عورتوں کو علم دین سکھاؤ

انوار خلافت

۸۵ کرو تا اسلام کی قدر اور قیمت جاننے والے بنو۔اور اس بیش بہا ہیرے کو رائیگاں نہ جانے
دو۔اگر تم اس کام کے لئے کوشش کرو گے تو خدا تعالیٰ تمہاری ہمتوں میں برکت دے گا۔اور
جو کوئی اس کام میں اپنا کچھ وقت لگائے گا خدا تعالیٰ پہلے سے کم وقت میں اس کا کام کر دیا
کرے گا۔میرا دل چاہتا ہے کہ ہماری جماعت کا ہر ایک فرد اس قابل ہو کہ ہر ایک سوال کا
جھٹ جواب دے سکے اور ہر ایک بات کے متعلق فوراً دلائل سنادے۔عورتوں کو علم دین سکھاؤ
اسی مضمون کا ایک اور حصہ ہے اور وہ یہ کہ ہماری جماعت کے وہ لوگ جو علم کا سیکھنا تو
ضروری سمجھتے ہیں۔لیکن اس کو فرض کفایہ جانتے ہیں یعنی وہ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایک گھر میں
سے خاوند سیکھ لے تو سب کے لئے کافی ہو جاتا ہے۔مثلاً ابا جان احمدی ہو گئے تو بیٹے بھی بخشے
گئے خواہ وہ غیر احمدی ہی کیوں نہ ہوں۔لیکن یہ غلط ہے اور بالکل غلط ہے۔اگر باپ نیک ہے
اور بیٹا بد۔تو باپ ہی بخشا جائے گا اور بیٹا سزا پائے گا اور اگر ایک بھائی نیک ہے اور دوسرا بد تو
نیک ہی جنت میں جائے گا اور دوسرا دوزخ میں۔اگر خاوند نیک ہے اور بیوی بد تو خاوند ہی خدا
تعالیٰ کے انعامات کا وارث ہوگا اور بیوی خدا کے غضب کی۔پس تم یہ مت سمجھو کہ تمہارے
پڑھ لینے سے یا علم دین سے واقف ہو جانے سے تمہارے بیوی بچے بھائی بہن وغیرہ بخشے
جائیں گے بخشا وہی جائے گا جس کا دل صاف ہوگا اور دل صاف سوائے علم کے ہو نہیں
سکتا۔پس جس طرح تم اپنے لئے پڑھنا ضروری سمجھتے ہو اسی طرح ان کے لئے بھی پڑھنا
ضروری سمجھ کر ان کو پڑھاؤ تا تمہارے گھر ایسے نہ ہوں کہ صرف تم ہی قرآن جاننے والے
ہو اور باقی جاہل۔بلکہ تمہاری عورتیں بھی جانتی ہوں۔خدا تعالی ، ملائکہ ، سزا و جزاء، قضاء وقدر
وغیرہ سب احکام سے واقف ہوں۔خدا تعالیٰ نے عورتوں کو مردوں کا ایک حصہ قرار دیا

۸۶ ہے۔اور جہاں مردوں کے لئے حکم آیا ہے وہاں عورتوں کو بھی ساتھ ہی رکھا ہے۔چنانچہ خدا
تعالیٰ فرماتا ہے يَأَيُّهَا النَّاسُ اتَّقُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمْ مِنْ نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ
وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً وَاتَّقُوا اللهَ الَّذِي
تَسَاءَلُونَ بِهِ وَالْأَرْحَامَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ عَلَيْكُمْ رَقِيبًا ( النساء:۲)
اے لوگو! اپنے رب کا تقویٰ اختیار کرو جس نے تم کو ایک جان سے پیدا کیا ہے۔اور تم میں
