خدا تعالٰی کے تمام کام تدبیر سے ہوتے ہیں
انوار خلافت
۱۶۶ کہ تمام دنیا کو آپ کے ذریعہ اکٹھا کرے مگر اپنی بہت سی مصلحتوں اور حکمتوں کی بناء پر یہ کیا کہ اس
ارادہ کو حضرت مسیح موعود کے وقت پورا کرے۔ان حکمتوں کو میں انشاء اللہ آگے چل کر بیان کروں گا۔خدا تعالیٰ کے تمام کام تدبیر سے ہوتے ہیں۔خدا تعالیٰ نے تمام دنیا کو ایک مذہب پر قائم کرنے کے لئے ایک تدبیر فرمائی۔اور خدا
تعالیٰ کی یہی سنت ہے کہ اس کے تمام کام تدبیر سے ہی ہوتے ہیں۔وہ لوگ جو یہ کہتے ہیں کہ
آسمان سے فرشتے آئیں اور ہمارے لئے سب کچھ بیان کریں۔وہ غلط کہتے ہیں۔خدا تعالیٰ
آنحضرت صلی یا اسلام کو مخاطب کر کے فرماتا ہے وَلَقَد خَلَقْنَا السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ وَمَا
بَيْنَهُمَا فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ۖ وَمَا مَسَّنَا مِنْ لُغُوْبِ فَاصْبِرُ عَلَى مَا يَقُولُونَ
وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ الْغُرُوبِ (قَ : ۴۰،۳۹)
کہ باوجود اس طاقت اور قدرت کے کہ میں گُنج سے سب کچھ پیدا کر سکتا ہوں۔پھر بھی میں
نے زمین و آسمان اور جو کچھ ان کے اندر ہے چھ ہی دن میں بنایا ہے۔ہم سارے کام کو تو
کن سے بھی کر سکتے ہیں لیکن ہماری حکمت اور مصلحت چاہتی ہے کہ ہم آہستگی سے کریں اور
ہم اس طرح کام کرنے سے تھکتے نہیں اور نہ ہی گھبراتے ہیں۔پس جبکہ ہم باوجو دسب طرح
کی طاقت رکھنے کے آہستگی سے کام کرنے سے نہیں گھبراتے تو جو انسان ہے اس خیال سے
کیوں
گھبراتا ہے کہ اس قدر دیر سے کیوں اسلام کی ترقی ہورہی ہے۔تجھے تو چاہئے کہ تیرے
مخالفین جو کچھ بھی کہیں اس سے ذرا نہ گھبر ائے اور خدا کے حضور گر کر صبح اور شام اس کی تسبیح
کرے۔وہ خود تیرے سب کاموں کو کر دے گا اور تیرے دشمنوں کو تباہ کر دے گا۔غرض خدا تعالیٰ کے ہر ایک کام میں آہستگی اور ترتیب ہوتی ہے۔اور خدا تعالیٰ نے ہر
ایک کام کے لئے ایک تدبیر کی ہوئی ہے۔دیکھو دنیا کی ہدایت کے لئے خدا تعالیٰ کی طرف
۱۶۷ سے نبی آتے ہیں جو دوسرے انسانوں کی طرح ایک انسان ہی ہوتے ہیں لیکن ان کے
منوانے کے لئے کبھی یہ نہیں ہوا کہ آسمان سے فرشتے اترے ہوں۔اور آکر کہا ہو کہ ان نبیوں
کو مان لو اور کبھی یہ نہیں ہوا کہ انبیاء کے منکروں پر آسمان سے گولے بر سے ہوں۔بلکہ قحط
پڑتے ہیں، زلازل آتے ہیں ،سیلاب آتے ہیں اور بھی بہت سی بلائیں نازل ہوتی
ہیں۔لیکن نادان یہی کہتے ہیں کہ یہ کوئی نشان نہیں ہیں یہ تو پہلے بھی ہوا کرتے تھے۔تو خدا
تعالیٰ ہر ایک کام کے لئے تدبیر فرماتا ہے جیسا کہ آنحضرت صلیہ ستم کی کامیابی کے لئے تدبیر
کی تھی اس کام کے لئے بھی خدا تعالیٰ نے تدبیر کی۔آنحضرت صلی ایم کے زمانہ میں بھی خدا
نے یہود کو سزا دینے کے لئے ایک تدبیر فرمائی تھی جو یہ تھی کہ جب آنحضرت صلی یا ہم مدینہ میں
تشریف لائے تو آپ نے کفار سے معاہدہ کیا کہ آپس میں ایک دوسرے کے خلاف کوئی فساد
نہ کیا جائے اور مدینہ کی حفاظت میں مل کر کام کریں لیکن باوجود اس معاہدہ کے وہ شرارتوں
سے باز نہ آتے۔آنحضرت مالی اسلام ان کو معاف کر دیا کرتے لیکن جب حالت بہت
خطر ناک ہوگئی اور رسول کریم مان لیا کہ تم پر پتھر گرا کر قتل کرنے کا منصوبہ انہوں نے کیا اور جنگ
احزاب کے وقت جبکہ مسلمانوں کی حالت سخت نازک ہورہی تھی بر خلاف معاہدہ کے کفار
سے مل کر مسلمانوں کو ہلاک کرنا چاہا تو ان کے خلاف جنگ کرنے کا حکم ہوا۔لیکن جیسا کہ
رسول کریم صال اسلام کا طریق تھا آپ غالباً اس جنگ کے بعد بھی ان لوگوں سے نرمی
کرتے لیکن خدا تعالیٰ چاہتا تھا کہ انہیں سزا ہو اس لئے اس نے ایک تدبیر
فرمائی۔آنحضرت سلیم نے جب ان یہود کو کہا کہ آؤ میں تمہاری شرارت کے متعلق فیصلہ
کروں تو انہوں نے کہہ دیا کہ ہم تمہارا فیصلہ نہیں مانتے۔آپ نے فرمایا اچھا بتاؤ تم اس
معاملہ میں کس کو منصف مقرر کرتے ہو انہوں نے ایک آدمی کا نام لیا۔لیکن جس کا انہوں نے
نام لیا تھا اسی نے ان کے متعلق یہ فیصلہ کیا کہ ان کے سب قابل جنگ مردوں کو قتل کر دیا