نویں دلیل

انوار خلافت

نویں دلیل
۵۲ اس سورۃ سے اگلی سورۃ میں جو اس کے ساتھ ہی ہے خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔هُوَ الَّذِي بَعَتَ
فِي الْأُمِّيِّينَ رَسُولًا مِّنْهُمْ يَتْلُوا عَلَيْهِمْ أيتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الكتب
والْحِكْمَةَ، وَإِنْ كَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِي ضَللٍ مُّبِين ( الجمعہ: ۳) اور اس کے بعد
فرماتا ہے وَأَخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمْ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ ( الجمعہ: ۴) اور
وہ اس رسول کو ایک اور جماعت میں مبعوث کرے گا جواب تک تم سے نہیں ملی۔ان آیات میں
آنحضرت سلیم کی دو بعثشوں کا ذکر ہے اور چونکہ احادیث سے آپ کے بعد ایک مسیح کا ذکر
ہے جس کی نسبت آپ نے یہاں تک فرمایا ہے کہ وہ میری قبر میں دفن ہوگا۔یعنی وہ اور میں ایک
ہی وجود ہوں گے۔اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دوسری بعثت سے مراد مسیح موعود ہی ہے۔کیونکہ
اسلام تناسخ کا قائل نہیں کہ یہ خیال کیا جائے کہ آپ خود ہی دوبارہ تشریف لائیں گے اس لئے
آپ کی بعثت ثانیہ سے صرف یہی مراد لی جاسکتی ہے کہ کوئی شخص آپ کے رنگ میں رنگین
ہو کر آئے گا۔اور وہ سوائے مسیح موعود کے اور کوئی نہیں ہوسکتا جس کی نسبت فرمایا ہے کہ وہ میری قبر
میں دفن ہو گا۔(مشکوۃ کتاب الفتن باب نزول عیسیٰ علیہ السلام)
اب ہم جب پہلی سورۃ کے ساتھ اس کو ملاتے ہیں تو اس میں بھی پہلے حضرت موسیٰ کا ذکر
ہے اور پھر حضرت مسیح کا۔پھر اس سورۃ میں آنحضرت سال پیام کی دو بعثشوں کا ذکر ہے جن
میں سے ایک مسیح کی بعثت کے رنگ میں ہوئی ہے۔ان دونوں باتوں کو ملا کر صاف معلوم ہوتا
ہے کہ پہلی سورۃ میں احمد کی جو پیشگوئی ہے وہ اسی بات کو بتانے کے لئے ہے کہ جس طرح اس
امت میں مثیل موسی" ہوا ہے مثیل مسیح بھی احمد کے نام سے ظاہر ہو گا۔چنانچہ اس بات کو صاف
کرنے کے لئے سورۃ جمعہ میں رسول کریم کی دو بعثتوں کا ذکر فرما دیا۔تا دانا انسان سمجھ لے کہ احمد
سے مراد آپ کی بعثت ثانیہ ہے نہ کہ اول۔کیونکہ اس سے پہلے موسیٰ “ کا واقعہ بیان ہو چکا

۵۳ ہے۔اور آنحضرت سال یا سیستم حضرت موسیٰ کے مثیل ہیں۔غرض سورۃ جمعہ کو سورۃ صف کے ساتھ رکھ کر خدا نے اسمه احمد کی پیشگوئی کو اور بھی
صاف کر دیا ہے۔اور بات بالکل صاف ہے خواہ کوئی مانے یا نہ مانے یہ اس کا اختیار
ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے تم لوگ جو مسیح موعود کے ماننے والے ہو۔صحابہ احمد سے ہو اور
رسول کریم صلی السلام کی بعثت ثانیہ پر ایمان لانے والے ہو اس وقت کوئی اور جماعت نہیں
جو تمہارا مقابلہ کر سکے۔اس وقت سلسلہ احمدیہ کو خدا تعالیٰ نے صحابہ کے ہم رنگ کر دیا ہے اور
یہی ایک جماعت ہے جو ہر قسم کے دکھ تکلیفیں اور مصیبتیں اٹھاتی ہے۔لیکن پھر بھی دین خدا
کے پھیلانے سے باز نہیں آتی اور نہ تھکتی ہے۔اس میں کچھ شک نہیں کہ تمہیں جرات دلانے
اور زیادہ جوش سے کام کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ تم میں یہ کمی ہے یہ نقص ہے یہ کمزوری
ہے لیکن تم ہی دنیا میں ایک ایسی جماعت ہو جس کا کوئی نمونہ نہیں اور تمہیں وہ ہو جو صحابہؓ کا پورا
پورا نمونہ ہو۔اب کوئی اندھا ہی ہوگا جو یہ کہے کہ تم صحابہ کے رنگ میں رنگین نہیں ہو۔گواس
وقت دنیا کی نظروں میں تم غریب اور کمزور ہو مگر خدا کی نظر میں تم بہت طاقتور ہو۔دنیا کی
نظروں میں ذلیل ہولیکن خدا کے حضور تمہارا بہت بڑا درجہ ہے اور بہت عزت رکھتے ہو۔اس
لئے وہ دن آ رہے ہیں جبکہ خدا تعالیٰ تمہیں دنیا کی نظروں میں بھی کامیاب اور با مراد کر دے گا
اور دنیا اپنی آنکھوں سے تم میں جماعت احمد کی پیشگوئی پوری ہوتی دیکھ لے گی۔

10 von 10 heute frei