمعنی صفت بھی
آتا ہے بلکہ قرآن کریم میں تو صفات الہیہ کا لفظ ہی نہیں ملتا۔سب صفات کو اسماء ہی کہا گیا
ہے اور جبکہ اسم بمعنی صفت بھی استعمال ہوتا ہے تو حدیث کے معنی کرنے میں ہمیں کوئی مشکل
نہیں رہتی۔اس میں آنحضرت صلی یہ تم نے اپنی صفات گنوائی ہیں کہ میری اتنی صفات
ہیں۔میں محمد ہوں یعنی خدا نے میری تعریف کی ہے میں احمد ہوں کہ مجھ سے زیادہ خدا تعالیٰ
کی تعریف کسی اور شخص نے بیان نہیں کی۔میں ماحی ہوں کہ میرے ذریعہ سے خدا تعالیٰ نے
کفر مٹانا ہے۔میں حاشر ہوں کہ میرے ذریعہ سے ایک حشر برپا ہوگا۔میں عاقب ہوں کہ
میرے بعد اور کوئی شریعت لانے والا نبی نہیں۔اور اگر اس حدیث کے ماتحت رسول
کریم ملایا کہ ان کا نام احمد رکھا جائے تو پھر یہ بھی ماننا پڑے گا کہ آپ کا نام ماحی بھی تھا اور حاشر
بھی تھا اور عاقب بھی تھا۔حالانکہ سب مسلمان تیرہ سو سال سے متواتر اس بات کو تسلیم کرتے
چلے آئے ہیں کہ ماحی اور عاقب اور حاشر آپ کی صفات تھیں نام نہ تھے۔پس جبکہ ایک ہی
لفظ پانچوں ناموں کے لئے آیا ہے تو کوئی وجہ نہیں کہ ایک جگہ اس کے معنی نام لئے جائیں اور
ایک دوسرے لفظ کے متعلق اسی لفظ کے معنی صفت لئے جائیں۔غرض اس جگہ اسماء سے مراد
نام لئے جائیں تو پانچوں نام قرار دینے پڑیں گے جو کہ بالبداہت غلط ہے۔اور اگر صفت
لئے جائیں تو اس حدیث سے اسی قدر ثابت ہوگا کہ آنحضرت سال شما پیام کی صفت احمد بھی تھی
اور اس بات سے کسی کو بھی انکار نہیں بلکہ انکار کرنے والا مؤمن ہی نہیں ہوسکتا ممکن ہے کہ
کوئی شخص اس حدیث سے یہ استدلال کرے کہ رسول
کریم مالی اسلام نے محمد واحمد کی تو تشریح

۲۶ نہیں کی اور دوسرے تینوں ناموں کی تشریح کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پہلے
دونوں آپ کے نام ہیں اور دوسری تین آپ کی صفات ہیں کیونکہ تبھی ان کے معنی
کر دیئے۔لیکن یہ استدلال بھی درست نہیں کیونکہ اول تو یہ دلیل ہی غلط ہے کہ جس کی تشریح نہ
کی جائے وہ ضرور نام ہوتا ہے۔بلکہ تشریح صرف اس کی کی جاتی ہے جس کی نسبت خیال ہو کہ
لوگ اس کا مطلب نہیں سمجھیں گے۔دوسرے ایک اور روایت اس دلیل کو بھی رڈ کر دیتی ہے
اور وہ یہ ہے کہ ابو موسیٰ اشعری روایت کرتے ہیں کہ سلمی لَنَا رَسُولُ
اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ
وَسَلَّمَ نَفْسَهُ أَسْمَاء مِنْهَا مَا حَفِظْنَا فَقَالَ أَنَا مُحَمَّدٌ وَ أَحْمَدُ وَالْمُقَقَى وَالْحَاشِرُ وَنَبِيُّ
الرَّحمَةِ - - - وَنَبِيُّ التَّوْبَةِ وَنَبِيُّ الْمَلْحَمَةِ۔(مند احمد بن حنبل جلد ۴ صفحه ۳۹۵) یعنی رسول کریم
