پہلی دلیل
انوار خلافت
اگر بعد کا لفظ حضرت مسیح نے استعمال کیا تو اس میں کیا حرج ہوا اس کے سوا اور کون سا لفظ ہے
جو وہ استعمال کر سکتے تھے۔اگر حضرت مسیح موعود حضرت مسیح ناصری سے پہلے ہوتے یا ان کے
60
وقت میں ہوتے تب بے شک بعد کے لفظ سے آپ کے خلاف حجت ہو سکتی تھی۔لیکن جبکہ وہ
واقعہ میں بعد میں ہیں تو اس پر کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔حضرت مسیح نے یہ فرمایا ہے کہ وہ رسول
ان کے بعد ہوگا۔اس سے صرف اتنا نتیجہ نکل سکتا ہے کہ وہ آپ کی زندگی میں نہیں آئے گا بلکہ
بعد وفات آئے گا۔اور یہ نتیجہ ہر گز نہیں نکل سکتا کہ وہ فوراً بعد آئے گا۔اور پھر فوراً بعد تو رسول
کریم سی سی کی یہ بھی کہاں ہوئے۔آپ تو چھ سو سال کے بعد ہوئے تھے اور اگر کہو کہ یہ شرط ہے
کہ رسول ہونے کے لحاظ سے وہ فورابعد ہی ہو اور یہ صرف رسول کریم سایہ ہم میں ہی پائی جاتی
ہے تو میں کہتا ہوں کہ ہمارا حق ہے کہ ہم کہیں کہ رسول ہونے کے لحاظ سے نہیں بلکہ احمد ہونے
کے لحاظ سے فوراًبعد کہا ہے یعنی جس رسول کی میں خبر دیتا ہوں یہ احمد نام کے لحاظ سے سب سے
پہلا ہوگا پس جس سب سے پہلے رسول کا نام احمد ثابت ہو جائے اس کی نسبت یہ پیشگوئی تسلیم
کرنی پڑے گی غرض اگر شرائط ہی بڑھانی ہوں تو دوسرا فریق بھی حق رکھتا ہے کہ شرائط
بڑھائے اور اگر لغت عرب کے مطابق فیصلہ کیا جائے تو بھی ہماری بات کو رد کرنے کی کسی مخالف
کے پاس کوئی وجہ نہیں حضرت مسیح نے بعد کا لفظ استعمال فرمایا ہے۔اور حضرت مسیح موعودان
کے بعد ہی ہیں۔نہ ان سے پہلے نہ ان کے زمانہ میں۔اب میں اس بات کا ثبوت قرآن کریم سے پیش کرتا ہوں کہ اس پیشگوئی کے مصداق
حضرت مسیح موعود ہی ہو سکتے ہیں نہ اور کوئی۔پہلی دلیل
پہلی دلیل آپ کے اس پیشگوئی کا مصداق ہونے کی یہ ہے کہ آپ کا نام احمد تھا اور آپ کا
نام احمد ہونے کے مفصلہ ذیل ثبوت ہیں:
حضرت مسیح موعود کے احمد ہونے کے متعلق پہلا ثبوت:
اول اس طرح کہ آپ کا نام آپ کے والدین نے احمد رکھا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ
آپ کے والد صاحب نے آپ کے نام پر گاؤں بسایا ہے اس کا نام احمد آبا درکھا ہے۔اگر
آپ کا نام غلام احمد رکھا گیا تھا۔تو چاہئے تھا کہ اس گاؤں کا نام بھی غلام احمد آباد ہوتا۔اسی
طرح آپ کے بھائی کے نام پر بھی ایک گاؤں بسایا گیا ہے جس کا نام قادر آباد ہے حالانکہ ان
کو غلام قادر کہا جاتا تھا۔جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا نام بھی قادر تھا۔اور دونوں بھائیوں
کے نام سے پہلے غلام صرف ہندوستان کی رسم وعادت کے طور پر زیادہ کر دیا گیا
تھا۔ہندوستان میں یہ رسم چلی آتی ہے کہ لوگ مرکب نام رکھتے ہیں۔حالانکہ ان مرکب
ناموں کا کوئی معنی اور کوئی مطلب نہیں ہوتا۔مثلا بعض کا نام محمد احمد محمد علی وغیرہ رکھ دیتے
