آنحضرتؐ کی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے
انوار خلافت
آنحضرت صلی اینم نے مٹادیا اور ان کی شریعت میں جو نقص پیدا ہو گئے تھے ان کو دور کر دیا
اور دنیا کے سامنے ایک ایسی شریعت پیش کی جس میں کبھی نقص نہیں آسکتا۔غرض نئی شریعت کی
ضرورت پہلی شریعت کے خراب ہو جانے یا ضائع ہو جانے یا نئی ضروریات پیدا ہو جانے پر
ہوتی ہے اور اگر کوئی شریعت ایسی آجائے کہ اس میں یہ تینوں نقص پیدا نہ ہوں تو اس کے بعد
کسی جدید شریعت کی ضرورت نہ رہے گی چنانچہ قرآن کریم ایسی ہی کتاب ہے جس میں کامل
شریعت آئی ہے اور جو ہر ایک نقص سے محفوظ ہے۔پس اس کے بعد کوئی شریعت نہیں لیکن نبی
کی ضرورت کو کامل شریعت نہیں روک سکتی۔اور اگر کوئی شخص کہے کہ رسول کریم میان ایام کے بعد نبی نہیں آسکتا تو میں کہتا ہوں کہ حضرت مسیح
موعود آنحضرت سال ایام کے بعد نہیں آئے کیا نبی کریم کی نبوت اور آپ کی حکومت ختم ہوگئی ہے کہ کہا
جائے کہ مرزا صاحب آپ کے بعد آئے ہیں مرزا صاحب کی نبوت تو نبی کریم کی نبوت کے اندر
ہے۔کیا اندر کی چیز کو باہر کی کہا جاتا ہے۔مثلاً ایک مکان میں کچھ آدمی بیٹھے ہوں تو یہ نہیں کہا جائے گا
کہ یہ مکان سے باہر ہیں۔بلکہ یہی کہیں گے کہ مکان کے اندر ہیں۔پس جب حضرت مرزا صاحب
بھی آنحضرت ملا لیا ایم کے اندر ہیں تو پھر انہیں بعد میں آنے والا کیوں قرار دیا جائے۔آنحضرت کی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے
ہمارے مخالفین کہتے ہیں کہ آنحضرت صان پہنم کے بعد کسی نبی کا آنا خواہ وہ آپ کے فیض
سے ہی کیوں نہ نبی بنے آپ کی ہتک ہے۔لیکن میں کہتا ہوں کہ ان لوگوں کا یہ کہنا آنحضر
سایلم کی ہتک ہے کیونکہ نبوت تو خدا تعالیٰ کی رحمت ہے جو وہ اپنے بندوں پر نازل کیا کرتا
ہے اور آنحضرت مانا کہ تم وہ رسول ہیں جو سارے جہان کے لئے رحمت ہو کر آئے تھے لیکن
آپ کے آنے پر کہا جاتا ہے کہ اب خدا تعالیٰ نے وہ سارے فیض بند کر دیئے ہیں جو آپ سے
پہلے اپنے بندوں پر کیا کرتا تھا۔آپ سے پہلے تو نبی پر نبی بھیجتا تھا۔جو اس کی طرف گرتا اسے
۶۶ اٹھاتا تھا۔جو اس کی طرف جھکتا اسے پکڑتا تھا۔جو اس کے آگے گڑ گڑاتا اسے چپ کراتا تھا۔اور جو اس کی پوری پوری اطاعت اور فرمانبرداری کرتا اسے نبی بناتا تھا۔لیکن (نعوذ
باللہ ) اب ایسا بخیل ہو گیا ہے کہ خواہ کوئی کتنا ہی روئے چلائے اور کتنے ہی اعمال صالحہ کرے
اس نے کہ دیا ہے کہ اب میں کسی کو مونہ نہیں لگاؤں
گا اور اگر لگاؤں
گا تو ادنی درجہ پر رکھوں