صلی تم نے ہمارے سامنے اپنے کئی نام بتائے جن میں سے بعض ہم کو بھول گئے اور بعض یاد
رہ گئے۔آپ نے فرمایا کہ میرا نام محمد ہے میرا نام احمد ہے میرا نام منفی ہے حاشر ہے نبی
الرحمہ نبی التوبہ اور نبی الملحمہ ہے۔اس حدیث میں مقفی اور نبی الرحمہ اور نبی التوبہ اور نبی
الملحمہ کی تشریح نہیں کی لیکن یہ سب صفات ہیں۔آج تک کسی نے بھی ان
کو نام تسلیم نہیں کیا
اور نہ یہ نام ہو سکتے ہیں۔کیونکہ آپ کے نام تو آپ کے بزرگوں نے رکھنے تھے اور عرب
لوگ نبوت کے قائل ہی نہ تھے وہ آپ کا نام نبی الرحمۃ کیونکر رکھ سکتے تھے غرض یہ حدیث
آپ ہی پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ اس میں رسول کریم کے نام نہیں بلکہ آپ کی صفات بیان کی
گئی ہیں۔شاید اس جگہ کوئی شخص یہ بھی سوال کر بیٹھے کہ اوپر کے بیان سے تو معلوم ہوتا ہے کہ رسول
کریم صلی شما اسلام کا نام محمد بھی نہ تھا کیونکہ محمد بھی اس حدیث میں دوسری صفات کے ساتھ آیا ہے
اس کا جواب یہ ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ اس حدیث میں محمد بطور صفت ہی بیان ہوا ہے
بطور نام نہیں۔ہاں قرآن کریم اور دوسری احادیث سے پتہ لگتا ہے کہ آپ کا نام محمد تھا اس

۲۷ حدیث میں سب صفات ہی بیان ہوئی ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ اس حدیث میں رسول
کریم سالی یا اسلام نے تحدیث نعمت کے طور پر فرمایا کہ میرے یہ یہ نام ہیں۔اب ظاہر ہے کہ نام
ہونا تو کوئی تعریف نہیں ہوتی۔کیا رسول کریم صلی یا پی ایم جیسا انسان صرف نام پر فخر کرے گا نعوذ
باللہ من ذالک۔بات یہی ہے کہ آپ نے اس جگہ اپنی صفات ہی بیان فرمائی ہیں۔اور خدا
تعالیٰ کا احسان بتایا ہے کہ اس نے مجھےمحمد بنایا ہے احمد بنایا ہے اور دیگر صفات حسنہ سے متصف
کیا ہے اور محمد بھی اس جگہ بطور صفت کے استعمال ہوا ہے نہ بطور نام کے اور اس میں آپ نے
بتایا ہے کہ میرا صرف نام ہی محمد ” نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے اپنے کاموں اور اخلاق کے
لحاظ سے بھی میں محمد ہوں جس کی خدا نے تعریف کی ہے۔فرشتوں نے پاکی بیان کی
ہے۔میں وہ ہوں جو سب سے بڑھ کر خدا تعالیٰ کی تعریف کرنے والا ہوں۔میں وہ ہوں جو دنیا
سے کفر اور ضلالت کو مٹانے والا ہوں۔میں وہ ہوں جس کے قدموں پر لوگ اٹھائے جائیں
گے اور میں وہ ہوں جو سب سے آخری شریعت لانے والا نبی ہوں۔اگر اس حدیث
میں صرف اتنا ہی آتا کہ میں محمد ہوں اور میں احمد ہوں تو کوئی کہہ سکتا تھا کہ یہ آپ کے نام
