غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا

انوار خلافت

۹۳ بات کا خواہاں ہے کہ ہم اس کے پیچھے نماز پڑھیں۔ہمارا اس کے پیچھے نماز پڑھ لینا اسے کیا
فائدہ پہنچا سکتا ہے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم غیر احمد یوں کو مسلمان نہ سمجھیں اور ان کے پیچھے نماز
نہ پڑھیں۔کیونکہ ہمارے نزدیک وہ خدا تعالیٰ کے ایک نبی کے منکر ہیں یہ دین کا معاملہ ہے
اس میں
کسی کا اپنا اختیار نہیں کہ کچھ کر سکے لیکن اس کے یہ معنی نہیں کہ غیر احمدیوں سے ہم دیگر
دنیاوی اور تمدنی تعلقات منقطع کر دیں۔آنحضرت ملا کہ تم نے تو عیسائیوں کو بھی اپنی مسجد میں
نماز پڑھنے کی اجازت دے دی تھی۔پس جب باوجود اس قدر اختلاف کے دین میں ایک
دوسرے کو مذہبی سہولتیں بہم پہنچانے کا حکم ہے تو دنیاوی تعلقات کو ترک کرنا کس طرح جائز
ہوسکتا ہے۔دوسروں سے محبت کرو پیار کرو، ان کی مصیبت کے وقت ان کے کام آؤ، بیمار کا
علاج کرو، بھوکے کو روٹی کھلاؤ، ننگے کو کپڑا پہناؤ ان باتوں کا تمہیں ضرور ثواب ملے گا لیکن
دین کے معاملہ میں تم ان کو اپنا امام نہیں بنا سکتے۔حضرت مسیح موعود نے اس کے متعلق بار بار حکم
دیا ہے۔پس اس بات کو خوب یا درکھو۔اور سختی سے اس پر عملدرآمد کرو۔غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا
پھر ایک سوال غیر احمدی کے جنازہ پڑھنے کے متعلق کیا جاتا ہے۔اس میں ایک یہ مشکل
پیش کی جاتی ہے کہ حضرت مسیح موعود نے بعض صورتوں میں جنازہ پڑھنے کی اجازت دی
ہے۔اس میں شک نہیں کہ بعض حوالے ایسے ہیں جن سے یہ بات معلوم ہوتی ہے۔اور ایک خط
بھی ملا ہے جس پر غور کیا جائے گا۔لیکن حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا عمل اس کے برخلاف ہے
چنانچہ آپ کا ایک بیٹا فوت ہو گیا جو آپ کی زبانی طور پر تصدیق بھی کرتا تھا۔جب وہ مرا تو مجھے
یاد ہے آپ ٹہلتے جاتے اور فرماتے کہ اس نے کبھی شرارت نہ کی تھی بلکہ میرا فرمانبردار ہی رہا
ہے۔ایک دفعہ میں سخت بیمار ہوا اور شدت مرض میں مجھے غش آ گیا جب مجھے ہوش آیا تو میں
نے دیکھا کہ وہ میرے پاس کھڑا نہایت درد سے رورہا تھا۔آپ یہ بھی فرماتے ہیں کہ یہ میری

۹۴ بڑی عزت کیا کرتا تھا۔لیکن آپ نے اس کا جنازہ نہ پڑھا حالانکہ وہ اتنا فرمانبردار تھا کہ بعض
احمدی بھی اتنے نہ ہوں گے۔محمدی بیگم کے متعلق جب جھگڑا ہوا تو اس کی بیوی اور اس کے رشتہ
دار بھی ان کے ساتھ شامل ہو گئے۔حضرت صاحب نے اس کو فرمایا کہ تم اپنی بیوی کو طلاق
دے دو اس نے طلاق لکھ کر حضرت صاحب کو بھیج دی کہ آپ کی جس طرح مرضی ہے اسی طرح
کریں لیکن باوجود اس کے جب وہ مرا تو آپ نے اس کا جنازہ نہ پڑھا۔حدیث میں آیا ہے کہ جب ابو طالب جو آنحضرت صلی ا یہ ستم کے چاتھے فوت ہونے
لگے ( بعض نے تو ان کو مسلمان لکھا ہے لیکن اصل بات یہی ہے کہ وہ مسلمان نہ تھے ) تو
آنحضرت ﷺ نے کہا کہ چا ایک دفعہ لا الہ الا اللہ کہد و تا کہ میں آپ کی شفاعت خدا تعالیٰ
کے حضور کرسکوں لیکن انہوں نے کہا کہ کیا کروں جو کچھ تم کہتے ہو۔اس کو دل تو مانتا ہے مگر
زبان پر اس لئے نہیں لاسکتا کہ لوگ کہیں گے مرنے کے وقت ڈر گیا ہے۔اسی حالت میں وہ
فوت ہو گئے (السيرة النبوية لابن هشام جلد ۲ صفحه ۴۱۸ مطبوعه از مؤسسه علوم القرآن بیروت)
حضرت علی رضی اللہ عنہ کے چونکہ والد تھے اس لئے وہ چاہتے تھے کہ آنحضرت سلی لا یہ کلام سے ان
کے متعلق کچھ فیض حاصل کریں۔مگر ساتھ ہی ڈرتے تھے کہ یہ چونکہ مسلمان نہیں ہوئے اس لئے
رسول کریم ناراض نہ ہو جائیں۔اس لئے انہوں نے اپنے والد کے مرنے کی خبر رسول
کریم سایا ہی تم کو ان الفاظ میں پہنچائی کہ یا رسول اللہ آپ کا گمراہ بڑھا چا مر گیا ہے۔آپ نے
فرمایا جاؤ اور جا کر ان کو غسل دو لیکن آپ نے ان کا جنازہ نہ پڑھا۔قرآن شریف سے تو معلوم
ہوتا ہے کہ ایسا شخص جو بظاہر اسلام لے آیا ہے لیکن یقینی طور پر اس کے دل کا کفر معلوم ہو گیا
ہے
تو اس کا جنازہ بھی جائز نہیں۔پھر غیر احمدی کا جنازہ پڑھنا کس طرح جائز ہوسکتا ہے۔یہ دین کی باتیں ہیں۔ان میں جھگڑنے کی کوئی وجہ نہیں ہوسکتی۔دنیا کے معاملات میں ہم
دوسروں کے ساتھ ایک ہیں لیکن دین کے معاملہ میں فرق ہے اس میں ایک نہیں ہو سکتے۔اور
سمجھدار آدمی اس کو خوب سمجھ سکتے ہیں۔لکھنو میں ہم ایک آدمی سے ملے جو بڑا عالم ہے اس

