تیسری دلیل احمد کی تعین پر

انوار خلافت

اس جگہ شاید کوئی شخص یہ دلیل بھی دے کہ یہاں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ فَلَمَّا جَاءَهُمُ
بِالْبَيِّنَتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ ـ جب وہ رسول ان کے پاس دلائل کے ساتھ آگیا تو
لوگوں نے کہا کہ یہ تو کھلا کھلا جادو ہے۔پس یہ کوئی ایسا رسول ہے جو اس آیت کے نزول سے
پہلے آچکا تھا اور وہ آنحضرت صلی ا ستم ہی ہیں لیکن ایسا اعتراض وہی شخص کرے گا جو قرآن
کریم کی طرز کلام سے ناواقف ہو کیونکہ قرآن کریم میں بیسیوں جگہ پر آئندہ کی بات کو ماضی
کے پیرایہ میں بیان فرمایا گیا ہے۔حتی کہ بعض جگہ دوزخیوں اور جنتیوں کے اقوال کو ماضی کے
صیغوں میں ادا کیا گیا ہے۔پس جبکہ دوسرے دلائل سے یہ بات ثابت ہو جائے کہ یہ رسول
کسی آئندہ زمانہ میں آنے والا تھا تو صرف ماضی کے صیغوں میں اس عبارت کا ادا ہونا اس
بات کا ہر گز ثبوت نہیں کہ وہ رسول ضرور اس آیت کے نزول سے پہلے آچکا تھا۔تیسری دلیل احمد کی تعیین پر
اس آیت میں یہ بیان کرنے کے بعد کہ جب وہ رسول آئے گا تو لوگ اسے جادوگر یا
جھوٹا یا رتال یا فریبی کہیں گے۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى
الله الكَذِبَ وَهُوَ يُدعَى إِلَى الْإِسْلَامِ وَاللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ
(الصف: ۸) یعنی اور اس سے زیادہ اور کون ظالم ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر افتراء کرتا ہے
درآنحالیکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ تو ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا۔اس
آیت میں اس بات کی طرف اشارہ فرمایا ہے کہ جو شخص خدا تعالیٰ پر افتراء کرے وہ تو سب
سے زیادہ سزا کا مستحق ہے پھر اگر یہ شخص جھوٹا ہے جیسا کہ تم بیان کرتے ہو تو اسے ہلاک ہونا
چاہئے نہ کہ کامیاب۔اللہ تعالیٰ تو ظالموں کو بھی ہدایت نہیں کرتا تو جو شخص خدا تعالیٰ پر افتراء
کر کے ظالموں سے بھی ظالم تر بن چکا ہے اس کو وہ کب ہدایت دے سکتا ہے۔پس اس شخص

۴۱ کا ترقی پانا اس بات کی علامت ہے کہ یہ شخص خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جھوٹا نہیں جیسا
کہ تم لوگ بیان کرتے ہو۔اس آیت میں خدا تعالیٰ نے اس احمد رسول کی ایسی تعیین کر دی ہے کہ ایک منصف مزاج
کو اس بات کے ماننے میں کوئی شک ہی نہیں ہو سکتا کہ یہ احمد رسول کریم صلی شی ایام کے بعد
آنے والا ہے اور نہ آپ خود وہ رسول ہیں نہ آپ سے پہلے کوئی اس نام کا رسول گذرا ہے
کیونکہ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ایک ایسی شرط لگا دی ہے جو نہ آنحضرت صالی یہ تم میں پوری
ہوتی ہے نہ آپ سے پہلے کسی اور نبی میں پوری ہو سکتی ہے اور وہ شرط یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اس شخص سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر افتراء کرے حالانکہ اسے اسلام
کی طرف بلایا جاتا ہے اور یہ شرط کہ حالانکہ اسلام کی طرف اسے بلایا جاتا ہے ایک ایسی شرط
ہے جو رسول کریم صلی ا یہ ہم میں نہیں پائی جاتی۔کیونکہ اسلام کے معنی قرآن کریم سے دو معلوم
ہوتے ہیں ایک تو ہر ایک سچے دین کا نام جب تک کہ وہ اپنی اصل حالت پر قائم ہو صفاتی طور
پر اسلام رکھا گیا ہے چنانچہ پہلے تمام نبیوں کو بھی جو آنحضرت صلی شما پیام سے پہلے گزرے
ہیں مسلم کہا گیا ہے۔دوسرے اسلام اس دین کا نام رکھا گیا ہے جو آنحضرت سی پلم پر نازل
ہوا۔پس حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے“ کے جملہ کے دو ہی معنی ہو سکتے ہیں ایک
تو یہ کہ وہ اس وقت کے حقیقی اور بچے مذہب کی طرف بلایا جاتا ہے یا یہ کہ اسلام نامی دین کی
طرف بلایا جاتا ہے لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ یہ دونوں باتیں رسول کریم صلی اینم پر چسپاں
نہیں ہوتیں کیونکہ آپ کے وقت میں سچا دین تو کوئی تھا ہی نہیں سوائے اس دین کے جس پر
آپ چل رہے تھے اور کفار کے نزدیک سچے دین کا نام اسلام تھا نہیں کہ ان پر حجت قائم
کرنے کے لئے یہ کہا جاتا کہ حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلایا جاتا ہے۔باقی رہا یہ کہ کسی دین کا
نام اسلام ہو۔سو یہ بات سوائے اس دین کے جو رسول کریم صلی یتیم لائے اور کسی دین
میں نہیں پائی جاتی اور رسول کریم کا لایا ہوا دین ہی وہ دین ہے جس کا نام اسلام رکھا گیا

