تمام دنیا کو ایک مذہب پر لانے کی تدبیر

انوار خلافت

۱۶۸ جائے۔اگر آنحضرت سال شما دیپلم فیصلہ کرتے تو آپ ضرور نرمی فرماتے جیسا کہ اس قبیلہ کے دو بھائی
قبیلوں سے نرم برتاؤ کر چکے تھے۔لیکن خدا تعالیٰ چونکہ چاہتا تھا کہ انہیں ان کے اعمال کی سزا ملے
اس لئے اس نے یہ تدبیر کر دی کہ انہیں کی زبانی ایک شخص مقرر کروا کر انہیں سزا دلوادی۔تو اس
مقصد کے لئے بھی کہ تمام دنیا ایک مذہب پر ہو جائے۔خدا تعالیٰ نے اسی طرح ایک تدبیر فرمائی۔تمام دنیا کو ایک مذہب پر لانے کی تدبیر
دنیا میں ہم دیکھتے ہیں کہ جب آپس میں لوگوں کے جھگڑے اور فساد ہوتے ہیں۔تو عام
طور پر فیصلہ کا طریق یہ مقرر کیا کرتے ہیں کہ کچھ پنچ مقرر کر وائے جاتے ہیں۔یا اس طرح کہ
ہر ایک فریق اپنی اپنی طرف سے ایک شخص کو مقرر کر دیتا ہے اور کہہ دیتا ہے کہ یہ جو کچھ فیصلہ
کرے وہ مجھے منظور ہے۔اور کبھی اس طرح ہوتا ہے کہ ایک ہی آدمی کو فیصلہ کے لئے تمام
فریق منتخب کر لیتے ہیں۔دنیا کی تمام حکومتیں بھی اپنے بڑے بڑے امور کی نسبت اسی طرح
فیصلے کیا کرتی ہیں کہ اپنی اپنی طرف سے نمائندے مقرر کر دیتی ہیں اور ان کا ساختہ پرداختہ
منظور کر لیتی ہیں۔خدا تعالیٰ نے بھی چاہا کہ مختلف مذاہب کا فیصلہ بھی اسی طرح ہو اس لئے
اس نے ایسی تدبیر کی کہ تمام مذاہب میں سے پنچ مقرر کر دیئے۔چونکہ اس کا ارادہ تھا کہ ایک
دین کو سب دینوں پر غالب کرے اور ایک ہی دین پر سب کو جمع کرے اس لئے اس نے یہ
تدبیر کی کہ حضرت کرشن کے پیروؤں کو کہہ دیا کہ جب دنیا میں لڑائی فساد بہت پھیل جائے گا
فسق و فجور بہت بڑھ جائے گا۔اور لوگ خدا کو بھلا دیں گے تو اس وقت کرشن دوبارہ آئے
گا۔اور سب بدیوں کو آکر دور کرے گا۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے بدھ مذہب کے پیروؤں کو
کہہ دیا کہ جب فتنہ و فساد بڑھ جائے گا اور دنیا خدا سے غافل ہو جائے گی تو اس وقت بدھ
دوبارہ آئے گا اور آکر لڑائی جھگڑوں کا فیصلہ کرے گا۔اسی طرح مسیحی مذہب والوں کو ان کے

