غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنا منع ہے
انوار خلافت
۹۱ چاہئے کہ دونوں طرفوں کو مضبوط کرو۔یعنی بیوی بچوں کو پڑھاؤ اور خود بھی پڑھو۔اگر ایسا نہ ہوا
تو یا درکھو کہ ایک ایسا وقت آئے گا کہ وہ احمدیت جس کے لئے تم جان اور مال تک دینے کے
لئے تیار ہو اس کو تمہاری اولا د گالیاں دے گی۔غور کرو کہ اگر خدانخواستہ ایسا ہوا تو ہمیں غیروں
کو احمدی بنانے اور اس قدر کوششیں کرنے کا کیا اجر ملا جبکہ ہماری اپنی اولاد ہی اس نعمت سے محروم
ہوگئی۔میرے خیال میں ایک ایسا شخص جو سینکڑوں روپیہ اس لئے دیتا ہے کہ ولایت میں مبلغوں
کو بھیجو جولوگوں کو احمدی بنائیں لیکن وہ خود اپنی بیوی بچوں کو تبلیغ نہیں کرتا جن پر نہ روپیہ خرچ ہوتا
ہے نہ کسی مبلغ کی ضرورت پیش آتی ہے وہ بہت افسوس کے قابل ہے۔کیونکہ اس کا کیا خرچ ہوتا یا
اسے کیا تکلیف پیش آتی اگر وہ گھر میں بیٹھے بیٹھے کچھ سنا دیا کرتا۔صحابہ کرام اسی طرح کیا کرتے
تھے۔یہی وجہ تھی کہ ان
کی عورتیں بھی اشاعت اسلام میں بہت مدددیتی تھیں۔غرض میں نے یہ تیسری بات بتائی ہے کہ ہماری جماعت کے مرد اور عورتوں کو علم دین کی
بڑی ضرورت ہے۔پس تم خود بھی علم سیکھو اور اپنی عورتوں کو بھی سکھاؤ۔تا کہ خدا تعالیٰ کے
پاک انسانوں میں داخل ہو جاؤ اور ان انعامات کے وارث بنو جو خدا تعالیٰ کے پاک بندوں کو
ملا کرتے ہیں۔خدا کرے ہماری جماعت کا ایک ایک فرد دین اسلام سیکھے۔اور جس طرح ہم
اس دنیا میں اکٹھے ہیں اسی طرح اگلے جہان میں بھی اکٹھے ہوں۔اور خدا تعالیٰ کی معرفت
کو پائیں تا کہ جہالت کی موت نہ مریں۔آمین
چونکہ وقت بہت تھوڑا ہے اس لئے ہر ایک بات کو میں بہت اختصار سے بیان کر رہا ہوں۔غیر احمدی کے پیچھے نماز پڑھنا منع ہے
پھر ایک اور مسئلہ ہے جس کے متعلق بہت کچھ لکھا جاچکا ہے۔اس کے متعلق بھی میں کچھ
کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے سختی سے تاکید فرمائی ہے کہ کسی
احمدی کو غیر احمدی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہئے۔باہر سے لوگ اس کے متعلق بار بار پوچھتے
ہیں۔میں کہتا ہوں تم جتنی دفعہ بھی پوچھو گے اتنی دفعہ ہی میں یہی جواب دوں گا کہ غیر احمدی
۹۲ کے پیچھے نماز پڑھنا جائز نہیں۔جائز نہیں۔جائز نہیں۔میں اس کے متعلق خود کر ہی کیا سکتا
ہوں۔میں بھی تو اسی کا فرمانبردار ہوں جس کے تم سب ہو۔پھر میں کیا کرسکتا ہوں اور میرا کیا
اختیار ہے۔ہاں میرا یہ فرض ہے کہ میں آپ لوگوں کو حضرت مسیح موعود کا یہ حکم بار بار سناتا
رہوں خود مانوں اور تم سے منواؤں۔غیر احمدیوں کے پیچھے نماز پڑھنے کے متعلق جو لوگ پوچھتے ہیں میں ان کو کہا کرتا ہوں
مجھے یہ تو بتاؤ کہ جس شخص پر گورنمنٹ ناراض ہو اس کو تم لوگ گورنمنٹ کے آگے اپنی سفارش
کرانے کے لئے پیش کیا کرتے ہو یا اس کو جس پر خوش ہو اور جو اس کے سامنے مقبول ہو اس کا
یہی جواب دیتے ہیں کہ جس پر گورنمنٹ خوش ہو اسی کو پیش کیا کرتے ہیں۔پس اگر گورنمنٹ
کے سامنے اپنا ڈیپوٹیشن (DEPUTATION) لے جانے کے لئے کسی ایسے انسان کی
ضرورت ہوتی ہے جو اس کی نظر میں مقبول ہو۔تو پھر یہ کوئی عقلمندی ہے کہ خدا تعالیٰ کے حضور
پیش ہونے کے لئے ایک ایسے آدمی کو اپنے آگے کھڑا کیا جائے جو مغضوب ہو۔یہ کوئی مشکل
بات نہیں آسانی سے سمجھ میں آسکتی ہے۔اس لئے ان لوگوں
کو اپنا امام نہیں بنانا چاہئے جنہوں
نے حضرت مسیح موعود کو قبول نہیں کیا کیونکہ وہ خدا تعالیٰ کے حضور مغضوب ٹھہر چکے ہیں اور ہمیں
اس وقت تک کسی کے پیچھے نماز نہیں پڑھنی چاہئے جب تک کہ وہ بیعت میں داخل نہ ہو جائے
اور ہم میں شامل نہ ہو۔خدا تعالیٰ کے مامور ایک بڑی چیز ہوتے ہیں جو ان کو قبول نہیں کرتا وہ
خدا کی نظر میں قبول نہیں ہوسکتا۔اس میں شک نہیں کہ بعض غیر احمدی ایسے ہوں گے جو سچے
دل سے حضرت مسیح موعود کو صادق نہیں مانتے اس لئے قبول نہیں کرتے۔لیکن ہم بھی مجبور ہیں
کہ ایسے لوگوں کے پیچھے نماز نہ پڑھیں کیونکہ خواہ کسی وجہ سے سہی وہ حق کے منکر ہیں۔غیر
احمدیوں کا اس بات پر چڑنا کہ ہم ان کے پیچھے نماز کیوں نہیں پڑھتے ایک لغو امر ہے۔وہ غیر
احمدی جو یہ سمجھتا ہے کہ مرزا صاحب جھوٹے ہیں وہ ہم کو مسلمان کیونکر سمجھتا ہے اور کیوں اس