۴۲ ہے۔پس یہ شرط کہ اگر وہ جھوٹا ہے اور لوگ اس کو اسلام کی طرف بلاتے ہیں رسول کریم
میں نہیں پائی جاتی کیونکہ لوگ آپ کو اسلام کی طرف نہیں بلاتے تھے بلکہ لات ومنات کے
دین کی طرف آپ کو بلاتا تھا۔کوئی یسوعی مذہب کی طرف کوئی یہودی دین کی طرف کوئی
زرتشتی دین کی طرف اور ایسا کوئی بھی نہ تھا جو آپ کو اسلام کی طرف بلاتا ہو بلکہ آپ لوگوں کو
اسلام نام دین کی طرف بلاتے تھے پس آپ داعی اِلَى الْإِسْلَامِ تھے نہ کہ يُدعى الى
الْإِسْلَام اور دین اسلام کی طرف کوئی ایسا ہی شخص بلا یا جا سکتا ہے جو ایسے وقت میں آئے
کہ اس وقت دنیا میں کوئی مذہب اسلام نامی ہو۔اور اس بات میں کیا شک ہے کہ ایسا شخص
رسول کریم صل السلام کے بعد ہی ہو سکتا ہے کیونکہ آپ ہی اسلام نام مذہب دنیا کی طرف لائے
تھے۔غرض يُدعى إلى الْإِسْلَام کی شرط ظاہر کر رہی ہے کہ یہ شخص رسول کریم صلی یا اپیرانم
کے بعد آئے گا اور اس وقت کے مسلمان اسے کہیں گے کہ میاں تو کافر کیوں بنتا ہے اپنا دعویٰ
چھوڑ اور اسلام سے منہ نہ موڑ۔اس کے جواب میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر واقعہ میں یہ جھوٹا
ہے اور تم سچے ہو یہ کافر ہے اور تم مسلم اور تم اس کو اسلام کی طرف بلاتے ہو اور یہ کفر کی طرف
جاتا ہے اور خدا پر جھوٹ باندھتا ہے تو اس سے زیادہ ظالم کون ہو سکتا ہے اس کو تو ہلاک ہونا
چاہئے کیونکہ خدا تو ظالموں کو بھی ہدایت نہیں کرتا۔اور یہ اظلم ہے پس چونکہ یہ ہلاک نہیں ہوتا
بلکہ ہر میدان میں ہدایت پاتا ہے اس لئے یہ جھوٹا کیونکر ہو سکتا ہے اور کیونکر ممکن ہے کہ تم
اسلام پر ہو کر پھر ذلیل ہوتے ہو۔غرض اس آیت میں دشمنان احمد رسول پر ایک زبر دست
حجت قائم کی گئی ہے اور ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرَى عَلَى
اللہ کی آیت پر زور بھی بہت دیا کرتے تھے۔بعض لوگ اس جگہ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ يُدعى إِلَى الْإِسْلَامِ رسول کی نسبت
نہیں بلکہ اس کے دشمنوں کی نسبت ہے اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس سے زیادہ ظالم اور کون
ہو سکتا ہے جو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھتا ہے حالانکہ وہ اسلام کی طرف بلا یا جاتا ہے۔پس اس