۱۶۹ مسیح نے کہا کہ اب میں جاتا ہوں لیکن اس وقت دوبارہ آؤں گا جب کہ تو میں ایک دوسرے
پر چڑھیں گی اور دنیا میں فساد پھیل جائے گا۔تب میں آکر صلح کراؤں گا۔اسی طرح خدا نے
آنحضرت سالی یا پیام کے مونہہ سے یہ کہلایا کہ واخَرِيْنَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوا بِهِمُ (الجمعه :
۴) یہ رسول آخری زمانہ میں بھی آئے گا اور اس وقت کے لوگوں کو پہلوں کی طرح بنا دے
گا۔غرض تمام مذاہب کے بانیوں کی طرف سے یہ کہلا دیا گیا تھا کہ ہم دوبارہ آئیں گے۔اس
لئے ان کے پیروؤں نے ان کے دوبارہ آنے کی توقع رکھی۔حضرت کرشن کے پیر و اس بات
کے منتظر تھے کہ کرشن آئے گا۔حضرت بدھ کے پیرو اس بات کے منتظر تھے کہ بدھ آئے
گا۔حضرت مسیح کے پیرو اس بات کے منتظر تھے کہ مسیح آئے گا۔اور آنحضرت صلی یا الہام کے
پیرواس بات کے لئے چشم براہ تھے کہ محمد مہدی آئے گا۔اور سب سے یہ آپس کے اختلاف
اور لڑائی جھگڑوں کے بند کرنے اور ایک مذہب پر قائم کرنے کے لئے کہلایا جارہا
تھا۔ہندوہ مسلمان ، عیسائی اور یہودی سب آپس میں جھگڑتے تھے اور ہر ایک یہی چاہتا تھا
کہ دوسرے کو برباد کر دے۔لیکن خدا تعالیٰ نے اس لڑائی جھگڑے کو دور کرنے کے لئے یہ
تدبیر کی کہ ہر ایک قوم سے ایک ایک پہنچ مقرر کر دیا اور ہر ایک کو فرما دیا کہ تمہارا نبی دوبارہ
دنیا میں آئے گا۔مولانا روم اپنی مثنوی میں ایک قصہ لکھتے ہیں کہ چار آدمی کہیں جارہے تھے
ایک امیر نے انہیں کچھ پیسے دیئے ان میں سے ایک نے کہا کہ ہم انگور لے کر کھائیں
گے۔دوسرے نے کہا انگور نہیں عرب لیں گے۔تیسرے نے کہا کہ نہیں عنب بھی نہیں داکھ
لیں گے۔چوتھے نے بھی ان تینوں کے خلاف اپنی زبان میں انگور کا نام لے کر کہا کہ نہیں
فلاں چیز لیں گے۔اس طرح وہ چاروں ایک دوسرے کی بات نہ مانے اور خوب آپس میں
لڑے۔ایک شخص پاس سے گذر رہا تھا اس نے کہا کیا بات ہے مجھے بتاؤ میں فیصلہ کرتا
ہوں۔ان میں سے ہر ایک نے اپنی اپنی بات بتائی اس نے کہا لاؤ میں سب کو مطلوبہ ھے

12 • لا دیتا ہوں وہ پیسے لے کر انگور خرید لایا اور ان کے سامنے رکھ دیئے وہ سارے ان کو دیکھ کر
خوش ہو گئے اور کھانے لگ گئے۔اسی طرح خدا تعالیٰ نے جو حضرت کرشن،حضرت
بدھ ، حضرت مسیح اور آنحضرت مال یتیم کی زبان سے ان کے دوبارہ آنے کے متعلق پیشگوئی
کرائی تھی وہ بھی جب پوری ہوئی تو ایک ہی آدمی کے حق میں نکلی وہ کرشن بھی تھا ، وہ بدھ بھی
تھا، وہ مسیح بھی تھا، اور وہ محمد بھی تھا۔خدا تعالیٰ نے ہر ایک قوم کی طرف سے ایک ایک پہنچ
مقرر کیا تھا جس کے فیصلہ کے حق ہونے پر وہ یقین رکھتے تھے اور اسے قبول کرنے کے لئے
تیار تھے۔چنانچہ جب ہندوؤں نے کہا کہ کرشن ہمارا سردار ہے جو کچھ وہ کہے ہم اس کے
ماننے کے لئے دل و جان سے تیار ہیں۔تو خدا تعالیٰ نے کہا کہ اسی کو دوبارہ بھیجا جائے گا۔اسی
طرح بدھوں نے کہا کہ بدھ ہمارا آقا ہے جو کچھ وہ کہے اس کے ماننے سے ہمیں ذرا بھی انکار
نہیں ہوسکتا تو خدا نے کہا کہ اسی کو دوبارہ بھیجا جائے گا۔اسی طرح جب عیسائیوں نے کہا کہ
حضرت مسیح کی ہر ایک بات ہم دل و جان سے مانتے ہیں تو خدا نے کہا کہ اسی کو بھیجا جائے
گا۔اور اسی طرح مسلمانوں نے کہا کہ آنحضرت صلی یا پیام ہمارے بادی اور راہنما ہیں ان کے
مونہہ سے نکلی ہوئی ہر ایک بات کا ماننا ہم پر فرض ہے تو خدا تعالیٰ نے کہا کہ انہی کو ہم دوبارہ
مبعوث فرماویں گے۔یوں خدا تعالیٰ نے ان قوموں سے ان پہنچوں کو قبول کر والیا۔تا کہ جب
یہ آئیں تو ان کے فیصلہ کو ماننے میں انہیں کوئی تردد نہ ہو اور سب ایک دین پر قائم
ہو جائیں۔چنانچہ یہ چاروں پہنچ آئے مگر چاروں الگ الگ ہو کر نہیں بلکہ ایک ہی بن
کر۔اب ہندوؤں پر یہ حجت پوری ہوئی کہ تمہارے لئے حضرت کرشن کا فیصلہ ماناضروری
ہے۔پس جبکہ کرشن آ گیا ہے تو اس کے فیصلہ کو مان لو۔بدھوں پر یہ حجت ہوئی کہ ان کا قائم
مقام حضرت بدھ آ گیا۔مسیحیوں پر یہ حجت ہوئی کہ ان کا قرار دادہ مسیح آ گیا۔اور مسلمانوں
پر یہ حجت ہوئی کہ ان
کا منتخب کردہ پین محمد سلایا کہ ہم آ گیا۔خدا تعالیٰ نے تو سب مذاہب کو ایک