ہیں حالانکہ ان ناموں کے کوئی معنی نہیں محمد ایک الگ نام ہے اور احمد یا علی ایک علیحدہ نام
ہے۔ان دونوں کے ملانے سے کوئی جدید فائدہ حاصل نہیں ہوتا صرف نام لمبا ہو جاتا ہے اور
اسی غرض کے لئے یہ الفاظ بڑھائے جاتے ہیں ورنہ ان دونوں ناموں میں سے ایک ہی نام
در حقیقت اصل نام ہوتا ہے۔حضرت صاحب کے خاندان میں بھی غلام کا لفظ سب ناموں
کے پہلے بڑھایا جاتا تھا آپ کے والد کا نام غلام مرتضیٰ تھا۔چوں کا نام غلام حیدر۔غلام محی
الدین تھا۔اسی طرح آپ کے نام کے ساتھ غلام بڑھایا گیا۔ورنہ آپ کا نام احمد ہی
تھا۔جیسا کہ آپ کے والد کی اپنی شہادت موجود ہے کہ انہوں نے آپ کے نام پر جو گاؤں
بسایا اس کا نام احمد آباد رکھا نہ کہ غلام احمد آباد اور غلام احمد اگر مرکب نام تسلیم کرو تو یہ توکسی
زبان کا نام نہیں عربی زبان میں یہ نام غلام احمد ہونا چاہئے تھالیکن یہ آپ
کا نام نہ تھا فاری
ترکیب لوتو’ غلام احمد ہونا چاہئے تھا لیکن آپ کا نام یوں بھی نہیں۔کیونکہ آپ کے نام میں
۳۲ میم پر جزم ہے زیر نہیں ہے۔اور اگر اردو یا پنجابی ترکیب سمجھوتو احمد کا غلام “ یا ” احمد داغلام
ہونا چاہئے تھا مگر اس طرح بھی نہیں۔پھر یہ کون سی زبان کا نام ہے جو حضرت صاحب کی
طرف منسوب کیا جاتا ہے۔پس سچی بات یہی ہے کہ آپ کا نام احمد تھا اور غلام صرف
خاندانی علامت کے طور پر شروع میں بڑھا دیا گیا تھا۔دوسرا ثبوت
دوسرا ثبوت آپ کا نام احمد ہونے کا یہ ہے کہ آپ نے اپنے سب لڑکوں کے ناموں کے
ساتھ احمد لگایا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ اپنا نام احمد ہی جانتے تھے تبھی تو علامت کے
طور پر سب بیٹیوں کے نام کے بعد احمد لگایا۔ورنہ جبکہ احمد لگانے سے معنوں کے لحاظ سے کوئی
فائدہ حاصل نہ ہوتا تھا۔تو پھر احمد بڑھانے کا کیا فائدہ تھا؟ ظاہر ہے کہ احمد حضرت صاحب کا
نام تھا اور وہ خاندانی علامت کے طور پر ہر ایک لڑکے کے نام کے ساتھ بڑھا دیا گیا۔تیسرا ثبوت
تیسرا ثبوت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے احمد ہونے کے متعلق یہ ہے کہ حضرت مسیح
موعود علیہ السلام اپنے جس نام پر بیعت لیتے رہے ہیں وہ احمد ہی ہے کہ آپ نے
کبھی غلام احمد کہہ
کر بیعت نہیں لی۔چنانچہ آپ میں سے سینکڑوں آدمی ایسے ہوں گے جنہوں نے حضرت
مسیح موعود کے ہاتھ پر بیعت کی ہے اور وہ شہادت دے سکتے ہیں کہ آپ یہی کہہ کر بیعت لیا
کرتے تھے کہ آج میں احمد کے ہاتھ پر بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں داخل ہوتا ہوں۔پس آپ
لوگ بتائیں کہ آپ نے احمد کے ہاتھ پر بیعت کی تھی یا غلام احمد کے ہاتھ پر ( چاروں طرف سے
بڑے زور کے ساتھ آوازیں آئیں کہ ہم نے احمد کے ہاتھ پر بیعت کی تھی ) اگر آپ کا نام غلام
