گورنمنٹ کی وفاداری
انوار خلافت
۹۷ بہت نرمی کرنی پڑتی ہے۔تاہم میں اس بات سے خوش ہوں کہ دس ہی پکے احمدی ہوں لیکن
اس بات سے سخت ناخوش ہوں کہ دس کروڑ ایسے احمدی ہوں جو حضرت مسیح موعود کا حکم نہ
ماننے والے ہوں پس وہ لوگ جو ایسے ہیں وہ سن لیں کہ حضرت مسیح موعود نے اس بات پر
بہت زور دیا ہے اس لئے اس پر ضرور عمل درآمد ہونا چاہئے۔میں کسی کو جماعت سے نکالنے کا
عادی نہیں لیکن اگر کوئی اس حکم کے خلاف کرے گا تو میں اس کو جماعت سے نکال دوں
گا۔ابھی چند ماہ ہوئے ایک شخص نے غیر احمدیوں میں اپنی لڑکی دی تھی میں نے اسے
جماعت سے الگ کر دیا۔بعد میں اس نے بہت توبہ کی اور معافی مانگی لیکن میں نے کہا کہ
تمہارا یہ اخلاص بعد از جنگ یاد آیا ہے۔اس لئے برکلہ خود بائد زد کے مطابق اپنے سر پر
مارو۔ہمیں دیندار لوگوں کی ضرورت ہے۔میں اگر کسی کی بیعت لے بھی لوں تو کیا اس وقت
تک وہ احمدی ہو سکتا ہے جب تک کہ خدا کی نظر میں احمدی نہ ہو۔احمدی اصل میں وہی ہے جو
خدا کی نظر میں احمدی ہے۔میرے احمدی کر لینے سے کوئی احمدی نہیں بن جاتا۔پس تم خدا
تعالیٰ کی نظر میں احمدی بنو۔اور وہ اس طرح کہ حضرت مسیح موعود کے تمام احکام کو پوری پوری
طرح بجالا ؤ۔خدا تعالی تمہیں توفیق دے۔گورنمنٹ کی وفاداری
ایک اور خاص بات ہے جس کا بیان کر دینا بھی نہایت ضروری ہے کیونکہ اس کے متعلق
بھی حضرت صاحب نے بار بار تا کید فرمائی ہے۔میں نے پچھلے جلسہ پر اس کے متعلق بیان کیا
تھا اور وہ گورنمنٹ کی وفاداری ہے۔اس گورنمنٹ کے ہم پر بڑے بڑے احسان ہیں۔میں
نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مونہہ سے بار ہا سنا ہے کہ اس گورنمنٹ کے ہم پر اتنے
احسان ہیں کہ اگر ہم اس کی وفاداری نہ کریں اور اسے مدد نہ دیں تو ہم بڑے ہی بے وفا ہوں
گے۔میں بھی یہی کہتا ہوں کہ گورنمنٹ کی وفاداری ہمیں دل وجان سے کرنی چاہئے۔میں
۹۸ اگر کسی سے کوئی ایسی بات سنتا ہوں جو گورنمنٹ کے خلاف ہوتی ہے تو کانپ جاتا
ہوں۔کیونکہ اس قسم کی کوئی بات کرنا بہت ہی نمک حرامی ہے یہ بات اچھی طرح یاد رکھنی
چاہئے کہ اگر یہ گورنمنٹ نہ ہوتی تو نہ معلوم ہمارے لئے کیا کیا مشکلات ہوتیں۔ابھی چند
دنوں کا ہی ذکر ہے کہ ہمارے مالا بار کے احمدیوں کی حالت بہت تشویش ناک ہوگئی تھی ان
کے لڑکوں کو سکولوں میں آنے سے بند کر دیا گیا۔ان کے مردے دفن کرنے سے روک دیئے
گئے چنانچہ ایک مردہ کئی دن تک پڑا رہا۔مسجدوں سے روک دیا گیا۔تجارت کو بند کر دیا لیکن
اس گورنمنٹ نے ایسی مدد کی ہے کہ اگر ہماری اپنی سلطنت بھی ہوتی تو بھی ہم اس سے زیادہ
نہ کر سکتے۔اور وہ یہ کہ گورنمنٹ نے احمدیوں کی تکلیف دیکھ کر اپنے پاس سے زمین دی ہے
کہ اس میں مسجد اور قبرستان بنالو۔لیکن وہاں کا راجہ اس پر بھی باز نہیں آیا اور اس نے یہ سوال
اٹھایا کہ یہ زمین تو میری ہے میں نہیں دیتا۔اور یہ بھی لکھا کہ خبر دار اگر تم نے اس پر کوئی عمارت
