مسئلہ نبوّت
انوار خلافت
۵۴ بسم اللہ الرحمن الرحیم
محمد ه فصلی علی رسولہ الکریم
بقیہ تقریر حضرت خلیفۃالمسیح الثانی
( جو ۲۷ / دسمبر ۱۹۱۵ء کو جلسہ سالانہ پر بعد از نماز ظہر و عصر فرمائی)
اشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
امَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
الْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَلَمِيْنَ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ إِيَّاكَ
نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ
عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ
میں نے ظہر کی نماز سے پہلے اسمه احمد پر کچھ بیان کیا تھا۔اب مسئلہ نبوت پر کچھ
بیان کرنا چاہتا ہوں۔اس کے بعد انشاء اللہ جماعت کی عملی حالت کی درستی کے متعلق کچھ بیان
کروں گا۔مسئله نبوت
مجھے مسئلہ نبوت کے متعلق ہمیشہ ہی سے تعجب آیا کرتا ہے کہ اس میں کسی قسم کا شک کرنے
کی کیا وجہ ہے۔لیکن میں دیکھتا ہوں کہ باوجود ایک صاف مسئلہ ہونے کے اس کے متعلق
عجیب عجیب اعتراض کئے جاتے ہیں۔اور اپنی تائید میں عجیب عجیب دلیلیں پیش کی جاتی
ہیں جن سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ آنحضرت صلی یا اسلام کے بعد کوئی نبی نہیں
آسکتا یا یہ کہ مرزا صاحب نبی نہیں تھے۔مثلاً ان عجیب و غریب دلیلوں میں سے ایک یہ بھی
پیش کی جاتی ہے کہ نبی وہ ہوتا ہے جس کا نام مفرد ہو مرکب نام والا کوئی نبی نہیں ہوسکتا چنانچہ پیسہ
اخبار میں کسی نے ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں اس نے لکھا ہے کہ یہ ایک ایسی دلیل ہے
جس سے مرزا صاحب کی نبوت بالکل باطل ہو جاتی ہے۔وہ لکھتا ہے :
” خدا تعالیٰ کی طرف سے جس قدر انبیاء دنیا میں آئے ہیں اور انہوں نے مبعوث ہو کر
لوگوں کو توحید کا قائل کیا۔منجملہ ان کے ایک بھی ایسا نبی ورسول نہ آیا۔جس کا اسم مبارک دو
لفظوں سے مل کر بنا ہو۔بلکہ ہر نبی ورسول منصوص من اللہ کا اسم مبارک نقطہ واحد سے مشتق
ہوتا چلا آیا ہے۔( روزنامہ پیسہ اخبار مورخہ ۲۸ / نومبر ۱۹۱۵ء)
میہ اور اسی قسم کی اور دلیلیں بھی دی جاتی ہیں جن کو پڑھ کر تعجب ہی آتا ہے۔یہ تو ایسی ہی بات
ہے جیسے کل کوئی شخص ایک ایسے نبی کو جسے وہ مانتا ہے خواب میں دیکھ لے کہ اتنی لمبی اس کی داڑھی
ہے اتنا قد ہے اس طرح کی شکل ہے تو لکھ دے کہ نبی وہی ہو سکتا ہے۔جس کی اس قسم کی داڑھی ہو
اتنا بڑا قد ہواگر ایسا نہ ہوتو نبی نہیں ہوسکتا۔پچھلے نبیوں کی نبوت کے متعلق ان کے نام کا مفرد ہونا
دلیل ہی کس طرح ہو سکتی ہے؟ اور کس کو معلوم ہے کہ خدا تعالیٰ کے ان تمام نبیوں کے نام جو
حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر آنحضرت سالیا اپریتم تک ہوئے ہیں مفرد تھے ؟ اگر کوئی یہ کہتا
ہے کہ مجھے تمام انبیاء کے نام معلوم ہیں تو وہ جھوٹا ہے اور جھوٹا دعویٰ کرتا ہے۔کیونکہ جب خدا تعالیٰ
آنحضرت صلی نیلم کو فرماتا ہے کہ وَلَقَد أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِن قَبْلِكَ مِنْهُمْ مَّنْ قَصَصْنَا