سے ہی تمہارا جوڑا پیدا کیا ہے۔پھر ان دونوں سے بہت سی جانیں نکالی ہیں جو بہت سے مرد ہیں
اور بہت سی عورتیں۔اور اللہ کا تقویٰ اختیار کرو جس کے نام سے تم سوال کرتے ہو۔اور قرابتوں
کا۔بے شک اللہ تعالیٰ تم پر نگہبان ہے۔اس آیت سے پتہ لگتا ہے کہ تقویٰ کا حکم صرف مردوں کو
ہی نہیں بلکہ عورتوں کو بھی ہے۔پس ان کو بھی دین سے واقف کرو۔آنحضرت سالی ایم کی عورتیں
دین سے بڑی واقف تھیں یہی وجہ ہے کہ آنحضرت سلیم نے فرمایا کہ تم نصف دین عائشہ
سے سیکھ سکتے ہو اور واقعہ میں آدھا دین حضرت عائشہ نے سکھایا ہے۔لوگوں نے اس کے غلط
معنے گئے ہیں کہ اس طرح ان کو حضرت ابو بکر حضرت عمر وغیرہ پر فضیلت ہوگئی ہے لیکن یہ غلط
ہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ رسول اللہ نے حضرت عائشہ کی فضیلت بتائی ہے بلکہ یہ عورتوں
کے متعلق جو احکام ہیں وہ ان سے سیکھو۔چنانچہ جب بھی صحابہ کو عورتوں کے متعلق کسی بات میں
مشکل پیش آتی تو ان سے ہی پوچھتے۔حضرت عمرؓ کو ایک دفعہ یہ دقت پیش آئی کہ مرد عورت سے
صحبت کرے اور انزال نہ ہو تو غسل کرنا چاہئے یا نہیں۔اس کے متعلق انہوں نے لوگوں سے
پوچھا لیکن تسلی نہ ہوئی فرمایا دین کے معاملہ میں کیا شرم ہے آنحضرت سلی یا پیلم کی عورتوں سے
پوچھنا چاہئے۔پھر انہوں نے اپنی لڑکی سے پوچھا جس نے بتایا کہ غسل کرنا فرض ہے رسول
کریم اسی طرح کیا کرتے تھے۔پس اگر آپ کی بیویاں آپ سے اس قسم کے احکام نہ سیکھتیں
تو یہ باتیں ہم تک کس طرح پہنچتیں۔حالانکہ ان میں سے بعض ایسے مسائل ہیں کہ اگر

۸۷ ان کے متعلق معلوم نہ ہوتا تو ہمارا آرام حرام ہو جا تا زندگی مشکل ہو جاتی اور جینا دوبھر معلوم
ہوتا۔اس آیت میں خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔او مردو! کیا تم اپنے آپ کو عورتوں سے بڑا سمجھتے ہو تم
دونوں کو ہم نے ایک ہی نفس سے پیدا کیا ہے۔پھر تم کیوں ان کو اپنے سے علیحدہ سمجھتے ہو۔ان کو
بھی اپنی طرح کا ہی سمجھو اور جو بات اپنے لئے ضروری خیال کرتے ہو وہی ان کے لئے
کرو۔خدا تعالیٰ کے اس حکم کے ہوتے ہوئے ہم دیکھتے ہیں کہ مرد یہ تو کرے گا کہ عورت کو اچھے
کپڑے پہنا دے عمدہ زیور بنوا دے لیکن وہ یہ خیال نہیں کرے گا کہ اس کو دین سکھانا بھی
ضروری ہے۔کیا لوگ اچھے کپڑے میزوں اور کرسیوں پر نہیں ڈالتے۔اور کیا لوگ گھنگرو
اپنے گھوڑوں کی گردنوں میں نہیں پہناتے۔پس جب ان حیوانوں اور بے جان چیزوں کی
آرائش کے لئے بھی وہی کچھ کیا جاتا ہے تو عورتوں اور ان میں فرق کیا رہا۔درحقیقت جو شخص