ہیں صفات نہیں ہیں۔لیکن جب انہی کے ساتھ ماحی، حاشر اور عاقب بھی آ گیا۔تو معلوم ہوا کہ
یہ سب آپ کی صفات ہیں نام نہیں۔اس لئے غیر مبائعین کا یہ استدلال بھی غلط ہو گیا کہ
آنحضرت سیلی سیلین کا احمد نام اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ورنہ اگر صرف محمد نام پر
نعوذ باللہ آپ نے فخر کیا تھا تو اس نام کے تو اور بہت سے انسان دنیا میں موجود ہیں۔کیا وہ سب
اپنے ناموں پر فخر کر سکتے ہیں اور کیا ان کا یہ فخر بجا ہو گا۔اگر نہیں تو کیوں اس حدیث کے ایسے
معنی کئے جاتے ہیں جن میں رسول کریم صلی یا پیلم کی ہتک ہوتی ہے اور نعوذ باللہ آپ پر الزام
آتا ہے کہ آپ اپنے ناموں پر فخر کیا کرتے تھے یہ حرکت تو ایک معمولی انسان بھی نہیں کر سکتا
چہ جائیکہ خدا کا نبی اور پھر تمام نبیوں کا سردار ایسی بات کرے۔ہمارے مخالف ذرا اتنا تو سوچیں

۲۸ کہ وہ ہماری مخالفت میں رسول کریم مالی اسلم پر بھی حملہ کرنے لگ گئے ہیں۔حضرت مسیح موعود بھی
فرماتے ہیں کہ منم محمد واحمد کہ مجتبی باشد۔کیا اس کے معنی یہ ہیں کہ آپ کے بھی یہ سب نام
تھے۔احمد نام گو اختلافی ہے لیکن محمد تو آپ کا نام ہرگز نہ تھا۔پھر کیا اس کا یہ مطلب نہیں کہ مجھ
میں صفت محمدیت ہے اور یہی بات قابل فخر ہو بھی سکتی ہے۔صرف نام محمد آپ کے لئے باعث
فخر کیونکر ہوسکتا تھا اور حضرت مسیح موعود کا نام محمد تو تھا بھی نہیں کہ یہاں وہ دھوکا لگ سکے۔ہمارے مخالف یہ روایت بھی پیش کیا کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی سیا ستم کی والدہ محترمہ کو
آپ کا نام احمد بتایا گیا تھا۔لیکن یہ حدیث جھوٹی ہے کیونکہ اس کا راوی وہ شخص ہے جس نے
کئی ہزار جھوٹی حدیثیں بنائی ہیں۔اور جس نے خود اس بات کا اقرار کیا ہے کہ میں نے جھوٹی
حدیثیں بنائی ہیں۔پھر جبکہ صحیح روایات میں یہ آتا ہے کہ آپ کی والدہ کو آپ
کا نام محمد بتا یا گیا
تھا۔چنانچہ ابن ہشام کے صفحہ ۶۲ پر لکھا ہے کہ آپ کی والدہ فرماتی ہیں مجھے خواب میں بتایا
گیا کہ جب یہ بچہ پیدا ہوگا تو سَمِيْهِ مُحَمَّدًا۔(ابن ہشام جلد اصفحه ۶۲ ناشر دارریحافی
بیروت) اس کا نام محمد رکھنا۔اسی طرح دیکھو مواہب اللہ نیہ۔پھر ایک ایسے جھوٹے کی
حدیث پر ہم کیونکر اعتبار کر سکتے ہیں۔یہ حدیث ایسے ہی لوگوں میں سے کسی نے بنالی ہے
جنہوں نے اپنی عقل سے بلا سند قرآن مجید اور قول نبی کریم کے پہلے اسمه احمد کو
آنحضرت الی تم پر چسپاں کیا اور پھر ان کو مشکل پیش آئی کہ اس کی سند کیا ہے۔پس
انہوں نے ایک روایت گھڑی ورنہ کیا وجہ ہے کہ ایسی بڑی بات کا ذکر صحیح احادیث میں