عَلَيْكَ وَمِنْهُمْ مَّنْ لَّمْ نَقْصُصْ عَلَيْكَ (المؤمن :۷۹) اور ضرور ہم نے تجھ سے پہلے
رسولوں کو بھیجا ہے ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جن کا ذکر ہم نے تجھ پر کر دیا ہے۔اور ان میں سے
کچھ ایسے ہیں جن کا تجھ سے ذکر نہیں کیا یعنی خدا تعالیٰ نے آنحضرت سلائی کی تم کو بھی بعض انبیاء کے
نام نہیں بتائے تو اب اور کون ہے جس کو تمام انبیاء کے نام معلوم ہوں۔اور اگر کسی کو دعوی ہے تو کم
سے کم ان ایک لاکھ چوبیس ہزار نبیوں کے نام ہی ہم کو بتائے جن کا ذکر حدیث میں آتا ہے۔(مسند احمد بن حنبل جلد ۵ صفحه ۲۶۶)
غرض اول تو یہ دعویٰ ہی غلط ہے کہ تمام انبیاء کے نام مفرد تھے۔اور اگر بفرض محال
درست بھی ہو تو یہ کوئی ثبوت نہیں کیونکہ اس بات کا ثبوت نہ قرآن کریم سے ملتا ہے نہ احادیث
۵۶ سے نہ پہلے صحفِ انبیاء سے اور ایک عقلمند انسان تو نبی کی یہ علامت سن کر حیران ہو جائے گا کہ
نبی وہی ہوتا ہے جس کا نام مفرد ہو۔گویا نبوت کا سب دار و مدار نام پر ہے نہ کہ کام پر لیکن
اگر اس دعوی کو قبول کر لیا جائے کہ نبی وہی ہوتا ہے جس کا نام مفرد ہو تو اس کا یہ نتیجہ ہوگا کہ
قرآن میں مذکور انبیاء میں سے بھی بعض انبیاء کی نبوت کا انکار کرنا پڑے گا۔کون نہیں جانتا کہ ہمارے رسول کریم مالی نے اسلام کے جد امجد حضرت اسماعیل تھے۔اور
آپ
کا یہ نام مرکب ہے۔عربی والوں نے اس کے دو حصے کئے ہیں۔ایک سمع اور دوسرا ایل
اور عبرانی والے بھی اس نام کے دو ہی حصے کرتے ہیں۔ایک یسمع اور دوسرا ایل۔تو معلوم ہوا
کہ عبرانی کے لحاظ سے یسمع اور ایل۔اور عربی کے لحاظ سے سمع اور ایل دو لفظوں سے یہ نام
مرکب ہے۔سمع کے معنی ہیں سن لیا۔اور ایل کے معنی ہیں خدا۔ایل در حقیقت عربی زبان کے
لفظ آئل سے نکلا ہے جس کے معنی ہیں قدرت رکھنے والا ، لوٹنے والا۔تو چونکہ خدا تعالیٰ اپنے
بندوں پر رحم اور کرم کی وجہ سے لوٹنا یعنی متوجہ ہوتا ہے اس لئے اس کا یہ نام ہو گیا۔جس طرح
عربی میں خدا تعالیٰ کا ایک نام تو اب ہے۔اور اسی وجہ سے ہے کہ خدا اپنے بندوں کی طرف
فضل کے ساتھ لوٹتا ہے۔تو سمع ایل کے معنی ہیں خدا نے سنا۔اس سے بگڑ کر اسماعیل بن
گیا۔اور بائبل میں اس نام کے رکھے جانے کی یہی وجہ لکھی ہے۔چنانچہ وہاں لکھا ہے کہ جب
حضرت ابراہیم کی چھوٹی بیوی ہاجرہ ان کی بڑی بیوی سارہ کے تنگ کرنے سے گھر سے نکلی تو
خدا وند کے فرشتے نے اسے میدان میں پانی کے ایک چشمے کے پاس پایا۔یعنی اس چشمے کے
پاس جوصور کی راہ پر ہے۔اور اس نے کہا کہ اے سری کی لونڈی ہاجرہ ! تو کہاں سے آئی اور
کدھر جاتی ہے۔وہ بولی کہ میں اپنی بی بی سری کے سامنے سے بھاگی ہوں اور خداوند کے
فرشتے نے اسے کہا۔کہ تو اپنی بی بی کے پاس پھر جا اور اس کے تابع رہ۔پھر خداوند کے فرشتے
نے اسے کہا کہ میں تیری اولاد کو بہت بڑھاؤں گا کہ وہ کثرت سے گنی نہ جائے۔اور خداوند کے
۵۷ فرشتے نے اسے کہا کہ تو حاملہ ہے۔اور ایک بیٹا جنے گی۔اس کا نام اسماعیل رکھنا کہ خدا وند