۴۳ جگہ آنحضرت سان اسلام کے دشمنوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور اس میں کیا شک ہے کہ وہ
اسلام کی طرف بلائے جاتے تھے۔یہ خیال ابتداء بیشک خوش کن معلوم ہوتا ہے لیکن قرآن کریم پر ایک ادنی غور کرنے سے
اس کی غلطی معلوم ہو جاتی ہے اور وہ اس طرح کہ اس جگہ کسی ایسے شخص کا ذکر ہے جو خدا تعالیٰ کی
طرف کوئی بات منسوب کرتا ہے کیونکہ افتراء کہتے ہیں اس بات کو ہیں جو جان بوجھ کر بنائی جائے
اور کذب اور افتراء میں یہ فرق ہے کہ کذب اس کو بھی کہیں گے جو بات غلط ہو خواہ اس شخص نے
خود نہ بنائی ہو بلکہ کسی سے سنی ہو۔مثلاً ایک شخص کسی سے سن کر کہے کہ زید لا ہور چلا گیا ہے اور وہ
گیا نہ ہو۔تو وہ کا ذب ہے مفتری نہیں لیکن اگر اس نے خود اپنے دل سے یہ بات بنائی ہو تو وہ
کاذب بھی ہے اور مفتری بھی ہے۔پس چونکہ آیت کریمہ میں افتری عَلَی اللہ کا ذکر ہے اس
سے معلوم ہوتا ہے کہ کسی ایسے شخص کا ذکر ہے جو اللہ تعالیٰ کی نسبت کوئی بات کہتا ہے۔یعنی مدعی
ہے اور قرآن کریم میں کسی ایک جگہ بھی منکر کی نسبت مُفْتَرِی عَلَی اللہ کا لفظ نہیں آیا بلکہ یہ
لفظ جب استعمال ہوا ہے۔مدعی کی نسبت ہی ہوا ہے چنانچہ کفار کی نسبت بھی جب یہ لفظ
استعمال کیا گیا ہے تو پہلے ان کا دعوی بیان کیا ہے۔غرض افترى على الله کے الفاظ ظاہر
کرتے ہیں کہ یہ کوئی مدعی ہے۔اب ہم ان آیات کو دیکھتے ہیں تو ان میں کفار کا کوئی دعوئی
ایسا بیان نہیں جو وہ خدا تعالیٰ کی طرف منسوب کرتے ہوں بلکہ صرف ان کا انکار بیان ہے اور
منکر کی نسبت مُفتَرِی عَلَی اللہ نہیں کہتے۔پس کفار اس آیت میں مراد نہیں ہو سکتے۔بلکہ
مدعی رسالت کا ہی اس آیت میں ذکر ہے کہ اگر وہ خدا پر اس حالت میں جھوٹ بول رہا ہے کہ
اسے اسلام کی طرف بھی بلایا جاتا ہے تو ہلاک کیوں نہیں ہو جاتا۔آخر میں حجت پوری کرنے کے لئے میں یہ بھی تسلیم کر لیتا ہوں کہ کفار کا جو یہ قول نقل ہے
کہ انہوں نے کہا کہ یہ تو کھلا جادو ہے یہ ان کا دعویٰ ہے۔گو کوئی دانا اسے دعوی نہیں کہے گا بلکہ

۴۴ یہ انکار ہے تو بھی یہ آیت کفار پر چسپاں نہیں ہو سکتی کیونکہ اس آیت میں افتری عَلَی اللہ کا
لفظ ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس شخص کا دعوئی خدا تعالیٰ کی نسبت ہے اور وہ جو بات کہتا
ہے اسے خدا تعالیٰ کی طرف منسوب
کرتا ہے لیکن یہ کہنا کہ فلاں شخص جو بات کہتا ہے یہ فریب
ہے اگر اسے دعوئی ہی مان لیا جائے تو یہ افتراء تو کہلا سکتا ہے افتَرى عَلَى اللهِ
نہیں کہلا سکتا۔کیونکہ یہ اگر جھوٹ ہے تو اس شخص پر جو سچا ہے لیکن یہ اسے جھوٹا کہتا ہے اور خدا
پر یہ افتر ا نہیں ہے لیکن آیت مذکورہ میں افتری علی اللہ کا ذکر ہے جو اس بات کو ثابت کرتا
ہے کہ اس آیت میں اسی رسول کا ذکر ہے جس کی آمد کی پہلے اطلاع دی گئی ہے اور یہ بتایا گیا
ہے کہ اگر یہ شخص جھوٹا دعوی رسالت کرتا ہے اور خدا پر افتراء کرتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ باوجوداس
کے کہ اسلام کے ہوتے ہوئے یہ ایسی شرارت کرتا ہے خدا تعالیٰ اسے ہلاک نہیں کرتا۔غرض اس آیت میں صاف طور پر بتادیا گیا ہے کہ یہ احمد رسول رسول کریم صلی ا یہ نام کے
بعد آئے گا اور اس وقت کے مسلمان اسے کہیں گے کہ اسلام کی طرف آ۔اور خدا تعالیٰ اپنے
رسول کی زبانی ان سے کہے گا کہ اگر اسلام تمہارے پاس ہے اور تم اسے اسلام کی طرف
بلاتے ہو اور یہ پھر بھی خدا پر افتراء سے باز نہیں آتا تو کیوں ہلاک نہیں ہوتا۔اور جبکہ یہ ہلاک
نہیں ہوتا تو معلوم ہوتا ہے کہ یہ اسلام پر ہے نہ کہ تم۔آخر میں میں اس بات کی طرف بھی
اشارہ کر دینا مناسب سمجھتا ہوں کہ یہ اعتراض کہ قرآن کریم میں مَنْ أَظْلَمُ مِمَّنِ افْتَرای
عَلَى
اللهِ كَذِیا۔کئی جگہ پر آیا ہے جہاں
کوئی پیشگوئی نہیں درست نہیں۔کیونکہ وہاں کسی جگہ
بھی وَهُوَ يُدعَى اِلَى الْإِسْلَام کی شرط مذکور نہیں اور صرف اسی جگہ یہ شرط بیان ہے جس
سے صاف ظاہر ہے کہ چونکہ اس جگہ عام قاعدہ نہیں بیان کیا گیا تھا بلکہ ایک پیشگوئی تھی اس
لئے یہ لفظ بڑھا کر اس رسول کی ایک حد تک تعیین بھی کر دی کہ وہ اسلام کے ظہور کے بعد
آئے گا۔

10 von 10 heute frei