تقریر حضرت ؁ضلِ عمر خلیفۃ المسیح الثانیؓ

انوار خلافت

۱۶۲ بسم اللہ الرحمن الرحیم
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم
تقریر حضرت فضل عمر خلیفة المسیح الثانی
( جو حضور نے ۳۰ دسمبر ۱۹۱۵ء کو مسجد اقصیٰ میں بوقت ے بجے صبح فرمائی)
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کرشن ، بدھ مسیح
اور مہدی ہونے کا ثبوت
اشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
امَّا بَعْدُ فَأَعُوْذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
كَانَ النَّاسُ أُمَّةً وَاحِدَةً فَبَعَتَ اللهُ النَّبِينَ مُبَشِّرِينَ وَمُنْذِرِينَ وَانْزَلَ
مَعَهُمُ الْكِتَبَ بِالْحَقِّ لِيَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ فِيْمَا اخْتَلَفُوْا فِيْهِ ۖ وَمَا اخْتَلَفَ فِيْهِ
إِلَّا الَّذِيْنَ أَوْ تُوْهُ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْبَيِّنْتُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ فَهَدَى اللَّهُ الَّذِينَ
امَنُوا لِمَا اخْتَلَفُوا فِيهِ مِنَ الْحَقِّ بِإِذْنِهِ وَاللَّهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ
مُّسْتَقِيمٍ (البقرة : ٢١٣)
تمام مذاہب ایک ہی مذہب کی شاخیں ہیں
اس میں کوئی شک نہیں ہوسکتا کہ دنیا میں اس وقت جس قدر مذاہب موجود ہیں وہ تمام کے
تمام در حقیقت کسی ایک ہی مذہب کی شاخیں ہیں اور ان کی جڑ ایک ہی ہے مثلاً مسلمانوں میں
ہی دیکھ لو کئی ایک فرقے ہیں، کوئی حنفی ہے، کوئی شافعی ، کوئی حنبلی، کوئی مالکی، کوئی شیعہ کوئی
سنی، کوئی ظاہری ہے، کوئی باطنی، کوئی خارجی ہے، کوئی چکڑالوی یہ مختلف فرقے ہیں مگر ان تمام
کی اصل در حقیقت ایک ہی ہے اور یہ مختلف فقہاء کے نکلنے کی وجہ سے پیدا ہو گئے ہیں۔اسلام

۱۶۳ اصل میں ایک ہی تھا اور اس کے اصول اور فروع بھی ایک ہی تھے لیکن جب مختلف علماء نکلے اور
انہوں نے قرآن کریم کی آیات کے مختلف معنی کئے تو کچھ کچھ لوگ ہر ایک کے ساتھ شامل
ہو گئے۔اس لئے کوئی مالکی بن گیا کوئی شافعی، کوئی حنبلی بن گیا، کوئی حنفی کوئی شیعہ بن گیا کوئی
سنی پس جس طرح اسلام کے سب فرقوں میں یہ بات پائی جاتی ہے اسی طرح تمام مذاہب میں
بھی یہی بات ہے۔جس وقت بنی نوع انسان پیدا ہوئے تھے اس وقت خدا تعالیٰ نے ایک ہی
مذہب پر سب کو قائم کیا تھا اور سب کا ایک ہی مذہب تھا۔لیکن جب یہ لوگ اپنے مذہب میں
سست ہو گئے اور دنیا میں پڑ کر خدا تعالیٰ کو بھول گئے تو خدا کی طرف سے ان میں ایک نبی
مبعوث ہوا۔اس نے ان کو کہا کہ آؤ میں تمہیں خدا کی طرف لے جاؤں اور تمہاری سستی اور
کاہلی دور کر کے تمہیں پاک وصاف کر دوں۔اس وقت کچھ لوگ تو ایسے نکلے جنہوں نے
ضد، تکبر اور عزت کے گھمنڈ کی وجہ سے اسے قبول نہ کیا اس لئے ان کی دو جماعتیں بن
گئیں۔ایک وہ جس نے دنیا کے لحاظ سے سب سے پہلے آنے والے نبی کو قبول کیا اور دوسری
وہ جس نے قبول نہ کیا۔اور اس طرح اس نبی کے ماننے والوں اور نہ ماننے والوں میں فرق
ہو گیا۔لیکن وہ لوگ جنہوں نے اس نبی کو مانا تھا ان میں آہستہ آہستہ کمزوریاں، بدیاں اور
برائیاں آنی شروع ہوگئیں۔اور ان میں سے کچھ عرصہ کے بعد ایسے لوگ پیدا ہو گئے جو دین
میں بہت کمزور تھے اس لئے کچھ مدت کے بعد ان کی حالت بدل گئی۔اور وہ ویسے نہ رہے جیسے
نبی کے زمانہ میں تھے۔بلکہ دین سے بے بہرہ ہو گئے اس لئے ایک اور نبی آیا اور اس نے آکر
سب کو اپنی طرف بلایا لیکن اس کو پہلے نبی کے کچھ ماننے والوں نے اور کچھ نہ ماننے والوں نے
قبول کیا۔اس وقت تین مذاہب کے لوگ ہو گئے ایک وہ جنہوں نے پہلے نبی کو نہ مانا تھا اور
دوسرے کو بھی نہ مانا دوسرے وہ جنہوں نے پہلے نبی کو تو مان لیا تھا مگر دوسرے کو نہ مانا تھا اور
تیسرے وہ جن میں کچھ ایسے شامل تھے جنہوں نے پہلے نبی کو مانا تھا۔اور کچھ عرصہ تو یہی تین

10 von 10 heute frei