بنائی تو سزا پاؤ گے۔اور یہ بھی کہا کہ تم لوگ حاضر ہوکر بتاؤ کہ کیوں تمہارا بائیکاٹ نہ کر دیا
جائے کیونکہ علماء نے فتویٰ دیا ہے کہ تم مسلمان نہیں ہو۔اس پر احمدیوں نے گورنمنٹ کی
خدمت میں درخواست دی تو ڈپٹی کمشنر صاحب نے یہ حکم دیا کہ اگر اب احمدیوں کو کوئی تکلیف
ہوئی تو مسلمانوں کے جتنے لیڈر ہیں ان سب کو نئے قانون کے ماتحت ملک بدر کر دیا جائے
گا اس طرح کا حکم کسی کے مونہہ سے نہیں نکل سکتا مگر اسی کے مونہہ سے جس کے دل میں بنی
نوع انسان کی ہمدردی ہو۔تو یہ تازہ سلوک اس گورنمنٹ نے تمہارے مالا باری بھائیوں کے
ساتھ کیا ہے۔اور جو کسی کے بھائی پر احسان کرتا ہے وہ اسی پر کرتا ہے۔پس جب مالا باری
احمدی ہمارے بھائی ہیں تو ہمیں گورنمنٹ کا کس قدر احسان مند ہونا چاہئے۔پھر ماریشس میں
ہمارے ایک مبلغ گئے ہیں جو جہاں لیکچر دینا چاہتے غیر احمدی بند کر وا دیتے۔آخر انہوں نے
گورنمنٹ سے سرکاری ہال کے لئے درخواست کی تو وہاں کے گورنر نے حکم دیا کہ آپ ہفتہ
میں تین دن اس بال میں لیکچر دے سکتے ہیں۔گویا گورنمنٹ نے ہفتہ کے نصف دن ہمارے
مبلغ کو دے دیئے اور نصف اپنے لئے رکھے۔
۹۹ پس جو گورنمنٹ ایسی مہربان ہو اس کی جس قدر بھی فرمانبرداری کی جائے تھوڑی ہے۔ایک دفعہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اگر مجھ پر خلافت کا بوجھ نہ ہوتا تو میں مؤذن بنتا۔اسی طرح میں کہتا ہوں کہ اگر میں خلیفہ نہ ہوتا۔تو والسیر ہوکر جنگ میں چلا جاتا۔اس وقت
گورنمنٹ کو آدمیوں کی بہت ضرورت ہے۔اس لئے جس کسی سے کوئی خدمت ادا ہو سکے
ضرور کرے۔اس جنگ سے تو ہمیں بہت فائدہ پہنچا ہے۔ہمارے بہت سے احمدی احباب
میدان جنگ میں گئے ہوئے ہیں لیکن خدا کا فضل ہے کہ ابھی تک ایک سے بھی فوت نہیں ہوا۔پھر وہ احباب جو فرانس کے میدان جنگ میں ہیں وہ تو تبلیغ کا کام بھی خوب کر رہے
ہیں۔انہوں نے ٹیچنگز آف اسلام کا فرانسیسی میں ترجمہ کروا کر شائع کر دیا ہے۔اس کے علاوہ
اور بھی کئی ٹریکٹ فرانسیسی میں لکھا کر شائع کرائے ہیں۔پس اگر کوئی میدان جنگ میں جائے
گا تو گویا گورنمنٹ کے خرچ پر ہمارا مفت کا مبلغ ہوگا۔اس لئے اگر کوئی جانا چاہے تو ضرور
جائے بہت عمدہ کام ہے۔مجھ سے اب تک جتنے احمدیوں نے لڑائی پر جانے کے لئے پوچھا
ہے میں نے بڑی خوشی سے انہیں اجازت دی ہے۔اور کہا ہے کہ اگر تم اس نیک نیتی سے
جاؤ گے کہ ہم گورنمنٹ کی خدمت کرنے کے لئے جارہے ہیں اور ساتھ ہی دین کی تبلیغ بھی
کریں گے تو خدا تعالیٰ تمہارا حافظ ہوگا اور تمہیں ہر ایک تکلیف سے محفوظ رکھے گا۔پس یہ گورنمنٹ کی مدد کا ایک موقعہ ہے جس کو خدا تعالی توفیق دے۔شامل ہو جائے۔(نوٹ) چونکہ نماز مغرب کا وقت بالکل قریب آ گیا تھا۔اس لئے حضرت خلیفہ مسیح نے
تقریر کو یہاں ہی ختم کر دیا اور فرمایا کہ باتیں تو بہت تھیں لیکن وقت نہیں رہا اس لئے
تقریر بند کرتا ہوں۔(مرتب
کننده )