آٹھویں دلیل

انوار خلافت

باغوں میں۔یہ تمہارے لئے بہت بڑی کامیابی ہوگی۔اور ایک اور بات تمہیں نصیب ہوگی
جس کو تم چاہتے ہو یعنی خدا کی نصرت تمہارے لئے آئے گی اور جلدی کامیابی ہوگی۔اور یہ
مؤمنوں کے لئے بشارت ہے۔آٹھویں دلیل
اس کے بعد فر ما یا يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُونُوا أَنْصَارَ اللهِ كَمَا قَالَ عِيسَى ابْنُ
مَرْيَمَ لِلْحَوَارِينَ مَنْ أَنْصَارِى إِلَى اللهِ قَالَ الْحَوَارِيُّونَ نَحْنُ أَنْصَارُ اللهِ
ط
T
فَأَمَنَتْ ظَابِفَةٌ مِنْ بَنِي إِسْرَاءِيلَ وَكَفَرَتْ ظَابِفَةٌ ، فَأَيَّدُنَا الَّذِينَ آمَنُوا
عَلَى عَدُوّهِمْ فَأَصْبَحُوا ظُهِرِينَ) (الصف:۱۵)اے وہ لوگو! جو رسول پر ایمان
لائے ہو اللہ تعالیٰ کے دین کے لئے مدد کرنے والے بن جاؤ جیسا کہ عیسی بن مریم نے
حواریوں کو کہا تھا کہ تم میں سے کون ہے جو انصار اللہ ہو تو انہوں نے کہا کہ ہم سب کے سب
انصار اللہ ہیں۔پس ایمان لایا بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ اور ایک گروہ نے کفر کیا۔پس ہم
نے ان کی مدد کی جو ایمان لائے او پر ان کے دشمنوں کے پس وہ غالب ہو گئے۔اس میں یہ
دلیل ہے کہ آنے والا رسول لوگوں کو کہے گا کہ انصار اللہ بن جاؤ۔لیکن رسول کریم صلای ایام کی یہ
آواز نہ تھی کہ اے لوگو انصار بن جاؤ۔بلکہ آپ کے وقت میں مہاجرین وانصار دو گروہ
تھے۔اور مہاجرین کا گروہ انصار پر فضیلت رکھتا تھا۔چنانچہ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ
غزوہ حنین کے بعد جب بہت سا مال غنیمت آیا اور آپ نے اسے تالیف قلب کے طور پر مکہ کے
نو مسلموں میں تقسیم کر دیا تو انصار میں سے بعض نے اعتراض کیا کہ خون تو اب تک ہماری
تلواروں سے ٹپک رہا ہے لیکن مال رسول اللہ نے اور لوگوں کو دے دیا اور بعض نے یہاں تک کہہ
دیا کہ اب آپ اپنی قوم سے جاملیں گے۔جب آپ نے یہ بات سنی تو انصار کو ایک جگہ جمع کیا اور
فرمایا کہ اے انصار ! مجھے تمہاری نسبت خبر پہنچی ہے اور تم نے میری نسبت کیا برائی معلوم کی ہے۔کیا

۵۱ تم گمراہ نہ تھے کہ خدا تعالیٰ نے میرے ذریعہ تم کو ہدایت دی اور کیا جب میں آیا ہوں تم غریب
نہ تھے کہ خدا تعالیٰ نے تم کو مالدار کر دیا۔اور کیا تم آپس میں دشمن نہ تھے کہ اللہ تعالیٰ نے تم کو
دوست بنادیا۔انصار نے عرض کیا کہ ہاں یا رسول اللہ ! اللہ اور اس کے رسول کے فضل اور
احسان سے ایسا ہی ہوا۔پھر فرمایا کہ اے انصار ! تم مجھے جواب کیوں نہیں دیتے انہوں نے
عرض کیا کہ ہم کیا جواب دیں۔فرمایا تم چاہو تو کہہ سکتے ہو اور تمہاری بات جھوٹی بھی نہ ہوگی کہ
تو ہمارے پاس ایسے وقت میں آیا کہ لوگ مجھے جھٹلاتے تھے ہم نے تیری تصدیق کی۔اور
کوئی تیرے ساتھ نہ تھا پھر ہم نے تیری مدد کی۔اور تو دھتکارا ہوا تھا ہم نے تجھے جگہ دی۔اور تو
غریب تھا ہم نے تیری ہمدردی کی۔اے انصار ! تم نے دنیا کے مال کے لئے جس کے ذریعہ
سے میں نے ایک نئی قوم کے قلوب کی تالیف کی تھی اپنے دلوں میں بر امنا یا۔اے انصار! کیا
تم اس بات پر خوش نہیں کہ لوگ تو بکریاں اور اونٹ اپنے گھروں کو لے جائیں اور تم اپنے
گھروں کو خدا کے رسول کو لے جاؤ۔مجھے اسی خدا کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان
ہے کہ اگر ہجرت نہ ہوتی تو میں انصار میں سے ہونا پسند کرتا۔اور اگر لوگ ایک وادی
میں جائیں اور انصار دوسری وادی میں تو میں اس وادی میں جاؤں جس میں انصار گئے
ہوں۔اے خدا! انصار پر رحم کر اور ان کے بیٹوں پر اور ان کی بیٹیوں پر۔اس پر انصار اس
قدر روئے کہ ان کی داڑھیاں تر ہو گئیں۔(بخاری کتاب المغازی باب غزوۃ الطائف۔۔۔الخ ) اس روایت
سے معلوم ہوتا ہے کہ آنحضرت ملائیشیا ایلم کے زمانہ میں ہجرت کا درجہ بلند تھا۔اور قرآن کریم میں
بھی ہجرت پر خاص زور ہے پس اگر رسول کریم کا زمانہ مراد ہوتا تو انصار سے پہلے ہجرت کا ذکر
ہوتا اور یہ لکھا ہوتا کہ مہاجرین و انصار میں داخل ہو جاؤ۔لیکن اس جگہ ہجرت کا ذکر بھی نہیں جس
سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ایسا زمانہ ہے کہ جب ہجرت فرض نہ ہوگی اور وہ یہی زمانہ ہے۔

10 von 10 heute frei