عورت کو صرف ظاہری زینت کا سامان دے کر سمجھ لیتا ہے کہ میں نے اپنا فرض ادا کر دیا وہ
عورت پر کوئی احسان نہیں کرتا اور نہ اس کا ہمدرد ہے بلکہ وہ خودا اپنی خوشی کا طالب ہے کیونکہ
عورت کی زینت مرد کی خوشی کا باعث ہوتی ہے پس عورت کا صرف یہی حق نہیں کہ اس کے
جسمانی آرام کا مرد خیال رکھے بلکہ اس سے زیادہ کی وہ حقدار ہے اس کا حق ہے کہ جس طرح
انسان خود دین سے واقف ہو اسی طرح اسے بھی دین سے واقف کرے۔غرض دین کی تعلیم عورتوں کو بھی ضرور دینی چاہئے کیونکہ جب تک دونوں پہلو درست نہ
ہوں اس وقت تک انسان خوبصورت نہیں کہلا سکتا۔کیا کانا آدمی بھی خوبصورت ہوا کرتا
ہے۔کس قدر افسوس کی بات ہے کہ اگر کسی کی ایک آنکھ جاتی رہے تو اسے برا معلوم ہوتا
ہے۔لیکن بہت سے ایسے ہیں جو بیوی کی طرف سے کا نا بنے کو محسوس بھی نہیں کرتے۔میں تو باوجود اس کے کہ اور بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں گھر میں ضرور پڑھاتا ہوں
کیونکہ عورتوں کو پڑھانا بہت ضروری ہے۔خدا تعالیٰ نے مرد و عورت کے لئے زوج کا لفظ رکھا

۸۸ ہے۔بعض لوگوں نے اس کے معنی میاں یا بیوی کے کئے ہیں۔اور بعض نے جوڑا کئے
ہیں۔لیکن عربی زبان میں زوج اس شے کو کہتے ہیں جس کے ملے بغیر ایک دوسری ھے نامکمل
رہے۔جو تیوں کے جوڑا میں سے ہر ایک کو زوج کہتے ہیں کیونکہ صرف ایک جوتی کام نہیں
دے سکتی۔پس خدا تعالیٰ نے میاں بیوی کا نام زوج رکھ کر بتایا ہے کہ بیوی کے بغیر میاں اور
میاں کے بغیر بیوی کسی کام کی نہیں ہوتی۔پس جب مرد و عورت کا ایسا تعلق ہے تو غور کرنا
چاہئے کہ عورتوں کو دین سے واقف کرنا کس قدر ضروری ہوا۔ہماری جماعت کے وہ لوگ
جنہوں نے اپنی عورتوں کو دین سے واقف نہیں کیا ان
کا تلخ تجربہ ہمارے سامنے موجود ہے
ان کے فوت ہو جانے کے بعد ان کے بیوی بچے غیر احمدی ہو گئے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ
انہوں نے ان کو کچھ نہ سکھایا۔خاوندوں کی وجہ سے وہ احمدی ہوگئیں جب خاوند مر گیا تو
انہوں نے بھی احمدیت کو چھوڑ دیا۔اگر کوئی عورت مرجائے تو خاوند اس کا جنازہ پڑھتا
ہے۔لیکن نہیں جانتا کہ اس حالت میں جبکہ میں نے اپنی عورت کو دین سے واقف نہیں کیا میرا
جنازہ پڑھنا کیا فائدہ دے گا۔مذہب اسلام کوئی ٹھٹھا نہیں بلکہ اس کی ہر ایک بات اپنے اندر
حقیقت رکھتی ہے جنازہ بھی ایک حقیقت رکھتا ہے اس طرح نہیں کہ جنازہ پڑھا اور مرنے والا
بخشا گیا جنازہ تو ایک دعا ہے جو نیک بندے مردہ کے لئے اس طرح کرتے ہیں کہ اے خدا!