نے کہا آپ لوگوں کے بڑے دشمن ہیں جو یہ مشہور کرتے پھرتے ہیں کہ آپ ہم لوگوں کو کافر
کہتے ہیں میں یہ نہیں مان سکتا کہ آپ ایسے وسیع حوصلہ رکھنے والے ایسا کہتے ہوں۔اس سے
شیخ یعقوب علی صاحب باتیں کر رہے تھے۔میں نے ان کو کہا آپ کہہ دیں کہ واقعہ میں ہم
آپ لوگوں کو کافر کہتے ہیں یہ سنکر وہ حیران سا ہو گیا۔لیکن جب اس سے یہ پوچھا گیا کہ آپ
جس مسیح کے آنے کے منتظر ہیں اس کے منکروں کو کیا کہتے ہیں۔تو کہنے لگا بس بس میں سمجھ گیا
بے شک آپ کا حق ہے کہ ہم کو کافر سمجھیں۔پس تم لوگ دین کو اپنی جگہ پر رکھو اور دنیا کو اپنی جگہ پر۔اور جہاں دین کا معاملہ آئے
وہاں فوراً الگ ہو جاؤ۔وہ لوگ جو اس بات سے چڑتے ہیں کہ ہمیں کافر کیوں کہا جاتا
ہے۔ان سے پوچھو کہ جب تمہارا مسیح آئے گا اور جو لوگ اسے نہیں مانیں گے ان کو کیا
کہو گے۔یہی نا کہ ان کی گردن اڑا دو لیکن ہم تو کسی کی گردن نہیں اڑاتے ہم تو شریعت کا
فتویٰ استعمال کرتے ہیں۔ایسے لوگوں کو کہو اگر تمہارے خیال میں ہم ایک جھوٹے مسیح کو
مانتے ہیں تو پھر ہمارے جنازہ پڑھنے سے تمہارے مردہ کو فائدہ کیا ہوگا کیا جس صورت میں
کہ ہم مسلمان ہی نہیں ہماری دعا سے آپ کا مردہ بخشا جاسکتا ہے۔پس اگر ان باتوں پر کوئی
غور کرے تو کوئی لڑائی جھگڑ انہیں ہوسکتا۔اب ایک اور سوال رہ جاتا ہے کہ غیر احمدی تو حضرت مسیح موعود کے منکر ہوئے اس لئے
ان کا جنازہ نہیں پڑھنا چاہئے۔لیکن اگر کسی غیر احمدی کا چھوٹا بچہ مرجائے۔تو اس کا جنازہ
کیوں نہ پڑھا جائے۔وہ تو مسیح موعود " کا مکفر نہیں۔میں یہ سوال کرنے والے سے پوچھتا
ہوں کہ اگر یہ بات درست ہے تو پھر ہندوؤں اور عیسائیوں کے بچوں کا جنازہ کیوں نہیں
پڑھا جاتا اور کتنے لوگ ہیں جو ان کا جنازہ پڑھتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ جو ماں باپ کا
مذہب ہوتا ہے شریعت وہی مذہب ان کے بچہ کا قرار دیتی ہے۔پس غیر احمدی کا بچہ بھی غیر

آج 10 میں سے 10 باقی