نبی کے لئے شریعت لانا شرط نہیں

انوار خلافت

บ طرح باطل ہوگئی۔آپ نے اپنے آقا سے تو ایک نام کم ہی پایا ہے۔پس آنحضرت سلینا یہ ہم
کی نبوت پانچ نام رکھنے کے باوجود ثابت ہو سکتی ہے۔تو پھر کیا وجہ ہے کہ آپ کی نبوت چارنا
م رکھنے کی وجہ سے ثابت نہیں ہوسکتی۔وہ لوگ جو یہ اعتراض کرتے ہیں سوچیں اور بتائیں کہ
حضرت مسیح موعود کی نبوت کیوں ثابت نہیں ہوسکتی۔نبی کے لئے شریعت لا نا شرط نہیں
پھر یہ کہا جاتا ہے کہ نبی کے لئے شرط ہے کہ وہ کتاب یعنی شریعت لائے۔لیکن حضرت
مسیح موعود " چونکہ کوئی کتاب نہیں لائے۔اس لئے نبی نہیں ہو سکتے۔یہ اعتراض جن کی طرف
سے کیا جاتا ہے وہ اپنے آپ کو احمدی کہتے اور حضرت مسیح موعود“ کے شیدائی کہلاتے ہیں لیکن
اتنا نہیں جانتے کہ حضرت مسیح موعود اس کے متعلق خود لکھ گئے ہیں کہ ”نبی کے حقیقی معنوں پر
غور نہیں کی گئی۔نبی کے معنی صرف یہ ہیں کہ خدا سے بذریعہ وحی خبر پانے والا ہو اور شرف
مکالمہ اور مخاطبہ الہیہ سے مشرف ہو۔شریعت کا لانا اس کے لئے ضروری نہیں اور نہ یہ ضروری
ہے کہ صاحب شریعت رسول کا متبع نہ ہو ( براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۳۸، روحانی خزائن
جلد ۲۱ صفحه ۳۰۶)
پھر آپ لکھتے ہیں کہ ”نبی کے لئے شارع ہونا شرط نہیں ہے۔یہ صرف موہبت ہے جس
کے ذریعہ سے امور غیبیہ کھلتے ہیں۔ایک غلطی کا ازالہ صفحہ ۶ ، روحانی خزائن
جلد ۱۸ صفحه ۲۱۰)
اسی طرح آپ فرماتے ہیں ” بعد توریت کے صدہا ایسے نبی بنی اسرائیل میں سے آئے
کہ کوئی نئی کتاب ان کے ساتھ نہیں تھی۔بلکہ ان انبیاء کے ظہور کے مطالب یہ ہوتے تھے کہ تا
ان کے موجودہ زمانہ میں جو لوگ تعلیم توریت سے دور پڑ گئے ہوں۔پھر ان کو توریت کے
اصلی منشاء کی طرف کھینچیں۔(شہادۃ القرآن صفحه ۴۴ ، روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۳۴۰)