بنانے کے لئے یہ تدبیر کی تھی۔لیکن غلطی اور نا سمجھی سے ہندوؤ نے سمجھا کہ کرشن آکر ہمارے
ہی مذہب کو پھیلائیں گے اور باقی کو نیست و نابود کر دیں گے۔یہی بات بدھوں ، عیسائیوں اور
مسلمانوں نے بھی اپنے اپنے آنے والے نبیوں کے متعلق خیال کر لی۔انہوں نے تو صلح
کرانے کے لئے اور لڑائی جھگڑوں کو دور کرنے کے لئے آنا تھا لیکن سمجھا یہ گیا کہ وہ آ کر کشت
وخون کا بازار گرم کریں گے۔یہ ایک ایسی غلط فہمی ہر ایک مذہب والوں کے دلوں میں بیٹھ گئی
کہ جس کا اس وقت تک دور ہونا مشکل تھا جب تک کہ وہ انسان نہ آتا جس کے وہ منتظر بیٹھے
تھے۔چنانچہ وہ آیا اور اس نے آکر ثابت کر دیا کہ جو جو خیالات تمہارے دلوں میں ہیں وہ
غلط اور بیہودہ ہیں۔میں ہی وہ ہوں جو تمہارے سب کے لئے آنے والا تھا تا کہ تم کو ایک
کروں اور ایک مذہب پر قائم کر کے خدا تعالیٰ کے ایک ہی دین کو تمام دینوں پر غالب
کروں۔چنانچہ اس نے یہ سب کچھ اس زمانے میں کر کے دکھا دیا۔اگر دیکھا جائے تو معلوم
ہوتا ہے کہ یہی ایسا زمانہ ہے جس میں یہ مقصد پورا ہوسکتا ہے اور اسی زمانہ میں کسی ایسے انسان
کو آنا چاہئے تھا جو ایک دین پر سب کو قائم کرتا۔اور پھر وہ سب علامتیں بھی اس زمانہ میں
پوری ہو رہی ہیں جو حضرت کرشن، حضرت بدھ ، حضرت مسیح اور مہدی کی آمد پر پوری ہوئی
تھیں۔پس جب کہ زمانہ کے حالات اور واقعات پکار پکار کر بتا رہے ہیں کہ ہر ایک مذہب
کے آنے والے کا یہی وقت ہے۔اور پھر جبکہ جو علامتیں مقرر کی گئی تھیں وہ بھی پوری ہو گئی ہیں۔تو آنے والوں کو بھی آجانا چاہئے۔لیکن ان سب کی طرف سے ایک ہی مدعی کھڑا ہوا ہے جس
نے کہا کہ میں کرشن ہوں، میں بدھ ہوں۔میں مسیح “ ہوں اور میں مہدی ہوں۔پس وہی ان
تمام جھگڑوں کا فیصلہ کرنے والا ٹھہرا۔اور اگر پہلے نبیوں کو سچا سمجھا جائے تو اسے قبول کرنے
کے سوا کوئی اور چارہ بھی نہیں۔اب اگر کوئی کہے کہ اس ایک کے آنے سے تو ایک فرقہ دنیا میں زائد ہو گیا اور بجائے پہلے