نہیں۔کیوں اس حدیث کے راوی واقدی اور اسی قماش کے اور لوگ ہیں جو محدثین کے
نزدیک جھوٹے یا منکر الاحادیث ہیں؟
غرض کسی طرح بھی یہ بات ثابت نہیں کہ آنحضرت صلی یا پیام کا نام احمد تھا۔پس اب دو ہی
صورتیں باقی رہ جاتی ہیں یا تو یہ تسلیم کیا جائے کہ یہ پیشگوئی احمد نام کے کسی اور شخص کی نسبت

۲۹ ہے اور یا یہ مانا جائے کہ اسمہ احمد سے بھی یہ مراد نہیں کہ اس کا نام احمد ہوگا بلکہ یہ کہ اس کی
صفت احمد ہوگی۔اور چونکہ رسول کریم سینی یا پیلم کی صفت احمد تھی اس لئے آپ پر اس پیشگوئی
کو اس رنگ میں چسپاں کیا جائے لیکن یہ تدبیر بھی کارگر نہیں ہوتی۔کیونکہ جو علامات اس احمد
نام یا صفت والے کی اس صورت میں مذکور ہیں وہ رسول کریم سی سی پی تم میں نہیں پائی جاتیں
جیسا کہ ابھی بتایا جائے گا۔پس اب ایک ہی صورت باقی ہے کہ یہ احمد نام یا احمد صفت والا نبی
( جیسی صورت بھی ہو ) آنحضرت سال یا اسلام کے بعد آپ کے خدام میں سے ہوگا۔اور
ہمارا دعویٰ ہے کہ حضرت مسیح موعود ہی وہ رسول ہیں جن کی خبر اس آیت میں دی گئی ہے۔بعض لوگ آنحضرت مالی ایم کے اسم ذات احمد ہونے پر یہ دلیل پیش کیا کرتے ہیں کہ اس
آیت میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ حضرت مسیح نے کہا تھا کہ وہ رسول يأتي من بعدنی میرے
بعد آئے گا۔پس اس پیشگوئی سے کوئی ایسا ہی شخص مراد ہونا چاہئے جو آپ کے بعد سب سے
پہلے آئے اور حضرت مسیح کے بعد آنحضرت صلی علیہ سلم ہی آئے تھے نہ کہ حضرت مسیح موعود۔آپ
تو آنحضرت صالی السلام
کے بعد آئے تھے۔پس آنحضرت صال یا ایہام کے سوا کوئی اور شخص احمد کیونکر
ہوسکتا ہے۔اس کا جواب یہ ہے کہ اس قسم کے معترضین بوجہ عربی زبان سے نا واقعی کے اس قسم
کے اعتراض کرتے ہیں کیونکہ وہ نہیں جانتے کہ بعد کے معنی پیچھے کے ہیں نہ کہ فوراً پیچھے
کے۔ایک چیز جو کسی کے پیچھے ہو خواہ دس چیزیں چھوڑ کر ہو یا فوراً پیچھے ہو وہ بعد ہی کہلائے
گی۔عربی زبان میں تین ہی لفظ ہیں۔جو وقت کا اظہار کرتے ہیں۔ایک قبل یعنی پہلے ، دوسرا
فِي زَمَنِهِ یعنی اس کے وقت میں تیرے بعد یعنی پیچھے۔اور یہی تین الفاظ ہر ایک زبان
میں ہیں۔پس دیکھنا چاہئے کہ ان تین لفظوں میں سے کون سا لفظ حضرت مسیح موعود کی نسبت
استعمال ہو سکتا ہے آیا قبل کا لفظ آپ کی نسبت استعمال ہو سکتا ہے کیا آپ مسیح سے پہلے آئے
تھے اگر نہیں تو پھر کیا ساتھ کا لفظ استعمال ہو سکتا ہے کیا آپ اس کے زمانہ میں تھے۔اگر یہ بھی
نہیں تو وہ کون سا لفظ ہے جو آپ کی نسبت استعمال ہوسکتا ہے کیا وہ صرف بعد کا لفظ نہیں ہے پس

آج 10 میں سے 10 باقی