احمد ہوتا۔تو آپ بیعت لیتے وقت یہ فرماتے کہ کہو آج میں غلام احمد کے ہاتھ پر بیعت کرتا
ہوں۔لیکن آپ نے ایسا نہیں کیا۔پس ثابت ہے کہ آپ اپنا نام احمد ہی قرار دیتے تھے۔
چوتھا ثبوت
٣٣ چوتھا ثبوت آپ کے احمد ہونے کے متعلق یہ ہے کہ آپ نے اپنی کئی کتابوں کے خاتمہ پر
اپنا نام صرف احمد لکھا ہے جو اس بات کا پختہ ثبوت ہے کہ آپ کا نام احمد ہے اگر احمد آپ کا نام
نہ ہوتا تو کیوں آپ صرف احمد لکھتے۔اگر آپ کا نام غلام احمد تھا تو آپ کا اصل نام غلام قرار
پاسکتا ہے نہ کہ احمد۔پس اگر مختصر نام آپ
کبھی لکھتے غلام لکھ سکتے تھے۔نہ کہ احمد۔لیکن آپ
نے احمد ہی اپنا نام لکھا ہے نہ کہ غلام جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا نام احمد تھا۔یا نچواں ثبوت
پانچواں ثبوت یہ ہے کہ یہی غیر مبائعین جو آج ہم پر اعتراض کرتے ہیں کہ ہم حضرت
مسیح موعود کو احمد لکھتے ہیں۔وہ بار بار اپنی کتابوں میں حضرت مسیح موعود کو احمد قادیانی لکھتے
رہے ہیں۔چنانچہ مولوی محمد علی صاحب نے ہی حضرت صاحب کے حالات کے متعلق ایک
رسالہ لکھا تھا۔اس کا نام ہی احمد رکھا تھا۔اگر آپ احمد نہیں تھے تو آپ کے حالات پر جو رسالہ
لکھا گیا اس کا نام احمد کیوں رکھا گیا۔اسی طرح خواجہ صاحب نے اپنی تحریروں میں حضرت
صاحب کو احد لکھا ہے۔غرض یہ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں تو یہ کہتے رہے کہ آپ احمد
ہیں۔لیکن آج دھوکا دیتے ہیں کہ آپ احمد نہیں ہیں۔چھٹا ثبوت
حضرت صاحب کے الہامات میں کثرت سے احمد ہی آتا ہے۔ہاں ایک یا دو جگہ غلام
احمد بھی آیا ہے۔اور ان مقامات کے متعلق بھی کہا جاسکتا ہے کہ وہاں بطور صفت کے آیا ہے
کیونکہ رسول کریم صلی یا نیلم جبکہ مفت احمدیت کے مظہر اتم تھے۔تو حضرت مسیح موعود غلام احمد
۳۴ بھی ضرور تھے۔پس ان چند مقامات سے یہ مطلب ہوسکتا ہے کہ نام نہیں بلکہ صفت آئی ہے
لیکن کثرت سے احمد کر کے پکارنا صاف دلالت کرتا ہے کہ خدا تعالیٰ کے علم میں بھی آپ کا
نام احمد تھا۔ورنہ تعجب ہے کہ آنحضرت مالی ایلام کا نام احد تھا۔لیکن اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ بھی
ان کو اس نام سے یاد نہ کیا۔اور حضرت مسیح موعود کا نام احمد نہ تھا بلکہ غلام احمد تھا لیکن احمد نام
سے آپ کو بار بار پکارا گیا۔اور شاذ و نادر طور پر غلام احمد کے نام سے ( وہ بھی جہاں تک مجھے
یاد ہے کہ غلام احمد کہہ کر آپ کو الہام میں
کبھی مخاطب نہیں کیا گیا۔ہاں اس قسم کے الہامات
میں غلام احمد کی جے ) یاد کیا۔اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ نعوذ باللہ اصل نام کو
ترک کر دیتا ہے اور دوسرے نام سے یا اس نام سے جس کا پیشگوئی میں ذکر نہ ہو انسان کو پکارتا
ہے۔چاہئے تو یہ کہ اس نام سے پکارا جائے جس کا پیشگوئی میں خاص طور پر ذکر ہو۔تا کہ
لوگوں کو اس طرف توجہ ہو۔ساتواں ثبوت