گا پورا نبی کبھی نہیں بناؤں گا۔اب بتاؤ آنحضرت صلی ا یتیم کی یہ تک ہے کہ آپ کی امت سے کوئی نبی نہیں بن سکتا یا یہ کہ آپ کے
فیض سے آپ کی امت میں سے بھی نبی بن سکتا ہے۔بڑے تعجب کی بات ہے کہ ایک انسان جو تمام
جہان کے لئے رحمت اور فضل ہو کر آتا ہے اس کی نسبت کہا جاتا ہے کہ اس نے آ کر خدا تعالیٰ تک پہنچنے
کی تمام راہوں کو بند کر دیا ہے اور آئندہ نبوت تک کوئی نہیں پہنچ سکتا۔لیکن میں کہتا ہوں نبوت رحمت
ہے یا زحمت اگر رحمت ہے تو آنحضرت سلیم کے بعد بند کیوں ہو گئی آپ کے بعد تو زیادہ ہونی
چاہئے تھی آپ تو ایک بہت بڑے درجہ کے نبی تھے اس لئے آپ کے بعد جو نبی آتا وہ بھی بڑے
درجہ کا ہونا چاہئے تھا نہ یہ کہ کوئی نبی ہی نہ بن سکتا۔دیکھو! دنیا میں مدر سے ہوتے ہیں۔لیکن کسی مدرسہ والے یہ اعلان نہیں کرتے کہ
ہمارے مدرسہ میں اپنے لڑکوں کو بھیجو کیونکہ ہمارے مدرسہ کے استاد ایسے لائق ہیں کہ ان کے
پڑھائے ہوئے لڑکے ادنی درجہ پر ہی پاس ہوتے ہیں۔لیکن کتنے تعجب کی بات ہے کہ
آنحضرت سال اسلام کی شان بلند ثابت کرنے کے لئے کہا جاتا ہے کہ چونکہ آپ کے شاگرد
ادنی درجہ پر پاس ہوتے ہیں اس لئے آپ کی بڑی شان ہے۔لیکن آنحضرت سلیل ایم کی
شان پر یہ ایک ایساز بر دست حملہ ہے کہ جو ابھی تک کسی عیسائی یا آریہ نے بھی نہیں کیا۔کیونکہ
وہ در حقیقت آپ سے دشمنی رکھتے ہیں اور آپ کو رحمت نہیں بلکہ زحمت سمجھتے ہیں لیکن یہ آپ
کو رحمت سمجھ کر پھر یہ درجہ دیتے ہیں۔اور وہ جو دوسروں کے درجہ کو بڑھانے آیا تھا اس کے
درجہ کوگھٹاتے ہیں۔مگر ہم رسول کریم سالی میں پیہم کی اس ہتک کو ایک منٹ کے لئے بھی برداشت
۶۷ نہیں کر سکتے۔وہ کہتے ہیں کہ اگر ہم حضرت مرزا صاحب کو نبی کہیں گے تو لوگ ہماری مخالفت
کریں گے اور ہمیں دکھ دیں گے۔میں کہتا ہوں حضرت مرزا صاحب کو نبی نہ کہنے میں
آنحضرت میایی پیام کی سخت ہتک ہے جس کو ہم کسی مخالفت کی وجہ سے برداشت نہیں
کر سکتے۔وہ تو مخالفت سے ڈراتے ہیں لیکن اگر میری گردن کے دونوں طرف تلوار بھی رکھ
دی جائے اور مجھے کہا جائے کہ تم یہ کہو کہ آنحضرت مصلای ایام کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا تو میں
اسے کہوں گا تو جھوٹا ہے کذاب ہے آپ کے بعد نبی آسکتے ہیں اور ضرور آسکتے ہیں۔کیونکہ
آنحضرت سلیل پیام کی شان ہی ایسی ہے کہ آپ کے ذریعہ سے نبوت حاصل ہو سکتی ہے۔آپ
نے رحمتہ للعالمین ہو کر رحمت کے دروازے کھول دیئے ہیں اس لئے اب ایک انسان ایسا نبی