۱۷۲ مذاہب کے ایک مذہب ہو جانے کے ان میں ایک اور کا اضافہ ہو گیا۔تو اس کا یہ جواب ہے
کہ گوابتداء میں ایسا ہی خیال کیا جاسکتا ہے۔لیکن خدا تعالیٰ کا وعدہ ہے کہ میں اس دین کو تمام
دینوں پر غالب کروں گا اس لئے ضرور ایک نہ ایک دن ایسا ہو کر رہے گا جس طرح ابتداء
میں ایک چھوٹا سا بادل اٹھتا ہے اور پھر پھیل کر تمام آسمان کو ڈھانپ لیتا ہے اسی طرح اس
آنے والے کا حال ہے۔گو یہ اس وقت ایک چھوٹے سے ابر کی مانند ہے لیکن وہ دن قریب
ہے جبکہ یہی تمام عالم پر پھیل جائے گا۔کیونکہ جب ہندوؤں کے سامنے یہ پیش کیا جائے گا کہ
جس کرشن کے تم منتظر بیٹھے ہو اور جس کی آمد کی علامات پوری ہو چکی ہیں وہ آگیا ہے۔تو ان
میں سے جو لوگ صداقت پسند ہوں گے وہ مان لیں گے اور کہیں گے کہ واقعہ میں ہمارا مذہب
سچا ہے کیونکہ جس انسان کے آنے کی ہمیں خبر دی گئی تھی وہ آ گیا ہے۔اسی طرح جب بدھ
مذہب والوں کو کہا جائے گا کہ تمہارا بدھ آ گیا ہے اور اس کے آنے کی علامات پوری ہو چکی
ہیں تو ان میں سے جو سمجھدار ہوں گے وہ بڑی خوشی سے قبول کر لیں گے۔اسی طرح جب
عیسائیوں اور یہودیوں کو کہا جائے گا کہ جس مسیح کی آمد کے انتظار میں تم بیٹھے ہو وہ دوبارہ آ گیا
ہے تو ان میں سے عقلمند انسان بڑے جوش سے اس کا خیر مقدم کریں گے۔اور اس طرح وہ
مسلمان جواب تک اس انسان کے ماننے والوں میں شامل نہیں ہوئے جب آپ کو آنے والا
مسیح اور مہدی پائیں گے تو بڑی خوشی سے قبول کر لیں گے۔اس طرح کام بھی ہو جائے گا اور
سارے مذاہب والے خوش بھی ہو جائیں گے کیونکہ ہر ایک یہی سمجھے گا کہ ہمارا ہی مذہب سچا
ہے اور ہمارے ہی مذہب کا غلبہ دوسروں پر ہوا ہے۔جس طرح وہ انگور کھانے والے سارے
کے سارے خوش ہو گئے تھے اسی طرح یہ لوگ بھی اپنے اپنے مقصود کو پالیں گے تو خوش
ہو جائیں گے اور وہ کام یعنی یہ کہ تمام کو ایک مذہب پر قائم کرنا بھی ہو جائے گا۔خدا تعالیٰ نے فیصلہ کر دیا ہے کہ اب دنیا پر اس کا ایک ہی مذہب ہو۔پس جوں جوں

آج 10 میں سے 10 باقی