پھر آپ کا نام احمد ہونے پر حضرت خلیفہ اول کی بھی شہادت ہے آپ اپنے رسالہ مبادی
الصرف والنحو میں لکھتے ہیں کہ محمدصلی ایام خاص نام ہمارے سید ومولی خاتم النبین کا
ہے۔مکہ خاص شہر کا نام ہے جس میں ہمارے نبی کریم صلی یمن کا تو تد ہوا۔احمد نام ہمارے
اس امام کا ہے جو قادیان سے ظاہر ہوا اور حضرت خلیفہ اول تو وہ انسان تھے جن کی طہارت
اور تقویٰ کے غیر مبائعین بھی قائل ہیں۔پھر کیونکر ہو سکتا ہے کہ آپ نے نعوذ باللہ جھوٹ
بولا۔یا یہ کہ حضرت خلیفہ اول کو حضرت صاحب کا نام بھی معلوم نہ تھا۔آٹھواں ثبوت
خود غیر مبائعین بلکہ ان کی متفقہ انجمن کا ہے۔اور اس شہادت سے زیادہ غیر مبائعین کے
۳۵ لئے اور کونسی شہادت معتبر ہو سکتی ہے؟ جو ان کی صدر انجمن نے دی ہے وہ شہادت یہ ہے کہ
حضرت مسیح موعود نے الوصیت کے صفحہ ۸ پر لکھا ہے کہ:
اور چاہئے کہ جماعت کے بزرگ جو نفس پاک رکھتے ہیں میرے نام پر میرے بعد
لوگوں سے بیعت لیں الوصیت ص ۸ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۳۰۶)
اس حکم کے ماتحت انجمن اشاعت اسلام لاہور کی طرف سے جو الفاظ بیعت شائع ہوئے
ہیں ان کی عبارت یہ ہے:
آج میں محمد علی کے ہاتھ پر احمد کی بیعت میں داخل ہو کر اپنے تمام گناہوں سے تو بہ کرتا
ہوں“ اس عبارت کو پڑھ کر ہر ایک شخص معلوم کر سکتا ہے کہ الوصیت کے اس حکم کی کہ
میرے نام پر بیعت لیں۔انجمن اشاعت اسلام نے یہ تاویل کی ہے کہ احمد کے نام پر لوگوں
کی بیعت لینی شروع کی ہے۔اب سوال یہ ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود کا نام احمد نہیں تو
میرے نام پر بیعت لینے کا حکم کس طرح پورا ہوا۔اور اگر آپ کا نام احمد ہے جیسا کہ ان الفاظ
بیعت سے ظاہر ہے تو پھر اس بات پر بحث کیوں ہے کہ حضرت صاحب کا نام احمد نہ تھا اور
کیوں جو الزام ہم پر دیا جاتا ہے اس کے خود مرتکب ہورہے ہیں اور کیوں غلام احمد کو احمد
بنا رہے ہیں لیکن ہر ایک شخص جو تعصب سے خالی ہو کر اس امر پر غور کرے سمجھ سکتا ہے کہ
در حقیقت ہمارے مخالفین کے دل بھی یہی گواہی دے رہے ہیں کہ حضرت مسیح موعود کا نام احمد
تھا۔اور ہم پر جو اعتراض کئے جاتے ہیں وہ صرف دکھانے کے دانت ہیں اور ان کے کھانے
کے دانت اور ہیں۔نواں ثبوت
نواں ثبوت حضرت مسیح موعود کا نام احمد ہونے کا یہ ہے کہ خود آپ نے اس آیت کا مصداق
اپنے آپ کو قرار دیا ہے۔چنانچہ آپ ازالہ اوہام جلد ۲ صفحہ ۳۶۳ میں تحریر فرماتے ہیں:
۳۶ اور اس آنے والے کا نام جو احمد رکھا گیا ہے وہ بھی اس کے مثیل ہونے کی طرف اشارہ
ہے کیونکہ محمد جلالی نام ہے اور احمد جمالی۔اور احمد اور عیسی اپنے جمالی معنوں کی رو سے ایک ہی
ہیں۔اسی کی طرف یہ اشارہ ہے وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِنْ بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَذَكَر
ہمارے نبی لای لای من فقط احمد ہی نہیں بلکہ محمد بھی ہیں یعنی جامع جلال و جمال ہیں۔لیکن آخری
زمانہ میں برطبق پیشگوئی مجرد احمد جو اپنے اندر حقیقت عیسویت رکھتا ہے بھیجا گیا۔“
(روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۴۶۳
اس عبارت سے ظاہر ہے کہ آپ اس آیت کا مصداق اپنے آپ کو ہی قرار دیتے ہیں
کیونکہ آپ نے اس میں دلیل کے ساتھ ثابت کیا ہے کہ اگر رسول کریم مالی پانی اس جگہ مراد
ہوتے تو محمد واحمد کی پیشگوئی ہوتی۔لیکن یہاں صرف احمد کی پیشگوئی ہے جس سے معلوم ہوتا
ے کہ یہ کوئی اور شخص ہے جو مجر داحمد ہے پس یہ حوالہ صاف طور پر ثابت کر رہا ہے کہ آپ احمد
تھے بلکہ یہ کہ اس پیشگوئی کے آپ ہی مصداق ہیں اور اگر کسی دوسری جگہ پر آپ نے رسول
کریم اللہ تم کو بھی اس آیت کا مصداق قرار دیا ہے تو اس کے یہی معنی ہیں کہ بوجہ اس کے
کہ کل فیضان جو حضرت مسیح موعود کو پہنچا ہے آپ ہی سے پہنچا ہے اس لئے جو خبر آپ کی نسبت
دی گئی ہے اس کے مصداق رسول کریم ملایی تم بھی ضرور ہیں کیونکہ جو خوبیاں ظل میں ہوں
اصل میں ضرور ہونی چاہئیں۔پس عکس کی خبر دینے والا ساتھ ہی اصل کی خبر بھی دیتا ہے پس
اس آیت میں ضمنی طور پر رسول کریم صلا لا اسلم کی بھی بر دی گئی ہے اور اس بیان سے یہ واجب
نہیں آتا کہ اس پیشگوئی کے مصداق حضرت مسیح موعود نہ ہوں۔اس کے اصل مصداق
حضرت مسیح موعود ہیں اور اس لحاظ سے کہ آپ کے سب کمالات آنحضرت صلی یا یہ تم سے حاصل
کئے ہوئے ہیں۔رسول کریم صلی پریتم کی بھی پیشگوئی اس میں سے نکل آتی ہے۔دسواں ثبوت
حضرت مسیح موعود کے احمد ہونے کا دسواں ثبوت یہ ہے کہ انجیل میں لفظ احمد کہیں
۳۷ نہیں آتا۔پس گو ایک صورت تو یہ ہے کہ انجیل سے یہ لفظ تحریف کے زمانہ میں مٹ گیا لیکن
ایک دوسری صورت اور بھی ہے اور وہ یہ کہ احمد کا لفظ عربی زبان میں مسیح کی کسی پیشگوئی کا
ترجمہ ہے۔اور یہ بات ہم کو قرآن کریم سے صاف طور پر معلوم ہو جاتی ہے کہ مختلف زبانوں
میں جو خبریں دی گئی ہیں ان کو عربی زبان کے لباس میں ہی قرآن کریم بیان کرتا ہے۔پس
اس اصل کو دل میں رکھ کر جب ہم انجیل کو دیکھتے ہیں تو اس میں دورسولوں کی خبر پاتے ہیں
ایک وہ نبی کی خبر اور ایک مسیح کی دوبارہ آمد کی خبر۔جب عربی زبان پر غور کریں تو وہ
نبی کا ترجمہ عربی زبان میں احمد نہیں ہوتا نہ کسی محاورہ کا اس میں تعلق ہے لیکن دوبارہ آنے
کے متعلق ہمیں ایک محاورہ عربی زبان کا معلوم ہوتا ہے اور وہ العود احمد کا محاورہ ہے جس
کے معنی یہ ہیں کہ دوبارہ لوٹنا احمد ہوتا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جب انسان کسی کام کے
کرنے کی طرف دوبارہ توجہ کرے تو اسے پہلے کی نسبت اچھا کرتا ہے چنانچہ قرآن کریم