۶۲ پھر آپ لکھتے ہیں ”بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں۔جن پر کوئی کتاب نازل
نہیں ہوئی۔صرف خدا کی طرف سے پیشگوئیاں کرتے تھے۔“ ( بدر ۵ / مارچ ۱۹۱۵ء)
اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ کوئی ایک نبی بھی ایسا نہیں ہوا جو شریعت نہ لایا ہو۔لیکن حضرت
مسیح موعود " فرماتے ہیں کہ کئی نبی ایسے ہوئے ہیں۔ہم کہتے ہیں جب بنی اسرائیل میں ایسے
نبی آچکے ہیں جو کوئی کتاب نہیں لائے تو پھر یہ مطالبہ حضرت مرزا صاحب کے لئے کیوں پیش
کیا جاتا ہے۔لیکن افسوس تو یہ ہے کہ یہ لوگ نہیں سمجھتے کہ ہم کیا کر رہے ہیں اور ہمار اوار کہاں
پڑتا ہے۔کیسا نادان ہے وہ شخص جو کسی کو تیر مارے اور سامنے اس کا اپنا باپ کھڑا ہو مگر وہ یہ
خیال نہ کرے کہ اگر میں نے تیر مارا تو تیر پہلے میرے باپ کو چھیدے گا اور پھر کہیں اس تک
پہنچے گا۔یہ لوگ بھی ایسے ہی ہیں یہ نہیں جانتے کہ ہمارا حملہ حضرت مسیح موعود“ پر نہیں ہے بلکہ
حضرت ابراہیم ، حضرت موسیٰ" ، حضرت عیسی اور آنحضرت صلی یا اسلام پر پڑتا ہے۔یہی وجہ ہے
کہ ایسی باتیں پیش کرتے ہیں۔حضرت مسیح موعود نے بار بار لکھا ہے کہ کئی نبی ایسے ہوئے
ہیں جو کوئی کتاب نہیں لائے۔لیکن ہم سے یہی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ مرزا صاحب کی کتاب
بتاؤ ورنہ وہ نبی نہیں ہو سکتے۔انہوں نے سمجھا ہی نہیں کہ خدا تعالیٰ کی کوئی کتاب دنیا میں کیوں
آتی ہے۔کتاب تو اس وقت آتی ہے جبکہ پہلی شریعت کے احکام مٹ چکے ہوں یا ایسے مسخ
ہو چکے ہوں کہ ان کا معلوم کرنا مشکل ہو گیا ہو۔لیکن جب پہلی شریعت موجود ہو اور اس کے
احکام میں بھی کوئی نقص نہ واقعہ ہو گیا ہو تو پھر کسی اور کتاب کے آنے کی ضرورت نہیں
ہوتی۔نبوت خدا تعالیٰ کا ایک فضل ہوتا ہے اس کے لئے ضروری نہیں کہ نبی وہی ہو جس کو شریعت
بھی دی جائے۔۔۔جس طرح دنیا کے بادشاہوں نے اپنے وزراء اور امراء کے لئے درجے مقرر
کر کے نام رکھے ہوتے ہیں۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے بھی اپنے مقربین کے لئے نام تجویز
فرمائے ہوئے ہیں اور وہ نام یہ ہیں۔نبی ، صدیق شہید اور صالح ان میں سے نبی ایک خاص
درجہ ہے۔اور جو یہ نام پا جاتا ہے وہ خدا تعالیٰ کے خاص الخاص انسانوں میں سے ہو جاتا

۶۳ ہے۔جس طرح بادشاہوں کے بھی کچھ لوگ مقرب ہوتے ہیں جن سے وہ اپنے راز کی باتیں
کرتے اور بڑے بڑے امور کی ان کو پیش از وقت اطلاع دے دیتے ہیں۔اسی طرح خدا
تعالیٰ جن کو اپنے راز کی باتیں بتاتا اور آئندہ ہونے والے امور کی اطلاع بخشتا ہے وہ نبی
ہوتے ہیں۔نبی ہونا خدا تعالیٰ کے قرب کا آخری درجہ پانا ہے اور امور غیبیہ پر کثرت سے
اطلاع پا نا نبی ہونے کی علامت ہے۔جس طرح بادشاہ جب اپنے کسی خاص آدمی سے مشورہ
کرتا اور اس سے اپنے راز کی باتیں کہتا ہے تو لوگ سمجھ لیتے ہیں کہ یہ بادشاہ کا خاص وزیر
ہے۔اسی طرح جب ایک انسان خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پا کر لوگوں کو بتاتا ہے اور وہ
پوری ہوجاتی ہیں تو وہ جان جاتے ہیں کہ یہ کسی انسان کا کام نہیں کہ غیب کی خبریں
بتائے۔اس لئے یہ جو بات بتا تا ہے خدا ہی کی بتائی ہوئی بتا تا ہے پس یہ خدا کا نبی ہے۔جو شخص یہ کہتا ہے کہ نبی کے لئے کتاب کا لانا ضروری ہے وہ تاریخ کا انکار کرتا ہے اور
اسے ہندوؤں، یہودیوں اور عیسائیوں کے بہت سے انبیاء کورد کرنا پڑے گا۔کیونکہ ان میں
ایسے نبی آئے ہیں جو کوئی کتاب نہیں لائے۔اور اگر کتاب سے الہامات کا مجموعہ مراد ہے تو
ایسی کتاب تو حضرت مسیح موعود " بھی لائے ہیں۔دور جانے کی ضرورت نہیں پیغامیوں میں
سے ہی ایک شخص نے حضرت
مسیح موعود کے الہامات کا مجموعہ تین جلدوں میں شائع کیا ہے۔حضرت مسیح موعود" تو اپنے متعلق لکھتے ہیں کہ :
خدا تعالیٰ نے اس بات کے ثابت کرنے کے لئے کہ میں اس کی طرف سے ہوں۔اس
قدر نشان دکھلائے ہیں کہ اگر وہ ہزار نبی پر بھی تقسیم کئے جائیں تو ان کی بھی ان سے نبوت ثابت
ہوسکتی ہے لیکن چونکہ یہ آخری زمانہ تھا۔اور شیطان کا مع اپنی تمام ذریت کے آخری حملہ
تھا۔اس لئے خدا نے شیطان کو شکست دینے کے لئے ہزار ہا نشان ایک جگہ جمع کر دیئے۔“
(چشمہ معرفت صفحه ۳۱۷، روحانی خزائن جلد ۲۳ صفحه ۳۳۲)
لیکن کتنے تعجب کی بات ہے کہ ایک ایسا انسان جس پر اتنے نشانات اترے کہ ان سے