نے تیرا دکھ سن لیا۔( پیدائش باب ۱۶ آیت کے تا ۱ مطبوعہ 1906 ء ) اب یہ دلیل پیش
کرنے والا بتائے کہ خدا اور سن لی دو الگ الگ لفظ ہیں یا نہیں۔اور یہ بھی بتائے کہ یہ نام
مرکب ہوا یا مفرد۔پس اگر حضرت اسمعیل با وجود مرکب نام رکھنے کے نبی ہو سکتے ہیں۔تو کیا
وجہ ہے کہ حضرت مرزا صاحب مرکب نام کی وجہ سے نبی نہیں بن سکتے۔لیکن وہ نادان جو نہ
عربی جانتا ہے نہ عبرانی۔وہ کہتا ہے کہ کسی نبی کا مرکب نام نہیں ہے۔اور جب نبی کا مرکب
نام
نہیں تو مرزا صاحب جن کا نام مرکب ہے نبی نہیں ہو سکتے۔پھر ابھی مفتی محمد صادق صاحب نے ایک رقعہ لکھ کر دیا ہے کہ حضرت ابراہیم کا نام ابی اور
رہام سے مرکب ہے اور اس کے معنی ہیں بلندی کا باپ۔اور حضرت موسیٰ“ کا نام مواورشی سے
مرکب ہے۔مو ( عربی ماء بگڑی ہوئی عربی موسیہ ) کہتے ہیں پانی کو۔اور شی (عربی شیئی ) بمعنی
چیز۔یعنی پانی کی چیز ہے۔چونکہ حضرت موسی کو پانی میں ڈالا گیا تھا۔اس لئے آپ کا یہ نام
ہوا۔پھر یسوع بھی مرکب نام ہے۔غرض بہت سے نبیوں کے نام مرکب ہیں۔لیکن وہ نادان
بوجہ عربی اور عبرانی کا علم نہ رکھنے کے اس بات کو نہیں سمجھا۔اس لئے کہتا ہے کہ تمام نبیوں کے
نام مفرد ہیں۔پھر قرآن
کریم پر غور کرنے سے ایک عجیب بات معلوم ہوتی ہے کہ اس میں نبیوں
کے مخالفوں کے نام بھی مفرد آئے ہیں۔( کیونکہ ابولہب صفت ہے نہ کہ نام ) اب اگر کوئی یہ
کہہ دے کہ دنیا میں جس کا نام مرکب ہو وہ شریر نہیں ہوسکتا تو یہ جہالت نہیں تو اور کیا ہے لیکن
کیا کیا جائے۔حدیث میں آیا ہے کہ امت محمدیہ پر ایک ایسا وقت آئے گا کہ اس کے اندر
سے علم اٹھ جائے گا اور جاہل لوگ عالم کہلائیں گے جو لوگوں کو اپنی بے علمی کی وجہ سے گمراہ
کریں گے۔پس چونکہ مسلمانوں پر یہ زمانہ آگیا ہے اور وہ علم و جہالت میں فرق نہیں
رسکتے۔اس لئے اس قسم کی باتیں کرتے ہیں جو ان کو مخالفین اسلام کی نظروں میں ذلیل
۵۸ کرنے والی ہوں اور صداقت کے ایسے معیار بناتے ہیں جنہیں کوئی دانا انسان قبول نہیں
کرسکتا۔اور جو خدا تعالیٰ کی سنت سے ناواقفیت کا نتیجہ ہیں۔کیا ایک مسیحی اس معیار کو سن کر یہ
نہیں کہہ سکتا کہ چونکہ رسول کریم ملی پیام سے پہلے جس قدر نبی گذرے ہیں کسی کا نام محمد وزن
پر نہیں ہوا۔اس لئے آپ نبی نہیں ہیں اور کیا ایسا دعویٰ کرنے والا مجنون نہیں کہلائے گا۔پھر حضرت مسیح موعود کی نبوت پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ نبی وہ ہوتا ہے جس کے نام کا
پہلے کوئی آدمی نہ گزرا ہو۔چونکہ آپ کا نام غلام احمد تھا۔اور اس نام کے آپ سے پہلے بہت
سے لوگ ہو گزرے ہیں۔اس لئے آپ نبی نہیں ہو سکتے۔گویا ان لوگوں کے نزدیک چونکہ
آنحضرت سلیم سے پہلے کوئی شخص آپ کا ہم نام نہیں گزرا۔اس لئے آپ نبی ہیں اور اگر
یہ غلط ثابت ہو جائے تو پھر آپ نبی نہیں (نعوذ باللہ ) اسی طرح حضرت مسیح سے پہلے چونکہ
یسوع نام کا جو آپ کا نام تھا کوئی شخص نہیں گزرا اس لئے آپ نبی ہیں۔اور اگر یہ غلط ثابت
ہو جائے تو پھر آپ نبی نہیں۔اس بات کا اگر ان سے ثبوت پوچھیں کہ تم نے یہ دلیل کہاں سے
