ساری دنیا کے لئے ایک ہی مذہب
انوار خلافت
۱۶۴ مذہب رہے۔مگر جب دوسرے نبی کے ماننے والے لوگوں میں بھی نقص پیدا ہو گئے اور وہ خدا
کے پیارے اور پسندیدہ نہ رہے تو خدا تعالیٰ نے ایک تیسرا نبی بھیجا۔جس کو پہلے تین مذاہب
کے لوگوں میں سے کچھ کچھ نے قبول کیا اب چار مذہب ہو گئے۔ایک مدت تک تو اس چوتھے
نبی کے تابع لوگ اس قابل رہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام کو بجا لاتے اور اس کی رضامندی کے
حاصل کرنے والے کام کرتے۔لیکن رفتہ رفتہ یہ بھی خدا کو بھول گئے۔اور ان میں ایسے بھی
لوگ پیدا ہو گئے جنہوں نے نبی کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے نشان نہ دیکھے تھے اس لئے ان میں
بدیاں اور نقص پیدا ہو گئے۔جب خدا تعالیٰ نے ان کی یہ حالت دیکھی تو ایک اور نبی بھیج دیا
جس کے آنے پر ایک اور مذہب بن گیا۔غرض اسی طرح نبی پر نبی آنا شروع ہوا۔اور جماعت
پر جماعت بنی شروع ہوئی۔اور یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ آج ہزاروں ہزار مذاہب دنیا پر موجود
ہیں۔اور جو مٹ گئے ہیں ان کا کچھ پوچھو ہی نہ۔آج کل ایسی کتابیں بنی ہیں جن میں یہ دکھایا
گیا ہے کہ آج تک کس قدر مذاہب ہوئے ہیں۔اس وقت تک ایک ایسی ہی کتاب کی بائیس
جلدیں چھپ چکی ہیں اس میں عام طور پر ایک صفحہ سے زیادہ ایک مذہب کے حالات کے لئے
نہیں دیا جا تامگر پھر بھی بہت بڑی تعظیم کتاب بن گئی ہے۔ساری دنیا کے لئے ایک مذہب
غرض اس قدر مذاہب در حقیقت مختلف انبیاء کے انکار کے نتیجہ میں پیدا ہو گئے ہیں۔نبی
پر نبی آئے۔اور ہر نبی کے آنے پر ایک اور فرقہ پیدا ہو گیا۔جس سے اختلاف بڑھتا گیا اور
بہت ہی بڑھ گیا حتی کہ خدا تعالیٰ نے جب دیکھا کہ انسان بے انتہاء فرقوں میں متفرق ہو گئے
ہیں حق اور صداقت سے بہت دور چلے گئے ہیں ظلمت اور تاریکی میں بہت بڑھ گئے ہیں فسق
وفجور میں بہت ترقی کر گئے ہیں عصیان اور طغیان میں حد سے گزر گئے ہیں تو اس نے اس
ܬܪܙ طرف توجہ کی اور اس کی غیرت نے جوش مارا اور اس کی ربوبیت نے چاہا کہ جس طرح ابتداء
میں دنیا میں ایک مذہب تھا اور اسی ایک پر ہی سب لوگ تھے پھر ایسا ہی ہو۔اس کے لئے اس
نے ایک ایسا نبی بھیجا جو تمام دنیا کے لئے تھا اور جو سب کو ایک کرنے آیا تھا اور وہ
آنحضرت صلی ایام تھے۔خدا تعالیٰ نے چاہا کہ جس طرح وہ آسمان پر ایک ہے اسی طرح اس
کے بندوں میں بھی ایک ہی رسول آئے جو تمام دنیا کو اس کی طرف بلائے۔چنانچہ ایک ایسا
ہی نبی آیا۔لیکن سنت اللہ کے مطابق ضروری تھا کہ جس طرح اس سے پہلے آنے والے نبیوں
کی مخالفت کی گئی اسی طرح اس کی بھی کی جائے۔اور مخالفت کا ہونا ضروری بھی ہے کیونکہ
جب تک مخالفت نہ ہو صداقت اور حقانیت اچھی طرح نہیں کھلتی۔پس ضروری تھا کہ اس نبی کی
مخالفت بھی ہو۔چنانچہ ہوئی اور بڑے زور سے ہوئی اس لئے ایک اور مذہب قائم
ہو گیا۔لیکن اس نبی کے مبعوث کرنے سے جو خدا تعالیٰ کا یہ منشاء تھا کہ تمام دنیا پر ایک مذہب
ہو۔وہ زائل نہ ہوا خدا تعالیٰ نے اس کے لئے یہ تجویز کی کہ آنحضرت صلی اسلام کے ذریعہ اس
کی ابتداء کی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر اس کی انتہاء رکھی۔چنانچہ خدا تعالیٰ نے فرما دیا
که هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ
وَلَوْ كَرِةَ الْمُشْرِكُونَ (القف : ١٠)
لا
خدا وہ ہے جس نے اپنا ایک رسول ہدایت کے ساتھ بھیجا ہے اور اس لئے بھیجا ہے تاکہ تم
سب ایک امت بن جاؤ۔اور ایسا ہی ضرور ہوکر رہے گا۔خواہ مشرک لوگ اس کو نا پسند ہی
کرتے ہوں۔تمام علم حقیقی علم رکھنے والے اس بات پر متفق ہیں کہ یہ آیت مسیح موعود کے
متعلق ہے۔تو خدا تعالیٰ نے اپنی اس تجویز کو آنحضرت سائیلی ایام کے وقت میں پورا نہ کیا بلکہ
آپ کے خادموں میں سے ایک کو رسول بنا کر کھڑا کر دیا اور اس کے ہاتھ سے اس غرض کو پورا
کرایا۔اس میں شک نہیں کہ آنحضرت سالی یا پیلم کو خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کے لئے بھیجا اور چاہا