۶۴ ہزاروں نبیوں کی نبوت ثابت ہو سکتی ہے وہ خود نبی نہیں ہے۔اصل بات یہ ہے کہ ان لوگوں نے یہ
سب باتیں اپنے پاس سے بنالی ہیں۔اور انہوں نے خدا تعالیٰ کی قدر کو نہیں سمجھا۔خدا تعالیٰ
کافروں کی نسبت قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ (الانعام: ۹۲)
یعنی انہوں نے خدا تعالیٰ کی قدر کو نہیں سمجھا اور یہ سمجھ لیا ہے کہ خدا کے خزانے ختم ہو گئے اس لئے
کسی کو کچھ نہیں دے سکتا۔اسی طرح یہ کہتے ہیں کہ خواہ کتنا ہی زہد اور اتقاء میں بڑھ جائے
پر ہیز گاری اور تقویٰ میں کئی نبیوں سے آگے گزر جائے معرفت الہی کتنی ہی حاصل کر لے لیکن خدا
اس
کو کبھی نبی نہیں بنائے گا اور کبھی نہیں بنائے گا۔ان کا یہ سمجھنا خدا تعالی کی قدر کو ہی نہ سمجھنے کی وجہ
سے ہے ورنہ ایک نبی کیا میں تو کہتا ہوں ہزاروں نبی ہوں گے اور ایک ایسا انسان جو اس درجہ کو پہنچ
جاتا ہے جو حضرت یحی“ اور یوحنا وغیرہ انبیاء کا تھا وہ نبی بن سکتا ہے۔وہ تو حضرت مسیح موعود کی
نبوت کے متعلق کہتے ہیں لیکن میں کہتا ہوں کہ اب بھی نبی بن سکتا ہے۔دنیا میں جب ضلالت
اور گمراہی اور بے دینی پھیل سکتی ہے تو نبی کیوں نہیں آسکتا۔جس جس وقت ضلالت اور گمراہی
پھیلتی رہی ہے اور لوگ خدا تعالیٰ کو بھلا دیتے رہے ہیں اور فسق و فجور میں پھنس جاتے رہے ہیں۔اسی وقت نبی آتا رہا ہے۔اسی طرح اب بھی جب ایسا ہوگا کہ دنیا خدا تعالیٰ کو چھوڑ دے گی
آنحضرت ملا ہی تم کو بھلا دے گی اور گند اور پلیدیوں میں مبتلا ہو جائے گی اس وقت نبی آئے گا
اور ضرور آئے گا۔لیکن وہ کوئی اور شریعت نہیں لائے گا بلکہ آنحضرت سال پیہم ہی کی شریعت کو
پھیلائے گا۔یہ کبھی نہیں ہوسکتا کہ کوئی نبی آئے اور آنحضرت سانیا اسلام کے سوا کوئی اور شریعت
لائے کیونکہ آپ کی شریعت قیامت تک کے لئے ہے اس لئے جو نبی بھی آئے گا اسی کے اندر
آئے گا اور اسی کو آکر پھیلائے گا۔آنحضرت صلی یا یہ ستم حضرت موسیٰ “ کے بعد اس لئے شریعت
لے کر آئے کہ ان کی لائی ہوئی شریعت باقی نہ رہی تھی۔یعنی ان کی لائی ہوئی شریعت کو لوگوں نے
اس طرح بگاڑ دیا تھا کہ کوئی اس پر عمل کر کے خدا تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا تھا۔پس ان کی شریعت کو

10 von 10 heute frei