لی ہے تو کہتے ہیں کہ قرآن شریف میں جو حضرت یحیی" کی نسبت لکھا ہے کہ لَمْ نَجْعَل لَّهُ
مِنْ قَبْلُ سَمِيًّا ( مریم : ۸) اول تو جو معنی کر کے وہ استدلال کرتے ہیں وہ معنی ہی ہمارے
نزدیک قابل تسلیم نہیں لیکن اگر انہی کو تسلیم کر لیا جائے تو پھر ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کرنا پڑے گا کہ
جو بات کسی نبی کی نسبت قرآن کریم میں مذکور ہو وہ نبوت کی شرط ہوتی ہے اور اگر یہ تسلیم کیا گیا تو
نہایت مشکل پیش آئے گی۔کیونکہ ایسی باتیں نکلیں گی جو قرآن کریم میں بعض انبیاء کے متعلق
بیان ہیں اور دوسروں کی نسبت بیان نہیں اور نہ ان میں وہ پائی جاتی تھیں تو اس سے ثابت ہوگا
کہ وہ نبی ہی نہ تھے مثلاً حضرت داؤد کی نسبت آتا ہے ان کو ہم نے زرہ بنانی سکھائی تھی۔تو زرہ
بنانی بھی شرائط نبوت میں داخل کرنی پڑے گی۔اور چونکہ ہمارے نبی کریم صا تم یہ فن نہ
جانتے تھے اس لئے آپ کی نبوت گو یا باطل ہو گئی۔نعوذ باللہ من ذالک۔پس یہ اصل ہی باطل
۵۹ ہے کہ جو بات ایک نبی کے متعلق بیان ہو وہ سب نبیوں میں پائی جانی چاہئے اور وہ شرائط نبوت
میں سے ہونی چاہئے۔لیکن ہم اس باطل کو بھی تسلیم کر لیتے ہیں اور فی الحال مان لیتے ہیں کہ نبی
وہی ہے جس کے نام کا پہلے کوئی اور شخص نہ گذرا ہو۔اور ثابت کرتے ہیں کہ قرآن کریم میں جن
نبیوں کا ذکر آتا ہے ان کے نام کے آدمی پہلے بھی گذرے ہیں چنانچہ زکریا" ایک نبی ہیں۔اور
قرآن شریف نے ان
کو نبی قرار دیا ہے لیکن ان سے چارسوسال پہلے ایک نبی ہوئے ہیں ان کا
نام بھی زکریا تھا۔اور ان کی کتاب اب تک بائبل میں موجود ہے۔پھر اسی طرح حضرت یحیی
کے نام کے پہلے پانچ آدمی گزر چکے تھے جن کا ذکر بائیل میں موجود ہے جن میں سے ایک
حضرت داؤڈ سے بھی پہلے ہوئے ہیں۔اب کوئی شخص یہ کہہ سکتا ہے کہ پھر اس آیت کے کیا معنی
ہوئے۔میں کہتا ہوں لوگوں نے اس کے معنی غلط سمجھے ہیں۔اس کے معنی یہ ہیں کہ بشارت کے
طور پر ان سے پہلے کسی کا یہ نام نہیں رکھا گیا۔لیکن مشکل وہی ہے کہ اس زمانہ میں جبال علماء بن
گئے ہیں اور حقیقی علم ان سے چھین لیا گیا ہے اس لئے اس
قسم کی باتیں مونہہ پر لاتے ہیں۔پھر اس معیار کے ماتحت تو حضرت مسیح کی بنوت بھی ثابت نہیں ہوتی۔کیونکہ ان کا نام
یسوع ہے اور اس نام کا ایک اور شخص بھی تھا جس کو یسوع بن سائرس کہتے ہیں۔اس کی کتاب
بھی اپیو کر فاس میں موجود ہے۔( یعنی بائبل کا وہ حصہ جسے بعض لوگ بائبل میں شامل سمجھتے
ہیں اور بعض نہیں اور وہ الگ چھپا ہوا ہے اور جو لوگ اسے بائبل کا حصہ مانتے ہیں ان کی
چھاپی ہوئی بائبلوں میں موجود بھی ہے ) تو اب کیا حضرت مسیح “ سے پہلے یسوع نام کا ایک
اور شخص ثابت ہو جانے سے آپ کی نبوت باطل ہوگئی۔پھر بڑے تعجب اور حیرانی کی بات یہ
ہے کہ وہ نبی جو خاتم النبین ہے اور جو تمام نبیوں کا سردار ہے۔اس کی نبوت بھی اس دلیل کے
مطابق (نعوذ باللہ ) باطل ٹھہرتی ہے۔کیونکہ آپ سے پہلے پانچ شخص ایسے گزرے ہیں جن کا
نام محمد تھا۔چنانچہ آپ سے پہلے بنو سواءۃ میں محمد ابنشمی گزرا ہے۔اور ایک محمد اس ابرہہ کے