ہوسکتا ہے جو کئی پہلے انبیاء سے بھی بڑا ہو مگر اس صورت میں کہ آنحضرت سلائی یہ ان کا غلام ہو۔ہمارے لئے کتنی عزت کی بات ہے کہ قیامت کے دن تمام نبی اپنی اپنی امتوں کو لے کر
کھڑے ہوں گے اور ہم کہیں گے کہ ہمارے نبی کی وہ شان ہے کہ آپ کا غلام ہی ہمارا نبی
ہے۔لیکن مسلمان کہتے ہیں کہ ہمارے لئے وہی مسیح آئے گا جو بنی اسرائیل کے لئے آیا
تھا۔اگر وہی آیا تو یہ قیامت کے دن کیا کہیں گے کہ ہمارے نبی آنحضرت سلائی ستم کی وہ شان
ہے کہ آپ کی امت کی اصلاح کے لئے بنی اسرائیل کا ہی ایک نبی آیا تھا۔اس بات کو سوچو
اور غور کرو کہ آنحضرت سلیم کی ہتک تم کر رہے ہو یا ہم۔آنحضرت سلی یا اینم کی اسی میں
عزت ہے کہ آپ کی امت میں سے کسی کو نبی کا درجہ ملے نہ کہ بنی اسرائیل کا کوئی نبی آپ کی
امت کی اصلاح کے لئے آئے۔حضرت مسیح موعود نے اسی لئے فرمایا کہ
ابن مریم کے ذکر کو چھوڑو اس سے بہتر غلام احمد ہے
یعنی ابن مریم کا تم کیوں انتظار کر رہے ہو مجھے دیکھو کہ میں احمد کا غلام ہو کر اس سے
بڑھ کر ہوں۔کوئی کہے کہ اس شعر میں مرزا صاحب کہتے ہیں کہ میں غلام احمد ہوں اس لئے
۶۸ آپ کا یہی نام ہوا۔میں کہتا ہوں کون مسلمان ہے جو اپنے آپ کو غلام احمد نہیں کہتا۔ہر ایک
سچا مسلمان اور مؤمن یہی کہے گا کہ میں احمد کا غلام ہوں۔اسی طرح
فرمایا ہے۔چنانچہ آپ ایک اور جگہ فرماتے ہیں
کرامت گرچہ بے نام ونشان است بیا بنگر ز غلمان محمد
اب اس شعر سے کوئی احمق ہی یہ نتیجہ نکالے گا کہ جس شخص کا نام غلام محمد ہو وہ کر امت دکھا سکتا ہے۔پس
پہلے شعر میں صرف یہ دکھانا مقصود ہے کہ آنحضرت سانا ہیم کا ایک غلام سیح سے بہتر ہوسکتا ہے۔غرض کہا جاتا ہے کہ اگر آپ کے بعد کوئی نبی نہ آئے تو اس طرح آپ کی تعریف ہوتی
ہے لیکن یہ عجیب تعریف ہے۔مثلاً ایک مدرس کی یوں تعریف کی جائے کہ اس کے پڑھائے
ہوئے لڑکے کبھی پاس نہیں ہوتے بلکہ فیل ہی ہوتے ہیں اور اگر پاس بھی ہوتے ہیں تو بہت
ادنی درجہ پر۔کیا یہ اس کی تعریف ہوگی اور اس سے اس کی عزت بڑھے گی۔یہ تو اس پر ایک
بہت بڑا حملہ ہو گا۔اسی طرح مسلمان کہتے ہیں کہ بیشک آنحضرت مالی سیستم تمام انبیاء کے
سردار ہیں تمام سے بلند درجہ رکھتے ہیں اور تمام سے کمالات میں بڑھے ہوئے ہیں لیکن اس کا
ثبوت یہ دیتے ہیں کہ آپ کے شاگرد بھی اعلی درجہ نہیں پاتے۔اور اس طرح رسول کریم
الم اسلام کی سخت ہتک کرتے ہیں۔لیکن باوجود اس کے ہم پر الزام دیتے ہیں کہ تم آنحضرت
الای ایلام کی ہتک کرتے ہو۔لیکن در حقیقت وہ آپ کی ہتک کر رہے ہیں۔اور وہ جو رحمتہ