تیرا یہ انسان بہت نیکیاں کرتا رہا ہے لیکن اگر اس نے کوئی تیرا قصور بھی کیا ہے تو اسے ان
نیکیوں کی وجہ سے بخش دے۔لیکن وہ شخص جو زندگی میں اپنی عورت کو دین سے ناواقف رکھتا
ہے وہ کس مونہہ سے کہہ سکتا ہے کہ خدا تعالیٰ اسے بخش دے۔غرض بیویاں انسان کا آدھا دھڑ ہیں۔آنحضرت سلیم نے فرمایا کہ جو شخص اپنی
بیویوں میں انصاف نہیں کرتا قیامت کے دن اس کا آدھا دھڑ گرا ہوا ہوگا۔اس سے آپ نے
بتایا ہے کہ عورت درحقیقت انسان کا جزو بدن ہے۔وہ شخص جو اپنی بیوی کوعلم نہیں پڑھاتا وہ بھی

۸۹ اس سے نا انصافی کرتا ہے اسے بھی اس وعید سے ڈرنا چاہئے۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ اگر کسی کی
بیوی بیمار ہوتو گھبراتا ہے علاج معالجہ کے لئے ادھر ادھر بھاگا پھرتا ہے دعا کے لئے ہماری طرف
تاریں بھیجتا ہے لیکن اگر بیوی روحانی بیماری میں مبتلا ہو تو اسے کوئی فکر نہیں ہوتا۔اگر بیوی کے سر
میں درد ہو تو میری طرف لکھتے ہیں کہ دعا کی جائے۔لیکن اگر نماز روزہ کی تارک ہو۔تو پتہ بھی
نہیں دیتے۔اگر کھانسی ہو تو حکیم کے پاس دوڑے جاتے ہیں۔لیکن اگر زکوۃ نہ دیتی ہو بخل
کرتی ہو۔تو پرواہ نہیں کرتے۔بخار کھانسی اور درد کو خطرناک سمجھتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ
اس کھانسی بخار اور درد کی ماری ہوئی بیوی تو انہیں مل جائے گی مگر دین کی ماری ہوئی نہیں ملے
گی۔اس دنیا کی جدائی سے گھبراتے ہیں اور ہر طرح کی کوششیں کرتے ہیں کہ جدائی نہ ہو
لیکن اس ہمیشہ کی جدائی کا انہیں فکر نہیں ہے جو بے دین ہونے کی وجہ سے واقعہ ہوگی۔پس
اگر تمہیں اپنی عورتوں سے محبت ہے، پیار ہے، انس ہے تو جس طرح خود دین کی تعلیم سیکھتے ہو
اسی طرح ان
کو بھی سکھاؤ۔اور یا درکھو جب تک اس طرح نہ ہو گا ہماری جماعت کا قدم اس جگہ
پر نہ پہنچے گا جس جگہ صحابہ کرام کا پہنچا تھا۔کیونکہ اولاد پر عورتوں کا زیادہ اثر ہوتا ہے۔اگر
عورتوں کے بے دین ہونے کی وجہ سے اولا د بھی بے دین رہی تو آئندہ کس طرح ترقی
ہوگی۔ہمارے ایک دوست لکھتے ہیں کہ میں اپنے بچوں کو احمدیت کے متعلق سمجھا تا رہتا ہوں
لیکن جب باہر جاتا ہوں تو ان کی والدہ پیار سے اپنے پاس بلا کر کہ دیتی ہے کہ تمہارا باپ جو
کچھ کہتا ہے سب جھوٹ ہے اس کو نہ ماننا۔اس طرح بچے ویسے کے ویسے ہی ہو جاتے
ہیں۔اب غور کرو کہ بچے باہر رہنے والے ابا کی بات مانیں گے یا ہر وقت پاس رہنے والی ماں
کی۔ماں سے بچوں کو بالطبع محبت ہوتی ہے اس لئے اس کی بات کا ان پر زیادہ اثر ہوتا ہے
اور اسی کی بات وہ جلدی قبول کر لیتے ہیں۔چنانچہ بعض جگہ دیکھا گیا ہے کہ ایسے