میں بھی اللہ تعالیٰ نے اس مضمون کی طرف یہ اشارہ فرمایا ہے کہ مَا نَنْسَخُ مِنْ آيَةٍ أو
نُنْسِهَا تَأْتِ بِخَيْرٍ مِّنْهَا أَوْ مِثْلِهَا (البقره: ۱۰۷) یعنی جب ہم کوئی تعلیم منسوخ کر دیں
یا بھلوا دیں تو اس سے بہتر لاتے ہیں یا اس جیسی تو ضرور لاتے ہیں۔اس آیت میں بتایا ہے
کہ جب ایک تعلیم کو مٹا کر ہم دوسری لا دیں تو اس میں کوئی حکمت ہی ہوتی ہے اور اس لئے
ضروری ہوتا ہے کہ اس سے بہتر ہم کوئی اور تعلیم لاویں۔یا کم سے کم ویسی ہی ہو۔پس اس
آیت سے بھی معلوم ہوتا ہے کہ دوسری دفعہ کام کرنے میں زیادہ خوبی والی شے مدنظر ہوتی ہے
اور اسی بات کو مد نظر رکھ کر عربی زبان کا یہ محاورہ ہو گیا ہے کہ العود احمد پس جب کہ دوبارہ
لوٹنے کو احمد کہتے ہیں تو حضرت مسیح کے اس قول کو کہ میں دوبارہ دنیا میں آؤں گا۔عربی زبان
میں استعارہ یوں بھی ادا کیا جاسکتا ہے کہ انہوں نے ایک رسول کی خبر دی جس کی صفت
۳۸ ہوگی کہ وہ دوبارہ دنیا میں آیا ہوگا اور یہ معنی احادیث کی ان پیشگوئیوں کے بھی مطابق ہیں جن
میں مسیح کے دوبارہ آنے کی خبر دی گئی تھی اور اس استعارہ کے استعمال کرنے میں یہ حکمت تھی
کہ ایک تو اس پیشگوئی کو جو احادیث میں تھی اس طرح حل کردیا کہ یہ ایک استعارہ ہے نہ کہ
مسیح کا لوٹنا حقیقت مراد ہے۔دوسرے اس ایک ہی لفظ میں یہ بھی بتا دیا کہ مسیح کی یہ دوسری
بعثت اس کی پہلی بعثت سے بہتر اور عمدہ ہوگی۔اور اس طرح ان لوگوں کا اعتراض دور کر دیا جو
کہتے ہیں کہ مرزا صاحب مسیح سے افضل کیونکر ہو سکتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے خود ان لوگوں کا
جواب دیا کہ جب دوسری دفعہ ہم نے ایک شخص کو اسی نام سے بھیجا ہے تو اس کو احد بھی بنایا ہے
یعنی پہلے مسیح" پر فضیلت بھی دی ہے۔غرض یہ دس ثبوت ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود ہی احمد تھے اور آپ
ہی کی نسبت اس آیت میں خبر دی گئی تھی۔اس جگہ میں ایک اور اعتراض کو بھی دور کر دیتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ شائد کوئی شخص کہے کہ
حضرت صاحب کا ایک شعر ہے۔ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے
اس شعر سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت صاحب کا نام غلام احمد تھا۔اس کا جواب یہ ہے کہ
اس شعر میں تو حضرت صاحب نے اپنی صفت بیان کی ہے کہ میں جو غلام احمد ہو کر مسیح۔بڑھ کر ہوں۔اس سے رسول کریم صلی یا اپریتم کی عظمت معلوم ہوتی ہے اور اس جگہ اپنا نام بیان
نہیں فرمایا اور اگر یہاں نام ہے تو اس شعر کے کیا معنی ہوں گے۔کرامت گرچه بے نام ونشان است بیا بنگر ز غلمان محمد
یعنی کرامت گو اس زمانہ میں کہیں نظر نہیں آتی لیکن آتو غلامان محمد سے کرامت دیکھ
لے۔کیا اس شعر کے یہ معنی ہیں کہ جن کا نام غلام محمد ہو ان سے کرامت دیکھ لے؟ اس شعر