للعالمین ہے اس کو عذاب للعالمین ثابت کرتے ہیں۔ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ہم آنحضرت
صلا ایلم کی سچی عزت اور تعریف کرتے ہیں۔اور ہم عیسائیوں کو کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے نبی
کریم صلی یمن کی وہ عزت ہے کہ اس کا غلام بھی تمہارے نبیوں سے بڑھ کر ہے۔لیکن دوسرے
لوگوں کو یہ فخر حاصل نہیں ہے۔بھلا بتلاؤ ایک بادشاہ کا درجہ بڑا ہوتا ہے یا شہنشاہ کا۔ہر ایک
جانتا ہے کہ شہنشاہ کا درجہ بڑا ہوتا ہے۔تو رسول اللہ کی نسبت خیال کرو کہ ہم آپ کی یہ شان
بیان کرتے ہیں کہ آپ کی غلامی میں نبی آئیں گے تو اس کے یہ معنی ہوئے کہ دوسرے تمام نبی
۶۹ بادشاہ کی مانند ہیں اور آنحضرت سلیم شہنشاہ۔کیونکہ آپ کے فیض سے نبی بن سکتے
ہیں۔یہی تو آپ کی عزت ہے جو خدا تعالیٰ نے خاتم النبیین کے الفاظ میں بیان فرمائی
ہے۔آپ انبیاء کی مہر ہیں جس پر آپ کی مہر لگی وہی نبی ہوگا۔اس مسئلہ کے متعلق خدا تعالیٰ کے فضل سے بہت سے دلائل دیئے جا سکتے ہیں لیکن اس
وقت بیان کرنے کا موقعہ نہیں مگر یہ بات خوب یاد رکھو کہ یہ ماننا کہ آنحضرت سلینا لی ہیم کے فیض
سے آپ کے بعد نبی ہو سکتا ہے آپ کی ہتک نہیں بلکہ عزت ہے اور یہ آپ پر حملہ نہیں بلکہ
آپ کی شان کو بلند کرنا ہے۔ہاں یہ کہنا بہتک ہے کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو سکتا یہ ایک
حیرانی کی بات ہے کہ آنحضرت سلیم سے پہلے جو رسول آئے ان کے ماننے والوں نے
ان کو وہ درجہ دے دیا۔جو خدا تعالیٰ نے ان کو نہ دیا تھا لیکن آج ایسے بد بخت ہیں جو کہتے ہیں
کہ ہم آنحضرت صلی یا یہ ہم کو مانتے ہیں مگر آپ کو خدا تعالیٰ نے جو درجہ دیا تھا وہ بھی چھین لینا
چاہتے ہیں۔مسئلہ رسالت کے متعلق میں اس وقت اسی قدر کہنا کافی سمجھتا ہوں۔اور اب
دوسرے امور کی طرف متوجہ ہوتا ہوں جو آپ لوگوں کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ
بھی بہت ضروری ہیں۔نبوت کے مسئلہ کے متعلق تو بہت کچھ لکھا جا چکا ہے۔اور ابھی اور بھی
لکھا جائے گا۔اور جب تک خدا تعالیٰ اس روک کو ہمارے رستہ سے دور نہ کر دے گا لکھا ہی
جائے گا۔لیکن ہمیں اس بات کا بہت افسوس ہے کہ ہم تو دشمنان اسلام پر حملہ کرنے کی کوشش
کرتے ہیں مگر پیچھے گھر سے ہی ڈنڈا لے کر مارنے والے کھڑے ہو جاتے ہیں اور کہتے ہیں
کہ پہلے ہم سے لڑ لو تو پھر کسی اور سے لڑنا۔گو ہم مانتے ہیں کہ ان کا یہ سلوک ہمارے ہی
گناہوں کا نتیجہ ہے تاہم وہ دن قریب آگئے ہیں جبکہ ہمارے راستہ میں کوئی روک نہیں ہوگی
اور ہم خدا کے دین کو آسانی سے پھیلاتے جائیں گے۔