جنہوں نے عیسائی عورتوں سے شادی کی ان کی اولاد بھی عیسائی ہو گئی۔جس کی وجہ یہ معلوم
ہوئی کہ ماں اپنے بچوں کو خفیہ خفیہ عیسائیت کی تعلیم دیتی رہی۔پس تم لوگ اگر اپنی اولاد کو
دیندار بنانا چاہتے ہو تو ان کی ماؤں کو مضبوط کرو تا کہ تمہاری نسلیں مضبوط ہوں۔کیونکہ بچپن

१۔سے کان میں پڑی ہوئی بات پھر مٹ نہیں سکتی۔کیا اگر دنیا میں نسلی تعصب نہ ہوتا تو اسلام بھی
کا سب مذاہب کو کھا نہ جاتا ؟ ضرور کھا جاتا۔مگر چونکہ دوسرے مذاہب والوں نے بچپن میں
ہی ماں کی گود میں بیٹھ کر یہ سنا ہوا ہے کہ اسلام جھوٹا ہے۔اس لئے باوجود ہزاروں دلیلوں کے
پھر بھی نہیں مانتے۔اگر تم لوگ اپنی آئندہ نسلوں میں احمدیت دیکھنا چاہتے ہو تو ان ماؤں کو پور
اپورا احمدی بناؤ۔اور احمدیت سے خوب واقف کرو۔یاد رکھو اگر تمہاری آئندہ نسلوں میں
احمدیت نہ رہی تو تمہاری اس وقت کی ساری کوشش اور محنت ضائع جائے گی۔کیونکہ انسان تو
پچاس ساٹھ یا زیادہ سے زیادہ سو سوا سو سال کے عرصہ تک مر جاتا ہے۔اگر اس کی جگہ لینے
والا کوئی اور نہ ہوا تو وہ خالی ہو جائے گی۔میرے چھوٹے بھائی میاں بشیر احمد نے مجھے ایک
بات سنائی کہ گورنمنٹ کالج کے ایک طالب علم کو میں نے بعض دوسرے غیر احمدی طلباء سے
یہ کہتے سنا کہ ہمارے ابا جان بڑے ہی نیک انسان ہیں کئی سال ہوئے کہ وہ احمدی ہوئے
ہیں لیکن ہمیں کبھی ایک دن بھی انہوں نے نہیں کہا کہ تم بھی احمدی ہو جاؤ۔اس لڑکے کو اپنے
باپ میں یہ نیکی نظر آئی کہ مجھے احمدی بننے کے لئے کبھی نہیں کہا گیا۔لیکن کس قدر افسوس ہے
اس باپ پر جس نے اس طرح کیا۔کیا ایک باپ اپنی آنکھوں کے سامنے اپنے بچے کو کنویں
میں گرنے دے گا۔نہیں بلکہ ممکن ہے کہ بچہ کوگرنے سے بچاتے ہوئے خود بھی گر پڑے۔مگر
بچہ جہنم میں جاتا ہے اور باپ سامنے کھڑا دیکھ رہا ہے۔پکڑتا نہیں بلکہ خوش ہوتا ہے۔پس تم
اپنے گھروں میں تعلیم دو تا کہ تمہاری اولاد بھی سیکھے۔میرا دل چاہتا ہے کہ ہماری نسلیں ہم سے
بھی زیادہ احمدیت کا جوش لے کر اٹھیں۔تا خدا تعالیٰ کا یہ دین اطراف عالم میں پھیل
جائے۔اس لئے میں یہی نہیں کہتا کہ تم قرآن پڑھو بلکہ یہ بھی کہتا ہوں کہ اپنی عورتوں اور بچوں
کو بھی پڑھاؤ تا کہ جس طرح تم اس دنیا میں اکٹھے ہو اگلے جہاں میں بھی اکٹھے ہی
رہو۔یہ کوئی معمولی بات نہیں میں اس کو سختی سے محسوس کر رہا ہوں۔اس لئے سخت تاکید کرتا
ہوں کہ عورتوں کے پڑھانے کی طرف جلدی توجہ کرو۔ہماری جماعت میں عورتیں کم داخل
ہیں اور بچے بھی کم احمدی ہیں جس کی یہی وجہ ہے کہ وہ تعلیم دین سے ناواقف ہیں۔تمہیں

10 von 10 heute frei